Tag: شیخ رشید

  • ’بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کر رہا ہے، سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں‘

    ’بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کر رہا ہے، سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں‘

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائفر کی تحقیق نہ کی گئی تو حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں، عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا۔ اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کر رہا ہے، بلاول بھٹو کو سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

  • ‘پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتا ہے’

    ‘پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتا ہے’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتا ہے ، لوگ چہرہ دیکھتے ہیں، کیس نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ
    پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑاچہرہ ہوتاہے، لوگ چہرہ دیکھتے ہیں، کیس نہیں، 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے۔

    شیخ رشید نے مریم نواز کی بریت پر کہا کہ یہ مٹھائی بھی اپنےگھرمیں بانٹتے ہیں،ہر چیزجہاں بکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی، عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے، جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنیں ہیں۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ایون فیلڈریفرنس میں سزاؤں کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز ، صفدرکی بریت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو باعزت بری کردیا تھا۔

  • سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شیخ رشید پر شدید برہم

    سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شیخ رشید پر شدید برہم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر سابق وزیرداخلہ پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں باہتررکنی وفاقی کابینہ کیخلاف سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    شیخ رشید وکیل کے ساتھ پیش ہوئے، سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تنبیہ کی کہ آئندہ ایسی پٹیشن لائی تومثالی جرمانہ عائد کریں گے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ پٹشنر جب حکومت میں تھے تو کیا آپ نے وہ معاونین خصوصی، مشیروں کی لسٹ لگائی ہے؟

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا شیخ صاحب آپ کا احترام ہے، آپ پارلیمنٹ کی بے توقیری نہ کریں، یہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا۔

    شیخ رشید کے وکیل نے کہا اس حوالے سے عدالت کےسوا ہمارے پاس اورکوئی فورم نہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اِس پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہوچکی، ایسی پٹیشن عدالت نہیں آنی چاہیے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں، وہ فورم ہے،عدالت مداخلت نہیں کرے گی، عدالت بھی پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے،غیر ضروری ایگزیکٹوکےاختیارات میں بھی مداخلت نہیں کرتی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کا انفرادی بنیادی حقوق متاثر ہو رہا ہے توعدالت آئیں لیکن اس طرح نہیں، جرمانہ بھی کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ جوبھی مقابلہ کرنا ہے ، جائیں پارلیمنٹ میں، اُس سے بڑا فورم کوئی نہیں، حکومت کا احتساب پارلیمنٹ خود کرتی ہے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا آپ عدالت کوپارلیمنٹ کےاحتساب میں کیوں لارہےہیں؟ شیخ صاحب عدالتوں کوان سیاسی معاملات سےدور رکھیں۔

    اس پر شیخ رشید نے استدعا کی کہ پٹیشن واپس لے لیتے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے پارلیمنٹ سپریم ہے، اس طرح کے معاملات پارلیمنٹ میں حل کریں، آئندہ ایسی درخواست آئی تو بھاری جرمانہ کریں گے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا اس حوالےسےمناسب حکم جاری کریں گے،ماضی میں عدالتوں کاغلط استعمال کیاگیا،اب اس کوختم ہونا چاہیے۔

  • ‘پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا’

    ‘پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ پندرہ نومبر سے پہلے ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر کہا کہ آڈیو لیک کا وقت اہم ،تشویشناک اور خطرناک ہے، اکتوبر میں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا، ان کو معلوم ہے کہ ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

    اسحاق ڈار کی واپسی پر انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں لندن سے آرہاہے، شہبازشریف کمزور ہوا ہے، فیصلوں میں انتظار کرنا پڑے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی وزارتوں کا فیصلہ 27 کلومیٹرکی حکومت نے کرنا ملک کی بدنصیبی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری نے کل بتایا کہ گھنٹوں کی آڈیو لیک ہیں، یہ شرمندہ نہیں ہیں ،یہ بھارت کے زیراثر ایجنڈے ہے، انھوں نے مال بنانا ہے باہر لے جانا ہے اور لوگوں کو بےوقوف بنانا ہے۔

    مہنگائی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے یہ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے تھے آج کل ہماری جیبوں پر ڈاکے ڈال رہےہیں ، اپنے داماد کےلئے کہتے ہیں انڈیا سے مشینری آرہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ جب سارے اکٹھے ہوجائیں گے تو ٹوکرا رکھ دیاجائیگا، یہ کچرا کنڈی کی سیاست ملک کو لے ڈوبی ہے۔

  • ‘مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے’

    ‘مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح اوراسحاق ڈارملکریالڑکربھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گولیاں اورڈرون عوام کاراستہ نہیں روک سکتیں، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کےلیے آرہے ہیں۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انھوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کےلیے کی گئیں، جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نےوزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔

    دورہ امریکا کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیویارک جانےوالوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی، جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی۔

  • ‘اسحاق ڈار آئے  یا نوازشریف، حکومت کا کھیل ختم’

    ‘اسحاق ڈار آئے یا نوازشریف، حکومت کا کھیل ختم’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے اسحاق ڈار آئے یا نوازشریف، حکومت کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں سب لوگ گراؤنڈ ریئلٹی دیکھیں، کل ان کی امیدوں پرپانی پھرگیاہے، یہ بھکاری سوائے خیرات مانگنے کے کچھ نہیں کر رہے۔

    بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکہتےہیں فلائٹ مس ہوگئی اس لئےواشنگٹن لینڈ کیا، اگر حالات کو نہ سمجھا گیا تو حالات لوگ اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ نےکہاکہ این جی اونےاسرائیل کادورہ ارینج کیا، اب وہ لوگ کہاں ہیں جو فرانس کو برا بھلا کہتے تھے، آج تو فرانس کیساتھ بغل گیر ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جومذہبی کارڈ عمران خان کیخلاف استعمال کرناچاہتے تھے وہ ان کے خلاف ہو رہا ہے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا اب سحاق ڈار ہوں یا نوازشریف جو بھی آئے یا کوئی بھی آجائے ، حکومت کا کھیل ختم الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،فیصلےہونےوالےہیں ،۔ بیس سے پچیس دن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان مذاکرات کےدروازےکبھی بندنہیں کرتا،کرنےبھی نہیں چاہئیں،اچھی بات ہےکہ مذاکرات کے ذریعےالیکشن کی تاریخ نکل آئے، کیا اس ملک نے بند گلی میں جانا ہے یا انتخابات کی طرف جانا ہے۔

  • شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا مقدمہ درج

    شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آردفعہ ’ٹوئنٹی فائیو ڈی ‘کےتحت کاٹی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کو فون پر دھمکیاں دینے کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    سابق وزیرداخلہ کی درخواست پر مقدمہ تھانہ وارث خان میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا،مقدمےمیں 25 ڈی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

    پولیس نے فون نمبروں کی مدد سے نامعلوم ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا انکشاف

    گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، اس حوالے سے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے فون پرملنے والی دھمکیوں کیخلاف تھانہ کوہسار میں درخواست بھی دی تھی۔

    شیخ رشید نے درخواست میں دھمکی آمیز کال کا نمبر بھی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔

  • شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا انکشاف

    شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی ، جس کے بعد انھوں نے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی۔

    شیخ رشید نے کہا اس حوالے سے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیا ، تھانے میں بھی درخواست دے رہا ہوں۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے فون پرملنے والی دھمکیوں کیخلاف تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی۔

    شیخ رشید نے درخواست میں دھمکی آمیز کال کا نمبر بھی دے دیا اور کہا لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔

    یاد رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، فرانس سےبغل گیر اوراسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔

    آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے انھوں نے کہا تھا کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

  • ‘پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی’

    ‘پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی’

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں، پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہا ہے، پہلےخزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، فرانس سےبغل گیر اوراسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔

    حکومت کی جانب سے ریڈ رون سیل کرنے کے حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔

    شہباز شریف کی کابینہ سے متعلق سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔

    آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید لکھا کہ مصنوعی اقتدار بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی ، بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

  • ‘تین رشتے دار لندن میں  پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے’

    ‘تین رشتے دار لندن میں پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تین رشتے دار لندن میں پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 3 رشتے دار اور عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ خرم دستگیر کہتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے ، کسی مسلم لیگی لیڈر کواس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھی۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سابق وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

    شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 150روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں اور جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے، بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔ 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں

    سابق وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔