Tag: شیخ رشید

  • شیخ رشید کا نابینا افراد کے اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان

    شیخ رشید کا نابینا افراد کے اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے اسکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کے لیے ریلوے کا ٹکٹ 100 فیصد مفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے اسکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ ایک روپیہ ماہانہ کرائے پر دیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا کام کروں، نابینا افراد کے لیے 100 فیصد ریلوے کا فری ٹکٹ کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر نابینا افراد کے اسکول کے لیے جگہ دینے کا اعلان کیا۔ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جلد میگا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے ان منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں، نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ ایف ڈبلیو او کو دے دیا ہے، غازی بروتھا منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ناگزیر ہے۔

  • شیخ رشید کی وزیراطلاعات بننے کی تردید، فواد چوہدری کو اپنا بھائی قرار دے دیا

    شیخ رشید کی وزیراطلاعات بننے کی تردید، فواد چوہدری کو اپنا بھائی قرار دے دیا

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزارت اطلاعات کا قلم دان سنبھالنے کی خبروں کی تردید کر دی.

    تفصیلات کے  مطابق فواد چوہدری کی جانب سے سامنے آنے والے ٹویٹ کے بعد شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے منسوب باتیں بے بنیاد ہیں، فواد چوہدری میرا بھائی ہے.

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری کو فون کرکے کہا ہے کہ واپس آجائیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فوادچوہدری کی جگہ لوں.

    یاد رہے کہ برطانیہ کے دورے پر موجود فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ شیخ رشید کے لئے اپنی وزارت چھوڑنے پر خوشی ہوگی، بہ طورایم این اے حکومت کی خدمت کے لئے تیار ہوں، جب تک وزیر ہوں، اشتہاری لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا.

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم بہتر سمجھتے ہیں کہ کون کس جگہ پر بہتر کام کرے گا، غلط خبریں چلانے والوں کو اللہ ہدایت دے، میں ریلوے کی وزارت میں بہت خوش ہوں.

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دنیا ادھر سے ادھر ہوجائے، وزیر اطلاعات کے خلاف کسی سازش میں شامل نہیں ہوں گا، وزیر اعظم پیش کش کریں یا نہیں میں وزارت نہیں لوں گا۔

    وزیراعظم ہاؤس کا موقف

    بعد ازاں‌ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لینے کی افواہیں ہیں، وہ ہی وزیراطلاعات رہیں گے.

    نعیم الحق نے کہا کہ 3 ماہ میں کسی وزیر کی کارکردگی کاحتمی فیصلہ نہیں ہوسکتا.

    ذرائع وزیر اعظم ہاؤس نے بھی واضح کیا ہے کہ فوادچوہدری اپنی خدمات جاری رکھیں گے، ان سے متعلق بے بنیاد خبروں کا مقصد کچھ اور ہے.

     

  • 31 دسمبر تک کی لاہور کراچی میں تمام ٹکٹیں ختم ہو چکی ہیں: شیخ رشید

    31 دسمبر تک کی لاہور کراچی میں تمام ٹکٹیں ختم ہو چکی ہیں: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23 دسمبر کو رحمٰن بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور تک چلنا شروع ہوگی۔ 31 دسمبر تک لاہور کراچی میں تمام ٹکٹیں ختم ہو چکی ہیں۔ قبل از وقت ٹکٹوں کی فروخت عوام کا اعتماد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہماری مدد کی، پچھلے ہفتے آمدن 26 کروڑ 12 لاکھ تھی، اس ہفتے آمدن 45 کروڑ ہے، ساڑھے 6 لاکھ لیٹر تیل بچایا ہے۔ 31 دسمبر تک لاہور کراچی میں تمام ٹکٹیں ختم ہو چکی ہیں۔ قبل از وقت ٹکٹوں کی فروخت عوام کا اعتماد ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 23 دسمبر کو رحمٰن بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور تک چلنا شروع ہوگی۔ ریلوے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ تمام ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹال اور میڈیکل اسٹور کا کہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 24 تاریخ کو سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق سماعت ہے۔ ایک ہزار پٹرول پمپس کی جگہیں لیز پر دینا چاہتے ہیں۔ 70 ہزار ویگنوں کا اسٹاک موجود ہے۔ دھند کے باعث موٹر وے پر لوڈ زیادہ ہوا تو ریلوے مدد کے لیے بھرپور تیار ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعے اور ہفتے کو لوگ ٹرینوں کی چھتوں پر آرہے ہیں، میں نے سختی سےمنع کیا۔ لوگوں نے ریلوے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 31 دسمبر تک اچھی خبر سنائیں گے، امید ہے ایم ایل ون کا فیصلہ ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی لاہور کے درمیان ایک گھنٹے کا سفر کم ہو جائے گا، کوشش ہے کہ چین سے مناسب قیمت اور شرح سود پر ایم ایل ون لے کر چلیں۔ مال گاڑیوں سے متعلق کچھ نجی شراکت داروں نے دلچسپی دکھائی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ کراچی پشاور کا کرایہ بس کے راولپنڈی لاہور کے کرائے کے برابر ہے۔ ہم سے پہلے منصوبہ بندی نہیں صرف خریداری ہی کی گئی، 8 ارب پر سگنل چھوڑ کر آئے تھے 32 ارب پر آگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے کا تمام عملہ بہت محنت کر رہا ہے۔ چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم عملے کا ایک گریڈ بڑھا دیں۔ ڈھائی لاکھ پودے اور 24 نئی نرسریاں لگائی ہیں۔ 25 دسمبر کو کارکردگی میں ریلوے نمبر ون ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں 55 انجنوں کی حالت زیادہ ٹھیک نہیں۔ 68، 69 انجنوں کی حالت ٹھیک نہیں۔ اپنے محصولات سے ریلوے چلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے چھوٹے مسئلے پر استعفی ٰدیا ان کو سراہنا چاہیئے، پاک فوج حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فوج ملک کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، عدلیہ آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑی ہے، عوام چیف جسٹس کی طرف دیکھتے ہیں۔

  • وزیر اعظم نے شیخ رشید کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کا فوکل پرسن مقرر کردیا

    وزیر اعظم نے شیخ رشید کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کا فوکل پرسن مقرر کردیا

    اسلام آباد: ہر سال بارشوں میں راولپنڈی کو سیلاب میں ڈبو دینے والے نالہ لئی کے منصوبے کا کام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر ریلوے کو منصوبے کا فوکل پرسن مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کا فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق شیخ رشید فلڈ چینل پروجیکٹ کے بھی فوکل پرسن ہوں گے۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ نالہ لئی منصوبہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔ پرویز مشرف کے بعد حکومتوں نے نالہ لئی منصوبہ روک دیا تھا۔

    ترجمان نے مطابق نالہ لئی منصوبے کی ابتدائی لاگت 18 ارب روپے تھی، منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف سگنل فری سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ نالہ لئی منصوبے سے جڑواں شہروں میں ٹریفک مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نالہ لئی منصوبے سے راولپنڈی میں سیلاب کی بھی روک تھام ہوسکے گی۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں واقع نالہ لئی بارشوں کے موسم میں بھر جاتا ہے اور نالے میں طغیانی آجاتی ہے جس کے باعث پانی سیلابی صورت میں آس پاس کی آبادیوں میں داخل ہوجاتا ہے۔

  • گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے شعبے ختم کریں گے: وزیر ریلوے

    گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے شعبے ختم کریں گے: وزیر ریلوے

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ اپ کر دیں گے۔ ویجی لینس شعبہ ختم کر دیا، گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے اور بھی شعبے ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے 7 ہیڈ کوارٹرز 24 گھنٹے فعال رہیں گے، ریلوے کے 7 ہیڈ کوارٹرز پر ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور سمیت مختلف جگہوں پر کوچز تیار کر رہے ہیں۔ 23 دسمبر سے رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ گوجر خان سے جہلم کا پہاڑی راستہ کاٹ کر ٹریک بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے، 40 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔ 100 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ 350 انجنوں کے لیے ٹریکنگ سسٹم ایک شہری نے گفٹ کیے ہیں۔ 25 دسمبر کو کراچی آؤں گا، ریلوے کے لیے انقلاب کا دن ہوگا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں تجاوزات سے متعلق بات ہوئی، کراچی میں جا کر دیکھیں گے، نہیں چاہتے کہ غریبوں کو بے گھر کریں۔ نالہ لئی کا فیصلہ ہو گیا تو سڑک کے ساتھ ٹریک بنانے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ اپ کر دیں گے۔ سکھوں میں خوشی ہے، آئینی، قانونی اور جمہوری فیصلہ ہوا ہے۔ ننکانہ صاحب کو ڈیولپ کر رہے ہیں، سکھ بہت خوش ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے ملازم کوئی بھی ہو بغیر ٹکٹ پکڑا گیا تو نوکری سے برخاست کردوں گا۔ ویجی لینس شعبہ ختم کر دیا، گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے اور بھی شعبے ختم کریں گے۔

  • ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ ہے: شیخ رشید

    ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ ہے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے، فنڈز مل جائیں تو کرتار پور میں خوبصورت ریلوے اسٹیشن تعمیر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے لیے 3 ٹرینیں چلائیں گے، عوام سے دسمبر تک کا وعدہ کیا ہے۔ بغیر ٹکٹ مسافر کے ساتھ جو ملازم، اہلکار ملوث ہوا نوکری سے فارغ ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 90 دن میں 2 ارب آمدن میں اضافہ کیا، 90 فیصد وقت کی پابندی کی جارہی ہے۔ ڈیم فنڈ کے لیے 5 کروڑ اکٹھے کر لیے ہیں، سیاحت کے لیے راولپنڈی سے ٹیکسلا تک اسٹیم انجن چلائیں گے۔ ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی 20 فیصد بڑھی، ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے۔ بسوں کا کاروبار خراب نہیں کرنا چاہتے، مین روٹس پر آ رہے ہیں۔ 7 ڈویژنل شہروں کے اسٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجہ صاحب حسن ابدال کو پشاور سے نکال کر راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کردیا۔ سال میں 10 ارب روپے بزنس کا ہدف ہے، پورا کریں گے۔ خراب پٹریوں اور خراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جتنے تالے لگوا سکتے ہیں لگوائیں گے، میں اب خود چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوں گا۔ مال گاڑی کی تعداد 8 سے 15 کروں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اگر کھلاڑی کو اناڑی کہیں گے تو تھوڑا انتظار کریں۔ لوٹا ہوا پاکستان عمران خان کو ملا ہے۔ کرتار پور کوریڈور کے افتتاح نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے، سکھ برادری آج عمران خان کو اپنا محسن سمجھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فنڈز مل جائیں تو کرتار پور میں خوبصورت ریلوے اسٹیشن تعمیر کریں گے، کرتار پور میں ہمارے پاس زمین موجود ہے لیز پر دینے کے لیے تیار ہیں۔ بابا گرو نانک ٹرین کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

  • ریلوے ترقی نہیں کرے گی تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، شیخ رشید

    ریلوے ترقی نہیں کرے گی تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، شیخ رشید

    راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی نے نامور لیڈر پیدا کیے، سو دن میں دس ٹرینیں چلائیں، جو بیس کے برابر ہیں، ریلوے ترقی نہیں کرے گی تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، سکھوں کے لئے ننکانہ صاحب اور کرتاپور تک ٹرینیں چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے گورنمنٹ گرلزکالج گوالمنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کا سب سے پہلا مدرسہ ساہیوال میں بنا، دنیا کی پہلی یونیورسٹی ٹیکسلا میں بنی، بچوں کی تعلیم میں راولپنڈی نمبر ون ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، دنیا میں علم صرف کتابوں میں نہیں ہوتا، راولپنڈی نے نامور لیڈر پیدا کیے۔

    [bs-quote quote=”سکھوں کے لئے ننکانہ صاحب اور کرتاپور تک ٹرینیں چلائیں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیرریلوے نے کہا کراچی سے راولپنڈی و پشاورتک نیاڈبل ٹریک لگانے جا رہے ہیں، ریلوے ترقی نہیں کرے گی تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، سو دن میں دس ٹرینیں چلائیں جو بیس کے برابر ہیں ، 25دسمبرکومزید2ٹرینیں چلائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غریب کی ٹرین رحمان بابا ٹرین کاخود افتتاح کروں گا، کراچی میں ریل ٹریک پر جولوگ آباد ہیں، انہیں معاوضہ دیں گے،70 سال کا ذمہ دار میں نہیں،ان لوگوں کے لیے گھر بنائے جائیں گے، ریلوے کی 66 ہزار ایکٹر زمین پر 10 ہزار گھر ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کشمیرمیں بہت ظلم ہورہاہے،بھارت وہاں قبرستان آباد کر رہا ہے۔

    وزیرریلوے نے کرتارپوربارڈر کے افتتاح سے متعلق کہنا تھا کہ سکھوں کی زیادہ ترعبادت گاہیں پاکستان میں ہیں، ننکانہ صاحب اور کرتاپور تک ٹرینیں چلائیں گے، سکھوں کی تمام عبادت گاہوں کےقریب فائیواسٹارہوٹل بنائیں گے۔

    مزید پڑھیں : قوم سے درخواست ہے کہ مجھے ایک مہینہ زیادہ دے دیں، شیخ رشید

    یاد رہے دو روز قبل وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے سودن میں دس ٹرینوں کا منصوبہ پورا کیا،نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کوبری طرح نوچاہے، قوم چوراورچوکیدارمیں بےایمان اورایماندارمیں فرق کرے۔

    وزیرریلوے نے قوم سے درخواست کی کہ مجھے ایک مہینہ زیادہ دے دیں، 30 دسمبر تک ریلوے میں بڑے اقدامات کیے ہیں، سفاری ٹرین پر بھی کام ہو رہا ہے، جلد خوشخبری دی جائے گی۔

  • نوازشریف اورآصف زرداری نےملک کوبری طرح نوچاہے، وزیرریلوے شیخ رشید

    نوازشریف اورآصف زرداری نےملک کوبری طرح نوچاہے، وزیرریلوے شیخ رشید

    لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے سودن میں دس ٹرینوں کا منصوبہ پورا کیا،نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کوبری طرح نوچاہے، قوم چوراورچوکیدارمیں بےایمان اورایماندارمیں فرق کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 100 دنوں میں10ٹرینوں کا منصوبہ مکمل کردیا ہے، فریٹ ٹرینیں مارچ تک 12 کردیں گے۔

    وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی سیاسی پوسٹنگ والوں کوفارغ کردیں ، جو ملازمین کام نہیں کررہے یکم کو میٹنگ میں ان کو بھی فارغ کردیں گے، چاہتے ہیں ریلوے میں نوجوانوں کو شامل کریں۔

    شیخ رشید نے کہا رسالپور فیکٹری کو5 ٹرینیں ٹھیک کرنے کے لئے دی ہیں، لوکوموٹیو کو ٹھیک کررہے ہیں، ہمارے مزدور کام کررہے ہیں، کمیشن کھائے گئے، ادارے کو تباہ کیاگیا، 69 لوکوموٹیو آئے جو تباہ و برباد کھڑے ہیں، اس کے بعد اور بھی لوکوموٹیو آئے، جن میں 5 خراب کھڑے ہیں۔

    [bs-quote quote=”ہم نے سودن میں دس ٹرینوں کا منصوبہ پورا کیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ایم ایل ون آرہا ہے ہمارے پاس ہے ، ایم ایل ون کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، ایم ایل ون میں کراچی سے پشاور تک نیا ٹریک ہوگا، جس میں کوئی کراسنگ نہیں ہوگی اور 160تک اسپیڈرکھی ہے، ٹریک160اسپیڈ کا مطلب ٹرین 260 اسپیڈ تک چل سکے گی، ہوسکتا ہے ایم ایل ون کا ٹھیکہ کسی پرائیویٹ کمپنی کو دے دیں۔

    وزیرریلوے نے قوم سے درخواست کی کہ مجھے ایک مہینہ زیادہ دے دیں، 30 دسمبر تک ریلوے میں بڑے اقدامات کیے ہیں، سفاری ٹرین پر بھی کام ہو رہا ہے، جلد خوشخبری دی جائے گی۔

    شیخ رشید نے کہا ایم ایل ون کے بعد ایم ایل ٹو اور تھری پربھی جائیں گے، ریلوے کی زمین پر 5ہزار لوگوں نے گھر بنالیے، ماضی میں سہولت دی گئی، 5 سے 10ہزار مکان گھرانا میرے بس کی بات نہیں، کے ایم سی آگے آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےکچھ سیاستدانوں کیساتھ قوم کے کچھ عناصربھی کرپٹ ہیں، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار دینا چاہتے ہیں، پشاور سے لنڈی کوتل تک نئے ٹریک کا آغاز کیا جارہا ہے، طور خم کے ذریعے تجارت ہورہی ہے، ہم بھی حصہ ڈالیں گے۔

    [bs-quote quote=” وزیرہوں قوم کےکندھوں پربوجھ ڈال کرنہیں جاؤں گا،” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیرریلوے نے کہا ریلوے کے اسپتال پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کی کھلی آفرکرتے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کو آفر ہے آگے آئیں اور ریلوے کے اسپتال حاصل کریں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرہوں قوم کےکندھوں پربوجھ ڈال کرنہیں جاؤں گا، ہم سے روسیوں نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ترجیح چین ہے۔

    انھوں نے مزید کہا نوازشریف اورآصف زرداری نےملک کوبری طرح نوچا ہے، قوم فیصلہ کرے اور چوراورچوکیدارمیں بےایمان اور ایماندار میں فرق کرے۔

  • پاکستان اورچین میں ریلوے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

    پاکستان اورچین میں ریلوے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

    لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور  چین کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے  پاکستان ریلوے کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین میں ریلوے کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، جو خوش آئند ہیں، اس منصوبے کے بارے میں14 سال پہلے سوچا تھا، آج خواب پورا ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کی دوستی پر فخر کرتے ہیں، بدقسمتی سے ہماری ریلوے بہت پیچھے رہ گئی، اسے آگے لے کر جائیں گے.

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین ایک د وسرے کی دوستی پربھروسا کرتے ہیں، 23 نومبرکو وزیر اعظم چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، جلد ریلوے میں دس ہزار ملازمتوں کا اشتہار دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: شیخ رشید کا گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان

    مزید پڑھیں: شہباز شریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چین کا دورہ کیا تھا، جہاں کئی اہم معاہدوں‌ پر دستخط ہوئے تھے۔

  • شہباز شریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

    شہباز شریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

    اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف این آر او کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف شہباز شریف یہ کوشش کر رہے ہیں، آصف علی زرداری کو جیل  جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

    [bs-quote quote=”پانچ ہزاراکاؤنٹ نکلے ہیں، انھوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا
    شیخ رشید” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ جس دن فالودے والے کا اکاؤنٹ کھلے گا، سب کی حقیقت کا اندازہ ہوجائے گا، ایک اقامہ بھی جس دن کھل گیا، سب کی حیثیت پتا چل جائے گی، آج جو مہنگائی ہے، اس کا سبب یہی ہے کہ ملک کو لوٹا گیا۔

    شیخ رشید نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزاراکاؤنٹ نکلے ہیں، انھوں نے مُردوں کو  بھی نہیں بخشا، آئندہ سال میں یہ  کہیں دکھائی نہیں دیں گے۔


    مزید پڑھیں:  وزیراعظم پندرہ نومبر کو حیدر آباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے: شیخ رشید


    وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹر یکنگ سسٹم شروع کرنےجارہے ہیں، ٹر یکنگ کےبعد اندازہ ہوجائے گا کہ کتنے لوکو موٹیو چل رہے ہیں، دسمبر میں مزید دو مال گاڑیاں شروع کر دیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایک سال میں 15مال بردار گاڑیاں چلانے کا ہدف ہے، ریلوے کی اصل کمائی مال گاڑی ہے، ریلوےکالونیوں میں جلد بجلی کےمیٹرز کی تنصیب کریں گے۔ اس اقدام سے کروڑوں کی بچت ہو گی۔