Tag: شیخ رشید

  • ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    راولپندی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے ، ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے،غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے، پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظر نامہ بدل سکتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرارہی ہے، ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی، میرے سیکیورٹی کو واپس بلا کر حکومت نے کم ظرفی اور ذہنی پستی کا ثبوت دیا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی ہے، بیروزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب ، غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے اور بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں۔

  • موجودہ سیاسی صورتحال ، شیخ رشید  نے اگلے  45 دن اہم قرار دے دیئے

    موجودہ سیاسی صورتحال ، شیخ رشید نے اگلے 45 دن اہم قرار دے دیئے

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اگلے پینتالیس دن اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کا منصوبہ جس نے بھی بنایا انتہائی بے وقوف تھے، آج عمران خان ہیرواورباقی سب زیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کےجال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں،ملک ڈیفالٹ ہونےجارہاہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9روپےیونٹ مزیدبجلی مہنگی ہوگی، ،سولرایجنسی کی کمیشن کےپیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کاہے، دنیاکامہنگا ترین ملک پاکستان ہے

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ انڈیا سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اور ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے۔

    شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 31 فیصد مہنگائی،15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کرے گا، وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرز حکمران بن گئے، لوٹ مار کا بازار گرم ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

  • عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اورپولیس ان سے مل چکی ہے، شیخ رشید کا الزام

    عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اورپولیس ان سے مل چکی ہے، شیخ رشید کا الزام

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام لگایا کہ عمران خان کے پوسٹرز اتار کر نازیبا بینرز لگائے گئے، انتظامیہ اور پولیس ان سے مل چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے جو پوسٹرز لگائے، اسکرین لگائی، وہ سرکاری ٹرکوں پر اتاری گئی اور ان کی جگہ عمران خان کے خلاف نازیبا اسکرین لگائی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی سے پچاس سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، انتظامیہ اور پولیس مل چکی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقتدر حلقوں اور ایجنسی کو بتانا چاہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں، تحقیق کی جائے اس کے پیچھے کون ہے، حالات خراب ہوئے یا کوئی نقصان پہنچا امپورٹڈ حکومت ذمہ دار ہوگی۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے، 17جولائی کےالیکشن میں قوم امپورٹڈ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

    ،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور عمران ریاض پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں، حکومت جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ستائے اور مہنگائی کے مارے لوگ آج پریڈ گراؤنڈ میں ہوں گے۔

  • جولائی میں مہنگائی کےاور ٹیکے لگیں گے، شیخ رشید نے عوام خبردار کردیا

    جولائی میں مہنگائی کےاور ٹیکے لگیں گے، شیخ رشید نے عوام خبردار کردیا

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول میں15 روپے اور ڈیزل میں14 روپے اضافہ کیاگیا، جولائی میں مہنگائی کےاورٹیکےلگیں گے، عوام کوریلیف نہیں تکلیف ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ گھریلو سامان بیچ کرگزارہ کر رہے ہیں اورابھی بجلی کا بل بھی آناہے، ووٹ بیچنے والے کوعہدےاور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں، عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہےجس کاایجنڈہ صرف اپنےکیس ختم کرناہے، ڈمی حکومت کا ایجنڈا آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے، انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گے، ملک کوشدیدترین معاشی،سیاسی اوراقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے، ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے۔

  • ‘اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا’

    ‘اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا’

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا63اےکامحفوظ فیصلہ اہم ہوگا، 50روپے پٹرول پرلیوی بھی عنقریب لگے گی، اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سےنہیں چل سکتا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاؤں گا اور 2 تاریخ کولال حویلی سے پریڈ گراؤنڈ جاؤں گا، فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ روس سےتیل اورافغانستان سےکوئلہ نہیں منگوایاجارہا، حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور خبردار کیا عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کوچھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہی آرہی اور اگر لوڈشیڈنگ اورمہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت پی پی کبھی ایم کیو ایم کونہیں دے گی، چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے، آج پنجاب ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آسکتا ہے۔

  • مہنگائی  سے سیاسی بحران میں اضافہ، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    مہنگائی سے سیاسی بحران میں اضافہ، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی، ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔
    .
    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے، لوگ گھریلو سامان بیچ رہےہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں، مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کی مارےعوام کوسڑکوں پرنکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

    یاد رہے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح تیس فیصد بڑھ چکی ہے اس کے باوجود شہباز حکومت نے سپر ٹیکس کی شکل میں صنعتوں پر دس فیصد جبکہ کم وبیش چالیس ہزار دوکانوں پر فکسڈ ٹیکس کا نفاذ کردیا جو کہ سراسر ظلم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پندرہ دن سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف فیصلہ نہیں کر رہا، موجودہ دور میں کفن اور قبر کا ریٹ دگنا ہوگیا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔

  • ‘مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کے پاکستان آنے میں رکاوٹ بن گیا’

    ‘مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کے پاکستان آنے میں رکاوٹ بن گیا’

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے پاکستان آنےمیں رکاوٹ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مشرف کاپاکستان آنے سے انکار نوازشریف کےپاکستان آنےمیں رکاوٹ بن گیا، معاون خصوصی کا جمعہ بازارلگاہے،ابھی اصلی بجٹ آنا ہے تو پھر لگ پتا جانا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معیشت وینٹی لیٹر پراورسیاسی نظام آئی سی یومیں ہے ، سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کوسخت نقصان پہنچایا ہے۔

    ملک افواہوں کی زدمیں ہے،جولائی میں بجلی،گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے، اوورسیز سےووٹ کاحق چھیننا،نیب قوانین میں اپنےکیسز کےلیےترمیم قومی جرم ہے، کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا.

  • آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اورمنی لانڈرز کی سرپرستی میں ہوگا، شیخ رشید کی تنقید

    آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اورمنی لانڈرز کی سرپرستی میں ہوگا، شیخ رشید کی تنقید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج قومی سلامتی کااجلاس کرپٹ اورمنی لانڈرزکی سرپرستی میں ہوگا، قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویرچوروں کےساتھ نہیں دیکھناچاہتی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج قومی سلامتی کااجلاس کرپٹ اورمنی لانڈرزکی سرپرستی میں ہوگا، قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویرچوروں کےساتھ نہیں دیکھناچاہتی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنہوں نےفوج کےخلاف نازیبازبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھےہیں، پاک فوج کوگالیاں دینےوالےآج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سےجائیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مجرموں اورملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے، ہمیں کم چائےپینے،آدھی روٹی کھانےکامشورہ دیتے ہیں، یہ لوگ خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہوگئی ہیں، ن لیگ کوسیاسی گڑھےمیں پھینک کرپیپلزپارٹی خود رفو چکر ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

    پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں، ترمیم کر کے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

  • ‘امریکی سفیر کے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا’

    ‘امریکی سفیر کے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کے پاؤں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں زرمبادلہ ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، امریکی ایمبیسڈر کے پاؤں پڑنے کے باوجود بھی آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا اور گرے لسٹ سے نکلناابھی فائنل نہیں ہوا، حکومت بوجھ تلے خود گررہی ہے، صرف ان کے اپنے کیس ختم ہو رہے ہیں اور غریب کا راشن ختم ہو رہا ہے۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مٰیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر داخلہ خود دہشت گرد ہے، جو ہم پر بغاوت اور توڑپھوڑ کے مقدمے کروا رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہے ، جولوگ انہیں لائے وہ بھی پچھتا رہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سب دیکھ لیں عمران خان کی کال پر لوگ کس طرح باہر نکلے، الیکشن کروائے جائیں تاکہ پتاچلےقوم چوراتحاد کےساتھ ہےیاعمران کے ساتھ۔