Tag: شیخ رشید

  • 9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا، شیخ رشید

    9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا، شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج اہم پریس کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑگیا، سپریم کورٹ نیب آرڈیننس،اوورسیزووٹ پربھی عنقریب فیصلہ دے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبرنکال لے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنے فارن اکاؤنٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں، آج 3 بجےلال حویلی میں خطاب کروں گا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘جنیوا میں سیلاب زدگان کی بجائے شریف بردران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ، 9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاون شروع اور اپریل میں ختم ہوجائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنھوں نےفالودے،پاپڑوالوں کےنام سےلوٹا، اب وہ سندھ موٹروےپراپاہجوں کےشناختی کارڈ پر لوٹ رہےہیں جبکہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔

  • الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، بس شیڈول طے کرنا باقی ہے، شیخ رشید کا انکشاف

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نےانکشاف کیا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، بس شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن ہی معاشی سیاسی استحکام لائے گا، صرف شیڈول طے کرنا باقی ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو افغانستان معاملے پر سوچ سمجھ کر بیان دیں اور سیلاب زدگان کیساتھ تصاویر کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اعظم سواتی کی رہائی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    حکومتی اقدامات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ غریب آدمی برے حالات کے لیے کمر کس لے ، 8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت، صوبوں اور تاجر تنظیموں کواعتماد میں لے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نہ معاشی نہ سیاسی استحکام اور نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے، غیر مقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے۔

    معاشی صورتحال سے متعلق سابق وزیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج اور زر مبادلہ کے زرائع آدھے اور مہنگائی تگنی ہوگئی ہے۔

  • حکومت نے 10 ماہ میں غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

    حکومت نے 10 ماہ میں غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوور سیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی۔

  • الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے: شیخ رشید

    الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے: شیخ رشید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست اور معیشت دونوں تباہ ہیں، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غریب پر سخت سردی میں لنڈا بازار کے بھی دروازے بند ہیں اور کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

  • پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے: شیخ رشید

    پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس بجلی سب مہنگی اور نایاب ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس سے نیچے، گندم 41 سو من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹیں 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی اعتماد بحال کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں پتہ چل جائے گا۔

  • صدرسپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں، شیخ رشید

    صدرسپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ صدر ملک کے سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں، ان کی چوریوں کی وجہ سےکوئی پیسے نہیں دے رہا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید لکھا کہ ملک میں مہنگائی، دہشت گردی کی لہر ہے اوریہ الیکشن سےفراری ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔

  • عمران خان نے اکیلے سارے سیاست دانوں کوچت کردیا، شیخ رشید

    عمران خان نے اکیلے سارے سیاست دانوں کوچت کردیا، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کوچت کردیا۔

    سابق وزیر داخلہ نے جاری بیان میں کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اور رکاوٹیں مت کھڑی کرے، نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ائیر لندن میں منائیں بیماری کا بہانہ ختم کریں، پاکستان آئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں دوتہائی اکثریت ہے پنجاب میں سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہے، تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنر راج لگ سکتا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کی دیواریں ہلا دیں گی، جو کہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا اُن کو منہ کی کھانی پڑی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اکیلے عمران خان نے سارےسیاست دانوں کوچت کردیا، جو عمران خان کو دیوارکے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پرگر گئی ہے، الیکشن میں ہررکاوٹحکومت کےگلے پڑے گی۔

  • الیکشن ہوں گے ، قوم تیاری پکڑے لے،  15 سے 30 دسمبر اہم ہیں، شیخ رشید

    الیکشن ہوں گے ، قوم تیاری پکڑے لے، 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوں گے ، قوم تیاری پکڑے لے، سب کے لیے 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، سب سے زیادہ مشکل ککام اس کالج کو بنانا تھا، ہم نے کوشش کی ہر علاقے میں کالج اوریونیورسٹی بنے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں علم سے بڑی کوئی طاقت نہیں، ان پڑھ لوگوں کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے ،عقل بادام کھانے سے نہیں آتی، عقل بادام کھانے سے آتی تو پنساریوں کے بیٹے پی ایچ ڈی ہوتے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خوشی ہے سی ایس ایس میں رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے ٹاپ کیا، میں چاہتاہوں اس شہر میں تعلیمی اداروں کی لہر ہو، ہم نے لاہور کو پیچھے چھوڑا ہے ،خواتین کی تعلیم میں نمبر ون ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج بھی ہماری ہے عدلیہ بھی ہماری ہے ، قوم اس وقت عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کیلئے ترامیم کی ہیں ، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ آجائے نیب زدہ لوگوں کانام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔

    ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ تکنیکی طور پر ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے، ہمارے پاس پیناڈول نہیں ہے ، ملک بچانا سب کا کام ہے ، ملک ڈیفالٹ ہوگیا تو جن کو ضمانتیں رکھوائی ہیں وہ لوگ آجائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑے لیے، 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں ، سارے چوروں نے ڈرائی کلین کرائی ہے ، ایک چور رہ گیا ہے وہ بھی آجائے گا۔

    پرویزالہٰی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالہٰی وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اوروزیرخزانہ کی پریس کانفرنس سےظاہرہےڈپریشن کا شکار ہیں، سپریم کورٹ سے درخواست ہے ان چوروں کو بھاگنے نہ دیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دور یا نااہل کرنےسے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا، پاکستان میں عدم استحکام عمران خان کو الگ کرنےسے ختم نہیں ہوسکتا۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتابلکہ معیشت کی وجہ سے ٹوٹتاہے ، پاکستان کو سرحدوں پر نہیں معاشی محاذ پر خطرہ ہے، جو عوام کی دولت لوٹ کر جائے اسے چوک پر لٹکانا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام ہوگا تو ہی چیزیں خوش اسلوبی سے چل سکتی ہیں، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔

  • حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائیں: شیخ رشید

    حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے، ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بے ہودہ بیان دے رہے ہیں، بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دوبارہ ایک ہوچکے ہیں، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

  • ‘حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی’

    ‘حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنا دے گی، حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں ، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کوبھی بلالیں انکی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دے گا۔

    یاد رہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی ومعاشی استحکام قومی سلامتی کاضامن ہے ، الیکشن 2مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا تھا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔