Tag: شیخ رشید کرونا

  • وزیر ریلوے شیخ رشید کی صحت سے متعلق خوش خبری

    وزیر ریلوے شیخ رشید کی صحت سے متعلق خوش خبری

    راولپنڈی: کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، انھوں نے اپنے بھتیجے سمیت اہم شخصیات سے فون پر بات بھی کی۔

    شیخ رشید نے اپنی گفتگو میں اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جائیں، اس سلسلے میں شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے جلد صحت یابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    شیخ راشد کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار ہیں، ڈاکٹرز نے بھی کہا ہے کہ شیخ رشید کو آکسیجن کی ضرورت نہیں، وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

    کرونا انفیکشن میں مبتلا شیخ رشید کا اسپتال سے پیغام

    واضح رہے کہ کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو دو دن قبل ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ روز اسپتال سے جاری پیغام میں انھوں نے کہا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں، فیملی کا کہنا تھا کہ انھیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شیخ رشید کو کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی۔

    شیخ رشید کا 10 جون کو دوسری مرتبہ بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، اس سے قبل ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، گزشتہ روز ملٹری اسپتال راولپنڈی سے پیغام جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا کو وِڈ 19 کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔

  • کرونا انفیکشن میں مبتلا شیخ رشید کا اسپتال سے پیغام

    کرونا انفیکشن میں مبتلا شیخ رشید کا اسپتال سے پیغام

    راولپنڈی: کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسپتال سے جاری پیغام میں انھوں نے کہا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاندانی ذرایع نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت مستحکم ہے، شیخ رشید کو احتیاطی طور پر اسپتال داخل کیا گیا۔

    شیخ رشید کا 10 جون کو دوسری مرتبہ بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، ان کے فیملی ذرایع نے کہا تھا کہ شیخ رشید کو کو وِڈ نائنٹین کی وجہ سے کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی، انھیں صرف احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اور ان کی طبیعت مستحکم ہے۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملٹری اسپتال راولپنڈی سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا کو وِڈ 19 کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں، الحمد للہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، جو لوگ میری جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں ان کا بہت شکر گزار ہوں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کرونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    یاد رہے کہ شیخ رشید کا کرونا وائرس ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے، بعد ازاں انھوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ انھیں کرونا انفیکشن کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تاہم ڈاکٹرز کے مشورے پر 14 دن کے لیے آئسولیٹ ہوا ہوں۔

    آرمی چیف کا شہباز شریف اور شیخ رشید کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

    خیال رہے کہ وفاقی اور صوبائی وزار میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، اب تک متعدد وزرا اور صوبائی و قومی اسمبلی اراکین کو وِڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

    تین دن قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔