Tag: شیخ رشید

  • ‘وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں’

    ‘وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے ، وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شام7بجے مارکیٹس،دکانیں بند کیں تو دکانداربھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکن ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چائینہ کا ایمبیسڈر جا چکا ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، جس دن ان کے کیس ختم ہو گئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گرگئی ہیں جبکہ اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں پذیرائی نہیں ، درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں، عوام ان کے چہرے دیکھ کر ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اتوار کی شام 9بجے عمران خان کی کال پر لال حویلی ان کا خطاب سنیں گے۔

  • فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ڈاکو راج کا 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ،غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اپنےکیسز ختم اور مخالفین پردہشت گردی کےجھوٹے کیس بنا رہی ہے، ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا،ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے، حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری غیرملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں، امپورٹڈ اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں، پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں، غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

  • ‘نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں’

    ‘نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

    نواز شریف کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں تھا، تمام آرمی چیفس کیخلاف نواز شریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کی لیکن اب نوازشریف نے مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔

    سربراہ عوام مسلم لیگ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈاکیسز ختم کرنا،آئی ایم ایف مہنگائی مسلط کرنا ہے، عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے، آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں، جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔

  • ‘وزیرخزانہ عنقریب پھر پیٹرول اور بجلی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں’

    ‘وزیرخزانہ عنقریب پھر پیٹرول اور بجلی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب بدحال اوردل برداشتہ ہوگیا ، وزیرخزانہ عنقریب پھرپیٹرول اور بجلی قیمتوں پرقیامت ڈھانے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا امپورٹڈحکومت موت کےکنویں کےسرکس میں ناچ رہی ہے، غریب بدحال اور دل برداشتہ ہو گیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا آصف زرداری سےشہبازشریف تک تمام کیسوں کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے ، آصف زرداری ق لیگ کے دو وزیروں کو ساتھ رکھنے کیلئے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیرخزانہ جلد دوسری بار پٹرول اوربجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں، آج قبر کا ریٹ بھی سات سے پندرہ ہزار روپے ہو گیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں اسٹاک ایکسچینج سات ارب ڈالر، فارن ترسیلات اورفارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں، اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاء کا ہے۔

  • شیخ رشید کی پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں میں بیک ڈور رابطوں کی تصدیق

    شیخ رشید کی پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں میں بیک ڈور رابطوں کی تصدیق

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی اورمقتدرحلقوں میں بیک ڈوررابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کہنا غلط ہے کہ رابطے نہیں، نہ صرف رابطے ہیں بلکہ تین بارمذاکرات بھی ہوئے، لیکن جو معاملات طے ہوئےعمران خان نہیں مانے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈالائنس تو 13پارٹیوں کاموجودہے، اپنی نالائقی ان کے گلے پڑگئی ہے، ہم پر جو ملبہ گرا تھا وہ سارا ملبہ اب ان پر گرنے جارہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیا ان کوپتہ نہیں تھا قیمتیں بڑھانا پڑیں گی، یہ لوگ توشوق شوق میں بس اقتدارچاہتے تھے، معیشت تباہ ہورہی ہے اور ملک دیوالیہ ہونےکی طرف جارہا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے تصدیق کی کہ آخری وقت میں مقتدرحلقوں کیساتھ عمران خان کی3میٹنگزہوئی تھی، عمران خان نے نگراں حکومت سمیت تمام آپشنزمسترد کر دیئے تھے ،عمران خان کا صرف ایک ہی مطالبہ تھاکہ نئےانتخابات کرائےجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ پرایمان ہے بتا رہا ہوں، جون کےمہینےمیں نتیجہ آجائےگا، یہ حکومت جون کے بعد نہیں رہے گی۔

    اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی تووجہ ہوگی لوگ کیبل پرتلاش کرکے اے آروائی دیکھ رہےہیں، اے آر وائی کا نمائندہ کسی بھی شہر بھیجیں آدھا شہر اس کے پیچھے کھڑا ہوجائے گا۔

    نواز شریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ایجنڈاتھاکہ اداروں اورلوگوں کےدرمیان لڑائی ہو ، نوازشریف کاشروع سےیہ ہی ایجنڈاتھاکہ لوگ فوج کیخلاف ہوں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ راناثنا اللہ پر تو اس کے اپنے پارٹی ممبر نے 22 قتل کا الزام لگایا، راناثنااللہ کی پریس کانفرنس کے کلپ عسکری قیادت کو بھیجے اور تھانہ کوہسارمیں بھی راناثنااللہ کیخلاف درخواست دی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ راناثنااللہ آج پاکستان کی ایک بڑی جماعت کی قیادت کودھمکیاں دےرہاہے، یہ کس قسم کا وزیرداخلہ ہے جو پریس کانفرنس میں ایسی باتیں کرتا ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ یہ حکومت عمران خان کو گرفتارکرناچاہتی ہے، عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھیں پھر پتہ چلے گا حالات کیسےہیں، عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی بھی نہیں کرنی چاہیے، عمران خان گھرگھرمیں داخل ہو گئے ہیں،دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کواندازہ نہیں ہےبات کسی اورطرف جارہی ہے، حالات بہت سنگین ہیں ذراسی چنگاری جلےگی اور آگ بھڑک اٹھے گی۔
    ٓ
    انھوں نے کہا کہ اس وقت جوعمران خان کوچھوڑے گا کم عقل ہوگا ، عمران خان نےڈی چوک نہ جا کر اچھا فیصلہ کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوانہوں نےسوموٹولیا، یہ لوگ جیسےہی اقتدارمیں آئےایف آئی اے ساری فائلیں اٹھا کر لے گئے، ماڈل ٹاؤن میں ان کےگھرکے نمبر بتا سکتا ہوں کہ کہاں فائلیں لےکرگئے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں مہنگائی کیخلاف احتجاج میں پیٹرول پمپ جلتےنہیں دیکھے تھے، حالات بگڑ رہے ہیں جون میں بہت کچھ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

    سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان کامطالبہ ہےالیکشن کی تاریخ کااعلان ہوناچاہیے، رابطوں میں ہیں اورہونےبھی چاہئیں لیکن آخری فیصلہ عمران خان کے پاس ہے، رابطے اس لیے کامیاب نہیں ہو رہے کیونکہ فیصلے کی چابی عمران خان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی میں کہا ہے کہ عمران خان کوگرفتار کیا گیاتویہ قوم کاامتحان ہوگا، معیشت کوتباہی سے بچانے کیلئے حل کی طرف جانا چاہیے،عمران خان الیکشن سے کم کسی بات پر تیار نہیں۔

  • جون کا مہینہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا، شیخ رشید

    جون کا مہینہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جون کامہینہ سیاسی طورپرفیصلہ کن ہوگا ، یہ غیر ملکی آقاؤں کےکہنے پر فیصلے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ملک کی جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ 16 پاور پلانٹ بند اور 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، شدید لوڈ شیڈنگ میں لوگ گرمی سے مر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا معاشی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ 60 فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا، زرمبادلہ کےذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ہمارا درجہ منفی کردیا ، پہلے معیشت ڈیفالٹ ہوتی ہے اس کے بعد ملک ڈیفالٹ ہوتا ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتے میں 60روپےلیٹر پیٹرول قیمت بڑھا دی، بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھادی گئی ،چینی 100روپے فی کلو پہنچ گئی، 15 جون تک قوم انتظارکرے یہ خود سڑکوں پر آئے گی، موجودہ حکومت کے خلاف ماتم کرے گی، ایم کیو ایم کومبارک ہو میئر اور گورنر ان کے لگ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران کی طرف جارہا ہے ، سیاست دان ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ، جون کامہینہ سیاسی طورپرفیصلہ کن ہوگا ، یہ غیرملکی آقاؤں کےکہنے پر فیصلےکر رہے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا غریب معاشی طورپر مر جائے گا یا امپورٹڈ حکومت سیاسی طور پر مر جائے گی، عوام کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی ، اب عمران خان سڑکوں پر ہوں گےاور یہ آگے ہوں گے۔

    شیخ رشید نے لانگ مارچ میں پولیس تشدد سے متعلق کہا کہ پولیس سے گلہ نہیں جنہوں نے زیادتی کی ان سےگلہ ہے، راناثنااللہ  22 افراد کا قاتل ہے،اےاین ایف مقدمہ درج نہیں کرسکی، راناثنااللہ نے ملک میں جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں ، تین مرتبہ میری بہنوں کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ابھی اور بھی پیٹرول کی قیمت کو بڑھائی گی، ان لوگوں کےاب تک بیرون ملک کے دورے ختم نہیں ہورہے، یہ لوگ جون میں تاریخ سازمہنگائی کرنے جارہے ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، جس نے بھی یہ ماسٹر پلان بنایا ہے اس نے ہماری خدمت کی ہے، ہمارے جتنے بھی حلقے کمزور تھے اب مضبوط ہوگئے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور سیکریٹری داخلہ سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لانگ مارچ میں درج مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےشیخ رشید کی درخواست پرسماعت کی۔

    شیخ رشیداپنےوکیل کےہمراہ عدالت کےسامنےپیش ہوئے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 4مقدمات میں ضمانت کرائی تھی اب ایک اورمقدمہ درج کردیاگیا، جس پر عدالت نے استفسار کیا کیاشیخ رشیدڈی نوٹی فائی تونہیں قرار پائے ؟

    شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کاممبرہوں ، آپ کاسارےپاکستان میں حکم نامہ جاری ہواہے، یہ پھربھی ہرروزنیا مقدمہ درج کر دیتےہیں،یہ بہنوں کےگھروں پرچھاپےمارتےہیں۔

    جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی عوامی نمائندے کوغیر ضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ نےاتنابڑازبردست آرڈرکیاہے،ایک نوعیت کے مقدمات تھانوں میں درج کیے جارہے ہیں۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نے شیخ رشید کو گرفتارکرنے سے روک دیا اور سیکریٹری داخلہ سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

  • ‘عمران خان کا ساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکا رہا ہوں’

    ‘عمران خان کا ساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکا رہا ہوں’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہاہوں ، پوری دنیاان کےساتھ ہوجائےلیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کرناپڑاتولانگ مارچ کریں گے، بات چیت کرنی ہوئی تووہ بھی کریں گے، جون کی 5 سے 25 تاریخ بہت اہم ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ان کے ساتھ ہوجائے لیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے ، رواں سال الیکشن ہوتےہوئے دیکھ رہا ہوں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کے پاس ریموٹ ہے، مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، لوگ آج ان کاچہرہ ٹی وی پردیکھتےہیں توچینل بدل دیتےہیں ، لوگوں کے پاس اختیار ہے وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اورکیاسنناچاہتےہیں، اختیاراب عوام کے پاس ہے چند لوگوں کے پاس نہیں۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، فیصلہ ان کےحق میں گیا یا خلاف گیا مستقبل فیصلہ کرے گا۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ مشکل اورامتحان کےوقت نسلی لوگ ساتھ نبھاتےہیں، عمران خان کاساتھ دینےکی بہت بڑی قیمت چکارہا ہوں۔

    لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ ایوب خان کےدورمیں بھی ایسےمظالم نہیں دیکھے، راناثنااللہ کوبتاناچاہتاہوں تمہارےاعلانات کےباوجودمیں پہنچاتھا، یہ قوم سب کی ہےسب کواس قوم کو اپناسمجھناچاہیے،

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو چلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ۔موجودہ حکمران ساری زندگی استعمال ہوتےرہےہیں، یہ لوگ زیادہ دیرنہیں چلیں گےبس جون کامہینہ ہے، جواپنےبھائی کو ملک واپس نہیں لاسکےوہ ملک سنبھالیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دےدیں پھربات ہوگی، موجودہ حکمران سمجھتےہیں عمران خان کوتاریخ دیدی توہماری تاریخ فکس ہوجائےگی ، احتجاج سے متعلق جوبھی عدالت کا فیصلہ ہوگا قبول کریں گے ، سپریم کورٹ پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم فیصلے کرے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ لانگ مارچ میں5افرادجاں بحق ہوئےکیایہ معمولی بات ہے، خطرناک آنسوگیس استعمال کی گئی،کیایہ خونی مارچ نہیں تھا، کیاحکومت کی طرف سےمظاہرین پرطاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

    رانا ثنا اللہ کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ بدمعاش ہےخودپرفردجرم عائدنہیں ہونےدےگا، ایسی جمہوریت پرلعنت کہ جس پرفردجرم لگ رہی ہو اور وہ وزیراعظم بن جائے، ہرجگہ سے ردعمل آرہا ہے، جوبھی مظالم کررہے ہیں سب جوابدہ ہوں گے، پوری قوم اس وقت ردعمل دے رہی ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کیسا ردعمل آتا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں ہے، نوازشریف جب تک واپس نہیں آئے گا اسٹیبلشمنٹ سےاچھےتعلقات نہیں ہوسکتے، گالیاں دینےوالوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات اچھے نہیں ہوسکتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایساکون ساگھرہےجہاں اسلحہ نہیں ہے ، پاکستان کاکوئی گھرایسانہیں جس میں اسلحہ نہیں ہے، سامراجی طاقتوں نے جو فیصلے کیے مینجمنٹ کرنے والوں نے بھی ٖغلط فیصلے کیے، چور باپ اور چور بیٹے کا انتخاب کیا گیا کیا انہیں کوئی تیسرا شخص نہیں ملا، لوگوں کی آنکھوں میں نفرت بڑھ رہی ہے حالات مزید بگڑیں گے۔

  • ‘عمران خان ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں’

    ‘عمران خان ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک میں نئے انتخابات کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں ،عدلیہ کا فیصلہ اہم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آگے لیکر جانا ہےیہ سری لنکا نہیں ہے، سب جگہ غوروخوص ہورہاہے اور بات چیت جاری ہے ،15سے 20 دن میں نتیجہ نکلے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ،سب اپنااپناچورن بیچ رہے ہیں، بجٹ یہ پیش کرتے ہیں یاکوئی اوراس پرغورجاری ہے، پاکستان آگے بڑھے گا ملک کےلیے اچھے فیصلے ہوں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عدلیہ ،ادارے اورساستدان سب ملک کر اچھا حل تلاش کریں، ملک کو آگے لےکرجاناہے، اچھے فیصلوں کے دن قریب ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجٹ موجودہ حکومت پیش کرے گی یا دوسری حکومت،سب زیرغورہے، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، بجٹ دینا بڑا کمال نہیں،کوئی اور بھی دے سکتا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کیلئے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں، الیکشن سے متعلق عدلیہ کا فیصلہ اہم ہوگا اور اللہ کو منظور ہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے۔

    گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے نئے انتخابات کے فوری اعلان کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مخلوط حکومت اپنی مدت پوری ہونے کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

    مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت دھمکی آمیز بیانات اور احکامات کی بنیاد پر مذاکرات نہیں کرسکتی۔

  • شیخ رشید کے پہنچنے سے پہلے پولیس نے لال حویلی کا محاصرہ کر لیا

    شیخ رشید کے پہنچنے سے پہلے پولیس نے لال حویلی کا محاصرہ کر لیا

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے پہنچنے سے پہلے پولیس نے لال حویلی کا محاصرہ کرتے ہوئے 15 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک بار پھر لال حویلی پر چھاپہ مارتے ہوئے 15 کارکنان کو گرفتار کرلیا اور شیخ رشید کے پہنچنے سےپہلے پولیس نے لال حویلی کا محاصرہ کر لیا۔

    یاد رہے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2سے 3بجےکے درمیان لال حویلی پہنچوں گا اور پرامن ریلی کی قیادت کرکے اسلام آباد جاؤں گا ، لال حویلی کے راستے بند کئے گئے ہیں، لال حویلی اور اسلام آباد دفتر میں کئی بار چھاپے مارے گئے ہیں لیکن قافلے کی قیادت کےلئے اپنے وقت پر میں پہنچوں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگوں سے درخواست ہے نکلیں اورعظیم تحریک کاحصہ بنیں ، یہ تحریک چوروں، لٹیروں ،سازشیوں کو نیست و نابود کرنےجارہی ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان بننے جا رہا ہے ایک قوم بننے جارہی ہے، ایسے حالات پرفوج ،عدلیہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، نیوکلیئر ملک اور اس کی معیشت کو سازشیوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے۔