Tag: شیخ رشید

  • نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا‘ شیخ رشید

    نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا‘ شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کوپیسوں سے نہیں خرید سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 60 اور 62 کا دورہ الیکشن مہم کا حصہ ہے۔

    سیخ رشید نے کہا کہ قلم دوات اوربلا الیکشن میں کامیاب ہوگا، حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف قبضہ اورڈرگس ڈیلرگروپ ہے، عدالت سے صادق وامین قرارپائے، ایفیڈرین کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کوپیسوں سے نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آمروں کے خلاف سب سے پہلے ہم نکلے اور نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا۔

    سابق وزیرداخلہ کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان تمام آزاد امیدواروں کا لیڈر ہوگا۔

    سپریم کورٹ نےشیخ رشید کواہل قرار دے دیا

    خیال رہے کہ رواں ماہ 13 جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دیا تھا۔

    ووٹ ذلیل ہی نوازشریف کے ہاتھوں ہوا ہے‘ شیخ رشید

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اپریل کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف ووٹ کوعزت دو کی بات کررہا ہے، ووٹ ذلیل ہی نوازشریف کے ہاتھوں ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میں نے وہ کام کیا ہے جو بڑے بڑے نہیں کرسکے، آج سرخرو ہوگیا، شیخ رشید

    میں نے وہ کام کیا ہے جو بڑے بڑے نہیں کرسکے، آج سرخرو ہوگیا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں قبول ہوئیں اور میں سرخرو ہوا، میں نے وہ کام کیا ہے جو بڑے بڑے نہیں کرسکے۔ مجھے کہنے والا نوازشریف آج خود اسمبلی سے باہر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار نے تو نااہلوں کےخلاف منہ کھولنےکی دھمکی دی ہے، اگر میں نے منہ کھولا تو انہیں لتر دس لگیں گے اور گِنا ایک جائے گا، میں نے وہ کام کیا ہے جو بڑے بڑے نہیں کرسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اقتصادی بحران اور شدید مسائل کا شکار ہے، ملک میں پانی اور بجلی بحران سمیت دیگر مسائل سر اٹھا کر کھڑے ہیں، راولپنڈی میں قبضہ گروپوں، جواریوں، منشیات فروشوں کاراج ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کہتا تھا کہ شیخ رشید اب اسمبلی میں نہیں ہوگا، آج دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ اسمبلی میں نہیں، قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، میں سرخرو ہوا کیونکہ شیخ رشید اس ملک کے غریب اور محکوموں کی آواز ہے۔

    عمران خان کا ایک اور مسئلے پر ساتھ دینے پر احسان مند ہوں۔ عام انتخابات کے التوا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن جولائی میں ہوں گے اس ماہ موسم شدید گرم ہوتا ہے، گرمی میں ووٹرز کیلئے نکلنا مشکل ہوگا۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نےشیخ رشید کواہل قرار دے دیا

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا ہے۔

    شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے کی گئی تھی، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 20 مارچ کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 85 دن بعد سنایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نااہلی کیس: سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کروں گا، شیخ رشید

    نااہلی کیس: سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کروں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے  سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کروں گا امید ہے عدالتی فیصلہ حق و سچ پر مبنی ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بچانے کی ضرورت ہے، آج ملک میں ڈالر 122روپے کا ہوگیا اور پاکستانی کرنسی کی دن بہ دن نیچے آتی جارہی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اللہ سے امید ہے مستقبل کافیصلہ سچائی کے حق میں ہوگا، میرادل کہہ رہا ہے میں عمران خان کے ساتھ آئندہ  حکومت بنانے جارہا ہوں تاکہ چوروں، لٹیروں کو سیاسی دھارے سے باہر نکال سکیں۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا بھوکا نہیں،7بار وزیر رہ چکا ہوں، میراشہر راولپنڈی پیچھے رہ گیا یہاں بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی اور آج نوجوانوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لےجانامیری زندگی کی آخری کوشش ہے، میں سیاست کے ذریعے ملکی ترقی کے خواہش مند ہوں کیونکہ میرے ساتھ بدمعاشوں کا کوئی گروہ نہیں جبکہ یہ لوگ منشیات فروشوں اور ایفیڈین بیچنے والوں کو حکومت میں لیکرآئے۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑنے جارہا ہوں اور کوشش ہے کہ راولپنڈی سےمنشیات فروشوں کی نسلوں کا سیاسی طورپر خاتمہ کردوں، المیہ ہے کہ نوازشریف جیسے نالائق لوگ ملک کے لیڈر بنے، انہوں نے میرا مائیک صرف 7 منٹ کے لیے کھولا تو سب منہ تکتے رہ گئے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان شیخ رشید احمد کی نااہلی کے خلاف درخواست دائر ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں زرعی زمین ظاہر نہیں کی لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہے، درخواست پر عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کل یعنی 13 جون کو سنایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا

    شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان نے دائر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

    شیخ رشید کی اہلیت مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان نے چیلنج کی تھی۔ اپنی درخواست میں انہوں نے شیخ رشید پر اپنی زرعی زمین ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اثاثے چھپانے پر شیخ رشید کو 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے۔

    درخواست کے جواب میں شیخ رشید نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے جائیداد چھپائی نہیں تھی، غلطی سے بیان کرنا رہ گئی تھی۔

    سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں کل سنایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشید نے عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    شیخ رشید نے عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    مکہ المکرمۃ: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے حجازِ مقدسہ پہنچ کر  عمرہ ادا کرلیا، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

    شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    ماہ نور خان کا کہنا تھا کہ ’اللہ آپ کو کامیاب کرے شیخ صاحب آپ پارلیمنٹ کا حسن ہیں، ہم سب کے لیے بھی دعا کرنا‘۔

    ثناء جمیل اور دیگر صارفین نے شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔

    حبیب الرحمان چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘ماشاء اللہ، اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے، واپسی کب ہے؟‘۔

    سلمان لودھی اور ہمایوں خان نامی صارفین نے شیخ رشید احمد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاؤں میں یاد رکھنے کی استدعا کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • تحریک انصاف اورعوامی مسلم لیگ کی مشترکہ حکومت بنے گی، شیخ رشید

    تحریک انصاف اورعوامی مسلم لیگ کی مشترکہ حکومت بنے گی، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میری پارٹی ایک سیٹ کی ہے، امید ہے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کی مشترکہ حکومت بنے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان کی پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائے گی، نشستوں پر ٹکٹوں کا فیصلہ عمران خان کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ ساری مسلم لیگ وہ کام نہ کرسکی جو صرف میں نے کیا، مجھے بہت سی مذہبی جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ میرے ساتھ ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اس دفعہ میں سب سےزیادہ ووٹ لوں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن شریف خاندان نے سچ بولا وہ ان کی زندگی کا آخری دن ہوگا، اگرعمران خان کی لہر چل پڑی تو نوازشریف کہیں نظرنہیں آئے گا۔

    مزید پڑھیں: شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کررہے ہیں، شیخ رشید

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ مل کر الیکشن کرائیں گے تو ہوجائیں گے، کالا باغ ڈیم بنانے کا حامی ہوں لیکن مشکل نظر آتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نواز شریف جلد کارگل پر گُل افشانی کریں گے، وہ مجیب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: شیخ رشید

    نواز شریف جلد کارگل پر گُل افشانی کریں گے، وہ مجیب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہے نوازشریف ملک کو تباہ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام "اعتراض ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور پاک فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کا ایجنڈا ہے. نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، شہبازشریف کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی کا کیس 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے، وزارت عظمیٰ ختم ہوتے ہی ایل این جی کا کیس نکل آئے گا.

    [bs-quote quote=” نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، شہبازشریف کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں، وہ مجیب الرحمان کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، انھوں نے چوروں کو اسٹیئرگ پر بٹھا کر ملک کو تباہ کردیا.

    انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا ماحول خراب کیا جارہا ہے، را اور موساد جو کام نہ کرسکیں، وہ یہ کر رہے ہیں، لگتا ہے چند دنوں بعد نواز شریف کارگل پر بھی گُل افشانی کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرمی اور متوقع طوفانی موسم میں الیکشن آگے بھی چلا جاتا ہے، تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، انتخابات چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے.

    انھوں نے مذہبی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت آتا ہے، مولوی استعمال ہوجاتےہیں، پرویزمشرف کو اقتدار کی لالچ لے ڈوبی تھی.


    انتخابات خونیں ہوں گے، چیف جسٹس اے پی سی بلائیں: شیخ رشید


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابات خونیں ہوں گے، چیف جسٹس اے پی سی بلائیں: شیخ رشید

    انتخابات خونیں ہوں گے، چیف جسٹس اے پی سی بلائیں: شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات خونیں ہوں گے، پاکستان کوسرحدوں کے اندر سے شدید خطرات لاحق ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میڈیا میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے آیندہ انتخابات سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کے لئے سب سےبڑامسئلہ ملکی معیشت سنبھالنا ہوگا.

    [bs-quote quote=” انتخابی مہم میں تلخی آرہی ہے، جوگلی محلوں تک پھیل سکتی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے قرضے ڈالرز میں لیے ہیں، خدا نہ کرے کہ ملک ڈیفالٹر ہوجائے، ساری سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر حالات کو بہتر بنائیں.

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں تلخی آرہی ہے، جوگلی محلوں تک پھیل سکتی ہے، انتخابات میں تصادم ہوسکتا ہے، پاکستان کو اندرونی محاذ پر خطرات لاحق ہیں.

    انھوں نے کہا کہ کراچی ملک کا صنعتی حب ہے، کراچی کےسیاسی مسئلےکومل بیٹھ کرحل کیاجائے، الیکشن کہیں دورچلے جائیں، اس کے مقابلے میں ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیربہتر ہے

    انھوں نے چیف جسٹس سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عدلیہ کے علاوہ ملک میں کوئی اور کام نہیں کر رہا.


    تحمل اوربرداشت کے ساتھ الیکشن کی طرف جانا چاہیے‘ شیخ رشید


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کررہے ہیں، شیخ رشید

    شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کررہے ہیں، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کر رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، اگر الیکشن ہوئے تو عوامی مسلم لیگ پورے ملک میں عمران خان کو سپورٹ کرے گی۔

    ان خیالات اظہار انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لوگوں کوتقسیم کیا جارہا ہے، دھوکے باز لوگ ووٹ کے دن تک شریف ہیں، شریف خاندان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، 70سال میں 40ارب ڈالرقرض جبکہ 35ارب ڈالر 4سال میں لیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جاگ گیا ہے کیونکہ لاہورجاگتا ہے تو پوری قوم جاگتی ہے،لاہور سوتا ہے تو پوری قوم سوتی ہے، یہاں قائداعظم نے پاکستان کی تعمیر کی تھی آج عمران خان تعمیر کرے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جان دے دوں گا لیکن ختم نبوت کےخلاف قانون کسی صورت پاس نہیں ہونے دوں گا، میں غریب کی تبدیلی چاہتا ہوں، ملک میں پانی، بجلی، گیس اور نوکری نہیں ہے، پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، چین کی طرح پاکستان میں 4کرپٹ کو گولی مار دیں تقدیر بدل جائے گی۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں چیف جسٹس کوعوام کے سمندرمیں سلام پیش کرتا ہوں، چیف جسٹس ثاقب نثارجہاد کررہے ہیں، پاکستان کی فوج اورعدلیہ ہرمحاذپرلڑ رہی ہے، نیب ہر کرپٹ آدمی کو نوٹس دے رہا ہے، جبکہ پاک فوج کی ساکھ خراب کرنا عالمی ایجنڈا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سب سے بہتر اور صحیح انسان سمجھتا ہوں، انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن عمران خان کا دامن صاف ہے، میری جماعت صرف دو حلقوں سے الیکشن لڑے گی، باقی سارے پاکستان میں پی ٹی آئی کی سپورٹ کا اعلان کرتا ہوں، عمران خان اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ، یہ انقلاب لائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نواز شریف جیل جائے گا اور مسلم لیگ ن کانام ونشان تک مٹ جائے گا، شیخ رشید

    نواز شریف جیل جائے گا اور مسلم لیگ ن کانام ونشان تک مٹ جائے گا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور پھر آج پھر کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف جیل جائے گا، نوازشریف کو دس لوگ چھوڑگئے، باقی بھی چھوڑجائیں گے، مسلم لیگ ن کانام ونشان تک مٹ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے ایک مرتبہ اسپتالوں کے دورےکی ضرورت ہے، اربوں روپے کی پراپرٹی سے لوگ سامان لےجارہےہیں، میں بیرون ملک تھا اس لیےکیس کی سماعت نہیں ہوسکی تھی، آج پھرچیف جسٹس سے مقدمہ سننے کی درخواست کرنے آیا تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ نہیں چھپایا،میرے انکم ٹیکس کےگوشوارے مکمل ہیں، ٹوئٹراور واٹس ایپ پران کی خواہش کے مطابق خبرچلتی ہے، راولپنڈی سے انتقام لیا جارہا ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کےگھر پر فائرنگ کی گئی، جسٹس اعجازالاحسن کےگھر سے حمزہ کاگھرکچھ فاصلے پر ہے، آج یہ گولی ان کے گھر لگی تو کل آپ کے گھر بھی لگ سکتی ہے، درحقیقت عدیہ کو صرف ڈرانے کی کوشش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور پھر آج پھر کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف جیل جائے گا، میں نے کہا تھا 22 افراد نواز شریف کو چھوڑ جائیں گے،10لوگ چھوڑ گئے باقی بھی چھوڑ جائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے میڈیا کے ذریعے عدلیہ کوہدف تنقید بنایا، 23مارچ کولوگ آئے تھے کہ انہیں قطر بھیج دیں ، میرے خلاف فیصلہ آیا تو میں چیخیں نہیں ماروں گا۔

    الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات ایک سے ڈیڑھ مہینے تاخیر کا شکارہوسکتےہیں، امید ہے جسٹس ثاقب نثارکے دور میں ہی الیکشن ہوں گے، آگےآگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، یہ سب تو  ہونا ہی تھے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کانام ونشان تک مٹ جائےگا، ہوسکتا ہے کچھ لوگ فارورڈبلاک اور کچھ دوسری پارٹیوں میں جائیں، مسلم لیگ ن سے ان کے اپنے ہی لوگ نالاں ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔