Tag: شیخ رشید

  • کچھ بڑا ہونے والا ہے: شیخ رشید

    کچھ بڑا ہونے والا ہے: شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس لیے سب باہر بھاگ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پتہ نہیں مجھے لیکن کچھ ہونے والا ہے کچھ بڑا ہونے والا ہے، اسی لیے کسی کا پاؤں ٹوٹ گیا ہے کسی کو فریکچر ہو گیا ہے اور کسی کے پیٹ میں درد ہے سب باہر بھاگ رہے ہیں۔

    شیخ رشید، 27ویں ترمیم پرفضل الرحمان نے کال دے دی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا

    شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں کہا کہ چین جیسے عظیم ملک کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے اور شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ قوم کا خوف ختم ہوچکا ہم نے بھی 40 دن چلہ کاٹا صحت ابتک ٹھیک نہیں لیکن بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔

  • 27 ویں ترمیم پر فضل الرحمان نے کال دے دی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید

    27 ویں ترمیم پر فضل الرحمان نے کال دے دی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر فضل الرحمان نے کال دے دی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 9 مئی کیسز میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی آفریدی چیف جسٹس آیاہے، آفریدیوں نے انگریز کو بھی شکست دی تھی، امید ہے وہ انصاف کا علم بلند رکھیں گے۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امید ہے مولانا 27ویں ترمیم کے خلاف ملک گیراحتجاج کی کال دیں گے ، ستائیسویں ترمیم پر فضل الرحمان نے کال دے دی تو لگ پتا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے پہلے راؤنڈ کا فاتح قرار دے دیا

    انھوں نے کہا مولانافضل الرحمان نے26ویں آئینی ترمیم کا جنازہ نکال دیا اور پاکستان کی عزت بڑھائی ہے، 26 ویں ترمیم سے کچھ نہیں ملے گا، یہ ترمیم نون شین اور دوسروں کے گلے پڑے گی۔

    یاد رہے سابق وفاقی وزیرداخلہ نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل آئینی ترامیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا، انھوں نےاپنے گھر کا راستہ سب کو دکھایا ہے۔

  • شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان  کو  آئینی ترامیم کے  پہلے  راؤنڈ کا فاتح قرار دے دیا

    شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے پہلے راؤنڈ کا فاتح قرار دے دیا

    راولپنڈی : سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل آئینی ترامیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا، انھوں نےاپنے گھر کا راستہ سب کو دکھایا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مفتی محمودمرحوم نے بھی تنہاذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی ، وہ لوگ جوکہتےتھےووٹ کو عزت دو انہوں نےووٹ کوٹوکری بنادیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں ہے ، یہ 25کروڑ عوام کو اعتماد میں کیا لیں گے، جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا رات کو مارا گیا۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے 30 ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ ہو جائے گا اور معلوم ہو جائے گا کہ جمہوریت کا اونٹ کس اوڑ کروٹ بدلتا ہے۔

  • ناپسند لوگوں کا ریمانڈ دیا گیا اور من پسند افراد کو گھر بھیج دیا گیا: شیخ رشید

    ناپسند لوگوں کا ریمانڈ دیا گیا اور من پسند افراد کو گھر بھیج دیا گیا: شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ناپسند لوگوں کا ریمانڈ دیا گیا اور من پسند افراد کو گھر بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح منشیات فروشوں کو نہیں پکڑا جاتا جیسے پارلیمنٹ سے ممبران کو گرفتار کیا گیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایک ممبر اسپیکر پر عدم اعتماد بھی کر سکتاہے چاہے وہ ناکام ہو جائے، بجلی پر ایک اور ٹیکہ لگا دیا گیا، مرے ہوئے لوگوں کو اور مارا جا رہا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ناپسند لوگوں کا ریمانڈ دیا گیا اور من پسند افراد کو گھر بھیج دیا گیا، 16 ماہ سے چالان نہیں پیش کیاگیا یہ 20 سال کا پروگرام لگ رہا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف نے تباہ کردی ہے، 8 ستمبر کو سارے راولپنڈی کو بند کیا گیا، مری روڈ پر 4 کنٹینر لگائے گئے، راولپنڈی سے کوئی جلوس نہیں گیا، 30 ستمبر کی بات پر قائم ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور میرے دوست ہیں، انکے بارے میں کوئی بات نہیں کرونگا، 40 دن کا چلہ کاٹا، بہتر تھا میں 4 سال جیل کاٹ لیتا۔

  • 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت وجود میں آسکتی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

    20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ حکومت وجود میں آسکتی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبرتک ٹیکنوکریٹ حکومت آسکتی ہے، انٹرویوشروع ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگومیں کہا کہ مجھ پر14کیسزہیں،اب تک چالان نہیں ملے، 14کیسز میں4 پی ٹی آئی کی شہادتی ہیں جوبیان نہ دےسکے، ہمارے کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی بھی آگئی ہیں÷

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ 15اگست سے20ستمبرتک ٹیکنوکریٹ حکومت وجودمیں آسکتی ہے، میں نے پچھلی بارکہا تھا اگست اورستمبربہت بھاری ہے، میں اب بھی کہہ رہاہوں ٹیکنوکریٹ حکومت آسکتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ کےپی اورپنجاب کی صورتحال کشیدہ ہے، 650ملزمان ہیں ، ایک دن میں ایک ملزم کاکیس لگےتوبھی10سال لگ جائیں گے.

    موجودہ حکومت کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی خاک ہے، یہ لوگ10ڈالرنہیں لاسکےمعیشت کیاٹھیک کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکرہےبشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، ایک ہی آدمی سےدوستی تھی ہےاوررہےگی کب تک رہےگی اللہ کوپتاہے،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ نالائق نااہل لوگ ہیں نوازشریف کبھی بھی کسی کوایکسٹینشن نہیں دےگا ، شہبازشریف کووزیراعظم ہاؤس میں کوئی نہیں پوچھ رہا، پلاننگ سے اپنے لوگ جتوائے گئے،ہمارے ووٹ دوسری طرف چلے گئے.

    انھوں نے مزید کہا کہ کچھ اور ہونے جارہا ہے ہم کچھ اور سوچ رہےہیں، سارے لوگ ایک ہی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوظلم راولپنڈی پولیس نے کیا اس کا اثر دوستوں پر بھی گیا، میرےگھر سے پولیس والے سامان لیکرچلے گئے واپس نہیں کیا، میری ان لوگوں سےگزارش ہے جو حقیقت میں سب کچھ ہیں، میں نےبڑھاپےمیں40دن کاچلہ ان لوگوں کیساتھ کاٹاہے، سوچانہیں تھامجھے40دن کیلئےاٹھاکرلےجائیں گے، ہم موجودہی نہیں تھےاس کےباوجودہمیں سزادی گئی۔

  • 31 اگست سے پہلے….. شیخ رشید  کی بڑی پیش گوئی

    31 اگست سے پہلے….. شیخ رشید کی بڑی پیش گوئی

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ 31 اگست سے پہلے ملکی سیاست کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کہہ چکی ہے ہمارے خلاف کوئی مقدمے نہیں ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی لگانےسےسے کچھ نہیں ہوگا۔

    سابق وزیر نے بتایا کہ کل ہمیں نوٹس ملےہیں پنجاب حکومت سپریم کورٹ گئی ہے، یہ چاہتے ہیں جن کی اے ٹی سی میں ضمانتیں ہوئیں مستردکیاجائے، میں موجودہ حکومت کوکچھ نہیں کہناچاہتاانکی کوئی اوقات نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ توپی ٹی آئی پرپابندی لگانےاورغداری کاکیس لگانےکافیصلہ کررہےتھے، ان لوگوں کےپاس عقل نہیں ،ملکی سیاست میں انکی کوئی حیثیت نہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے پیش گوئی کی کہ 31 اگست سے پہلے پہلے فیصلہ ہوجائے گا اور عملی طور پر میں 31 اگست کے بعد سیاست میں آجاؤں گا۔

    انھوں نے بتایا کہ کسی وزارت میں کوئی کام نہیں ہورہا ہے ، شہباز شریف خود فون کرکے کہتے ہیں انہیں کوئی بلائے، پاکستان کو بچانا ادارواں کی ذمہ داری ہے۔

  • شیخ رشید بھی بجلی اور گیس کے بھاری بلوں سے پریشان

    شیخ رشید بھی بجلی اور گیس کے بھاری بلوں سے پریشان

    راولپنڈی : بجلی اورگیس کے بھاری بلوں سے شیخ رشید بھی پریشان ہوگئے اور کہا ویڈیو پیغام میں کہا صرف ایک ٹائم چولہا جلنے پر گیس کا بل ایک لاکھ روپے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجلی اورگیس کے بھاری بلوں سے تنگ آکر دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے۔

    ویڈیو پیغام میں کہا ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں، جب سے اسلامی دوست مجھے چلے پر لے گئے تب سے گھر میں دوپہر کا چولہا نہیں جلاتا۔

    صرف شام کو کھانا پکتا ہے اور گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آگیا اس سے کو پہلےبجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آ چکا ہے۔

    اندرون شہر کے محلوں میں شہریوں کا گیس کا بل چھ سے آٹھ ہزار آیا، حکومت کو غریب کا چولہا بند ہونے کا احساس نہیں۔

    ملک کے ذمہ داران سن لیں گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا ہے، لوگ بے بس ہوگئے ہیں، حلق سے فلک تک مہنگائی نے زندہ دفن کر دیا۔

    ملک ڈوب رہا ہے، سمجھنے کی ضرورت ہے، گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وقت کسی کا نہیں ہوتا، چور ڈاکو لٹیرے اپنے کیس ختم کرانے آئے تھے، غریب کا چولہا بجھا دیا، اب فارم 45 اور 47 کی لڑائی نہیں، غریب کے زندہ رہنے کی جستجو ہے، ذمہ دار حلقے خدا کیلئے غریب کو مرنے سے بچا لیں۔

  • یہ حکومت صرف اپنے کیس ختم کرنے اور عوام کو بجلی کے تاروں پر لٹکانے آئی ہے، شیخ رشید

    یہ حکومت صرف اپنے کیس ختم کرنے اور عوام کو بجلی کے تاروں پر لٹکانے آئی ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ حکومت صرف اپنےکیس ختم کرنے اور عوام کوبجلی کےتاروں پر لٹکانےآئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کسی ملک نے انہیں پانچ ڈالر بھی دیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنے کیسز معاف کروانے اور عوام کو بجلی کے تاروں پر لٹکانے آئی ہے، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، اگلے مہینے کے آخر تک نواز شریف بھی اپنابیانیہ بدلے گا۔

    جواِس حکومت سےمذاکرات کرےگاوہ منہ کالاکرےگا، کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے۔

    گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں، اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ کیس پر کیس کریں گے مگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کریں گے۔ قبرایک جب کہ مُردے تین ہیں، بڑا ریلیف سپریم کورٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

  • شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات خارج  کردیے گئے

    شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات خارج کردیے گئے

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات خارج کردیئے، ان پر بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درج مقدمات خارج کرنے درخواست پر سماعت ہوئی، شیخ رشید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کی ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کیخلاف کراچی کے تھانہ موچکو اورلسبیلہ میں درج مقدمات خارج کردیئے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ انھوں نے آصف علی زرداری پر بانی پی ٹی آئی کے قتل کی سازش کا الزام بھی لگایا تھا۔

    بعد ازاں سابق وزیر داخلہ کے خلاف اسلام آباد کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔

  • دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، شیخ رشید

    دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، شیخ رشید

    اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دکھ ہےبانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مستقبل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مستقبل سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا تو پھر بتا سکتا ہوں، ابھی میں اڈیالہ نہیں گیا کیونکہ پی ٹی آئی کی نئی ٹیم سے کوئی تعلق ہی نہیں، میں اڈیالہ جاکرنئی مصیبت کو جنم نہیں دینا چاہتا۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ میں کھڑا رہا اور 40 دن کیا اگر 40 سال بھی کھڑارہنا پڑتا تو رہ جاتا، آپ حیران ہوں گے میرے خلاف جتنی بھی شہادتیں ہیں وہ پی ٹی آئی کی ہیں لیکن میرا ضمیر مطمئن اور دل کو سکون ہے، کھڑارہا اور لوگ مجھےعزت دے رہے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کی حد تک میرا سافٹ کارنر تھا، ہے اور رہے گا لیکن میرے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری صحت خراب ہوگئی تھی ورنہ چلہ لمبا ہوجاتا ، چاہتا تو اسی گاڑی میں واپس آجاتا جس میں گیا تھا لیکن میں نے کوئی تحریردی نہ ویڈیوبنوائی۔

    عون چوہدری کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریرمیں بشریٰ بی بی سے متعلق عون چوہدری کی باتیں غیراخلاقی تھیں، انسان کوسچ کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے، ایسی بات کیسےکرتا جو دیکھی ہی نہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی میں کوئی قلفی والا اور ریڑھی والا پکڑکر پولیس نے گنتی پوری کی اصل لوگ تو باہر ہیں، زلفی بخاری سمیت کئی لوگ ہیں جو پہلے ہی ملک سے بھاگ گئے۔