Tag: شیخ رشید

  • ‘آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نے کرنا ہے’

    ‘آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نے کرنا ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نے کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا،واپسی قوم نےکرناہے، 20سے زائدمرتبہ لیےقرض پرجوقوم نےاداکرنا ہےوزراشادیانے بجارہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی کا ریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پرآئےگا، کروڑوں افراد کی بقا کی جنگ میں سیاستدان اب بھی دست وگریباں ہیں، ستمبر ستمگر ہوگا۔

    مفتاح اسماعیل کے بیان پر سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔

    مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سفید پوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا، سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔

    عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔

  • ‘شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں’

    ‘شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں’

    راولپنڈی : عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں،شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اورشہباز گھرجائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انکا ہرقدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے، انتخابات میں تاخیرعمران خان کےحق،ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ن لیگ کے لیڈر خود کہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے، 200یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، سیلابی ریلہ غریب کوہی نہیں ،پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں، ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی،پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی،الیکشن تاریخ بھی آئے گی۔

  • آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عذاب کا پتہ چل سکے، شیخ رشید کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عذاب کا پتہ چل سکے، شیخ رشید کا مطالبہ

    راولپنڈی : عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عذاب کا پتہ چل سکے۔

    تفصیلات کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ووٹ دینے والے سیلاب میں مررہے ہیں، ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔

    شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کالیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عذاب کا پتہ چل سکے، دنیا میں پیٹرول سستا ہے اور ہم20روپے فی لیٹر مزید سیلز ٹیکس لگانے جارہے ہیں، فیول سرچارج کے بغیر بینک بل وصول نہیں کررہے اور ڈالر کو پرلگ گئے ہیں۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ اس ملک میں دہشتگردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے 13 جماعتیں مل کر عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، مسلم لیگ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہے، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • میں کہتا ہوں عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھ لیں، شیخ رشید

    میں کہتا ہوں عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھ لیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس کو ملک پرفخر ہے، وہ سچ کیساتھ کھڑا ہے، میں کہتا ہوں عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ تشدد سے کچھ نہیں بنتا، جو اصلی اور نسلی ہے ، جس کو ملک پرفخر ہےوہ سچ کیساتھ کھڑا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جتنی بدنام ہوئی وہ 4مہینوں میں ہوئی، ہر جگہ بجلی کے بل جلائے گئے،لوگوں کے پاس کرایہ نہیں ، قبر کے پیسے نہیں ہیں، آپ اپنی قبریں لان میں بناتے ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو پوری قوم نے بھرپور اعتماد دیا ہے، میں کہتا ہوں عمران خان کو گرفتار کر کےدیکھ لیں۔

    اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی شخص ہو یا ادارہ وہ پاکستان سے بڑا نہیں ہے، عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے، انہیں ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہو گا۔

    انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، مسلم لیگ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہے، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں 43 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیے ہیں۔

    شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کےدہانے پر پہنچ گیاہے ، آج3  بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا، شام کواسلام آبادریلی میں شامل ہوں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا، عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔

    شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ  ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔

  • شیخ رشید کی لندن جانے کی خبروں کی تردید

    شیخ رشید کی لندن جانے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لندن جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا نجی دورے پر دبئی آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید دبئی روانہ ہوگئے ، اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں لندن جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نجی دورے پر دبئی آیا ہوں۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اٹھارہ اگست کو وطن واپس آؤں گا، لندن جانے کا فیصلہ بعد میں کروں گا، اگر لندن گیا تو یہ دورہ صرف ایک روز کا ہوگا۔

    اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید براستہ دبئی لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے دورہ لندن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے ، موجود سیاسی صورتحال میں یہ دورہ انتہائی اہم قرار دیا جارہا تھا۔

    یاد رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نوازشریف ، آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے،بزدل نوازشریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نااہل اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    شیخ رشید نے کہا تھا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے،الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔

  • قوم کی ترجمانی کرنے کا کریڈٹ اے آر وائی نیوز کو جاتا ہے، شیخ رشید

    قوم کی ترجمانی کرنے کا کریڈٹ اے آر وائی نیوز کو جاتا ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اے آروائی نیوز سچ کیساتھ کھڑا رہا عوام کو سچ پہنچاتا رہا ، قوم کی ترجمانی کرنے کا کریڈٹ اےآروائی نیوز کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کے الزامات سے بری ہونے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب عدلیہ نے ہی چلانا ہے کیونکہ ہر جگہ پارٹی بازی شروع ہوچکی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اےآروائی نیوز قوم کا ترجمان بن چکا ہے، اللہ عزت دینے پر آتا ہے تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، اےآروائی نیوز کو اللہ نے عزت دی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اے آروائی نیوز سچ کیساتھ کھڑا رہا عوام کو سچ پہنچاتا رہا، عدالت نے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے، مبارکباددیتاہوں، قوم کی ترجمانی کرنے کا کریڈٹ اےآروائی نیوز کو جاتا ہے۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیمرا امپورٹڈ حکمرانوں کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے، لوگوں کے ہاتھ میں ریموٹ ہے وہ فیصلہ کرسکتے ہیں کون ترجمانی کررہاہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اے آر وائی نیوز دونوں طرف کا مؤقف پیش کرتا ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، اے آر وائی نیوز جیسے چینل بند کردیئے گئے تو لوگ کہیں اورغصہ نکالیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزرا ایک دوسرے کے گندے کپڑے ٹی وی پر دھورہےہیں، فیصلے کے تمام حق ہم عوام کو دینا چاہتے ہیں۔

    عماد یوسف کی گرفتاری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عماد یوسف کے گھر پر حملہ کررہےہیں، آپ یہ کیا کررہے ؟ اےآروائی نیوز سچ دکھاتا ہے اور لوگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت والے عقل کی اندھے ہیں، جو چیز لوگوں کو نہیں بھی پتہ ہوتی حکومت والے اس کی پبلسٹی کردیتے ہیں، یہ حکومت میں جس مقصد کیلئے لائے گئے وہ پورا ہوچکا ہے، یہ 45دن میں کمبل چھوڑیں گے مگر کمبل ان کو نہیں چھوڑے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ طاقت کے نشے میں ہے ، بال باؤنس ہوگی اور ان کے منہ پر جاکر لگے گی، آپ لوگوں کو پھر مجبور کررہےہیں کہ وہ خود سڑکوں پر آئیں۔

  • ’عماد یوسف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں‘

    ’عماد یوسف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں‘

    لاہور: شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتار کی مذمت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، میں عماد یوسف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا یہ نکمی حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی، جب عقل پر پردہ پڑ جائے تو ایسی اوچھی حرکتیں کی جاتی ہیں۔

    نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    شیخ رشید نے عماد یوسف کی گرفتاری کو حکومت کی جانب سے زیادتی قرار دیا، انھوں نے کہا اے آر وائی کی کلیئرنس کے بعد حکومت زیادتی کر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اپنے رد عمل میں کہا کہ میں عماد یوسف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، عماد یوسف کو گرفتار نہیں گھر سے اٹھایا گیا ہے، کیا یہاں پر جنگل کا قانون ہے کہ کسی کو بھی اٹھالو۔

    اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف بغیر وارنٹ ڈیفنس سے گرفتار

    مراد سعید نے کہا خاور گھمن نے ن لیگی میڈیا سے متعلق ایک اسٹوری بریک کی تھی، ن لیگ کو ایسا میڈیا ہاؤس چاہیے جو ان کو صحیح ثابت کر سکے، اے آر وائی پر ملک سے بغاوت اور غداری کا الزام لگایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت فرعون بنی ہوئی ہے۔

  • فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا، ، شیخ رشید

    فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا، ، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس دفن ہو گیا ، فنڈنگ شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہے، پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل کرانے کا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلاگیا، بیان حلفی اورسرٹیفیکٹ میں فرق ہوتا ہے، اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے، جوآئی ایم ایف سےقرض بھی نہ لے سکے ان کی کارکردگی خاک ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔

    سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا "فنڈنگ شوکازنوٹس صرف فنڈضبطی کا ہے ، شوکازپارٹی کالعدم نہ عمران خان کونااہل کرانے کا ہے ، الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا، حکومت کے ڈیکلیئریشن کےبعدریفرنس سپریم کورٹ جائے گا۔”

    انھوں نے کہا کہ ہرغلط فیصلےسے14پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے، نہ نومن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی،پی ڈی ایم ٹائیں ٹائیں فش ہوگئی۔”

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ : ‘ آج عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن قرار’

    ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ : ‘ آج عمران خان کی فتح اور پی ڈی ایم کی شکست کا دن قرار’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج کے دن کو پی ٹی آئی کی فتح اور پی ڈی ایم کے لئے شکست کا دن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی‌ ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، 8 سال تک قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ثابت ہواآج کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ ہے، ان کے ووٹ کے لئے ہم عدالت گئے ہیں، 8 سال سے عمران خان کے خلاف ہجوم اکٹھا کیا گیا تھا، عمران خان کے خلاف میڈیا وار اپنی موت آپ مرگئی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ایک مقبول اورمضبوط لیڈرہیں، یہ اےاین پی والاوقت نہیں کہ پارٹی کوبین کیاجاسکے، عدالتوں میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پہلے دن اڑا دیا جائے گا۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 14پارٹیوں نے حماقتیں کیں،ان کی سیاسی ساکھ راک بن گئی ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں عمران خان کوشکست نہیں دے سکیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں آج پی ٹی آئی اور عمران خان کی فتح کا دن قرار دیتا ہوں اور پی ڈی ایم کے لئے آج شکست کا دن ہے وہ روئیں، چیخیں ماریں۔