Tag: شیخ رشید کی گرفتاری

  • عمران خان کی شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت

    عمران خان کی شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ میں کبھی ایسی متعصب نگران حکومت نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سربراہ مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں یسی متعصب،منتقم نگران حکومت تاریخ میں پہلےہم پرکبھی مسلط نہیں ہوئی، ہم امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے وقت میں سڑکوں پر احتجاجی تحریک کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، کیا ایسی صورتحال میں پاکستان احتجاجی تحریک کا متحمل ہوسکتا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شیخ رشید اورعمران ریاض گرفتار،سیاستدان ، صحافی قید، دہشت گرد آزاد پھررہےہیں، شیخ رشید کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتےہیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملک معاشی تباہی کے دھانے پرہے، دہشت گردی کا شکار ہے، حکومت کا سارا زور سیاسی مخالفین پر کیسز اور گرفتاریوں پرہے، یہ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔

  • پولیس  کا شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے  کو نفری دینے سے انکار

    پولیس کا شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار

    راولپنڈی : پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کیلئےایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج اورنفری دینےسے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچ گئی۔

    تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکار کردیا۔

    راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےاہلکاروں کی تعداد 2 سوسےزائدہے،2بسوں میں سوار ہیں، پولیس کے انکار کے بعد ایف آئی اے اہلکار واپس لوٹ گئے لیکن 15 سے 20 ایف آئی اے اہلکار متروکہ وقف املاک میں تاحال موجود ہے۔

    خیال رہے متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے ، رینجرز سےمددکیلئے خط تحریر کیا تھا۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید ، لال حویلی واگزارکرانے کیلئے مدد طلب کی تھی۔

    شیخ راشدشفیق کا کہنا ہے کہ لال حویلی کا معاملہ زیر سماعت ہے، بغیر نوٹس کوئی کارروائی غیر قانونی ہوگی۔