Tag: شیخ رشید

  • بغاوت کالفظ  کیپٹن(ر)صفدرنے21گاڑیوں کےپروٹوکول سےسیکھا،شیخ رشید

    بغاوت کالفظ کیپٹن(ر)صفدرنے21گاڑیوں کےپروٹوکول سےسیکھا،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں،  بغاوت کا لفظ کیپٹن (ر) صفدر نے 21گاڑیوں کے پروٹوکول سے سیکھا، اللہ پر بھروسہ ہے، میرے ہاتھوں اسلام دشمنوں کو سیاسی شکست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کیپٹن (ر) صفدر کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی، ویڈیوپیغام میں شیخ رشید نے کہا جوڈیشل مارشل لاکامطلب چیف جسٹس نوے یا ایک سو بیس دن کیلئے شفاف حکومت منتخب کریں اور فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت شفاف الیکشن کیلئے ہدایت دیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بغاوت کا لفظ کیپٹن صفدر نے پروٹوکول کی اکیس گاڑیوں میں سیکھا، میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں، کیپٹن (ر)صفدرکے9ارب،ایل این جی پر کرپشن پردرخواست دی، چیف جسٹس کےحکم سےنیب کوکرپشن کیخلاف درخواست دی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف صاحب میں منی لانڈررنہیں، میراکوئی بیرون ملک اثاثہ اورنہ ہی کوئی اولادہے، ایک کاہندسہ جمع نہیں کیاتواسکا یہ مطلب نہیں کہ دستاویزات غلط ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی رونےوالانہیں جوروتاپھروں گا، اللہ پربھروسہ ہے،میرےہاتھوں اسلام دشمنوں کو سیاسی شکست ہوگی۔


    مزید پڑھیں :  شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر


    یاد ریے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا  تھا کہ شیخ رشید نےآئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں ملکی آئین میں جوڈیشل مارشل لا لگ جائے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ  سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر

    شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شیخ رشید نےآئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں ملکی آئین میں جوڈیشل مارشل لا لگ جائے۔

    کیپٹن صفدر نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب آپ پاناما کیس میں ریمارکس دیتے رہے، ریمارکس کے باوجود جج صاحبان نے آپ کواحتراماً کچھ نہیں کہا، یہ مطلب نہیں کہ سپریم کورٹ آپ کی ڈکٹیشن پرچلے گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70سال کے شخص کوکیا پتہ ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا کی بات کر کے شیخ رشید نے کہا تیاری کرکے نہیں آیا، 70سال کا شخص کیا تیاری کرے گا۔

    ادھرسابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے 2013 الیکشن سے پہلے کہا تھا میدان آباد کریں گے، روزگارفراہم کیا جائےگا، خوشحالی لائیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے وعدے پورے کیے، وعدے پورےکرنے پرمیاں صاحب پیشیاں بھگت رہے ہیں۔


    ایٹمی دھماکے، دہشت گردی ختم کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے‘ نوازشریف


    واضح رہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اقاما کوبنیاد بنا کروزارت عظمیٰ اورپھرپارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، اب اسی فیصلےکو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کی سوچ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اصل چابی والا کھلونا تو خود نواز شریف ہیں: فواد چوہدری اور شیخ رشید کا ردعمل

    اصل چابی والا کھلونا تو خود نواز شریف ہیں: فواد چوہدری اور شیخ رشید کا ردعمل

    لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چابی والا کھلونا ہونے کا جو اعزاز نوازشریف کے پاس ہے، وہ کسی کے پاس نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے نواز شریف کی تازہ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود 1981 سے اسٹیبلشمنٹ کی پرستش کررہے ہیں، ابھی نوازشریف کے زخم تازہ ہیں، ان کے آنسوں بہنے دیں.

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مفاد کے آگے جھکے ہیں، بلوچستان کا نمائندہ آنے سے وفاق مضبوط ہوا، ہم نے بلوچستان کے آزاد پینل کو ووٹ دیا، دوسری جانب نااہل شخص کو قائد اعظم کا وارث قراردے دیا گیا۔


    مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں، فواد چوہدری


    سابق وزیر اعظم کی تقریر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے، انھیں‌ مری اور چھانگا مانگا میں لگائی منڈیوں کا بھی حساب دینا چاہیے۔ یہ کام وہیں سے شروع ہوا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف اپنے تابوت کے لیے پیٹرول اور کیلیں اکٹھی کررہے ہیں، ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے.

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نے آج اپنی تقریر میں‌ حریفوں‌ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنی گالہ والا اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی بارگاہ میں‌ جھک گئے، یہ چابی والے کھلونے ہیں، ملک تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، تم جیت کر بھی ہار گئے، ہم ہار کر بھی جیت گئے. یہ لوگ اپنے مفاد کے لئے آپ کو بیچ دیں گے، مگر ہم ایسا کام نہیں کرسکتے.


    چابی والے کھلونو، تم جیت کر بھی ہار گئے، اگلا الیکشن ریفرنڈم ہوگا: نواز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نا اہل نواز شریف شہبازشریف کے ذریعے وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، شیخ رشید

    نا اہل نواز شریف شہبازشریف کے ذریعے وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نا اہل نواز شریف ، شہبازشریف کے ذریعے وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ایک ووٹ پانچ پانچ کروڑ میں بکا، کہیں اتنا پیسہ خرچ کرنے والوں کو اسلام آباد سےکوئی اغوا ہی نہ کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھا جاناچاہئے کہیں حلف اٹھانے والا دہری شہریت تو نہیں رکھتا، ہم مزید4سینیٹرز کے خلاف درخواست لے کر جائیں گے، الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر نوٹس لینا چاہئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 8تاریخ کو اس معاملے پر دوبارہ عدالت لگے گی، امید ہے 8تاریخ کوالیکشن کمیشن حکام پیش ہوں گے، ایک تماشہ لگا ہوا ہے، ارکان کی بےعزتی ہورہی ہے۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی اربوں روپے کی کرپشن ہے، نا اہل نواز شریف شہبازشریف کوبیچ میں ڈال کریہ وکٹ کےدونوں طرف کھیل رہاہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ایک کروڑمیں ممبر بن سکتا ہے تو5ارب روپے تاوان بھی دے سکتا ہے، ایک ووٹ پانچ پانچ کروڑ میں بکا، ککہیں اتنا پیسہ خرچ کرنےوالوں کواسلام آباد سےکوئی اغوا ہی نہ کرلے۔


    مزید پڑھیں : جو پاکستان کے اداروں کے خلاف بات کرتا ہے وہ ملک کا غدار ہے، شیخ رشید


    یاد رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اصل خطرہ اداروں کےخلاف بات کرنیوالوں سے ہے، جو پاکستان کے اداروں کے خلاف بات کرتا ہے وہ ملک کا غدار ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سےمناظرے کے لئے تیارہوں، ملک فوج اورعدلیہ کی بدولت چل رہا ہے ، الیکشن دور ہیں ،بہت مسائل ہیں، حکمران لڑائی پر اتر آئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے‘ شیخ رشید

    ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے‘ شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نامزدگی فارم میں اپنے بندوں کو بچانے کے لیے19 تبدیلیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے ذریعے نامزدگی فارم میں قومیت، نادہندگی، اثاثوں کے خانے کوتبدیل کیا گیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کرمنل کا خانہ بھی ختم کردیا گیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت چالاکی سے سارے کام کررہی ہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا ہم سینیٹ الیکشن میں تعطل نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو امیدوار کے بارے میں حقائق معلوم ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے نامزدگی فارم میں 19 تبدیلیاں کی گئیں جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پربھی سب اندر سے ملے ہوئے تھے، صرف عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید نے معاملہ اٹھایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شریف خاندان سے مناظرے کے لئے تیار ہوں، شیخ رشید

    شریف خاندان سے مناظرے کے لئے تیار ہوں، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شریف خاندان سےمناظرے کے لئے تیارہوں، اصل خطرہ اداروں کےخلاف بات کرنیوالوں سےہے، میں نےبہت سے دستاویزات دیے ہیں، ان لوگوں کی اوقات بتائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نے وزیراعظم کے خلاف نیب سے رجوع کرلیا اور ایل این جی معاہدے کی تحقیقات کے لئے درخواست جمع کرادی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیب کو تمام معاملات سے پردہ اٹھانا چاہئے، اصل خطرہ اداروں کےخلاف بات کرنیوالوں سے ہے، جو پاکستان کے اداروں کے خلاف بات کرتا ہے وہ ملک کا غدار ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سےمناظرے کے لئے تیارہوں، میں نے بہت سے دستاویزات دیے ہیں، ان لوگوں کی اوقات بتائی ہے، ہمیں نہیں معلوم ہمارےکیس کا کیا ہوگا، ہم نے دستاویزات نیب میں جمع کرا دیئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدارہے،شیخ رشید


    گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل نیب ہیڈ آفس جا رہا ہوں، پہلی بارنیب ہیڈآفس میں جاویداقبال کے پاس جاؤں گا، ایل این جی 200ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہے، سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدار ہے، ملک فوج اورعدلیہ کی بدولت چل رہا ہے ، الیکشن دورہیں ،بہت مسائل ہیں، حکمران لڑائی پر اتر آئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدارہے،شیخ رشید

    جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدارہے،شیخ رشید

    لاہور :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتا ہے، وہ ملک کاغدارہے، سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل نیب ہیڈ آفس جا رہا ہوں، پہلی بارنیب ہیڈآفس میں جاویداقبال کےپاس جاؤں گا، ایل این جی 200ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہے، سپریم کورٹ کے پیچھے 20کروڑ عوام کھڑے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو فوج اورعدلیہ کے خلاف بات کرتاہے وہ ملک کاغدار ہے، ملک فوج اورعدلیہ کی بدولت چل رہا ہے ، الیکشن دورہیں ،بہت مسائل ہیں، حکمران لڑائی پر اتر آئے ہیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کوپتہ ہےانکا سیاسی انجام کیا ہے ،مجھےبھی پتہ ہے، نواز شریف کی صدارت اور نا اہلی پرفیصلہ 15دن میں آسکتا ہے، نوازشریف کی جذباتی تقاریر نظام کو لپیٹنے کے خطرات میں اضافہ ہے۔


    مزید پڑھیں : حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں جبکہ ایل این جی کیس نانی ہے، شیخ رشید


    یاد رہے گذشتہ ہفتے سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل این جی میں بہت بڑی کرپشن ہے، شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے، اگر سپریم کورٹ ایل این جی معاہدے کا اصل کنٹریکٹ نکال لے تو سب سامنے آجائے گا، حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں جبکہ ایل این جی کیس نانی ہے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ نواز شریف انٹرنیشنل پچ پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے مودی اور کلبھوشن سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا، نواز شریف جہاں جائیں گے کام خراب کریں گے، پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا اصل مقابلہ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سارے چورہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں‘ عابد شیرعلی

    سارے چورہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں‘ عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ میرا تہیہ ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کوگالیاں دیں انہیں جوتے ماروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملک عابد شیرعلی نے کہا کہ آصف زرداری نے بلوچستان میں ن لیگی ممبران کو خریدا۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی گندی سیاست پھرشروع کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کے لوگوں کے پیسوں سے سیاست کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے ن لیگ کو کسی طرح سے سیاست سے دورکیا جائے۔

    وزیرمملکت برائے توانائی نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے، سیالوی صاحب کے مطالبات ہیں توانہیں خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ بےضمیرسیاست دانوں کی سیاست کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سارے چور ہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے، سیاست دانوں کا نہیں ہے۔

    وزیرمملکت برائے توانائی نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کےانجن چوری کرکے بیچے نیب میں ان کے خلاف بھی ریفرنس چلنا چاہیے۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹرکو یلوکیب کی طرح استعمال کررہے ہیں، ہیلی کاپٹرکبھی نتھیاگلی چلا جاتا ہے کبھی کہیں چلا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہاہوں: شیخ رشید

    شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہاہوں: شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہے، چوہدری نثار نے فیصلہ کرنے میں تاخیر کردی، اب وقت گزرگیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنڈکس آپریشن کے بعد اپنے پہلے ویڈیو بیان میں‌ کیا. ان کا کہنا تھا کہ ’میں‌ بیماری میں نیک تمناؤں کا اظہارکرنے والوں کا ممنون ہوں.‘

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنے روایتی انداز میں‌ حکومت پر لفظوں کی گولا باری کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہا ہوں، ان کا کیریر ختم ہوگیا ہے.

    انھوں‌ نے چوہدری نثار اور پرویز رشید کے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نے کسی کے کہنا پر چوہدری نثار کے خلاف بیانات دیے، ورنہ وہ تو خود اپنی گلی میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں‌ کرسکتے.

    شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری نثار نےفیصلہ کرنے میں بڑی تاخیرکردی، وقت گزرگیا، انھیں پہلے ہی پارٹی سے اپنی وابستگی سے متعلق فیصلہ کر لینا چاہیے تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ میں سن رہا ہوں مریم نواز پنڈی سے الیکشن لڑیں گی. اگر ن لیگ ایسا سوچ رہی ہے، تو شوق پورا کرلے.

    ویڈیو پیغام میں‌ شیخ رشید نے کہا کہ آپریشن کے بعد عمران خان سمیت اہم شخصیات نےعیادت کی اورخیریت دریافت کی، وہ ان تمام افراد کے تہ دل سے شکر گزار ہیں، جنھوں نے ان کے لیے نیک تمنائوں‌ کا اظہار کیا.

     یاد رہے کہ شیخ رشید نے لاہور میں ہونے والے طاہرالقادری کے جلسے میں پارلیمنٹ سے استعفے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انھوں نے یہ اعلان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ استفعے کی ضرورت نہیں رہی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • شیخ رشید استعفوں کی باتیں کرتے رہے، انہیں خود ہی استعفیٰ دینا پڑ گیا: رانا ثنا اللہ

    شیخ رشید استعفوں کی باتیں کرتے رہے، انہیں خود ہی استعفیٰ دینا پڑ گیا: رانا ثنا اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید استعفوں کی باتیں کرتے رہے، اس کا کیا ہوا۔ شیخ رشید کو آخر میں خود ہی استعفیٰ دینا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید جو استعفوں کی باتیں کرتے رہے اس کا کیا ہوا۔ شیخ رشید کہتے تھے 40 کی فہرست میری جیب میں ہے۔ وہ ہر جگہ، ہر موقع پر فراڈ کرتے رہے۔

    رانا ثنا نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس آخری موقع ہے، روک سکتے ہو تو روک لو۔ شیخ رشید کو آخر میں خود استعفیٰ دینا پڑ گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی تو کسی کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔ نواز شریف کے بیانیے اور مؤقف سے لوگ متفق ہیں۔ نواز شریف کو روکنے کی سازش پاکستان کو روکنے کی سازش ہے۔

    رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے نواز شریف کو نہیں روکا جا سکتا۔ نواز شریف کو روکنے کی کوشش کی تو عوامی قوت سے بڑھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ دھرنا ون اور دھرنا ٹو سازش تھی۔ پاناما کا ایک ڈرامہ شروع کیا گیا اس میں سے اقامہ نکالا گیا۔ ’28 جولائی کے فیصلے سے ملک کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

    رانا ثنا نے کہا کہ ہمیں ڈیڈ لائنز دینے والوں نے خود استعفے دے دیے۔ مخالفین کو مشورہ ہے فیئر سیاست کی طرف آئیں۔ ’طاہر القادری نے احتجاجی پروگرام مؤخر کر کے سمجھداری کا مظاہرہ کیا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔