Tag: شیخ رشید احمد

  • تیس نومبر کا جلسہ روکا تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، شیخ رشید

    تیس نومبر کا جلسہ روکا تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، شیخ رشید

    گوجرانوالہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت کی سیاسی موت ہو گی ، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بینکاک کے شعلے ہوں گے۔

    گوجرانوالہ جلسے سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز حکومت میں ہمت ہے تو جلسے روک کر دکھائیں، اگر جلسہ روکنے کی کوشش کریں گے تو بنکاک کے شعلے ہوں گے اور ’جوڈو کراٹے‘ ہوں گے، میں نے بلاول کو محض پیار میں ہی ’بلو رانی ‘ کہہ ڈلا تھامگر اس بات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، میں آ ج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس بات کے پیچھے کوئی اور کہانی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل اور گیس کے ٹھیکے لینے والے میرے خالف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں اور ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہمارے انتہاءپسند تنظیموں سے رابطے ہوئے ہیں میں اس کا جواب صرت اتنا دوں گا کہ میں ساری دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ دہشت گردوں کے ربطے کن کے ساتھ ہیں ۔

  • جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پرکھڑی ہوتی ہیں، شیخ رشید

    جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پرکھڑی ہوتی ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیداحمدکا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی اس لیے حکومت کیساتھ ہے کہ آصف علی زرداری نواز شریف کی طرح نیب سے اپنے کیسز ختم کروا سکیں۔

    میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے یہ کہا کہ اس نظام کو آگ لگادی جائےجس میں غریب کے بجائےایک خاندان کو فائدہ پہنچے۔

    انکا کہناتھا کہ وہ اس نظام سے مایوس ہوچکے ہیں جس میں وزرا منی لانڈرنگ کا اعتراف کرتے ہوں، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جعلی اسمبلیاں ریت کی دیوار پر کھڑی ہوتی ہیں عوام کے قدموں پر نہیں، شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے اپنی اولاد کو بانٹا اور غریب کی اولاد کو ڈانٹا۔

  • گو نواز گو قومی نعرہ بن چکا ہے، شیخ رشید احمد

    گو نواز گو قومی نعرہ بن چکا ہے، شیخ رشید احمد

    ننکانہ: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ہمیں دھرنے کی وجہ سے کوئی فرق نہیں پرا مگر وزیر اعظم نواز شریف کو لندن اور برلن میں بھی دھرنا ہی دکھائی دیا۔

    جلسے سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کو چین اور جرمنی میں بھی دھرنا دکھائی دیا، شیخ رشید نے کہا کہ کنونشن سینٹر کی ملاقات میں ایجنسی کے لوگ اسحاق ڈار کے کہنے پرموجود تھے، حکمران چیف الیکشن کمشنر کافیصلہ پہلے ہی کر چکے ہیں،افسوس ہے ملک کےاپوزیشن لیڈرخورشید شاہ ہیں، شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ گو نواز گو قومی نعرہ بن چکا ہے۔

  • شیخ رشید نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    شیخ رشید نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    سرگودھا : شیخ رشید احمد کا نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن اور کمیشن کیلئے قطر، چین اور ترکی میں من پسند لوگوں کو سفیر لگایا گیا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملتان کے الیکشن میں نواز شریف پر ایسا ٹھپہ لگایا ہے کہ ان کو سمجھ نہیں آ رہی ، 66 سال سے ہمارے ساتھ دھوکہ ہوتا آ رہا ہے، کبھی زرداری کبھی نواز اور کبھی مداری باریاں لیتے ہیں، ہمارے سکولوں اور دیہاتوں میں گدھے باندھتے ہیں، ڈسپنسریوں میں بیٹھک بناتے ہیں، پولیس، پٹواریوں اور تحصیلداروں سے تذلیل کرواتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں یہ تحریک فوج نے چلائی، میں کہنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف فوج کے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیدوار ہیں لیکن عمران خان فوج کی پیداوار نہیں ہیں، لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے کنٹینر کا کیا بنے گا، دھرنے کا کیا بنے گا، شاہ محمود قریشی کی طبیعت مخدومانہ ہے وہ مذاکرات کرتے رہیں لیکن عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے کہ جان دے دوں گا لیکن استعفیٰ لے کر ہی جاﺅں گا۔

    انہوں نے کہا کہ 6 سال پہلے میں کہتا تھا آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، نواز شریف آصف زرداری کی انشورنس پالیسی ہیں اور آصف زرداری نواز شریف کی انشورنس پالیسی ہیں، بجلی کے بلوں کے ذریعے ایک ہی مہینے میں 70 ا رب روپے اضافی وصول کئے لیکن اسمبلی میں کوئی نہیں بولا جبکہ آج خواجہ آصف نے اسد عمر اور میرے خلاف پریس کانفرنس کی ہے، میں خواجہ آصف کو نہیں بلکہ نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں ۔

    شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، عمران خان فوج کی پیداوار نہیں، نواز شریف سے کہتان ہوں کہ چوہدری افتخار اور نجم سیٹھی حوالے کرو، 2 کروڑ ووٹ لے کر دکھائیں گے، نہ لے سکے تو میرا نام نواز شریف رکھ دینا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کی بدنصیبی ہے اس ملک میں دین کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ میں آئی ورنہ ہم بھی اس ملک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا علم بلند کرنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نام اسلام کا لیتے ہیں اور نظریں اسلام آباد کی طرف رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان استعفے کے بغیر چلا جائے گا وہ عقل کے اندھے ہیں، محرم کے بعد عمران خان سارے ملک میں دھرنوں کی اپیل کریں گے، شٹرڈاﺅن کریں گے اور پہیہ جام کریں گے، عمران خان نواز شریف کی حکومت سے استعفیٰ لے کر ہی ڈی چوک سے آئے گا۔

  • عوام حکمرانوں سےمتنفرہوچکے ہیں، شیخ رشید

    عوام حکمرانوں سےمتنفرہوچکے ہیں، شیخ رشید

    ملتان: شیخ رشید کا کہنا ہےعوام حکمرانوں سے نفرت کررہے ہیں،پانی کا بلبلہ نوازشریف کے ساتھ آصف زرداری کو بھی لے ڈوبے گا۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےکہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کا گھر جانا ٹھہر چکا ہے، وہ شرافت سے چلے جائیں تو بہتر ہے، کہیں ایسا نہ ہو عمران خان وزیراعظم ہاؤس کے باہر جلسے کا اعلان کر دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہاشمی صاحب آپ کا نام لینا جلسے اور عمران خان کی توہین سمجھتا ہوں، آصف زرداری سن لیں انقلاب عمران خان کا نام ہوگا، نواز شریف جمہوریت کو خطرہ ہوا تو دیوانے ایوانوں کو آگ لگادیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب جاوید ہاشمی کی ضمنی انتخابات میں ناکامی یقینی ہو چکی ہے، اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہو گئے تو میرا نام بدل کر ’نواز شریف ‘رکھ دیا جائے، شیخ رشید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ زیادہ سبکی نہیں ہوسکتی، ان کا نام لینا جلسے اور عمران خان کی توہین سمجھتا ہوں جمہوریت کو خطرہ ہوا تو دیوانے ایوانوں کو آگ لگادیں گے۔

  • پورا لاہور نکل آیا ہے نواز شریف اب خود ہی استعفیٰ دے دیں ، شیخ رشید

    پورا لاہور نکل آیا ہے نواز شریف اب خود ہی استعفیٰ دے دیں ، شیخ رشید

    لاہور: شیخ رشید نے کہا کہ زندگی کی آخری تحریک میں حصہ لے رہا ہوں، چوروں کے بجائے چوکیداروں کو آگے آنا ہوگا۔

    لاہور میں مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس حکومت کا جا ناطے ہو چکا ہے، میں نے بڑی عید سے پہلے قربانی کی بات کی تھی مگر لگتا ہے نواز شریف کو سنت ابراہیمی پسند نہیں ، ان کو رخصت کرنے کے لئے’جھٹکے‘ کی ضرورت ہو گی۔

    پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف جو کل لاہور میں حمزہ شہباز کا حال ہوا تھا تمھار ا بھی وہی ہو گا، ’گو نواز گو‘ تمہارا مقدر بن چکاہے،کل آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نا تجربہ کار ہیں ،ہاں عمران خان ناتجربہ کار ہیں کیونکہ ان کو کمیشن لینا نہیں آتی اور یہ چوری بھی نہیں کر سکتا۔ نواز شریف کوکہنا چاہتاہوں کہ ٹی پر دیکھ لیں پورا لاہور نکل آیا ہے اب خود ہی استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہو گا۔

  • پارلیمنٹ کے اندر کا دھرنا ختم اور باہر کا دھرنا جاری ہے، شیخ رشید

    پارلیمنٹ کے اندر کا دھرنا ختم اور باہر کا دھرنا جاری ہے، شیخ رشید

    کراچی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر کا دھرنا ختم اور باہر کا دھرنا جاری ہے جو نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

    شیخ رشید احمد نے ایم کیوایم کو مشورہ دیا کہ انتظامی معاملات کو تنازعہ نہ بنائے، اسے بنکاک کے شعلے بنانے کے بجائے بغداد کی راتیں بنائے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی ایک ہی پارٹی ہے، اسٹینڈرڈ مختلف ہے، نواز زرادری اور زرداری نواز کی انشورنس پالیسی ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ نے کہا ہے کہ سراج الحق قابل احترام ہیں، قوم کو مصر جیسی صورتحال سے بچائیں، غیر آئینی کام ہونے سے بچائیں۔

    انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں کیونکہ انکا مقابلہ مکار سیاستدانوں سے ہے۔

  • موجودہ حالات حکومت کی مس ہینڈلنگ کا نتیجہ ہے، شیخ رشید احمد

    موجودہ حالات حکومت کی مس ہینڈلنگ کا نتیجہ ہے، شیخ رشید احمد

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے حکومت اور فوج کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہوا، عمران خان اور طاہر القادری جوتیاں چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے۔

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل زدہ قوم کا پیٹ خالی تقریروں سے نہیں بھرا جاسکتا، ملک میں جمہوریت کو نہیں شریف برادران کو خطرہ ہے،عمران خان نے اسمبلی رول بیک کرنے کی کوئی بات نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا ڈی چوک سے آگے بڑھنے کا فیصلہ درست تھا، خواہش تھی کہ عمران اور طاہر القادری اکٹھے نکلیں، حکومت دونوں کو الگ الگ کرکے نشانہ بنانا چاہتی تھی، موجودہ حالات حکومت کی مس ہینڈلنگ کا نتیجہ ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں پہلی بار متوسط طبقے کے لوگ باہر نکلے ہیں، فوج کے بعد موجودہ حالات میں عدلیہ کو گھسیٹا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور عمران خان کے استعفے کے ساتھ اپنا استعفے جمع کرادیں گے۔

  • عمران خان اور طاہرالقادری پیچھےہٹنے کوتیارنہیں، شیخ رشید

    عمران خان اور طاہرالقادری پیچھےہٹنے کوتیارنہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشیدنےکہاہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کوتیارنہیں،اگر خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی قبر دستیاب ہے اور اس میں یا تو عمران خان یا پھر نواز شریف ہو گا، اس بار ان کو امید ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب میں بھی پناہ نہیں ملے گی جبکہ آصف زرداری کو احتساب کا ڈر ہے اس لئے وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقی اپوزیشن لیڈر تو میں ہی ہوں جس نے ہر سطح پر حکومت کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ان کو بے نقاب کر دیا ہے۔

  • الطاف حسین کا شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک رابطہ

    الطاف حسین کا شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مابین گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا،گفتگو کے دوران دونوں رہنماوٴں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں آئندہ چند روز میں ہونے والے اجتماعات سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کے پریذیڈنٹ رحمان ملک نے بھی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے،اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین بھی ٹیلی فون پر خطاب کریں گے،یہ اجلاس کل بروز بدھ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں منعقد ہوگا، اس سلسلے میں ایم کیوایم حق پرست اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کو فوری طور پر اسلام آباد سے کراچی طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس میں اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔