Tag: شیخ رشید

  • بدترین معاشی اور سیاسی بحران : شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    بدترین معاشی اور سیاسی بحران : شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کابیل آؤٹ پیکج جلدنہ آیا توپاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں، چولہا جل رہا ہے، بجلی کا بل نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹیلیٹر پر ہے، سیکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ نے مزید لکھا کہ "سیاسی انتشار،خلفشار اورعدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہوگرم ہویاسخت،سب کومل کرملک بچانا ہے،ایک ایک دن قیمتی ہے”۔

    ان کا کہنا تھا کہ "سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے ، مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔”

  • عدالتی اختیارات سے متعلق قانون سازی، شیخ رشید نے حکومت کو اہم بات یاد دلا دی

    عدالتی اختیارات سے متعلق قانون سازی، شیخ رشید نے حکومت کو اہم بات یاد دلا دی

    اسلام آباد: عدالتی اختیارات سے متعلق قانون سازی کے فیصلے پر شیخ رشید نے ردِ عمل میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی جانب سے عدالت کے از خود نوٹس اور بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے اسے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    شیخ رشید نے آج جمعرات کو ایک ٹویٹ میں حکمران جماعت کو یاد دلایا کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اس لیے سپریم کورٹ کے اختیارات کو بڑھایا تو جا سکتا ہے لیکن گھٹایا نہیں جا سکتا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ: "من پسند قانون سازی نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جا سکتا۔”

    شیخ رشید نے مزید لکھا کہ پنجاب میں گورنر راج نہیں لگایا جا سکتا، نواز شریف بھی وطن واپس نہیں آئیں گے، اور الیکشن اکتوبر نومبر میں ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ کا عدالت کے ازخود نوٹس، بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ

    سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی لکھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، نیب کی من پسند ترمیم ختم ہوگی، اور اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔

    شیخ رشید نے ایک بار پھر ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف کی نوید سنائی، انھوں نے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی موجودہ حکومت کا کھیل ختم ہو جائے گا۔

  • شیخ رشید کا  شہباز شریف  کیخلاف  بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

    شیخ رشید کا شہباز شریف کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مرکز میں تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہا مرکز کو شوبازشریف سے پاک کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم سپریم کورٹ کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، مرکزمیں شوبازشریف کےخلاف بھی تحریک عدم اعتمادلائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مرکزکوشوبازشریف سےپاک کریں گے، پنجاب کےبعدہم مرکز میں بھی فتح حاصل کریں گے۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کوسلام ہےجبکہ عدلیہ کو فکس بینچ کہاگیا، سپریم کورٹ کےمعززججز نےبہت تحمل کامظاہرہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازسمیت سب نے عدلیہ کو دھمکیاں اور دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ایک وزیرنےتویہاں تک کہاں کہ عمران خان کو ٹھکانے لگانا چاہیے، یہ ہی لوگ تھےجواداروں کےسربراہان کیخلاف نازیباگفتگوکرتےتھے اور جب وقت پڑاتوان ہی لوگوں نےجوتےبھی پالش کیے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال بگڑتی جارہی ہے،گندم کاقحط شروع ہوچکاہے، فیکٹریاں بندہورہی ہیں،ڈالرکی قیمت 242روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    زرداری کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری نےچوہدری برادران کےرشتےمیں دیوارکھڑی کی، اب شریف برادران کے بھی ٹکڑےکرےگا، عرصےسےکہہ رہا تھا ن میں سےش نکلے گی اب دیکھ لینا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادکااگرکسی کونقصان ہواہےتووہ ن لیگ ہے، تحریک عدم اعتمادکی وجہ سےسب سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی کوہوا، جس قبرمیں ہم جارہے تھے اسی قبرمیں یہ لوگ چلے گئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آج کا معاملہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کےدرمیان تھا، فضل الرحمان اورپی پی غیرمتعلقہ ہیں ان کاآج کےمعاملےسےتعلق نہیں تھا، فضل الرحمان انتشارچاہتےہیں اسی لیےانہوں نےمنفی بیانات دیئے، ان لوگوں کو دھڑن تختہ ہوگیاہے اور ان کی سیاست مفلوج ہوگئی ہے۔

  • ‘زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایا، اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں’

    ‘زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایا، اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایا، اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اورسپریم کورٹ کو نشانے پر لیا، زرداری نے پہلےچوہدری برادرن کو لڑایااب شریف برادران ان کےنشانے پرہیں۔

    ،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلےسیاسی عدم استحکام، پھر معیشت کی تباہی، چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوئے، کل پرائم منسٹر ہاوس میں پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔

    اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکمران اتحاد کی جانب سے ججز پر تنقید کے حوالے سے کہا تھا چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے، دوووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں، یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

  • ‘اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟’

    ‘اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حکمران اتحاد کی جانب سے ججز پر تنقید کے حوالے سے کہا چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے، دوووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں، یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

    گذشتہ روز حکمران اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ نہ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ معاملے پر فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے، ہم نے آئین وقانون کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کیلئے مطالبہ کیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ایک جج یا بینچ پر انگلی اٹھائی جائے تو ذمہ داری ہے وہ کیس سے الگ ہوجائے، جہاں بھی قانون، آئین کی بالادستی ہو وہاں یہی فیصلے عدالتیں کرتی ہیں، ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمان کا معاملہ ہے، پورا سپریم کورٹ بیٹھے، مخصوص بینچ نہ بیٹھے۔

  • ‘مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ، اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے’

    ‘مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ، اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ، اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، معاملہ ڈپٹی اسپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے، سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکرسے پوچھ رہی ہے، ان کے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا لیکن ڈپٹی اسپیکر لاپتہ ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مداخلت سافٹ ہویاہارڈ،اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے جو آخری حل ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے، 30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔

  • پنجاب کے حالات سے بڑا سیاسی عدم استحکام کوئی نہیں: شیخ رشید

    پنجاب کے حالات سے بڑا سیاسی عدم استحکام کوئی نہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا، تیسرے کی تیاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا، تیسرے کی تیاری ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح نے ایل پی جی پر لیوی بھی بڑھا دی ہے، مسلم لیگ ن نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔

  • ‘آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ قرار’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں ، وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسکا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گیا، نوازشریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے ، اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کرسکے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔

    اس سے قبل سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا، ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

  • ‘قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب ان کی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی’

    ‘قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب ان کی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب ان کی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، ڈالر 226 کا ہونے کے باوجود آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ معاہدہ طےنہیں پایا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیز ووٹوں کے لیے ابھی سپریم کورٹ جارہا ہوں، شام کو لاہور جاؤں گا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ یہ قہقہے لگانے والے یاد رکھیں عنقریب انکی چیخیں آسمانوں تک جائیں گی۔لوگوں کے ہاتھ ہوں اور انکا گریبان ہو گا،وقت کا انتظار کریں۔

  • الیکشن سے دور رہیں ، شیخ رشید کی  اسٹیبلشمنٹ سے گزارش

    الیکشن سے دور رہیں ، شیخ رشید کی اسٹیبلشمنٹ سے گزارش

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کی ہے کہ الیکشن سے دور رہیں، آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ غیر جانبدار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل کا دن بہت اہم ہے، اسٹیبلشمنٹ سے گزارش ہے وہ الیکشن سے دور رہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس برداشت نہیں کرے گی، آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ غیرجانبدار ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو قوم ووٹ دینا چاہتی ہے تو ان کا راستہ نہ روکا جائے، اگر روکا گیا تو پورے ملک میں ایسی آگ پھیلے گی، جو سب کو لپیٹ میں لے لے گی۔

    خیال رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا ، چودہ اضلاع کے تقریبا پینتالیس لاکھ اسی ہزار ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    ووٹنگ کے لیے تین ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، جس میں سے انیس سو انتخابی مراکز حساس قرار دیئے جبکہ لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے ضمنی انتخابات کی بیس نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔