Tag: شیخ رشید

  • عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی ، شیخ رشید کا آصف زرداری پر سنگین الزام

    لاہور : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ زرداری غیرملکی دہشت گرد تنظیم کے ذریعے عمران خان کی جان پر دوبارہ حملہ کرنے والا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے حالات نہایت ، خوفناک گھمبیر ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان لینے کیلئےآصف زرداری نے دہشت گردوں کو انگیج کیا ہے، آصف زرداری غیر ملکی قاتلوں کے ذریعے عمران خان پر دوبارہ حملہ کرنے والا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جےآئی ٹی کی صورتحال سامنے ہے ، پہلے بھی عمران خان کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ، دہشت گردی کا ایک حملہ عمران خان پر کرنے کی منصوبہ بندی ہے ۔

    پی ٹی ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ تیرہ جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں اس لیے اجرتی قاتلوں سے کام لیا جارہاہے لیکن جب تک عمران خان سیاست میں زندہ ہے، مخالفین کی سیاست دفن ہے۔

    عمران خان کو گرفتار کرنے کی خبروں پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ گرفتار کرکے عمران خان کی ہی خدمت کریں گے کل کی بجائے آج گرفتار کریں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ خان صاحب نے رات کو بلایا تھا حالات پر تفصیلی بات ہوئی ، ہمارے ملک میں اسوقت قید کی حالت ہے،نہ آٹا ہے ، نہ گھی ہے اب تو دودھ بھی نہیں مل رہا، 25 سے30فیصد مہنگائی اب 60 فیصد پر پہنچنے والی ہے ، ہم لوگوں کے ساتھ گھروں میں نہیں بیٹھیں گے باہر نکلیں گے کیونکہ ملک تباہی کے تباہی کے دہانے پر آگیا ہے۔

    محشن نقوی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کیخلاف ہم سپریم کورٹ جارہےہیں، محسن نقوی زرداری کا فرنٹ مین ہے اسی کیلئے کام کرے گا، یہ صوبائی اسمبلیوں پر الیکشن نہیں کرارہے۔

    فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری کو گرفتارکرنےسے کیا فرق پڑتاہے،فوادچوہدری پی ٹی آئی کا مقبول لیڈر ہے، منشی کہنے پر کیا کوئی کیس بنتا ہے۔

    موجودہ حکومت سے متعلق انھوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ آپس میں بٹ چکی ہے اور یہ 13پارٹیاں ڈری ہوئی ہیں , صوبائی اسمبلیوں پر یہ 90دن میں الیکشن نہیں کرانے جارہے۔

  • شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی کی ملکیت سے متعلق ثبوت سامنے آگئے

    لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی کی ملکیت سے متعلق ثبوت سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کئے سربراہ شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی سے متعلق ملکیت کے ثبوت سامنے آگئے۔

    لال حویلی کے ملکیت کے ثبوت اور رجسٹری کی کاپی اے آروائی نیوزنے حاصل کرلی ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے مطابق شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جمع کرائی گئی دستاویزات کی انکوائری کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب متروکہ وقف املاک نے لال حویلی خالی کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی ہے ، اس سلسلے میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروک وقف املاک آصف خان نے ڈی سی راولپنڈی کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں ڈپٹی کمشنرسےپولیس کی مددطلب کی گئی ہے اور کہا گیا کہ متروکہ وقف املاک کا عملہ کل یونٹ D158 اورD392 واگزار کرنے جارہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی معاونت ضروری ہے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈکالکھاگیاخط ضلعی انتظامیہ کوموصول ہوگیا ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمتروک وقف املاک آصف خان نے کہا ہے کہ لال حویلی واگزارکرانےکےوقت مزاحمت ہوئی تومقدمات درج کریں گے۔

    آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جمع کرائی گئی دستاویزات کی انکوائری کررہے ہیں، دونوں کی جانب سےفراہم دستاویزات مکمل نہیں ، لال حویلی کو آج ہی واگزارکرائیں گے، عملےکوپولیس کی معاونت حاصل ہوگی۔

  • ملک کو بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، شیخ رشید

    ملک کو بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، شیخ رشید

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو معلوم نہیں کہ زمین کتنی گرم ہورہی ہے، سیاست سے بات آگے نکل گئی اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔

    شیخ رشید نے محسن نقوی کو آصف زرداری کا فرنٹ مین قراردیتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی تباہی کے بعد اب توانائی کی تباہی آگئی ہے، فیصلہ اب سڑکوں پر ہوگا اور ملک کو بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔

    پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بغیرڈولی کے سیاسی دلہنیں آگئی ہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا کیاحال ہوگیا ہے، کل 3 بجے لا ل حویلی میں پریس کا نفرنس کروں گا۔

    پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تیرہ جماعتوں کی موت ہے،اس لیے یہ بھاگ رہے ہیں۔

  • آج قوم کو 2 بڑی خبریں مل رہی ہیں، شیخ رشید

    مانچسٹر : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج قوم کو 2 بڑی خبریں مل رہی ہیں، استعفیٰ منظورہویا نہ ہو اسمبلی میں نہیں جانا چاہتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید 4 روزہ نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، مانچسٹر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کل پاکستان میں دو بڑی خبریں قوم کو مل رہی ہیں، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو ووٹ کا حق ملے گا اور شریف خاندان کے نیب کیسز کی سماعت ہوگی۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ منظور کئے جانے والے استعفوں میں ان کا اور انکے بھتیجے کا استعفٰی بھی شامل ہے، شہباز شریف کو اندازہ نہیں کہ ان کےساتھ کیا ہونےوالا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ استعفیٰ منظورہویا نہ ہو اسمبلی میں نہیں جانا چاہتا ، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، مارچ ، اپریل میں عام انتخابات کا شیڈول آجائے گا۔

    انھوں نے پاکستان میں سیاسی و معاشی بحران کی ذمہ دار پی ڈی ایم ٹھہراتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کامعاملہ کھٹائی میں پڑچکاہے ، آئی ایم ایف دیگرتمام بڑے ادارے نئی حکومت سے بات کریں گے۔

  • ن لیگ کے بہت سے پرندےاڑان بھرنے  کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

    ن لیگ کے بہت سے پرندےاڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کےبہت سےپرندےاڑان بھرنے کیلئےتیارہیں اور ان کا سیاسی جہاز ڈوبنے کے قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کےجتنےمسائل ہیں اتنےلوگ ووٹ ڈالنےنہیں نکلے ، جو اس نظام اورانتظامیہ پرعدم اعتمادکااظہار ہے۔

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کےبہت سےپرندےاڑان بھرنےکےلیےتیارہیں ، دیکھنا یہ ہےکہ کتنےاڑان بھرتےہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ شہبازشریف کےخلاف عدم اعتمادکوئی مسئلہ نہیں رہا، 13سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اوران کےہاتھ کچھ نہیں آنا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے، عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کےلئے مجبور ہوں گے۔

    چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا،13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا،آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔

  • سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی، شیخ رشید

    سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن ناگزیر ہیں سیاسی بکرےکی ماں کب تک الیکشن سے بھاگےگی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ معاشی، ملکی، اقتصادی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

    شیخ رشید نے لکھا کہ اب نواز شریف کو بلائیں اوراس کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں، الیکشن ناگزیر ہیں سیاسی بکرےکی ماں کب تک الیکشن سے بھاگےگی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے، ملک میں اہم سیاست شروع ہوگئی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 15 جنوری سے 15 اپریل ملک کے کیے اہم ہیں، 100 دن میں انتخابی شیڈول آئےگا، پنجاب کے بعد کے پی  اسمبلی تحلیل ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی سے ممبر واپس اور قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرائیں گے، بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہ آئےگی، جتنی دیرکرینگے اپنی سیاست ڈھیرکرینگے۔

  • ‘عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنادیا اب نواز شریف قُل پڑھے گا’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنادیا اب نواز شریف قُل پڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنادیا اب نوازشریف قُل پڑھے گا، 27کلومیٹر کا جزیرہ گھیرے میں ہے ، سازش دفن ہوگئی اور نواز شریف کی آمدبھی کھٹائی میں پڑگئی، حکمران نہ منہ دیکھانے نہ چور دروازے سے آنے کے قابل رہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی شکست کے لیے تیار رہیں ، 100 دن میں الیکشن شیڈول آجائے گا۔

    سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیرداخلہ نےتختہ لاہورلےکرآناتھاوہ ن لیگ کاتابوت لےکرواپس آئے، آب ان کو سمجھ آجانی چاہیےکہ عمران خان کوسیاست آتی ہے۔

    اعتمادکی منصوبہ بندی 3 دن پہلےکرلی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو اُن کے شہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ہے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرے گا۔

  • ‘آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں اور گیس 74 فیصد مہنگی پائپ لائن میں، آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب پر یلغار جمہوریت پر تلوار غریب پر مہنگائی کا وار ہے، تخت لاہورمیں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی
    اور پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پرلگی ہیں، عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پرنکلے گا۔

    خیال رہے آئی ایم ایف کاقرض پروگرام غیریقینی صورتحال کاشکار ہے ، پاکستان اورآئی ایم ایف کی جنیوا بیٹھک بے نتیجہ رہی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور نیتھن پورٹر میں ملاقات محض سائیڈلائن رہی، وزارت خزانہ کے حکام اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی اسحاق ڈار کے ساتھ نہیں تھے اور آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے دورے کی کوئی تاریخ نہیں دی۔

  • ‘شریف برادران کو اپنے سوئس اکاؤنٹس کا پیسہ پاکستان شفٹ کرنا چاہیے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شریف برادران کو اپنے سوئس اکاؤنٹس کا پیسہ پاکستان شفٹ کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران کو اپنے سوئس اکاؤنٹس کا پیسہ پاکستان شفٹ کرنا چاہیے، دنیا کو پتہ ہے کہ حکمرانوں کا پیسہ کن اکاؤنٹس میں پڑا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان چین سے تیل گیس کے معاہدے کر رہا ہے اور ہم دنیا سے خیرات مانگ رہے ہیں، جو مل بھی نہیں رہی۔

    اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا تھا کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیارہو گئی، فنِ گداگری میں حکومت کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں سو دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے اور ستتر وزراموج میلہ کر رہے ہیں، یہ لوگ اپنےڈالرلانےکی بجائے ڈار کو لے آئے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا تھا اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا اور الیکشن ہرقیمت پر ہوں گے۔

  • اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا، شیخ رشید

    اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا لیکن الیکشن ہرقیمت پر ہوں گے ۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنےکے لیے تیار ہو گئی ہے،  فنِ گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

    شیخ رشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے،77 وزرا موج میلہ کررہے ہیں

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ حکومت اپنے ڈالر لانےکی بجائے یہ ڈار کو لے آئے۔