Tag: شیخ رشید

  • شیخ رشید کا  جیل سے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان

    شیخ رشید کا جیل سے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان

    راولپنڈی : سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے جیل سے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور کہا اتنے مقدمات بنادیے گئے ہیں کہ میں باہر نہیں نکل سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلے سے پہلے تو کوئی مقدمات نہیں تھے ، کل اےٹی سی سےپتہ چلےگاکہ میرےاوپر کتنےمقدمات ہیں۔

    سابق وفاقی کا کہنا تھا کہ 20مقدمات میں ضمانتوں پرہوں، اتنے مقدمات بنادیے گئے ہیں کہ میں باہر نہیں نکل سکتا، چلےسے 2روزقبل انہوں نےجسٹس عبدالعزیزکی عدالت کوبتایاتھاکہ میرے اوپر کوئی اورمقدمہ نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ملک کے5بڑےقانون دانوں کواسٹامپ لکھ دیا ہے اگر جیل میں ہوا تو جیل سے الیکشن لڑوں گا۔

    نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بول رہا ہے تو پھر میں بھی بولوں گا، ملک بھرکےپریس کلبزکادورہ کرنےجارہا ہوں ، جہاں مقدمہ ہوگا اس شہرکاپریس کلب ضمانت دےگا۔

  • شیخ رشید سسرال جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟ جج کا وکیل سے استفسار

    شیخ رشید سسرال جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟ جج کا وکیل سے استفسار

    راولپنڈی : لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے دوہفتے میں شیخ رشید کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں اور کہا شیخ رشید سسرال جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی نومئی مقدمات میں ملوث کرنے کے خلاف رٹ پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نےسماعت کی۔

    وکیل سردارعبدالرازق ایڈووکیٹ نےعدالت کوبتایاکہ شیخ رشید کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے، جس پر جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے پوچھا کہ شیخ رشید چِلے سے واپس آ گئے ہیں تو اب کیا مسئلہ ہے، شیخ رشید سسرال جانے سے کیوں گھبرا رہے ہیں۔

    جس پر وکیل سردار عبدالرازق نےکہاکہ شیخ رشید سسرال جانے سے نہیں گھبراتے، اس دفعہ انہیں سسرال کے بجائے چلے پر لے گئے تھے۔

    عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد حکومت پنجاب ، آئی پنجاب،آر پی او ، سی پی او سمیت دیگرکو نوٹس جاری کردیئے اور دوہفتے میں شیخ رشید کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

  • چلہ تو پورا ہوگیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں، شیخ رشید

    چلہ تو پورا ہوگیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چلہ تو پورا ہوگیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے میڈیا گفتگو میں صحافی نے سوال کیا شیخ صاحب چلہ پورا ہوگیا؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ چلہ تو پوار ہوگیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں۔

    صحافی نے پوچھا شیخ صاحب کیا پی ٹی آئی کیساتھ آج بھی کھڑے ہیں یا ہتھیارڈال دیئے تو ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے زندگی میں دوستی اوردشمنی دونوں آخر تک نبھائی ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت کی لیکن مجھے نظر لگ گئی ، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا انتظار کروں گا۔

    انھوں نے کہا تھا کہ چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے، امید ہے یہ اثرات جلد ختم ہوں گے ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے اللہ سے مدد کی امید ہے، جو ہار نہیں مانتا اللہ اس کی مدد کو آتا ہے۔

  • مجھے نظر لگ گئی ، اب انتظار کروں گا  نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے، شیخ رشید

    مجھے نظر لگ گئی ، اب انتظار کروں گا نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت کی لیکن مجھے نظر لگ گئی ، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا انتظار کروں گا۔

    تفصیلات کتے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2لوگ ہی خاموش ہیں میں اور نواز شریف۔

    شیخ رشید کا اپنے اوپر مقدمات کے حوالے سے کہنا تھا کہ جتنے بھی مقدمات بنے وہ چلے کے دوران بنائے گئے، میرا خیال ہے کہ کیسز زیادہ ہوگئے ہیں، درخواست ہے میرے خلاف جو بھی کیس ہے اس کا مجھے پتہ ہو، چلے کے دوران ایسے شہروں میں مقدمات ہوئے جہاں کبھی گیاہی نہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے، امید ہے یہ اثرات جلد ختم ہوں گے ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے اللہ سے مدد کی امید ہے، جو ہار نہیں مانتا اللہ اس کی مدد کو آتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے، جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے، ابھی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جارہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں کہتا ہوں الیکشن سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہئیں، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاستدانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف واپس آیا اور 22اکتوبرکو میں واپس آیا ، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت کی لیکن مجھے نظر لگ گئی ، نواز شریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا۔

  • 9 مئی لعنتی پروگرام تھا برے لوگوں کا کیا ہوا کام تھا: شیخ رشید

    9 مئی لعنتی پروگرام تھا برے لوگوں کا کیا ہوا کام تھا: شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا برے لوگوں کا کیا ہوا کام تھا، عاصم منیر میرے شہر کی عزت اور عظیم سپہ سالار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لال حویلی کو کھول دیا گیا ہے، میرے والدین کا جنازہ یہاں سے اٹھا تھا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سارے شہر کو پورے ملک کی ایک ایک چیز کا پتا ہے، پنڈی قبر کی دیوار تک دوستی اور دشمنی نبھاتا ہے، ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں ہم نسلی اور اصلی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سی پی او سے کہنا چاہتا ہوں 17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں انکے پاس تھا، سی پی او صاحب کو پتا ہے میں کہاں تھا، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ندیم انجم ہماری آن شان اور بان ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ چلے کی وجہ سے میں ایک نیا شیخ رشید بن گیا ہوں، میں پکڑا گیا تو جیل کے اندر سے بھی دونوں سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا، راولپنڈی کی دونوں سیٹیں عوامی مسلم لیگ کی ہیں، یہ دونوں سیٹیں ہم پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پی او صاحب میں تینوں کیسز میں بری ہوں، سی پی او صاحب ڈرائیور، کک کو اٹھانے کے بجائے مجھے فون کریں اسی وقت تھانے آجاؤں گا، میں نے نعرہ لگایا تھا موت میری محبوبہ ہے جیل میرا سسرال ہے۔

  • میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی  ہے ، سب کو  فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں،  شیخ رشید

    میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی ہے ، سب کو فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں، شیخ رشید

    راولپنڈی : سرابرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے گرفتاری میں ملوث سی سی پی او راولپنڈی اور دیگر اہکاروں کو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں میں سرابرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔

    شیخ رشید عدالت کےروبرو پیش ہوگئے اور بیان میں اپنی گرفتاری میں ملوث سی سی پی او راولپنڈی اور دیگر پولیس اہلکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    سرابرہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سی پی او اور یہ سب میرےملزم ہیں ،میری گرفتاری میں یہ چہرے شامل ہیں ، فی سبیل اللہ انھیں معاف کرتا ہوں، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے درخواست نمٹا دی۔

    پیشی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں میری گرفتاری پرسماعت ہوئی، پٹیشن میں جو کچھ لکھا تھا وہ بالکل درست ہے ، میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او کا چہرہ چھپا ہے، گرفتار مجھے پولیس نے کیا بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا، 30 اکتوبر کو لال حویلی کا کیس ہے پھر بات کروں گا۔

    یاد رہے 21 اکتوبر کو شیخ رشید احمد ایک ماہ کی گمشدگی کے بعد دوبارہ منظر عام پر آئے تھے اور 9 مئی کے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ کو ’ضدی‘ قرار دیا۔

    نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 40 دنوں سے ’چِلا‘ (بظاہر زیر زمین وقت گزار رہے ہیں) پر تھے۔

  • شیخ رشید کو سینے میں تکلیف ، اسپتال میں داخل کرلیا گیا

    شیخ رشید کو سینے میں تکلیف ، اسپتال میں داخل کرلیا گیا

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، ذرائع نے بتایا ک شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپتال میں شیخ رشید کا شعبہ ایمرجنسی میں ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا اور ای سی جی کی گئی، جس کے بعد شیخ رشید کو عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کئی دن تک روپوش رہنے کے بعد منظرِ عام پر آئے تھے اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ چلے پر گیا تھا کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، خبریں لگتی رہتی ہیں اللہ نے چلے لگانے کا موقع دیا خوش اسلوبی سے گزرے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے اپنی افواج کے ساتھ ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا فوج کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہیے، مجھے خود کو فوج کا ترجمان کہنے پر فخر ہے۔

  • ڈنڈا مسائل کا حل نہیں رہا حالات بہتری کی طرف لیکر جانے پڑیں گے: شیخ رشید

    ڈنڈا مسائل کا حل نہیں رہا حالات بہتری کی طرف لیکر جانے پڑیں گے: شیخ رشید

    سربراہ عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈنڈا مسائل کا حل نہیں رہا حالات بہتری کی طرف لیکر جانے پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ 13 جماعتیں اور اُس کے لیڈر عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر بھاگ گئے اور اب معاشی عذاب کا ملبہ نگران حکومت پر ڈال رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ  ایک لیڈر لندن، دوسر ادبئی، تیسرا سعودی عرب چلا گیا اور عوام  دھکے کھا رہے ہیں، ملک میں کل کی ہڑتال نے ثابت کیا کہ کاروباری طبقہ بھی مسائل کے شکنجے میں آگیا ہے، 48 گھنٹے میں بجلی میں ریلیف دینے کی بات کی تھی ایک ہفتہ بعد بھی اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔

    انہوں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ وقت ضائع کرے گی اور نفرت کو بڑھائےگی، بات چیت کی ضرورت ہے اور بات چیت سے ہی ملک کے مسائل کا حل نکلےگا، سیاست میں کبھی بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  ڈنڈا مسائل کا حل نہیں رہا حالات بہتری کی طرف لیکر جانے پڑیں گے، افسوس کی بات ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی نہیں مانا جارہا لیکن اس وقت پاکستان کو سیاسی استحکام کی  اشد ضرورت ہے۔

     شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ استحکام نہیں آئے گا تو حالات سنگین اور گھمبیر ہو جائیں گے، ستمبر اہم ترین مہینہ ہے دیکھنا یہ ہے یہ ستمگر ہوگا یا عوام کیلئے خوش آئند۔

  • عدلیہ کوآئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے سنا دینے چاہئیں، شیخ رشید

    عدلیہ کوآئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے سنا دینے چاہئیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید نے عدلیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو ستمبر میں جانے سے پہلے آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے سنا دینے چاہئیں۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج اسمبلیوں کی تحلیل کا آخری دن ہے اور حکومت جاتے جاتے بجلی صارفین پر 6 روپے مزید بنیادی یونٹ کے اضافے کی صورت 721 ارب روپے کا بوجھ ڈال کے جا رہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں اس لیے مردم شماری کے نام پر تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، آئین میں 90 دن کے اندر کی گنجائش ہے۔

    نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے، انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فضا میں لٹک رہا ہے، ایک دو روز میں زمین پر اتر آئے گا۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج ایک دن میں ایک ہزار پوائنٹ گری ہے اور ڈالر 302 کا ہوگیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اگر انہوں نے 15 مہینے میں اتنی ترقی کر لی ہے تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟، عوام میں کیوں نہیں جا رہے؟ کل جو آئین کے تحفظ کا بھاشن دیتے تھے آج وہ 90 دن کی آئینی مدت کو بڑھانا چاہتے ہیں، 24، 25 دفعہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں کیونکہ ہماری کوئی چیز ٹھیک نہیں ہے۔

  • شیخ رشید کے دوست کے گھروں پر پولیس چھاپا، بچہ گرفتار

    شیخ رشید کے دوست کے گھروں پر پولیس چھاپا، بچہ گرفتار

    راولپنڈی: پر پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے دوست کے گھروں چھاپے  مار کر  12 سالہ بچے کو ساتھ لے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کے دوست قاسم شاہ کے دو گھروں پر چھاپے مارے گئے، اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس12 سالہ بیٹے کو ساتھ لے گئی جبکہ گھرمیں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

    دوسری جانب اس ضمن میں مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ میری گرفتاری کیلئے پولیس نے میرے دوست قاسم شاہ کےگھر پر چھاپہ  مارا ہے، جب میں نہ ملا تو ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی، پولیس بیٹےکو ساتھ لے گئی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میرے 3 فون، لیپ ٹاپ، گھڑیاں،گاڑیاں واپس نہیں کی جا رہیں، اندھیرنگری چوپٹ راج ہے ملک میں فسطائیت، بربریت اور لاقانونیت ہے۔

    مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میرے ملازمین کے مار مار کر بازو توڑ دیے گئے ملازمین کام چھوڑ کر چلےگئے۔