Tag: شیخ رشید

  • شیخ رشید کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

    شیخ رشید کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی حساس عمارت پر حملے کے مقدمے میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں تھانہ نیوٹاؤن میں درج کیس میں 30 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا جائے گا۔

    گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شیخ رشید احمد کی تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی، جس کے بعد شیخ رشید کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم اور ایک مقدمہ میں خارج کی گئی تھی۔

    شیخ رشید کے خلاف 9 مئی واقعے پر تھانہ نیو ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ اور حساس عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر حساس ادارے کے دفتراور میٹرو اسٹیشن کونقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    نیوٹاؤن پولیس گرفتار کرکے لیجانے لگے تو شیخ رشید نے گاڑی میں مکا لہرایا، گرفتاری کے بعد شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا اللہ کوگواہ بنا کر کہتے ہیں وہ نومئی کو کسی جگہ موجود نہیں تھے۔

  • شیخ رشید نے گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

    شیخ رشید نے گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے جیل جانے کا حکم ہوا ہے، جیل جارہا ہوں، انصاف ملنے کی امید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو قلم دوات کی جیت ہوگی، اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں حمزہ کیمپ میں موجود نہیں تھا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں کسی بھی جگہ موجود نہیں تھا، اللہ کی راہ میں جان جاتی ہے تو جائے، پاکستان زندہ باد۔

     واضح رہے کہ شیخ رشید کو 9 مئی واقعے پر درج مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

    شیخ رشید کے خلاف 9 مئی واقعے پر تھانہ نیو ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ اور حساس عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے، جس میں ضمانت خارج ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

    اس سے قبل راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 13 میں سے 9 مقدمات میں شیخ رشید سمیت شریک ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں اور سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کو 25 جنوری تک ملتوی کر دیا تھا۔

  • شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو این اے 56 اور این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات مطابق انتخابات 2024 کے امیدواروں کی اپیلوں پر ملک بھر میں الیکشن ٹریبونلز سماعتیں کررہا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے این اے 56اور این اے 57 سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

    الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے آر اوز کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے اور شیخ رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف دونوں اپیلیں منظور کرلیں۔

    شیخ رشید کے این اے 56اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کاغزات نامزدگی منظورہونے کےبعد بیان میں کہا کہ طے پایا ہےکہ شیخ رشید حلقہ این اے چھپن اورستاون سے الیکشن لڑنے کا اہل ہے، مجھے این اے چھپن اوراین اے ستاون سے نااہل قراردینے کی سازش تیارکی گئی تھی، جسے جسٹس مرزاوقاص رؤف نے ٹوکری میں اٹھا کر پھینک دی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نسلی اور اصلی ہوں۔۔ کبھی کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، راولپنڈی کے لوگ نکلیں اور قلم دوات پر مہر لگائیں۔

  • شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر رد عمل

    شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر رد عمل

    راولپنڈی: شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اور سپریم کورٹ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں، جس پر ایک وڈیوپیغام میں انھوں نے کہا آر او نے انھیں فیصلے کی کاپی بھی نہیں دی ہے، وہ سپریم کورٹ تک جائیں گے، اور قلم دوات کے نشان پر این اے 56 اور 57 سے انتخاب لڑیں گے۔

    انھوں نے کہا ’’گزشتہ روز مجھے بلا کر بتایا گیا کہ مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے بقایا جات ادا نہیں کیے، جس پر مجھے نا اہل قرار دیا گیا ہے، یہ ایک مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، میں 50 سال میں کسی بھی ریسٹ ہاؤس نہیں ٹھہرا، ثابت ہو تو سیاست سے دست بردار ہو جاؤں گا۔‘‘

    پی ٹی آئی کے 54 امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    شیخ رشید نے کہا میں اپنے حق کے لیے لڑوں گا، پی ٹی آئی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل ہے، میری واضح کامیابی دیکھتے ہوئے مجھے نا اہل قرار دیا گیا ہے، فیصلے کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ اپنے حق کے لیے سپریم کورٹ تک جاؤں، آخری دم تک آئینی قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ بڑے نام کاغذات منظور کرانے میں ناکام رہے ہیں، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ الیکشن کمیشن کی کسوٹی پر پوری نہ اتری، پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی، سابق اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی، یاسمین راشد اور زلفی بخاری کے کاغذات پر بھی ریجیکٹڈ کا ٹھپہ لگ گیا۔

  • شیخ رشید مریم نواز سے آگے نکل گئے؟

    شیخ رشید مریم نواز سے آگے نکل گئے؟

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ایکس پر فالورز کی دوڑ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیچھے چھوڑ دیا۔

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے چاہنے والوں کو مبارکباد دی کہ ان کے اس پلیٹ فارم پر 8 اعشاریہ دو ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے اکاؤنٹ سے محض ایک اکاؤنٹ کو فالو کیا جارہا ہے وہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو اس پلیٹ فارم پر چاہنے والوں کی اگر بات کی جائے تو ان کی تعداد 8 ملین ہے، جبکہ وہ خود بھی لاتعداد لوگوں کو فالو کررہی ہیں۔

    سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ سابقہ ٹوئٹر ایکس پر پیپلز پارٹی کے رہنماء بلاول بھٹو کے 5 ملین، اسد عمر کے 9 ملین، شہباز شریف کے 6 ملین، نواز شریف کے ایک ملین فالورز ہیں۔

  • زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا: شیخ رشید

    زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا: شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے اللہ بہتر کرے گا زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی۔

    بعد ازاں انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا، اگر زندہ رہا تو این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔

    سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اللّٰہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔

  • چِلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا: شیخ رشید

    چِلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا: شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا احترام سب پرلازم ہے اور چِلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں اور آج میرے خلاف عدالت میں 10 مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی ہے

    انہوں نے کہا کہ میری حلقہ 56 اور 57 کی چھوٹی سی سیاست ہے، ہم نے راولپنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے، بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، چِلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا، الیکشن کمشنر نے کہا الیکشن 8 فروری کو ہونگے ان کے بیان پر یقین کرنا چاہیے۔

  • محسوس ہوتا ہے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان مل جائے گا: شیخ رشید

    محسوس ہوتا ہے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان مل جائے گا: شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے کہ عام انتخابات میں ان کو بلے کا نشان مل جائے گا۔

    9 مئی کے مقدمات کے خلاف شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 12 اپریل سے لیکر 12 مئی تک میں کرغستان پھر باقو میں تھا کسی بندے نے مجھے دیکھا ہے تو بتائے، نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے لمبا ریلیف دیا جارہا ہے۔

    شیخ رشید نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ شاید سب کچھ میری بہتری کیلئے ہورہا ہے، مگر عوام میں انکی مقبولیت میں روز بروز فرق پڑ رہا ہے، جو لوگوں کو بے وقوف سمجھتا ہے وہ خود بہت بڑا بے وقوف ہے، ہر بندے کو سمجھ ہے انہیں کیسے لایا گیا کیسے ایئر پورٹ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل جوپی ٹی آئی نے فیصلہ کیا محسوس ہوتا ہے انہیں بلےکا نشان مل جائے گا، میں نے کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا ساری زندگی اپنے حلقوں میں سیاست کی۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ 10 تاریخ سے الیکشن مہم شروع کروں گا، مجھے کسی جلسے کی ضرورت نہیں، میں پی ڈی ایم کیخلاف الیکشن لڑرہا ہوں، جس آدمی نے 16 مئی کا قحط زدہ دور دیکھا وہاں کام کرنےکی ضرورت نہیں۔

  • مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی: شیخ رشید

    مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی: شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی انہیں اس وقت پتہ لگے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عدالتی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دو تہائی کیا یہ لوگ تو ایوان میں 172 کی اکثریت بھی نہیں لے سکیں گے، مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی جب یہ ووٹ لینے جائیں گے تو انہیں پتا چلے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہونگے تو شاید اس سے ملک میں کوئی بہتری آ جائے گی، پاکستان کا اصل مسئلہ تو معیشت کی بحالی کا ہے، جو بھی حکومت آئے گی اس کیلئے معیشت بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل عوامی مسئلہ گھروں کے فاقے ہیں الیکشن نہیں، خدارا معیشت پر توجہ دیں، لوگوں کا مسئلہ بجلی کا بل ہے آٹا ہے اور مسائل سے پاکستان کو عظیم افواج اور عظیم عدلیہ ہی نکال سکتی ہے۔

    ان کا اپنے کیس سے متعلق کہنا تھا کہ ہمارا اصل کیس ہائی کورٹ میں 30 نومبر کو ہوگا، پی ٹی آئی کے تمام وکلا کو تمام مقدمات کی پیروی کیلئے کہا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا دنیا کا کوئی ایسا نظام بتائیں جو یہ بتا ئےکہ  ایک شخص 9 مئی کو 68 مقامات پر تھا، سارا پاکستان جانتا ہے میں 9 مئی  کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا۔

    ان کا مزید کہا کہ میں نے کسی کے خلاف 164 بیان نہیں دیا، نہ چیئرمین پی ٹی آئی نہ انکے خاندان کے کسی فرد کے خلاف کوئی بیان دیا۔

  • ایک ہفتے میں ساری دنیامیں پتہ چل جائے گا ہم پر کتنے مقدمات ہیں، شیخ رشید

    ایک ہفتے میں ساری دنیامیں پتہ چل جائے گا ہم پر کتنے مقدمات ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  ایک ہفتے میں ساری دنیامیں پتہ چل جائے گا ہم پر کتنے مقدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 23 مقدمات میں سرکار نے مزید تیاری کی استدعا کی ہے، سرکار کا اصرار تھا کہ ایک ہفتہ مزید دیا جائے ، اب 25 نومبر کو صبح یہاں اور دوپہر اسلام آباد میں ٹرائل ہو گا۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کیاہے، چلے سے 3 دن پہلے مجھ پر ایک بھی مقدمہ نہیں تھا، ایک ہفتے میں ساری دنیامیں پتہ چل جائے گا ہمارےپر کتنے مقدمات ہیں۔

    اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں شیخ رشید کےخلاف 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

    عدالت نے شیخ رشید اورشیخ راشد کی عبوری ضمانتوں میں پچیس نومبر تک توسیع کردی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چلے سے پہلے تو کوئی مقدمات نہیں تھے ، کل اےٹی سی سےپتہ چلےگاکہ میرےاوپر کتنےمقدمات ہیں۔

    سابق وفاقی کا کہنا تھا کہ 20مقدمات میں ضمانتوں پرہوں، اتنے مقدمات بنادیے گئے ہیں کہ میں باہر نہیں نکل سکتا، چلےسے 2روزقبل انہوں نےجسٹس عبدالعزیزکی عدالت کوبتایاتھاکہ میرے اوپر کوئی اورمقدمہ نہیں۔