Tag: شیخ رشید

  • نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے،شیخ رشید

    نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکا ہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف کو منہ کی کھانا پڑی ہے، ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں چند ماہ رہ گئے اور نوازشریف نے پہلے ہی الزام لگا دیا ہے، اب تو کوئی شک نہیں رہا،نوازشریف نے بتا دیا وہ کیا کرنے والے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کون لیگ کی شکست پہلےہی نظرآگئی ہے، نوازشریف نےآئندہ انتخابات کومشکوک اوردھاندلی زدہ قراردیا ہے، سپریم کورٹ پر حملے تو نوازشریف اور ن لیگ کیا کرتی تھی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کاسورج ڈوب چکاہے،عمران خان کاخوف ہے، نوازشریف ملک میں انتشارچاہتےہیں اسی لیےایساماحول بنارہےہیں، نوازشریف کومنہ کی کھاناپڑی ہے،ان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔

    مزید پڑھیں : پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رُکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا، نواز شریف

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خفیہ راستوں، غیرقانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کا راستہ نہ روکا جائے، پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہےانتخابات میں ایک جماعت کاراستہ روکاجائے، مسلم لیگ ن کاووٹ بینک ماضی کی نسبت اوربھی بڑھ گیا ہے، ن لیگ کوبھی انتخابات میں حصہ لینےکیلئےیکساں مواقع ملنےچاہئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف پوری عرب دنیاسےمل لیں این آراو نہیں ملےگا،شیخ رشید

    نوازشریف پوری عرب دنیاسےمل لیں این آراو نہیں ملےگا،شیخ رشید

    ،اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف ساری عرب دنیا سے مل لیں این آراو نہیں ملے گا اور جو سیاستدان کہہ رہے ہیں این آراو ہورہا ہے ان کی عقل پرماتم کرنے کا دل چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کہا جا رہا ہے سعودی عرب میں این آر او ہو رہا ہے۔۔۔ این آر او کسی صورت نہیں ہوگا، جو سیاستدان کہہ رہےہیں این آراوہورہاہےان کی عقل پرماتم کرنے کا دل چاہتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف ساری عرب دنیا سے مل لیں این آر او نہیں ملے گا، نوازشریف کل سے بیٹھے ہوئے ہیں، سعودی بادشاہ نے بارآوری کی درخواست قبول نہیں کی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے دعویٰ کیا کہ میں سمجھتاہوں اسمبلیوں سے استعفوں کا وقت آگیا، اسمبلیوں سے استعفیٰ دیکر چوراہوں اورسڑکوں جوڈو کراٹے کرنے چاہئیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کرپٹ پرسنالٹی مکہ مدینہ بھی جاتی ہے توپیچھےسےآوازلگتی ہےچورہےچورہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے وعدہ کیا کہ حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس میری طرف سےلڑیں گے، اس لیے میری اے پی سی کامیاب ہوگئی ہے، باقیوں کا پتہ نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں :  قوم جاتی امراء کا گھیراؤ کرلے، فروری تک حکومت چلی جائے گی: شیخ رشید


    یاد رہے دو روز قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا اعلامیہ جتنا مضبوط ہونا چاہیے تھا، اتنا مضبوط نہیں، اے پی سی میں کہا کہ پہلااستعفیٰ  دینے کو تیار ہوں، چاہتا تھا کہ نوازشریف کے خلاف ہم فوری باہر نکلیں۔

    شیخ رشید نے کہا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے باہر نکلنا ہوگا، قوم جاتی امراء کا گھیراؤ کرلے، 10 سے 15 فروری تک تحریک شروع ہوجائے گی، یقین ہے فروری تک حکومت چلی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    نوازشریف کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    ملتان : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آج انتہا کردی، ان کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، عدلیہ کے خلاف آج شیم شیم کے نعرے لگوائے گئے، حدیبیہ کیس تیار کرلیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس کھوسہ پسند نہیں، انہیں صرف ملک قیوم جیسے لوگ پسند ہیں۔

    عدالت نے نواز شریف کو 19 کمپنیز کا کیس لڑنے کا موقع دیا، وہ سمجھتے تھے کہ انہیں قطری خط بچالے گا، شریف برادران نے پیسے دے کر عدالتوں پرحملے کرائے، وہ پاکستان میں ڈبہ فلم چلانا چاہتے ہیں۔

    نوازشریف یہی چاہتے ہیں ملک جمہوریت ختم ہوجائے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ دو سال کیلئے فوج آجائے اور مجھے سزا نہ ہو، یہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آپ اپنا فیصلہ خود کریں، نواز شریف آپ کو وزیراعظم کبھی نہیں بننےدےگا، آپ کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر ہی نہیں ہے، نواز شریف شہباز شریف کے بچوں کو بھی سامنے نہیں آنے دیں گے، حدیبیہ کیس تیار کرلیا ہے، کل کے جلسےمیں اعلان کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سازش کوناکام بنانا قومی ذمہ داری ہے، ان کی آج کی تقریر کے بعد خطرات بڑھ گئے ہیں، مجھے2018میں الیکشن نظرنہیں آرہے، نوازشریف عدلیہ کو للکار کر جمہوریت کی خدمت نہیں کررہے، ان کو مشورہ دینے کیلئے مریم بی بی کافی ہیں، مریم بی بی کے مشوروں سے ہی نوازشریف یہاں تک پہنچ گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آج تک بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا نام نہیں لیا،
    انہوں نے کلبھوشن کا کیس ٹھیک طریقے سے نہیں لڑنے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگلا مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ہوگا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہترہے، طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں آنے سے پہلے نواز شریف کا نام ڈال دیا جائے گا۔

  • کلبھوشن کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، حکومت نے کیس درست نہیں لڑا، شیخ رشید

    کلبھوشن کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، حکومت نے کیس درست نہیں لڑا، شیخ رشید

    ملتان : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے وہ بھارت کا حاضر سروس نیوی افسر اور جاسوس تھا جو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا ذمہ دار ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گرد کی اُس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرانا بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بین الااقوامی قوانین کے احترام کا مظہر ہے اور پاکستان ہمیشہ سے ان اعلیٰ روایات کا امین رہا ہے.

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گو اقوام متحدہ میں کلبھوشن کے معاملے پر حکومت نے بے ایمانی کی اور جنیوا میں کلبھوشن کا کیس ٹھیک نہیں لڑا تاہم جنیوا قانون کے مطابق ملاقات کرانا مثبت قدم ہے لیکن دہشت گردوں اورملک دشمن جاسوسوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کامیاب ہوگی جس کے مثبت نتائج ملیں گے اور قوم کو نئی خوشخبری ملے گی چنانچہ اب پوری قوم لاہور جانے کے لیے تیار ہو جائے جہاں سے کرپٹ حکمرانوں کا جنازہ نکلے گا.

  • طاہر القادری نے 28 دسمبر کو کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

    طاہر القادری نے 28 دسمبر کو کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 28 دسمبر کو کُل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں جہاں اپنا لائحہ عمل پیش کرکے دیگر سیاسی جماعتوں سے رائے لیں گے.

    اس بات کا اعلان انہوں نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 28 دسمبر کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں ملک کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مدعو کریں گے اس موقع پر شیخ رشید نے اے پی سی میں شرکت اور مکمل تائید کا اعلان بھی کیا.

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ باقرنجفی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس افسران حقائق بتانے کو تیار نہیں تھے اور میری اطلاعات کے مطابق بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن مکمل منصوبہ بندی اور پنجاب حکومت کی آشیرباد سے برپا کیا گیا جس کے لیے 45 تھانوں کی نفری اور نشانہ باز بلوائے گئے تھے.

    انہوں نے مزید بتایا کہ خود سرکاری ریکارڈ میں درج ہے کہ پنجاب بھر سے 809 شوٹرز اوراسنائپرز کو ماڈل ٹاون لایا گیا چنانچہ یہ طے ہے کہ اتنا بڑا آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بغیرہو ہی نہیں سکتا تھا اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ 31 دسمبر سے پہلے شہبازشریف اور رانا ثنا مستعفی ہوں.

    اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے طاہر القادری کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اور قصاص کے حصول کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے ہمراہ جدوجہد کا اعلان بھی کیا.

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران ڈبل گیم کھیل رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ملک میں رام اور شام کی فلم چل رہی ہے،نوازشریف عالمی ایجنڈے پر چل کر تباہی چاہتے ہیں اب بہت ہوگیا ہے یہ روزروز کا مذاق ختم ہوجانا چاہیے.

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی حمایت کے لیے 9.3 بلین روپے بانٹے ہیں جو کیپٹن صفدر، شیخ آفتاب اورایک سینیٹر کے ذریعے تقسیم کیے گئے اور وکٹوں کے دونوں جانب کھیلنے والے خاقان عباسی نے جتنا خفیہ فنڈ بانٹا ہے اتنا تو اسحاق ڈارنے بھی تقسیم نہیں کیا تھا.

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شریف خاندان عدالتوں میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے اگر کو اسحاق ڈار کرپشن سے پاک ہیں تو انہیں وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے.

    شہبازشریف کے وزیراعظم بننے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران ایک ہی جسم کے دو چہرے ہیں اس لیے اگر نوازشریف ہٹے اور شہبازشریف آ جائیں تو ظلم کے راج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا.

  • اقتدار میں آئے تو وزراء سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے، عمران خان

    اقتدار میں آئے تو وزراء سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے، عمران خان

    اوکاڑہ : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرائے اور قطری خط کے سواعدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے لیکن جب نااہل ہوئے تو عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے لگے.

    وہ اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف منی ٹریل ثابت میں ناکام رہے اور 30 ہزار کروڑ کا بتانے کے لیے صرف ایک دستاویز پیش کی وہ بھی جھوٹا قطری خط تھا جب کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک ایک چیز کا جواب دیا اور 30 دستاویز دیں.

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نوازشریف اور میرے کیس کا موازنہ کر رہے تھے حالانکہ میں کبھی اقتدارمیں نہیں رہا، کرپشن تو اقتدارمیں ہوتی ہے اور میں نے جو بھی کمایا وہ کرکٹ سے کمایا اور سب کی منی ٹریل عدالت میں پیش کی اس لیے موازنہ کرنا مناسب نہیں.

    عمران خان نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ ملز پیپرز کیس میں نیب کے لچھ لوگوں نے آپ کو بچوالیا لیکن تحریک انصاف کئی ٹھوس ثبوت لے کر عدالت جائے گی اور نواز شریف کی طرح تمہاری وکٹ بھی گرادیں گے اس لیے تیار ہوجاؤ.

    انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان اور وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق و خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو سارے کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں بھر دیں گے اور سب حساب لیں گے کہ وزیر بننے سے پہلے کتنی جائیداد تھی اور اب اتنی کیسی ہوگئے؟

    عمران خان نے جنگ اور جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو پیغام دے رہا ہوں کہ ابھی سے تیاری کرلیں میں کیس کرنے جا رہا ہوں، میراتواحتساب ہوگیا ہے اب میرشکیل جیسےلوگوں کااحتساب کاوقت ہے اگر حکومت ملی تو پوچھوں گا کہ اربوں روپے کہاں سے آئے؟ روئس رولز گاڑی چلاتے ہو تو آخر کتنا ٹیکس دیتے ہو؟

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں اقتدار ملا تو میں نے پیسے نہیں بنایا کوئی فیکٹری نہیں بنائی بلکہ پولیس کو ٹھیک کیا، تعلیمی نظام کو بہتری کی طرف لائے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا جب کہ شریف برادران نے اپنے بیٹوں، دامادوں اور رشتے داروں کو ارب پتی بنایا.

    عمران خان نے کہا کہ بھارت میں ایک پادری کو انتہا پسندوں نے جیل میں ڈال دیا اور گائے کی زبیحہ کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کو قتل کیا تو قائداعظم سمجھ گئے کہ بھارت میں مسلمانوں کو برابر کاحق نہیں ملنا اور اقلیتوں کے لیے بھارت محفوظ جگہ نہیں رہی تو پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا.

    عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملہ پر افسوس ناک ہے اور اس بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انسانیت کے دشمنوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے اور جلد ان گنے چنے دہشت گردوں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا.

    انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نہ تو کرپٹ ہیں، نہ منی لانڈرنگ کی ہے ایک معمولی ٹیکنیکل غلطی پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا لیکن اس کے باوجود جہانگیر ترین نے یہ نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا بلکہ فوری طور پر پارٹی سے مستعفی ہو گئے، میں انہیں پارٹی کے لیے کی گئی جد و جہد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ وہ نظرِ ثانی کیس میں فتح مند ہوں گے.

    عمران خان نے اوکاڑہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے دل جیت لیا ہے اور شیخ رشید کی طرح میں بھی اوکاڑہ کے عوام کے جوش و خروش سے بہت متاثر ہوا ہوں.

  • آئندہ90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں ، شیخ رشید

    آئندہ90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں ، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں، کرپشن تب ختم ہوگی جب کرپٹ لوگوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں، اس ملک کو سپریم کورٹ نے بچانا ہے، کرپشن تب ختم ہوگی جب کرپٹ لوگوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان مارشل لا کی نرسری سے نکلے، عدالت عظمی ہی آئندہ الیکشن کا فیصلہ کرے گی‌‌، جولوگ بھٹو کے ساتھ تھے وہی مشرف کےساتھ تھے، جو ہر حکمران کے ساتھ وزیر رہے وہ آئندہ90دن میں پھر وزیر ہوسکتے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 70 سال میں40.3بلین، ان4 سال میں35ارب ڈالرقرض لیا، گرمیوں میں بجلی،سردیوں میں گیس ملے گی تو جمہوریت قائم رہے گی۔

    حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کل کی سماعت میں اہم فیصلے ہونے ہیں، حدیبیہ کیس دوبارہ کھلے گا یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے‘ شیخ رشید


    شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع سالمیت پر شک کرے تو ملک کا کیا ہوگا، سپریم کورٹ کو اول اور اعلیٰ ادارہ سمجھتاہوں، 11 دسمبر سے پاکستان کا سیاسی اتار چڑھاؤ شروع ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا تھا کہ 200 ارب کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نواز شریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے‘ شیخ رشید

    مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے‘ شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی شمولیت سے ملک گیراپوزیشن کا ماحول بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کی شمولیت سے ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بنے گا، فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے تعویزمیں آجائیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لندن، دبئی، سعودی عرب میں بے نامی دولت کی تحقیقات جاری ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 200 ارب کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نواز شریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی ہے۔


    پنجاب حکومت کو مارچ سے پہلے کِک مارچ ہوجائے گا، شیخ رشید


    یاد رہے کہ دو روز قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو مارچ سے پہلے کِٰک مارچ ہوجائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • حکومت تیس دسمبر سے پہلے فارغ ہوجائے گی، شیخ رشید

    حکومت تیس دسمبر سے پہلے فارغ ہوجائے گی، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دونوں وفاقی وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں موجود مجھ سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں استعفیٰ دے دیں،لگتا ہے حکومت تیس دسمبر سے پہلے فارغ ہوجائے گی، ایک شخص کا مطلق العنانی کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے یہ حکومت 30 دسمبر سے پہلےفارغ ہوتے دکھائی دے رہی ہے، حکومت نے ناموس رسالت کے مسئلے کو جان بوجھ کر چھیڑا ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ دو وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد میں اپنے ساتھ عمران خان، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر راضی کرلوں گا۔

    راناثناءاللہ نے دھرنے والوں کو لاہور میں جان بوجھ کر نہیں روکا، دھرنے والوں پر بھارت کی حمایت کا الزام لگانے والے کو شرم آنی چاہیے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن اورمذہبی جماعتوں کا اجلاس فوری بلایا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ سڑکوں پر ہیں وہ ن لیگ کے ووٹرز تھے، جنوبی پنجاب میں لوگ ن لیگ کےخلاف غصے میں بیٹھے ہیں، نوازشریف نے فوج کو دھرنے میں الجھانے کا منصوبہ بنایا اس لیے گلی گلی میں نوازشریف کو گالیاں پڑرہی ہیں، اب ان حالات میں ن لیگ کے وزراء انتخابی مہم کیسے چلائیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈاربیان حلفی سے منحرف نہیں ہوسکتے، وزیر خزانہ کو نوازشریف نے بھگایا، قومی سلامتی کمیٹی میں حکومت نے ملزم اسحاق ڈار کو بٹھایا۔

    ن لیگ کا فوج کےخلاف عالمی ایجنڈا ہے، آج بانی ایم کیوایم اور نوازشریف ایک ہیں، نوازشریف جیل میں گئے تو ان کے بچوں نے واجپائی سے مدد مانگی تھی۔

  • نوازشریف کا مارچ سے پہلے  کِک مارچ ہوجائے گا ،شیخ رشید

    نوازشریف کا مارچ سے پہلے کِک مارچ ہوجائے گا ،شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کامارچ سے پہلے کِک مارچ ہوجائے گا،نوازشریف کی حالت قابل رحم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی حالت قابل رحم ہے، کھسیانی بلی کھمبانوچ رہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی نہ سوچا تھا یہ صورتحال ہوگی، یہ جوباتیں کررہے ہیں کہ فیصلہ دیا نہیں دلوایاجارہاہے ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ہورہاہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ خوشی ہوگی نوازشریف عدالت میں کوئی ثبوت لائیں، یہ کمپنیاں کہاں سے آگئیں ،یہ ساری ایک داستان ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کامارچ سے پہلے کِک مارچ ہوجائے گا، چند ہزار افراد کے ساتھ 4،4دن کی مہم چلائی ، اس خاندان کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

    نوازشریف کو مریم نواز سے بڑا نقصان پہنچ رہا ہے، شیخ رشید

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو مریم نواز سے بڑا نقصان پہنچ رہا ہے، میں کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حامی نہیں ہوں۔

    انکا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کھل گیا توکچھ باقی نہیں رہے گا، احتساب کے مریض کا خاص اسٹائل ہوتا ہے، جیل جاتے ہی احتساب کے ملزم مریض بن جاتے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا تھا کہ شریف خاندان حدیبیہ کیس میں مک مکا کرنے میں ناکام ہوگیا، شریف خاندان ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی پھنس چکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔