Tag: شیخ رشید

  • عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

    عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی یہ تو کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، لیکن یہ نہیں بتا رہی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

    سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی اسکواڈ پر لاگو نہیں۔

  • ‘ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست کیلئے اہم قرار’

    ‘ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست کیلئے اہم قرار’

    راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں اہم قرار دے دیئے اور کہا عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہوں گے، قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے ، باقی سب سے مایوسی ہے عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی۔

    وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی، غریب قحط سےمر گیاہےمہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا۔

    سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ’13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتاہے، IMFکی صدر بھی کہتی ہےامیروں کوسبسڈی دی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور نے جیل بھروتحریک کاحق اداکردیا، آل شریف، زرداری،فضل الرحمان کےعلاوہ سب پاکستان کےلیےپریشان ہیں، اقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازارلگاہے۔

  • اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف چالان پیش کر دیا

    اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف چالان پیش کر دیا

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے حوالے سے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کو پیش کر دیا۔

    سابق صدر آصف زرداری کے خلاف عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

    شیخ رشید کی طرف سے گرفتاری کے وقت پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی اشیا کی سپرداری اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی۔

    عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ مقدمے کا چالان پیش کر دیا گیا ہے، دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے، اندارج مقدمہ کی درخواست سننے کا اختیار سیشن عدالت کا ہے اس لیے یہ واپس کررہے ہیں۔

    شیخ رشید نے استدعا کی کہ فرد جرم کے لیے 15 مارچ کی تاریخ رکھ دیں، ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا ہے۔ تاہم عدالت نے کہا کہ فرد جرم کے لیے اتنی لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے، ٹرائل شروع ہوگا تو پھر دیکھ لیں گے۔

    کیس کی سماعت دو مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

    عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ ہمارے گھر ڈکیتی ہوئی، اور وہ 7 لاکھ روپے لے گئے، اتنے بھوکے ہیں کہ فریج سے کھانے پینے کی چیزیں بھی نکال کر لے گئے، مجھ سے پاسورڈ بھی مانگ رہے تھے۔

    انھوں نے کہا ’’اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی چارج ہے تو میں خود کو درخت پر لٹکا دوں گا۔‘‘

  • آصف زرداری سب سے بڑا سیاسی ڈاکو ہے، اس نے ن لیگ کو تباہ کردیا ، شیخ رشید

    آصف زرداری سب سے بڑا سیاسی ڈاکو ہے، اس نے ن لیگ کو تباہ کردیا ، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سب سے بڑا سیاسی ڈاکو ہے، زرداری نے چال چلی ن لیگ کو تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ شیخ رشید نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں،ڈاکوؤں،لٹیروں نےغریب کی زندگی عذاب بنادی ہے، خان صاحب کوفون پرکہاہےکہ ہمیں فیصلہ کرناہے، آرکرنا ہے یا پار کرنا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرےگھرمیں ڈکیتی ڈالی گئی ہے، ناتوارکی شام تک کی مہلت دیتا ہوں، جو ڈاکو پولیس کے روپ میں میرے گھر سے چیزیں لیکر گئے واپس کردیں ، اتوار کی شام تک چیزیں واپس کردیں ورنہ پرچہ کروں گا۔

    جیل کا احوال بتاتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی بس دو راتیں جگائے رکھا، بلو کیلئے 2 راتیں بھی قربان ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں بولی لگا کر ان کی حکومت آئی ، اگرسندھ ہاؤس میں بولی نہ لگتی تومیں سمجھ جاتا۔

    آصف زرداری کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ رشتے داروں کا گروپ گینگ آف فائیو سب سے بڑا سیاسی ڈاکوآصف زرداری ہے ، آصف زرداری نے چال چلی ن لیگ کو تباہ کردیا۔

    بلاول کے دوروں سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بلورانی پاکستان ہی نہیں آرہی کیونکہ میں یہاں ہوں، وہ ایسےایسےملک جارہاہےجس کا نقشے پر دیکھنا پڑتا ہےوہ ملک کہاں ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ رات کےاندھیرے میں لال حویلی پرقبضہ کرنےکی کوشش کی گئی، لال حویلی ان کا باپ بھی مجھ سےنہیں چھین سکتا۔

    شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ جیل میں اہم لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے، میں نےکہا جب تک عمران خان چوروں کےسامنے ڈٹا ہے میں ساتھ ہوں، جس موت کی چکی میں فواد چوہدری رہ کرآیامیں بھی وہیں سے آیا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرجمعہ کو3بجےہم قوم سےخطاب کریں گے،کل میں لاہورجارہاہوں، یہ الیکشن میں عمران خان کامقابلہ نہیں کر سکتے ، ان کو بڑی تکلیف ہے یہ عمران خان کا راستہ روکنا چاہتےہیں، یہ عمران خان کو نااہل، مرکز اورصوبےمیں اکٹھے الیکشن چاہتے ہیں ، میں کل خان صاحب سےملاقات میں بات کروں گا۔

    آئی ایم سے معاہدے کے حوالے سے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے، ڈیفالٹ سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

  • مریم بی بی تمہارابیانیہ گھر میں نہیں مانا جارہا، اپنے شوہر کو تو ساتھ ملاؤ، شیخ رشید

    مریم بی بی تمہارابیانیہ گھر میں نہیں مانا جارہا، اپنے شوہر کو تو ساتھ ملاؤ، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی تمہارابیانیہ گھر میں نہیں مانا جارہا، اپنے شوہر کو تو ساتھ ملاؤ۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف 15 دن کیلئے سسرال گیا تھا اور اس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ابھی تومیں نے کہا ہی کچھ نہیں ، ابھی تو لحاظ کررہاتھا۔

    کیپٹن صفدر کے انٹرویو پر سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مریم بی بی صاحبہ اپنے شوہرکو تو اپنےساتھ ملاؤ، مریم بی بی تمہارا بیانیہ تمہارے گھر میں نہیں مانا جا رہا۔

    مریم نواز کے بیان پر انھوں نے کہا کہ مریم کہہ رہی ہےحکومت ہماری نہیں توپھرکس کی ہے، مریم جرات کرونام لوپھرکس کی حکومت ہے۔

    شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ترکیہ نےسیلاب میں جوٹینٹ اور کیمپ بھیجے شہبازشریف وہی واپس لے گیا۔

    اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈریکولہ کہتا تھا میں آؤں گا تو ڈالر200 کا ہو جائےگا، یہ کبھی بھی ڈالر 200 روپے نہیں کر سکتا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ ہر چینل پر جاؤں گا اور کہوں گا کہ زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ زندگی موت کاسوال ہےاپریل میں خانہ جنگی ہو جائے گی۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ ملک قحط کی طرف جارہاہےلوگ دکانیں لوٹیں گے، جب لوگ بھوک سے مررہےہونگےتوشہبازشریف کی ٹوپی کون دیکھے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کا مشکور ہوں سب نے دیکھنا مہتاب عباسی اور شاہدخاقان عباسی کیا کہہ رہا ہے، گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، صفدر کیا کہہ رہاہے، صفدرکہہ رہا ہے کہ کھیل ختم ہے۔

  • شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی، رہا کرنے کا حکم

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی، رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر کے وکیل سلمان اکرم راجا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور ایس ایچ او آبپارہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے آج سماعت کرتے ہوئے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    جس کے کچھ دیر بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

  • شیخ رشید کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر

    شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں ضمانت   منظور کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

    وکیل سردار عبدالرازق کےذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمات درج کئے جا رہےہیں ،آصف زردای کیخلاف بیان پرمیرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    آصف زرداری نےکوئی شکایت نہیں کی، تیسرے فریق کی شکایت پرمقدمہ بنا، جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کیلئے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں ضمانت منظور منظور کی جائے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پرپیرکےدن سماعت ہوگی ، وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

  • ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں بے وفائی نہیں کرسکتا، شیخ رشید

    ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں بے وفائی نہیں کرسکتا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیل میں زندگی گزارسکتا ہوں بے وفائی نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کیس نہیں ، اس کے پیچھے فیس ہے ، کیس کچھ نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں ڈکیتی کی ہے ، میرے گھر سے سامان لوٹا گیا ہے، کوئی پرچہ نہیں ہے سارے فراڈ کے پرچے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے انکشاف کیا کہ یہ نئی پارٹی پیٹریاٹ بنانے جارہے ہیں،یہ چاہتے ہیں پیٹریاٹ پارٹی کی سربراہی کروں لیکن ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں بے وفائی نہیں کرسکتا۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ صوبائی الیکشن نہیں کرا رہے ، یہ صوبے اورقومی اسمبلی کا اکٹھا الیکشن کریں گے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ این اے 62 سے قلم دوات کےنشان سے لڑرہا ہوں، جیل سے لڑوں گا، رمضان میں لڑوں گا، انشااللہ پاکستان اور غریب عوام کی فتح ہوگی۔

  • شیخ رشید کی ضمانت مسترد ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    شیخ رشید کی ضمانت مسترد ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ شیخ رشید کا الزام کو بار بار دہرانا ضمانت خارج ہونے کی وجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست مسترد کئے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

    ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج ہوا، شیخ رشید کے مطابق قتل کی سازش سے متعلق شواہد شیئر کرنے کیلئےتیار ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کے مطابق پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے نہیں روکا گیا، شیخ رشید کا بیان بیرون ملک بھی نشر ہوا جس سے وہ انکاری نہیں۔

    تحریری فیصلے کے مطابق ٹرانسکرپٹ کے مطابق ثابت نہیں ہوتا عمران خان نے کوئی معلومات شیئرکی ، شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات ہوئی اور تفصیل دیئے بغیر الزام لگایا گیا۔

    شیخ رشید ایک طرف کہتے ہیں سازش کی معلومات ہیں مگرپولیس سے شیئر نہیں کی، ان کے بیان سے دونوں سیاسی کارکنان میں اشتعال پیدا ہو سکتا ہے۔

    شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں اور ایف آئی آر میں دفعات سنجیدہ ہیں، ان اپنے بیانات کے اثرات سے لاعلم ہیں ، وہ ماضی میں بھی اس طرح کے غیر سنجیدہ بیان دے چکے ہیں ، شیخ رشید کاالزام کو بار بار دہرانا ضمانت خارج ہونےکی وجہ ہے۔

  • شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد

    شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

    وکلا سردار عبد الرازق، انتظار پنجوتھا ، پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی مقدمہ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ شیخ رشید نے تیار کردہ سازش کے تحت بیان دیا، ایف آئی آر سے قبل پولیس کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا جس کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔

    وکیل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو دفعات ایف آئی آر میں لگائی گئی وہ دفعات وفاقی یا صوبائی حکومت لگا سکتی ہے، کوئی شہری درج نہیں کروا سکتا۔

    وکیل سردار عبد الرازق نے عدالت سے درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی ، جس پر پراسیکیوٹر عدنان نے کہا کہ شیخ رشید کا بیان انتہائی اشتعال پھیلانے پر مبنی ہے، شیخ رشید نے کوئی عام جرم نہیں کیا، سزا سات سال تک ہے۔

    پراسیکیوٹر عدنان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ایسا بیان دینا ملک میں اشتعال پھیلانا ہے، ایسے بیانات پر مبنی عالمی جنگ کے دوران ایک شہزادے کا قتل ہوا، شیخ رشید نے اپنےجُرم کوکئی بار دہرایا، بار بار ایک ہی بیان دیا۔

    پراسیکیوٹر عدنان نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل مکمل کرلیے۔

    جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شیخ رشید کی جس کے ساتھ میٹنگ ہوئی ان کو تفتیش میں شامل کیا ؟ کیا پولیس نے عمران خان کو تفتیش میں شامل کیا؟

    تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ شیخ رشید نے کہا کہ ثبوت نہیں ہیں، اس لیے عمران خان کو شامل تفتیش نہیں کیا۔

    مدعی کے وکیل کی جانب سے عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔