Tag: شیخ رشید

  • ‘عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیرملکی اورمقامی سازش ہے’

    ‘عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیرملکی اورمقامی سازش ہے’

    لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کو غیرملکی اورمقامی سازش قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آبادکو گوانتانا موبےجیل بنادیاگیاہے، جوجیل ہمارےلیےکل بنائی ہےاس میں انہوں نے اور 77وزرا نے رہنا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ کرنےوالےایک سے زیادہ منظم سازش کے آلہٰ کار تھے، اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی ، آج 2 بجے لال حویلی میں احتجاجی جلسے سےخطاب کروں گا۔

    سابق وزیر داخہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا اہم تعیناتی سےپہلےعمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے، ایک ملزم سے فوری بیان دلوانااورباقیوں کو فرار کرانا سوالیہ نشان ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی طورپردفن ہو گئی ہے، عمران خان پرقاتلانہ حملہ غیرملکی اورمقامی سازش ہے، امن اورقانون کےدائرے میں رہتےہوئےاپناحق لےکررہیں گے۔

  • کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں، شیخ رشید

    کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں، شیخ رشید

    لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں , مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دستور ایونیو پر کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں، نومبر تو اہم ہے ہی پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رضاشاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکاآپ کس باغ کی مولی ہیں، راناثنااللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے، مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم، آج شام 4 بجے پریس کانفرس کروں گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے، آصف خان کی معطلی ختم کر کے میرے لیے راولپنڈی بھیجاگیاہے، آصف خان کی اربوں روپے کی کرپشن کےثبوت بھیج رہا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی، ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن کو ثبوت اور درخواست بھیج رہا ہوں، لانگ مارچ جتنی دیر چاہے پنڈی کا مہمان ہوگا۔

  • حکمرانوں کی ناقص کارکردگی ان کے گلے پڑنے والی ہے: شیخ رشید

    حکمرانوں کی ناقص کارکردگی ان کے گلے پڑنے والی ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے ناقص فیصلے، ناقص کارکردگی اور ناقص وقت اگلے اتوار تک ان کے گلے پڑ جائے گا، راولپنڈی میں عوام کا سمندر کسی سے سنبھلا نہیں جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جیسے جیسے لانگ مارچ راولپنڈی اسلام آباد کی طرف آئے گا، عوام کا جم غفیر ساتھ ہوتا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ناقص فیصلے، ناقص کارکردگی، ناقص وقت اگلے اتوار تک ان کے گلے پڑ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نومبر فیصلہ کن ہوگا، راولپنڈی میں عوام کا سمندر کسی سے سنبھلا نہیں جائے گا، کل سوموار 4 بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرس کروں گا۔

  • میں مارا جاؤں تو رانا ثناء کو شاملِ تفتیش کیا جائے، شیخ رشید

    میں مارا جاؤں تو رانا ثناء کو شاملِ تفتیش کیا جائے، شیخ رشید

    لاہور : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں مارا جاؤں تو رانا ثناء کو شامل تفتیش کیا جائے اور اس پر مقدمہ درج کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حواس باختہ حکومت نےبہت غیرشائستہ وزیرداخلہ بنایا ہے، 2 بسیں تھانہ وارث شاہ گئیں ہیں کہ میرانام روزنامچے میں ڈالے، ایف آئی اے کا پنجاب کے تھانوں میں کیا کام ہے ؟

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیکر جانا چاہتے ہیں، لاہور میں حقیقی آزادی مارچ کا تاریخی استقبال ہوا، میں گرفتار ہوجاؤں یانہیں راولپنڈی میں تاریخی استقبال ہوگا، اگر میں نہ ہوا تو راشد شفیق ہوگا اور کارکنان ہوں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نسلی اوراصلی مقابلے اورامتحان کے وقت ساتھ کھڑا ہوتا ہے, میں مارا جاؤں تو رانا ثنا کو شامل تفتیش کیا جائےاور اس پر مقدمہ درج کیا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ جتنی مرضی کنٹینرز لگاو وطن کی سلامتی کا سوال ہے، رانا ثنا اللہ چھوٹے آدمی ہے بڑے گھر میں آیا ہے ، ایک بھی لاش گری تو ان میں ایک بھی بھاگ نہیں سکے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدان اپنےدروازے بندنہیں کرتا ہے، لڑائی اچھی بات نہیں ہے ، عمران خان کے ساتھ بیٹھیں اور الیکشن کی تاریخ دیں۔

    شیخ رشید نے موجودہ وزیر داخلہ پر الزمات کی بارش کرتے ہوئے کہا رانا ثناحالات خراب کرنا چاہتا ہے، اب بھی وقت ہے عمران خان سے بامقصد مذاکرات کریں ورنہ کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایران، افغانستان کیخلاف استعمال ہونے جارہے ہیں، یہ اسرائیل کے تعلقات اور بھارت کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

  • ‘لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی’

    لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کےلانگ مارچ روکنےکی درخواست کومستردکردیا، لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ طاقت کا استعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ پرامن،قانونی،آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا، انتشار خلفشار اورطاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھودے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری بیماری کی تصویر کورونا والی ہے الحمداللہ میں صحت مندہوں، میں نواز، شہباز اور آصف زرداری کی طرح نہیں بیماری کا بہانہ کروں۔

    سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج شام5بجے پریس کانفرنس کروں گا، کل لانگ مارچ میں شرکت کرونگا،راولپنڈی میں لانگ مارچ کاتاریخی استقبال کریں گے۔

  • شیخ رشید کا آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کا آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

    لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں میرے لئے حالات بہتر نہیں تھے، لاہور پہنچ چکا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا، لانگ مارچ کی حمایت اورارشد شریف کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئےپریس کانفرنس کروں گا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ کل11بجے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے لبرٹی چوک پہنچوں گا، قوم سے اپیل ہے جوش جذبے کے ساتھ مارچ میں شریک ہوں۔

    گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے، نومبرمیں آرپار ہو جائے گا، جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے، راناثنااللہ میں ایئرپورٹ جانے کی بھی ہمت نہیں ہوئی، اگر رانا ثنا نے طاقت استعمال کی تو اسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ : شیخ رشید کی رانا ثنا اللہ کو وارننگ

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : شیخ رشید کی رانا ثنا اللہ کو وارننگ

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رانا ثنا اللہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر طاقت استعمال کی تو بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے، نومبرمیں آرپار ہو جائے گا، جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیرمقبول بھکاریوں کوکہیں سےخیرات نہیں ملےگی، مریم کےٹویٹ اور دیوالی کاکیک کاٹنے والے نواز شریف پر قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجدمیں شہید کانمازجنازہ پڑھیں گے اور جمعہ کو11بجےلبرٹی چوک سے چوروں کیخلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے، راناثنااللہ میں ایئرپورٹ جانے کی بھی ہمت نہیں ہوئی، اگر رانا ثنا نے طاقت استعمال کی تو اسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی۔

  • ‘مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی’

    ‘مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مانگے تانگے کے دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جب کرمنل قانون بناتےہیں توانصاف کامذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگاہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔

  • رات میں اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پرچھاپہ مارا، شیخ رشید کا الزام

    رات میں اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پرچھاپہ مارا، شیخ رشید کا الزام

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات میں اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پرچھاپہ مارا، میں لال حویلی میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رات ساڑھے 12 بجے اسلام آباد پولیس نے میرے اسلام آباد گھرپرریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈار کی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کرکے ٹرپل پلس سی دوسری بار گری ہے، ساری قوم سپریم کورٹ نیب کےترمیمی آرڈیننس پرفیصلے کی منتظر ہے۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے پر ہوگا یا میز پر 30 نومبر سے پہلے ہوگا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ گرےلسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان حکومت اوراداروں کو جاتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ،سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے، یہ مبہم ہے سقم ہے اورغیرآئینی ہے، جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں۔

  • توشہ خانہ کیس کا فیصلہ  ، شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کو خبردار کردیا

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ، شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نےسیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا توحالات مزیدخراب ہوجائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم نے45  دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیارڈال دیے جبکہ پاکستان میں 77وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں، حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور پی ڈی ایم قومہ میں ہے، اپنےکیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اورمعاشی کفن ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ایک گھنٹے بعد سنایا جائے گا۔

    اس موقع پر الیکشن کمیشن میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بڑی تعداد میں آنسو گیس کے شیل بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔