Tag: شیخ رشید

  • ‘کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود ایم کیو ایم حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے’

    ‘کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود ایم کیو ایم حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے’

    راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود ایم کیو ایم حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اپنےکارکنوں کی لاشیں ملنےکےباوجودحکمرانوں کی سیاسی لاش کیساتھ کھڑی ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ صدرسیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے، سیلاب زدگان کی مدد نہیں، صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے جبکہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔

    شیخ رشید کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی ہائی کورٹ سےملتی ہے۔

    سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔

    حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف مذہبی گارڈ کے استعمال سے متعلق انھوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والےعوام میں جانے کے قابل نہیں ، عمران خان کودیوارسےلگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔

  • ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

    ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے ، ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازارلگاہے اور عوام کا چولہا نہیں جل رہا، عوام خود بخود سڑکوں پرنکلیں گے۔

    یاد رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا تھا کہ ستمبراوراکتوبر ستم گر مہینےہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے، ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگی ، تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے انہی 2 مہینوں میں ہوں گے۔

  • اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کے خلاف جاری انکوائری بند کر دی

    اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کے خلاف جاری انکوائری بند کر دی

    لاہور : اینٹی کرپشن نےسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف جاری انکوائری بند کر دی اور کہا شیخ رشید پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے جواب عدالت میں جمع کرایا ، جس میں بتایا گیا کہ شیخ رشید پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اس لئے جاری انکوائری بند کر دی گئی ہے۔

    اینٹی کرپشن کے جواب کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ شیخ رشید نے اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی ۔

    اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

  • لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں: شیخ رشید

    لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، لوگوں میں پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہوگیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی، لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دے گا۔

  • عوام تیار ہوجائیں ! ‘پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے’

    عوام تیار ہوجائیں ! ‘پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہے اور لوگ سڑکوں پر آسکتےہیں، پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، ڈالر 3 روپے اور بڑھ گیا ہے،دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں، کیش کی نہیں ۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، کئی وزیر بے محکمہ ، بے دفتر اور آئین سے زیادہ ہیں، میں وزراکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل یا چولہےمیں سے ایک ہی چل سکتا ہے، اپنے بچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔

  • عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے: شیخ رشید

    عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔ معاشی ناکامی کے دور میں داتا دربار میں داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا تھا، موجودہ حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔

    اہوں نے کہا کہ معاشی ناکامی میں داتا دربار میں داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھا ہے۔ شہباز شریف کی تقریر حواس باختہ شخص کی تقریر تھی۔

  • ستمبر اور اکتوبر میں کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید کی اہم پیش گوئیاں

    ستمبر اور اکتوبر میں کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید کی اہم پیش گوئیاں

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبراوراکتوبرسیاسی بھونچال لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ستمبراوراکتوبر ستم گر مہینےہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن اورش ہی آمنےسامنےنہیں پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگی ، تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں ،اہم عدالتی فیصلے انہی 2 مہینوں میں ہوں گے۔

    انھوں نے خبر دار کیا کہ سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا۔

    شریف خاندان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کےراستےکی رکاوٹ شہبازشریف خودبنیں گے۔

    اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہیں اور حکومت ڈیزل 10 روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو بے زبان اور بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔

  • ‘حکومت سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سےدوستی کرے گی’

    ‘حکومت سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سےدوستی کرے گی’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہیں اور حکومت ڈیزل 10 روپے اور بجلی 4.5 روپے مہنگی کررہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو بے زبان اور بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔

    سابق وزیر داخلہ نے عدلیہ کے ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ رویہ قابل تعریف کرتے ہوئے حکومت کے حوالے سے کہا کہ یہ سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سےدوستی کریں گے۔

    گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟

    شیخ رشید نے کہا تھا کہ سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزیدتباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔

  • ‘بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟’

    ‘بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکمران خواب غفلت سےباہرنہیں آئے، وزرا کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حد پار کر گئی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمیں بوس کردیا ہے، سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزیدتباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ انڈیا سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟

    یاد رہے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں فصلیں تباہ ہونے کے باعث عوام کی سہولت کے لیے حکومت بھارت سے سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش درآمد کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

  • ‘بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں چندہ لے کر دنیا کو حیران  کردیا’

    ‘بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں چندہ لے کر دنیا کو حیران کردیا’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول نےایک گھنٹےمیں کھربوں چندہ لےکردنیاکو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ بلاول نے ایک گھنٹےمیں کھربوں چندہ لےکردنیاکو انگشت بدنداں کردیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کر رہا، سیلابی تباہی پر بھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے ، 25 کلو میٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی،نہ منصوبہ بندی کرسکی، یہ ایجنڈا مکمل ہونے پر نکال دیے جائیں گے۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پرنقصانات ہوئے، ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے فوری سپورٹ چاہتے ہیں۔