Tag: شیخ رشید

  • آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، شیخ رشید

    آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج شام لال حویلی میں جشن ہوگا، فضل الرحمان بھی آکر دیکھیں، آج شام کو عمران خان نے اتحادیوں کومدعو کیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب اور عام آدمی کاپاکستان بنائیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھی نہیں چل سکتیں، جمہوریت کوآگے لیکر چلیں گے، تمام جماعتوں کےسامنے دوستی کا ہاتھ بنائیں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا، آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کے لئے کام کریں گے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کاندھوں پر بھاری ذمے داری ہے ،عوام کو بہت توقعات ہیں ، مل کر چلیں گے تو مسائل حل ہوجائیں گے۔


    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی کا اجلاس‘ نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا


    یاد رہے ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، جس کے بعد ارکان کی جانب سے باری باری رجسٹرمیں دستخط کیے جا رہے ہیں۔

    خیال رہے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ایک سواٹھاون نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہےجب کہ مسلم لیگ (ن) بیاسی نشستوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی ترپین نشستوں کے ساتھ تیسر ے نمبر پر ہے۔

    متحدہ مجلس عمل پندرہ نشستوں کے ساتھ چوتھے، متحدہ قومی موومنٹ سات نشستوں کے ساتھ پانچویں، مسلم لیگ (ق) پانچ نشستوں کے ساتھ چھٹے، بلوچستان عوامی پارٹی پانچ نشستوں کے ساتھ ساتویں اور بلوچستان نیشنل پارٹی چار نشستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

    جی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں کل تین نشستیں حاصل کیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے

  • آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی، شیخ رشید

    آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی، شیخ رشید

    کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 70سال میں اتنا قرضہ نہیں لیاگیاجتنا گزشتہ حکومت نے چار سال میں لیا، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی، عمران خان نوجوانوں‌ کو 25 لاکھ نوکریاں فراہم کریں گے۔

    اے آر وائی کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں میزبان عادل عباسی کے ہمراہ لال حویلی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی میں تیسری باراپناٹارگٹ حاصل کیا، میں نےکہاتھا نوازشریف جیل میں ہوں گے اور عمران خان الیکشن میں 100 سے زائد قومی اسمبلی کی نشستیں لیں گے ، قوم نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر اعتماد کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس فیل ہونےکی گنجائش نہیں ہے، ہم 20سے25لاکھ نوجوانوں نوکریاں دے دیں تو عوام یاد رکھیں گے، عمران خان درست فیصلےکررہےہیں، نئی حکومت سب سے پہلے پاکستان میں میرٹ اور صحت کے نظام کو بہتر بنائے گی، ہم محنت کریں گے اور اس ملک کو کچھ دے کر جائیں گے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہا تحریک انصاف کےپاس ناکامی کی گنجائش نہیں اور میری بھی پوری کوشش ہے کہ عمران خان کی حکومت کامیاب ہو، نئی حکومت الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر کمیشن بنانے کے لیے تیار ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان پر بھروسہ کیا اور وہی ملک کو کھڑا کر کے دکھائیں گے، تحریک انصاف کو تین سے چار ماہ چیلنجز ملیں گے جس کے بعد وہ آسانی کے ساتھ ملک کے معاملات چلا سکے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جیل کامٹیریل ہے، عنقریب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، شاہدخاقان،سعدرفیق جیلوں میں ہوں گے اور اُن کے خلاف احدچیمہ ، فوادحسن فوادسلطانی گواہ بنیں گے۔

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان پڑوسی ممالک کے ذریعے این آر او کی کوشش کررہا ہے مگر اب کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، جن لوگوں نے ملک یا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اُن کا احتساب ہر صورت ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وکٹ کےدونوں طرف کھیل رہےہیں، یہ بزدل کاروباری جیل نہیں کاٹ سکتے اس لیے درمیانی راستے کی تلاش کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔  شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم ن لیگ کی حکومت بن ہی نہیں سکتی کیونکہ ابھی فاروڈ بلاک بھی سامنے آئے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پنجاب میں کرپٹ بیورو کریسی ملی ہے جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے صوبائی وزارتوں کے ساتھ ماہرین کو بھی لگایا جائے گا۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ  پچھلے چار سال میں حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ بنایا، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کا اہتمام کرنا ہوگا، ہمیں سب سے بات کرنی ہوگی اور اگر اپنی شرائط پر آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو قیامت نہیں آجائے گی۔

  • کراچی نے عمران خان کو نیا پاکستان دیا ہے ، شیخ رشید

    کراچی نے عمران خان کو نیا پاکستان دیا ہے ، شیخ رشید

    کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کراچی والوں تبدیلی کی بنیاد ڈالی اور عمران خان کو نیا پاکستان دیا، مہاجر کمیونٹی ذہین ہے، ان کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تبدیلی کی بنیاد کراچی والوں نے ڈال دی اور عمران خان کو نیا پاکستان بنانے کا موقع دیا ہے، مہاجر کمیونٹی ذہین ہے، ان کا مشکور ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کے فیصلے کو یہ لوگ نیا نام دے رہے ہے، کوئی ایک حلقہ بتادیں جس میں فساد ہوا ہو، انتخابات میں دھاندلی کا رونا رونے والے بتا دیں ایک بھی ووٹ زیادہ نکلا۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان پر لوگوں نے بڑی ذمہ داری ڈالی ہے، ملکی معیشت کو ٹھیک اور آزاد خارجہ پالیسی بنانی ہے، اس ملک کو مظلوم اور غریب کا پاکستان بنانا تھا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ این آر او کا خواب دیکھنے والے جاگ جائیں، نوازشریف کی خواہش پر کوئی این آر اونہیں ہورہا، حسن اورحسین کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے واپس لائیں گے۔


    مزید پڑھیں : کہا تھا ایک لہر آئے گی جو عمران خان کو کام یاب کر دے گی، شیخ رشید


    شیخ رشید نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت دیگر فیصلے بھی آنے ہیں، عمران خان نے 22سال جدوجہد، فضل الرحمان نے انجوائے کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کےخلاف زیروٹولرینس کی پالیسی کواپنائیں گے اور کرپشن کے تابوت میں کیلیں لگا دیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا عمران خان پر لوگوں نے اعتماد کیا ہے، نوجوان ملک میں تبدیلی کےخواہشمند ہیں، عمران خان نے ابھی حلف نہیں اٹھایا، سب مخالفین اکٹھے ہوگئے۔

  • کہا تھا ایک لہر آئے گی جو عمران خان کو کام یاب کر دے گی، شیخ رشید

    کہا تھا ایک لہر آئے گی جو عمران خان کو کام یاب کر دے گی، شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ایک ایسی لہر آئے گی جو عمران خان کو انتخابات میں کام یاب بنا دے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فیصلہ کر چکے ہوں گے کہ کس کس کو وزارتیں دینی ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے وسطی پنجاب سے نام سامنے آیا ہے، تاہم یہ نام اب تبدیل ہو گیا ہو تو مجھے علم نہیں، عمران خان فیصلہ کر چکے ہوں گے کہ کس کو وزارت دینی ہے۔

    انھوں نے پروگرام میں دل چسپ باتیں بھی کیں، کہا ’میں انتخابات والے دن اپنے کسی پولنگ اسٹیشن کا دورہ نہیں کرتا اور ہمیشہ ووٹ ڈالنے کے بعد آ کر سو جاتا ہوں۔‘

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کوعمران خان کی جیت ہضم نہیں ہو رہی، انھوں نے سوچا ہی نہ تھا کہ عوام کا سمندر عمران خان کو ووٹ دے دے گا، ان کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری آ گئی ہے، اپنی اکثریت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں سے بات کرنی ہی پڑتی ہے۔

    عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گا: شیخ رشید

    انھوں نے ماضی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بھی چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے چار حلقے کھولنے میں چار سال لگا دیے تھے، پاکستانی سیاست دان وہ نہیں جو سامنے نظر آتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا ’ن لیگ میں فارورڈ بلاک سے پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا، لیکن فارورڈ بلاک تو بنتے ہیں اور بنتے رہیں گے، 30 اگست سے پہلے گرد و غبار ختم ہو جائے گا۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گا: شیخ رشید

    عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی ن لیگ میں ایک بڑا فارورڈبلاک بنے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سےعمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، انھیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، البتہ ایسی رکاوٹیں کھڑی کرنے سے جمہوریت کے لئے مسئلہ ہوگا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پیر کے روز وفاقی کابینہ کا فیصلہ ہوجائے گا، جلد اس ضمن میں اعلان کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نام معلوم ہیں، مگر اس وقت بتا نہیں سکتا۔

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار سمیت کئی سلطانی گواہ بننے والے ہیں، حلف اٹھانے سے پہلے ہی متحدہ اپوزیشن بن گئی ہے یہ سب لوگ اقتدارکے بھوکے ہیں ۔

    انگوٹھی کا راز

    پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کے ہاتھ میں انگوٹھی نظر آئی، تو  ایک صحافی نے سوال کیا،عمران خان کے بعد آپ نے بھی انگوٹھی پہن لی؟

    اس پر شیخ رشید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے 1500کی لی ہے، آپ 3000 میں لے لیں۔ 


    وزارت مانگنا توہین سمجھتا ہوں: شیخ رشید


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزارت مانگنا توہین سمجھتا ہوں: شیخ رشید

    وزارت مانگنا توہین سمجھتا ہوں: شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ گروپ بننے جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف الائنس کے کچھ لوگ حکومت میں آجائیں گے۔ ’وزارت مانگنا توہین سمجھتا ہوں‘۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پختونخواہ کے لوگوں نے دوسری بار ایک جماعت کو ووٹ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ گروپ بننے جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف الائنس کے کچھ لوگ حکومت میں آجائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفاد پرست اکٹھے ہو گئے ہیں جو اقتدار کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نئی قیادت متعارف کروا سکتے ہیں۔ ’وہ جانتے ہیں انہیں لوگوں کی توقعات پر پورا اترنا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار میرا ساتھ چھوڑ گیا ورنہ ہم ایک تھے۔ ’طاہر القادری صاحب کا بھی مبارک باد کے لیے فون آیا تھا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نومبر میں 66 سال کا ہو جاؤں گا، وزارت مانگنا توہین سمجھتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جی حضوری کرنے والا ٹولہ اپنے انجام کو پہنچا، شیخ رشید

    جی حضوری کرنے والا ٹولہ اپنے انجام کو پہنچا، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے جی حضوری کرنے والا ٹولہ اپنے انجام کوپہنچا، آج عدالت کے فیصلے کے بعد سب لوگ احتیاط برتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے توہین عدالت کیس میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی حضوری کرنے والا ٹولہ انجام کو پہنچا،ان لوگوں کو وزارتیں گالیاں دینے پر ملیں ، آج عدالت کے فیصلے کے بعد سب لوگ احتیاط برتیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف جن لوگوں کو رکھا ان میں کوئی بات نہیں ، ان لوگوں کی کوئی قابلیت نہیں ہے، یہ سزا کو بھی اعزاز سمجھیں ،جس میں جتنا ظرف ہو اتنی بات کرتا ہے۔


    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس: طلال چوہدری 5 سال کے لیے نا اہل قرار


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر لیگی رہنما طلال چوہدری کو ایک لاکھ جرمانے اور پانچ سال کیلئےنااہل قراردے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے جڑانوالہ کے جلسے میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

    سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 24 اور 27 جنوری 2018 کی تقاریرمیں عدلیہ مخالف تقاریر پرنوٹس لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جو دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، ان کے مقدر میں اب رونا ہی ہے، شیخ رشید

    جو دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، ان کے مقدر میں اب رونا ہی ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، ان کے مقدر میں اب رونا ہی ہے، عمران خان کی کامیابی غریب کی کامیابی ہے، عمران خان سے وزارت نہیں مانگوں گا،اس کا بھائی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن روکنے کا فیصلہ غلط قرار دے دیا ہے ،این اے 60 سے راشد شفیق صاحب الیکشن لڑیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سستی بجلی، سستا گیس اور پٹرول دیں گے، جو دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، ان کے مقدر میں اب رونا ہی ہے، الیکشن پر چیف جسٹس، آرمی چیف اور چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جو جمہوریت کے چیمپئن بنتے ہیں، لوگوں نے انہیں مستردکردیا، الیکشن کےذریعےعوام کی جمہوریت آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 14 اگست کو عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھاچکے ہوں گے، عوام نے عمران خان پر بہت اعتماد کیا، اب بہت کام کرنا ہے۔


    مزید پڑھیں : وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شیخ رشید


    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تین صوبوں میں حکومت بنارہی ہے، میں پاکستان کا سب سے سینئر ترین پارلیمنٹرین ہوں ، عمران خان سے وزارت نہیں مانگوں گا،اس کا بھائی ہوں، عمران خان کی کامیابی غریب کی کامیابی ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میرے علاقے میں اسپتال پر کام شروع ہوچکا،چیف جسٹس کا شکریہ، راولپنڈی کے کسی اسپتال میں وینٹی لیٹر نہیں ہیں، عمران خان تمام مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ غریب آباد یا شکریال میں شفٹ ہوجاؤں، دونوں علاقوں کی حالت بہت خراب ہے، وہاں کا حال بہترکروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شیخ رشید

    وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اس ملک کی قسمت کا فیصلہ عمران خان کو دیا ہے، وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام نے یکطرفہ فیصلہ کرکے ووٹ کوعزت دی ہے، این اے 60 میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن این اے 62 سے جیت گیا ہوں، اللہ کا شکر ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخاب کاعمل بہت سست روی کا شکارتھا، چیف الیکشن کمشنرکوبھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لوگوں نے فیصلہ دیا، عمران خان کے کندھوں پر ذمہ داری آگئی۔

    انھوں نے کہا کہ آزاد ممبر سمجھدار ہوتے ہے، جہاں حکومت ہوتی ہے، وہاں جاتے ہیں، پاکستان میں را اور بھارتی لابی کو شکست ہوئی اور امریکا کو ہار ہوئی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزارتوں کا بھوکا نہیں پاکستان کےغر یبوں کا گاندھی بننے جارہا ہوں، شاہد خاقان عباسی بستر تیار کرلیں ، اس ملک کی قسمت کا فیصلہ لوگوں نےعمران خان کو دیا ہے۔


    مزید پڑھیں  :  اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید


    گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج پاکستان جیت گیا ہے، اب ووٹ کو عزت ملی تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئی

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنڈی جیل میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا انتظار ہورہا ہے، میرا ایک ہی مقصد تھا کرپٹ نواز شریف کو باہر پھینک دوں، قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کا جنازہ نکال دوں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید

    اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا ہے، اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے مجھے کیوں نکالا اب کہاں غائب ہوگئے، ووٹ کو عزت ملی ہے تو مشاہد حسین ٹیں ٹیں کررہے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آج پاکستان میں نیا سورج طلوع ہوگا، الیکشن کمیشن، چیف جسٹس کا بروقت انتخابات کرانے پر شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جب کہتا تھا عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا تو مذاق اُڑایا جاتا تھا، میری جیت بے روزگار نوجوانوں اور مزدوروں کی جیت ہے، میں سرمایہ کاروں کا امیدوار نہیں عوام کا نمائندہ ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی جیل میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا انتظار ہورہا ہے، میرا ایک ہی مقصد تھا کرپٹ نواز شریف کو باہر پھینک دوں، قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کا جنازہ نکال دوں گا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ تمام جماعتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، جنہوں نے ووٹ نہیں دئیے ان کی بھی خدمت کریں گے، لال حویلی تمام جماعتوں کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

    مزید پڑھیں: کہا تھا عمران خان حکومت بنائیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں گا، شیخ رشید


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں