Tag: شیخ رشید

  • ن لیگ کے سابق ایم پی اے کا شیخ رشید کو  80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    ن لیگ کے سابق ایم پی اے کا شیخ رشید کو 80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    لاہور : مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اےمیاں عبدالرؤف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بجھوادیا، جس میں کہا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس حملے کے ملزم کی تصویر لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اےمیاں عبدالرؤف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس ارسال کردیا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے 21 مئی کو میاں عبدالرؤف کی جعلی تصویر لگاکرحملے کا ملزم بتایا تھا اور کورکمانڈر ہاؤس کے ملزم کی مشابہت میاں رؤف سےکی تھی۔

    ہرجانے کے نوٹس میں کہا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس حملے کے ملزم کی تصویر لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا،شیخ رشید 15 دن میں معافی مانگیں اور ہرجانہ ادا کریں۔

  • ‘آئندہ 48 گھنٹے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ  ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا’

    ‘آئندہ 48 گھنٹے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں آئی ایم ایف کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائےگا اور 300 ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پرمسلط کر دیےجائیں گے۔

    سابق وزیر نے اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح پھر ایک قسط لے آیا تھا لیکن ڈار نہ ڈالر کو 200 پر لایا نہ معشیت کو تباہی سے بچایا۔

    نواز زرداری ملاقات کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی تقدیر کےفیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں، ان کی جائیدایں ،اولادیں ،بینک بیلنس لندن دبئی میں ہیں۔

  • 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، شیخ رشید

    13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، شیخ رشید

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، ستمبر ستمگر ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 50 غیر ملکی دورے کرنے والی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی پے، دہشتگردی کے خلاف ہمارے جوان جان دے رہے ہیں ہمیں دہشتگردی کی لائن میں کھڑا کر دیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ زرداری 100 بلین ڈالر کی بات کرتے ہیں ہمارے پاس 3 بلین رہ گئے، آئی ایم ایف کے 5 دن رہ گئے حواس باختہ ڈار صحافیوں کو طمانچے مارتا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سیر و سیاحت کمپنی کی مشہوری کے دوروں پر ہیں، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک میں کیا ہوگا، 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، ستمبر ستمگر ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بند بے روزگار نوجوان یونان کے سمندر میں ڈوب گئے، مہنگائی لوڈ شیڈنگ آسمان پر، اشرافیہ موج میلہ کررہے ہیں، حکومت کا مسائل پر نہیں تقریروں اور تصویروں پر زور ہے۔

  • جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پر یلغار کردی، شیخ رشید

    جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پر یلغار کردی، شیخ رشید

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پر یلغار کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے 9 ماہ میں 22 وزرا نے 93 بیرون ملک دورے کیے، جس میں کروڑوں روپے بے مقصد خرچ ہوئے 5 ڈالر خیرات بھی نہیں ملی، بلاول نے دوروں کی نصف سنچری مکمل کی 3، 3 بار امریکا اور یواے ای گئے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے دنیا میں سب سے زیادہ بے مقصد بے فائدہ دورے کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لیے، تجارتی خسارہ 40 فیصد، ترسیلات 13 فیصد اور برامدات 12 فیصد کم، ڈالر نایاب ہوگئے، جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پریلغار کردی۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ڈار کی نا اہلی کا خمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے، ڈار  نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی، چین کو 1 ارب  ڈالر  دے کر واپس لیا ہے، حکومت نے سارے حربے استعمال کر لیے لیکن بات نہیں بن رہی۔

  • ’میئر سیٹ کی خاطر پی پی نے جماعت اسلامی کو دور کر کے کیا کھویا یہ وقت بتائے گا‘

    ’میئر سیٹ کی خاطر پی پی نے جماعت اسلامی کو دور کر کے کیا کھویا یہ وقت بتائے گا‘

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میئر سیٹ کی خاطر پی پی نے جماعت اسلامی کو دور کر کے کیا کھویا کیا پایا یہ وقت بتائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی صورتحال اور کراچی کے میئر کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وقت بتائے گا میئر سیٹ کی خاطر پی پی پی نے جماعت اسلامی کو دور کر کے کیا کھویا کیا پایا، کراچی میئر کے الیکشن کے بعد جو صاف شفاف الیکشن کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہونگے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پوری دنیا ہمیں سمجھانے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں، ملک کو معاشی حادثے کیطرف لےکر جارہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے لیکن حکمران دیوالیہ کیطرف لے جانا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں معاشی ایمرجنسی لگا سکیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ڈیفالٹ گھر کے دروازے پر دستک دے رہا ہے وزیر خزانہ کہتے ہیں آئی ایم ایف جیو پالیٹکس کر رہا ہے ہمیں سری لنکا بنانےکے بعد مذاکرات کرے گا۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیکسٹائل ملیں بند ہو رہی ہیں، شہبازشریف کی آئی ایم ایف کے ہیڈ سے ایک گھنٹے کی فون پر گفتگو خاک میں مل گئی، اسحاق ڈار کا غیر ذمہ دارانہ بجٹ اس کی زبان کا ساتھ نہیں دےرہا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملک بوستان کہتا ہے ڈالر 370 تک جا سکتا ہے، عوام خودکشیاں کر رہے ہیں حکمران غیر ملکی دوروں پر ہیں، لطیف کھوسہ جیسے نامور وکیل کے گھر حملہ خطرے کی گھنٹی ہےکوئی بھی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

  • پارٹیاں ورکرز سے چلتی ہیں لیڈرز سے نہیں، شیخ رشید

    پارٹیاں ورکرز سے چلتی ہیں لیڈرز سے نہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لیڈر جیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے پارٹیاں ورکرز سے چلتی ہیں لیڈرز سے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزراکےبیانات الیکشن نہ ہونےکےشک وشبہات پیداکررہےہیں ، 13اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈلائن ہے ، ورنہ بحران سنگین ہوجائے گا، ترکیہ نےزلزلےمعاشی تباہی کے باوجود الیکشن کرایا اس کے حالات ٹھیک ہوگئے۔

    آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے 10 جون کے ایجنڈے میں پاکستان کونہیں رکھا، آئی ایم ایف کہتاہےپاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 9 ہفتے کی حکومت کو اندازہ ہےعوام کے دلوں میں غم وغصہ اور نفرت ہے، الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین ہوجائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر جیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے، پارٹیاں ورکرز سے چلتی ہیں لیڈرز سے نہیں۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ریاست کونہیں اپنی تباہ حال سیاست کوبچاناچاہتی ہے، ملک سیاسی معاشی اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے۔

  • آوارہ سیاسی پرندوں میں دانہ کس کو پڑتا ہے یہ فیصلہ باقی ہے، شیخ رشید

    آوارہ سیاسی پرندوں میں دانہ کس کو پڑتا ہے یہ فیصلہ باقی ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آوارہ سیاسی پرندے ادھر اُدھر بیٹھ رہے ہیں دانہ کس کو پڑتا ہے فیصلہ باقی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا الیکشن کرانےکا بار بار مشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت خوفزدہ ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے، پاکستانی کرنسی افغانستان سری لنکااوربنگلا دیش سے بھی  پیچھے چلی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں کی سیاست  نہیں بلکہ داؤ پر صرف غریب لگا ہے، اپنی ذات کے لیے قانون بنائے اور کیسز سے نجات پائی، آوارہ سیاسی پرندے ادھر اُدھر بیٹھ رہے ہیں  دانہ کس کو پڑتا ہے فیصلہ باقی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اس جگہ پہنچ چکے کہ ہم نے 25 ارب ڈالر دنیا کے دینے ہیں، ہمارے پاس ریزرو میں صرف 4 ارب ڈالر ہیں، دیر سویر الیکشن کرانے پڑینگے، 13 اگست اسمبلیاں توڑنے کے لیے ریڈ لائن  ہے مگر الیکشن نہیں رک سکتے۔

  • میری جان کو خطرہ ہے، مجھے ختم کرنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ، شیخ رشید کا دعویٰ

    میری جان کو خطرہ ہے، مجھے ختم کرنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ، شیخ رشید کا دعویٰ

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے مجھے ختم کرنے کیلئے 3 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ریاست اور سیاست کو گندا کیا جا رہا ہے، میری زندگی کو ختم کرنے کیلئے 3 آدمیوں کو شامل کیاجا رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں القادر ٹرسٹ کے ایجنڈے کے وقت موجود نہ تھا شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی اسکے کسی ایجنڈے میں نہیں بیٹھا، اگر بیٹھا ہوتا تو ضرور نیب میں کل شہادت دیتا، جھوٹی گواہی دینے سےبہتر میں موت کو ترجیح دوں گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم جگہوں پر لیکر جایا جا رہا ہے، رات70، 80 لوگ میرےایف 7کے گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکے گاڑیاں اور سامان بھی لے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین ، قانون کی حکومت نہیں ہو گی تو پاکستان میں عام آدمی کیسے زندگی گزارے گا، میری ماں کے گھر کو توڑ دیا گیا، میری زندگی حرام کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس صاحب آپ نوٹس لیں، میں کبھی غلط کام میں ملوث نہیں ہوں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ 16 وزارتوں میں ایک انچ ایک پیسے کی کرپشن ملے تو پیش ہونے کیلئے تیار ہوں، چیف جسٹس صاحب لوگ آسمان کے بعد آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، آپ نے بھی آئینی اور قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک قحط سالی میں چلاجائے گا اور مہنگائی بیروزگاری اقتصادی تباہی میں عام آدمی خودکشی کرے گا۔

  • القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہیں،  شیخ رشید کا نیب کو خط

    القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہیں، شیخ رشید کا نیب کو خط

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیب راولپنڈی کو خط میں کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیب راولپنڈی کو القادر ٹرسٹ کیس میں خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ مجھے نیب کی جانب سے 30 مئی کو بطور گواہ پیش ہونے کے لیے نوٹس ملا۔

    خط میں کہا ہے کہ 13 دسمبر 2019 کو کابینہ اجلاس میں القادر ٹرسٹ کا معاملہ اٹھایا گیا، القادر ٹرسٹ کا معاملے اٹھانے سے قبل میں کابینہ سے نکل چکا تھا۔

    شیخ رشید کا خط میں کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی معلومات یا ثبوت نہیں ہیں، شہزاد اکبر کے ساتھ میرے تعلقات کشیدہ ہیں، میری بات چیت تک نہیں تھی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے میرے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں۔

    گذشتہ روز 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کا دوبارہ طلب کیا تھا ، نیب کی جانب سے شیخ رشید کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل نیب نے رواں ماہ کی 24 تاریخ کو بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلب کیا تھا اور انہیں متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔

  • شیخ رشید کا بھی نیب سے بلاوا آگیا

    شیخ رشید کا بھی نیب سے بلاوا آگیا

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے بعد شیخ رشید کو بھی نیب کا بلاوا آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کا دوبارہ طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے شیخ رشید کو طلبی کا سمن جاری کردیاگیا ہے۔

    اس سے قبل نیب نے رواں ماہ کی 24 تاریخ کو بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلب کیا تھا اور انہیں متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔

    شیخ رشید کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا تھا کہ نیب کا کوئی تحریری نوٹس نہیں ملا،میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ شیخ رشید کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا،پولیس سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

    یاد رہے کہ 23 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے،نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عمران خان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

    دوسری جانب 9 مئی کے روز جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل چار بجے طلب کرلیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے عمران خان کو کل طلب کرلیا

    عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے، جہاں جے آئی ٹی عمران خان سے نو مئی واقعات پر تفتیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے دس مختلف جے آئی تیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات میں نامزد ہیں۔