Tag: شیخ رشید

  • شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد : جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیرکی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیرکی عدالت میں شیخ رشید کیخلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

    عدالت نے شیخ رشید کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 2 روز بعد پیش کرنے کا حکم دیا۔

    اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروایا۔

    پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر شیخ رشید نے کہا پہلے میری ہتھکڑی کھلوائیں، میں سولہ مرتبہ وزیر رہا ہوں۔

    جس کے بعد پولیس نے شیخ رشید کی ہتھکڑی کھول دی، پراسیکیوٹرنےکمرہ عدالت میں شیخ رشیدکےخلاف مقدمےکامتن پڑھا۔

    جج نے استفسار کیا مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ ایک سو بیس لگتی ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے کہا شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئےخطرہ پیداکررہے ہیں۔

    جج نے استفسار کیا کیاآصف زرداری نےآپ کو بتایا ہے کہ ان کوخطرہ ہے؟ تو پراسیکیوٹرعدنان کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدنےخودبیان دیاہے، شیخ رشید کاوائس میچنگ ٹیسٹ ایف آئی اےسےکراناہے، شیخ رشیدکافوٹوگرامیٹک ٹیسٹ درکارہے اور عمران خان کیخلاف سازش کےبیان کےحوالےسےجسمانی ریمانڈدرکارہے۔

    پراسیکیوٹرعدنان کے دلائل کے بعد شیخ رشید کےوکیل عبد الرازق نے دلائل میں کہا کہ سیاسی انتقام لینےکا موسم چل رہاہے اور شیخ رشید کونشانہ بنایاگیا،رات کو 8بجے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا، پولیس نے ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف وزری کی۔

    شیخ رشید کےوکیل نے بتایا کہ شیخ رشیدنےانفارمیشن دی اورانہی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو آصف زرداری کو پولیس اسٹیشن بلانا چاہیےتھا کیونکہ ان پر الزام ہے، ہائیکورٹ کے آرڈر کی دن دہاڑے دھجیاں اڑائی گئیں۔

    عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کیا آپ کے پاس پروگرام کا ٹرانسکرپٹ ہے تو پراسیکیوٹر نے بتایا پروگرام کے ٹرانسکرپٹ کیلئے پیمرا سے رجوع کیا ہے۔

    وکیل عبد الرازق کا کہنا تھا کہ اشتعال پھیلانے کی دفعہ لگی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کاتو نام نہیں لیاگیا ، شیخ رشید نے نسل اور مذہب کا بھی نام نہیں لیا، کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیاگیا، صرف آصف زرداری کا نام لیا، سیاسی جماعتیں روز ایک دوسرے پر تنقید کرتی ہیں، ایسے مقدمات ہوتے رہے تو کوئی سیاستدان بات نہیں کر پائے گا۔

    شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں لگی تینوں دفعات کی مخالفت کردی اور کہا شیخ رشید نے کمنٹ کیا،بیان سےعوام میں کوئی خوف و ہراس نہیں پھیلا۔

    وکیل عبدالرزاق شیخ رشید کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوتے ہوئے کہا شیخ رشید جماعت کے سربراہ ہیں، متعددبار وزیر رہے، ہائیکورٹ کے آرڈر کے پیش نظر مقدمہ نہیں بنتا۔

    شیخ رشیدکےوکیل انتظارپنجوتھا نے بھی شیخ رشید کو کیس سے ڈسچارج کرنےکی استدعا کی۔

    جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےشیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • مجھے ساری رات سخت ترین سردی میں بٹھایا اور سونے نہیں دیا، شیخ رشید

    مجھے ساری رات سخت ترین سردی میں بٹھایا اور سونے نہیں دیا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے ساری رات سخت ترین سردی میں بٹھایا اور سونے نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو لے کر پولی کلینک پہنچی، جہاں ان کا شعبہ ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید شہبازشریف کی سیاسی موت ہے، 15 فروری کے بعد سیاسی صورتحال بدل جائے گی۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجھےساری رات سخت ترین سردی میں بٹھایا،سونےنہیں دیا،

    شیخ رشید نے کہا کہ مجھے گرفتارکرنےوالی تمام حکومتوں کا خاتمہ ہوا ہے، چاہے وہ حکومت ایوب خان،یحییٰ، بھٹو، نواز شریف کی ہو ،ختم ہوئی ہیں۔

    انھوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تمہارے دن گنے جا چکے ہیں، ان کو خوف ہے ان کی حکومت جا رہی ہے، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ہے ختم کر کے رہیں گے، میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں، میرے ملازمین کو مارا پیٹا گیا۔

  • پولیس شیخ رشید کو رات گئے پولی کلینک اسپتال کیوں لے کر گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    راولپنڈی : پولی کلینک اسپتال  کا کہنا ہے کہ  پولیس شیخ رشید احمد کو الکحل ٹیسٹ کیلئے پولی کلینک لائی تھی لیکن شیخ رشید نے الکحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو رات گئے پولی کلینک لانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس شیخ رشید احمد کا الکحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانا چاہتی تھی، اس لئے شیخ رشید احمد کو الکحل ٹیسٹ کیلئے پولی کلینک لائی تھی۔

    پولی کلینک زرائع کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد نے الکحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا، ڈاکٹرز نے شیخ رشید احمد سے یورین سیمپل دینے کی ہدایت کی لیکن انھوں ننے الکحل ٹیسٹ کیلئے یورین سیمپل دینے سے انکار کردیا۔

    زرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے الکحل ٹیسٹ کیلئے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا، اس موقع پر شیخ رشید احمد چاک و چوبند، مکمل ہوش و ہواس میں تھے۔

    شیخ رشید احمد نے ڈاکٹرز، موقع پر موجود مریضوں سے بات چیت کی۔

    پولی کلینک کا کہن اتھا کہ پولیس شیخ رشید احمد کا الکحل ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کرانا چاہتی تھی، پولیس نے تاحال شیخ رشید احمد کا بلڈ سیمپل وصول نہیں کیا، ان کا بلڈ سیمپل تاحال اسپتال میں پڑا ہے۔

    اسپتال زرائع نے بتایا کہ شیخ رشید احمد نے ای سی جی کرانے سے انکار کیا تھا، پولی کلینک میں شیخ رشید احمد کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا تاہم عدالت سے ریمانڈ ملنے پر شیخ رشید احمد کا تفصیلی طبی معائنہ ہو گا۔

  • ‘شیخ رشید  کو 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے’

    ‘شیخ رشید کو 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو تین مختلف دفعات میں 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئی۔

    جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر تین مختلف دفعات لگائی گئی ہیں، ان پر لگی دفعات میں دو ناقبل ضمانت اور قابل ضمانت ہے۔

    دفعہ 120 نفرت انگیز تقریر کی دفعہ ہے، جس کی سزا چھ ماہ یا جرمانہ ہے، دفعہ 153A بغاوت پر اکسانے کی دفعہ ہے جس کی سزا پانچ سال ہے۔

    دفعہ 505 اور دفعہ 153A ناقبل ضمانت دفع ہے، دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی دفعہ ہے ، جس کی سزا سات سال ہے

    یاد رہے شیخ رشید پر آصف زرداری پر دہشت گردوں کی مدد سے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پرتھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا تھا کہ شیخ رشید، آصف زرداری اور ان کے خاندان کیلئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ شیخ رشید نے نجی چینل پر زرداری سے متعلق کچھ دہشتگردوں کی خدمات لینے کا کہا، شیخ رشید نے یہ تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا ہے۔

    مقدمے کے مطابق شیخ رشید من گھڑت سازش کا ذکر کرکے پی پی اور پی ٹی آئی میں دشمنی پیداکرنا چاہتے ہیں۔

  • گرفتاری کے بعد شیخ رشید کا اہم  بیان سامنے آگیا

    گرفتاری کے بعد شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ نے گرفتاری کے بعد  بیان میں کہا کہ  رانا ثنا یہ سارے کام کروا رہا ہے، 100سے200 مسلح لوگ سیڑھیاں لگا کرگھرمیں داخل ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا گرفتاری کے وقت ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پولیس مجھے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتارکر کے لے جارہی ہے، انہوں نے میرے گھر کے تمام دروازے توڑ دیے ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 100سے200 مسلح لوگ سیڑھیاں لگاکرگھرمیں داخل ہوئے، دروازےتوڑکرگھرمیں گھسےاورتمام ملازمین پر تشدد کیا گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ بدتمیزی کی، بدمعاشی کی گئی اور مجھےزبردستی گاڑی میں ڈالاگیا،ایس ایچ اووڑائچ کواس تھانے میں ن لیگ نے لگوایا ہے۔

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ راناثنااللہ یہ سارےکام کروارہاہے، انشاءاللہ حق کی فتح ہوگی،عمران خان کےساتھ ہیں۔

    یاد رہے پولیس نے رات گئے شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

    شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین سو سے چار سو پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بند کر دیا۔

    شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد آبپارہ تھانے سے پولی کلینک اسپتال منتقل کیاگیا ، جہاں طبی معائنے کے بعد انھیں تھانہ سیکٹریٹ منتقل کر دیا۔

  • شیخ رشید کو آج   اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائےگا

    شیخ رشید کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائےگا

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سرابراہ شیخ رشید کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبی رکی عدالت پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سرابراہ شیخ رشید آج عدالت میں پیش کیا جائےگا

    پولیس شیخ رشید کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیرکی عدالت پیش کرے گی ، جہاں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    یاد رہے پولیس نے رات گئے شیخ رشید کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا، ان کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

    شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کے مطابق تین سو سے چار سو پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بند کر دیا۔

    شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد آبپارہ تھانے سے پولی کلینک اسپتال منتقل کیاگیا ، جہاں طبی معائنے کے بعد انھیں تھانہ سیکٹریٹ منتقل کر دیا۔

    بھتیجے راشد شفیق نے کارکنوں کو کچہری پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس شیخ رشید کے گھر سے 2بلٹ پروف گاڑیاں اور لائسنس یافتہ 2کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئی ہے۔

  • پولیس مجھے ہر حال میں گرفتار کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

    پولیس مجھے ہر حال میں گرفتار کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے ہرحال میں گرفتارکرنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس نے بھی میڈیا کے ذریعے مجھے طلب کیا ہے، میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان صحیح کہتا ہے زرداری اسےقتل کروانا چاہتا ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ان کامنصوبہ عمران کونااہل اورمائنس کرناہے اور آصف زرداری کی خواہش ہےکہ اقتدار کو طول دیاجائے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ عمران خان نے جو بیان دیا ہے کہ آصف زرداری ایک منصوبے کے ذریعے قتل کروانا چاہتے ہیں،آصف زرداری عمران خان کو دہشت گرد تنظیم کے زریعے قتل کروانا چاہتا ہے۔

    لال حویلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی پر ان نے قبضہ کیا جو میری ملکیت ہے ، 16وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔

    قومی اسمبلی میں ضمنی انتخاب سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کی تینوں سیٹوں سےعمران خان الیکشن لڑیں گے، میری نشست پر بھی عمران خان الیکشن لڑیں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ کے پی میں الیکشن کی تاریخ آگئی ہے پنجاب میں بھی اجائے گی، ان کے ڈبوں میں سے ہوں کی آواز آئے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں غنڈا گردی ہے،اپنے ایس ایچ اوز لگائے جارہےہیں، ہم اپنا کیس آئین وقانون کے تحت لڑنا چاہتے ہیں۔

    مہنگائی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گھر گھر میں ایک قیامت کا پہلو ہے، لوگ جو مر رہے ہیں ان کے پاس قبر کے پسے نہیں ہیں۔

  • لال حویلی کا تنازعہ : شیخ رشید کو  طلبی کا نوٹس جاری

    لال حویلی کا تنازعہ : شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری

    راولپنڈی :ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی تنازعے کے معاملے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لال حویلی اور متروکہ وقت املاک بورڈ کے مابین پراپرٹی تنازع کے معاملے پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    شیخ رشید کو لال حویلی کے 7یونٹس کے حوالے سے دائر اپیل پر طلب کیا گیا ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کو تین فروری صبح 10 بجےزونل آفس راولپنڈی میں طلب کیا ہے۔

    شیخ رشیدنےڈپٹی ایڈمنسٹریٹرکی کارروائی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ، لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ نے متروکہ وقف املاک بورڈکو15دن میں اپیل پرفیصلے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے 30جنوری کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کے 7یونٹ سیل کئے ، جس کے بعد شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعاعدالت نے خارج کردی تھی۔

    عدالت اس سے قبل شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست بھی خارج کرچکی ہے۔

  • شیخ رشید نے  لال حویلی کیخلاف متروکہ وقف املاک کی کارروائی  کو عدالت میں چیلنج  کردیا

    شیخ رشید نے لال حویلی کیخلاف متروکہ وقف املاک کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج کردیا

    لاہور: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لال حویلی سیل کیے جانے پر متروکہ وقف املاک کیخلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کیخلاف پٹیشن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کردی۔

    درخواست میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا اقدام غیر قانونی ،انتقامی اور سیاسی قرار دیتے ہوئے استدعا کی گئی کہ لال حویلی کے سیل یونٹ ڈی سیل کئے جائیں۔

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی درخواست دن 11 بجے سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ، شیخ رشید وکیل سردارعبدالرازق کےہمراہ پیش ہوں گے۔

    یاد رہے آج صبح متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سات یونٹس سیل کردیے تھے۔

    آپریشن ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سےکیاگیا، نائب منتظم آصف خان کاکہنا تھا شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت سات اراضی پرقابض ہیں،متعدد نوٹس بھیجے لیکن دونوں کوئی ریکارڈ یا دستاویزبھی پیش نہیں کرسکے۔

  • لال حویلی سیل ، شیخ رشید کا  ہائی کورٹ جانے کا اعلان

    لال حویلی سیل ، شیخ رشید کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

    لاہور : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لال حویلی سیل کرنے کیخلاف آج ہی لاہور ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لال حویلی پر آپریشن پر کہا کہ ہم آج ہی ہائی کورٹ جارہے ہیں، لال حویلی ہماری پراپرٹی نہیں توجوچورکی سزاوہ ہماری سزا ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی پر ایف آئی اے کا کیا کام ہے، لوگوں کی دکانیں بھی سیل کردی گئی ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ رات مجھے پکڑنےکیلئے انہوں نے چکمادیا،اب ہائی کورٹ جائیں گے ، عوام کی توجہ پیٹرول اور مہنگائی سے ہٹانے کیلئے یہ کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کارات کومجھےگرفتارکرنےکابھی ارادہ تھا، انہوں نے رینجرزاورایف سی سےمددمانگی انہوں نےانکارکردیا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لال حویلی کے اطراف جھگڑا ہو۔