Tag: شیخ رشید

  • تفصیلی فیصلے نے شریف خاندان کا پوسٹ مارٹم کردیا، شیخ رشید

    تفصیلی فیصلے نے شریف خاندان کا پوسٹ مارٹم کردیا، شیخ رشید

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اخلاقیات شریف خاندان کے قریب سے بھی نہیں گذری ہے وگرنہ تفصیلی فیصلہ آجانے کے بعد انہیں شرم سے ڈوب مرجانا چاہیئے تھا.

    وہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ شریف خاندان کےمستقبل پرانا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ لیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب شریف خاندان پناہ ڈھونڈتا پھرے گا.

    شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے ان کواس نہج پر پہنچادیا ہے کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں اور میرے بارہا مشورے دینے کے باوجود کسی سینیئر رہنما کے بجائے مریم نواز کو آگے کیا گیا جس کا خمیازہ پوری مسلم لیگ (ن) کو بھگتنا پڑے گا.

     یہ پڑھیں : نوازشریف نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے، عدالت کا تفصیلی فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلے نے آج شریف خاندان کا پوسٹ مارٹم کردیا ہے اور اب اس معاملے میں جنہیں تھوڑا بہت شک و شبہ تھا بھی وہ بھی نہیں رہے گا.

    شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ شریف خاندان کے کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا اور آج تفصیلی فیصلہ آنے سے لگتا ہے کہ یہ بات پوری ہونے جا رہی ہے.

    خیال رہے سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس کا 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سےمتعلق حقائق غیرمتنازع تھے، افسوس کی بات ہے کہ نواشریف نے بد دیانتی کے ساتھ جھوٹا بیان حلفی دے کر پارلیمنٹ، عوام اور عدالت کو بے وقوف بنایا اور دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تیس دسمبر تک نوازشریف کے کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوجائے گا ،شیخ رشید

    تیس دسمبر تک نوازشریف کے کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوجائے گا ،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ تیس دسمبرتک نوازشریف کےکیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ ہوجائےگا، یہ بڑا حساس اور فیصلہ کن مہینہ ہے، الیکشن اصلاحات کا بھی فیصلہ دیکھ رہا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہے نااہل آدمی 40گاڑیاں لیکر باہرنکلتا ہے، نیب میں ریفرنسز کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے، یہ وقت پاکستان کی سیاست کے لئے بہت اہم ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پیش ہورہے ہیں تو یہ قوم پر احسان نہیں ہے ، شریف خاندان نیب عدالت میں تاخیری حربے استعمال کررہاہے، حکمران ملک سے باہر چھپ چھپ کر جاتے ہیں، ساری حکومتیں بھی اس کی،اپوزیشن کارول بھی یہی اداکر رہے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ان کا کیس ختم ہوچکا ہے اس میں کوئی جان نہیں ہے، نوازشریف اور مریم نواز کے پاس دفاع کیلئے کچھ نہیں، دسمبر سے پہلے ماڈل ٹاؤن کا اہم فیصلہ دیکھ رہا ہوں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ 30 دسمبر سے پہلے نااہل شخص پارٹی صدارت کے کیس کا فیصلہ دیکھ رہا ہوں، نوازشریف کے کیس کا فیصلہ بھی انتخابات پر اثرانداز ہوگا، قبل ازوقت انتخابات جیسے فیصلے جلد ہونے چاہیں۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید


    اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، ایک ہزار این آر او بھی شریف خاندان کو انصاف سے نہیں بچاسکتے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایک نااہل آدمی کے لیے قانون نہیں بن سکتا، چوروں سے نجات کا وقت آگیا ہے، جمہوریت سے نواز شریف کو شدید خطرات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مارچ 2018 سےپہلےحکومت کا کوئیک مارچ ہوجائےگا‘ شیخ رشید

    مارچ 2018 سےپہلےحکومت کا کوئیک مارچ ہوجائےگا‘ شیخ رشید

    اوٹاوا : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شریف خاندان این آر او ڈھونڈ رہا ہے جو نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کینیڈا میں اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2018 سے پہلے حکومت کا کوئیک مارچ ہوجائے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عمران خان کے ساتھ مل کرآئندہ عام انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 60 ایم این اے مسلم لیگ ن چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، ن لیگ میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، یہ خاندان این آراو ڈھونڈ رہا ہے جو نہیں ملے گا۔


    نوازشریف کی تباہی کے بعد مریم الیکشن کی تیاری کررہی ہے، شیخ رشید


    خیال رہے کہ چار روز قبل ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی جگہ الیکشن لڑنےکی تیاری کررہی ہیں، مارچ سے پہلے چوروں کا کک مارچ ہوجائے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • نوازاور شہبازشریف کے بچوں میں اختلافات حل ہونے والے نہیں، شیخ رشید

    نوازاور شہبازشریف کے بچوں میں اختلافات حل ہونے والے نہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے بچوں میں لڑائی پرانی ہے جس میں اب شدت آچکی ہے اور مریم نواز نے اس میں بڑا کردار ادا کیا ہے.

    وہ عدالت سے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان کی عادت ہے کہ کام پڑنے پر وہ پیروں میں گر جاتے ہیں اور جب کام نکل جاتا ہے تو گلے پڑتے ہیں.

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز و شہباز کے بچوں میں اختلافات حل ہونے والے نہیں کیوں کہ بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائی پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں اور تجربہ کار بھائی کے بجائے کل کی لڑکی کو پارٹی کی باگ دوڑ تھما دی ہے جس کے نقصانات سامنے آ رہے ہیں.

    شیخ رشید نے بتایا کہ انتخابی اصلاحات بل کے خلاف پٹیشن پر عدالت کے اعتراضات دور کرکے سپریم کورٹ میں دوبارہ داخل کرا دی ہے اور جمہوریت پر قدغن لگانے کے خلاف تمام سازشوں کو تار تار کریں گے جس کے لیے اگر روز عدالت آنا پرا تو ضرور آؤں گا لیکن جمہوریت کی پیٹھ پر چھرا برداشت نہیں کروں گا.

    انہوں نے کہا کہ اگر حدیبیہ کیس کھل جاتا ہے تو پورا ٹبر جیل جائے گا کیوں کہ اس کیس میں شواہد بھی موجود ہیں اور گواہان بھی موجود ہیں اور عدالتی فیصلہ بھی سب کے سامنے ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملک میں‌ کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے، شیخ رشید

    ملک میں‌ کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے، شیخ رشید

    لاہور : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے اور مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کررہی ہے اگر خدانخواستہ ملک میں کوئی حادثہ ہوا تو ذمہ دارنوازشریف ہوں گے.

    وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ملک کو نہیں چلا رہے ہیں بلکہ اب بھی کارِ حکومت کسی اور کے ہاتھ میں ہے.

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ لاقانونیت کی فضامیں ملک شدید بحران کا شکار ہے عدلیہ پرحملہ ہو رہے ہیں اور شکر ہے یہ نیب جج کو اٹھا کرنہیں لے گئے ان کا بس چلے تو یہ بھی کر گذریں.

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو فوج اورعدلیہ کی تضحیک کا ایجنڈا ملا ہے جس کے تحت اہم اداروں کی تضحیک کی جارہی ہے اور گینگ آف 5 اور ان کے قریبی عجیب فضا پیدا کر رہے ہیں اس طرح ملک نہیں چلتا.

     یہ پڑھیں : براہ راست سرمایہ کاری میں 150 فیصد اضافہ ہوا، اسحاق ڈار

    انہوں نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ و فوج کے ساتھ ہے، اداروں کی تضحیک کرنے والوں کو شکست کا سامنا ہوگا، پاکستان سے کوئی بڑا نہیں آج جو ہو رہا ہے وہ ملک کے خلاف ہے.

    شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت کو اصل خطرہ جمہوریت سے ہے اور حکومت جمہوریت کوزندہ رکھنےکی شرط پوری نہیں کررہی اس لیے کرپٹ حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے کیوں جتنی دیر ہوگی اتنا ہی ملک کا زیادہ نقصان ہوگا.

     یہ بھی پڑھیں : پنڈی کا شیطان آصف غفور کا ترجمان بننے کی کوشش کرتا ہے، رانا ثناء

    انہوں نے کہا کہ جن پر فرد جرم عائد ہو وہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیٹھے ہوتے ہیں اس سے بڑھ کر اس ملک کے ساتھ کیا المیہ ہوسکتا ہے ؟ یہ ایک سنگین مذاق ہے جو جمہوریت کے نام پر کیا جا رہا ہے.


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید

    نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے، نواز شریف کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاک فوج ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید نے کہا کہ احسن اقبال کوروکا توان کی شان میں خلل پڑگیا، یہ منہ اور مسورکی دال، ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ ہے، احتساب عدالت میں شرارت ہوسکتی ہے، رینجرزکی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے۔

    اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خاموشی کے ذریعے بہت بڑی بات کی گئی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے اور پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے پر کام کررہے ہیں، وہ ملک کی معیشت کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، نوازشریف کےذہن میں یہ بات ہے کہ فوج ان کے راستےمیں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہرسطح پر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ساری صورتحال کے ماسٹرمائنڈ نوازشریف ہیں، یہ لوگ بے نقاب ہوگئےہیں اس لیے ان کو جےآئی ٹی اچھی نہیں لگتی کیونکہ جے آئی ٹی میں ان کا پوسٹ مارٹم جو ہوگیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ تو مجھے طعنے دیتے تھے اور خود ان پر اسمبلی کے دروازے بند ہوگئے، ان کی کوشش ہے کہ اپنی مرضی کا چیئرمین نیب اورمرضی کی عبوری حکومت لے آئیں، نظرثانی اپیل مسترد ہوئی پھر بھی اسمبلی کے زور پر ترمیم کرا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق میں نے بات کی تو یہ لوگ مارنے چڑھ دوڑے اوربعد میں انہوں نے اس کی خود تصحیح کی، کیا نواز شریف کی مرضی کے بغیر ختم نبوت سے متعلق ترمیم ہوئی؟

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والوں کے ساتھ وہ ہوگا جو یاد رکھا جائے گا، پاک فوج اسلام کی فوج ہے، ناموس رسالت کی حفاظت فوج کرے گی، عوام پاک فوج اورعدلیہ کےساتھ ہے، وقت آنے پرعوام اپنا کردارادا کرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی پیسوں کے ذریعےاشتعال پھیلانے والوں کو روکنا چاہیے، اس وقت مین پلیئرنوازشریف ہیں جو منفی بیانات دے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈوب مرنےکا مقام ہےکہ اسحاق ڈارابھی تک وزیر ہیں‘ شیخ رشید

    ڈوب مرنےکا مقام ہےکہ اسحاق ڈارابھی تک وزیر ہیں‘ شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ خزانے کے وزیر پر کیس چل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سےبات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس کیس میں اسحاق ڈار پر سب سے زیادہ پریشر ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈوب مرنے کامقام ہے کہ اسحاق ڈار ابھی تک وزیر ہیں،افسوس کی بات ہے کہ خزانے کے وزیر پر کیس چل رہا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ جمہوری نظام کی کیا رسوائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اس قدر تضحیک دیکھ کرشرم آتی ہے۔


    شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالناچاہیے‘ شیخ رشید


    یاد رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالناچاہیے ان لوگوں نے صرف ایل این جی میں 2 ارب کی کرپشن کی۔


    اسحاق ڈارمیں ذرا سی بھی شرم ہے توعہدہ چھوڑ دیں‘ شیخ رشید


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالناچاہیے‘ شیخ رشید

    شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالناچاہیے‘ شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آروائی نیوز سےبات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، نوازشریف کو دھونس نہیں دکھانی چاہیے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ میں اپنی صفائی پیش نہیں کرسکے جبکہ حدیبیہ،پاناما اورایل این جی کیس کا انہیں6 ماہ میں سامنا کرنا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالناچاہیےان لوگوں نے صرف ایل این جی میں 2 ارب کی کرپشن کی۔


    نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ٹکراؤکی پالیسی پرعمل پیرا ہیں جوشروع ہوچکی،انہوں نےکہا کہ یہ لوگ بچنےکے لیے ہر طرح کی کوشش کررہے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لیے حکومتی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے حق میں‌ بل منظور،شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    نواز شریف کے حق میں‌ بل منظور،شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں بدمعاشی چل رہی ہے، نااہل شخص کو دوبارہ پارٹی صدر نہیں بنایا جاسکتا، شق 203 پر کوئی عدالت نہیں گیا تو میں جاؤں گا۔


    اسی سے متعلق: نواز شریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، سینیٹ میں بل منظور


    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکو ڈکیتی مارتے ہوئے پکڑا جائے اور نااہل ہوجائے پھر اسے دوبارہ پارٹی کا صدر بنا دیا جائے، یہ ساری ان کے گھر کی لڑائی ہے جسے وہ لندن میں بیٹھ کر حسین کے دفتر سے چلارہے ہیں۔

    بل اسمبلی میں آیا تو سخت مخالفت کروں گا

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ ان کی بھونڈی حرکت ہے، ان کی عقل پر ماتم کرنے کا دل کررہا ہے، مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے اسٹے مل جائے گا، یہ بل ابھی سینیٹ میں ہے، سینیٹ میں سے کسی کو عدالت جانا چاہیے، یہ بل قومی اسمبلی میں آیا تو اس کے خلاف عدالت جاؤں گا۔

    این اے 120 کے انتخابی نتائج تسلیم کرتا ہوں

    دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے  میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے انتخابی نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں لیکن اب اگر یہ ترامیم لائی گئیں تو عمران خان کو ساتھ لے کر انقلاب کی ایسی کال دیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی، یہ لوگ بدمعاشی پر اتر آئیں ہیں جو لندن میں اثاثے لے کر بیٹھ گئے ہیں، یہ ان کے باپ کے اثاثے نہیں ہیں، ہمارے اور قوم کے پیسوں سے بنائے گئے اثاثے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل تشیع اور سنی آپس میں لڑتے نہیں، عالمی قوتیں لڑاتی ہیں، امید ہے محرم خیریت سے گزرے گا۔

    مریم نے دونوں بھائیوں کو لڑایا، پارٹی تباہ کردی

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان جھگڑوں میں نہیں لوٹ مار اور چور بازاری میں ملوث ہے، مریم نواز نے ان لوگوں کو گھر سے نکالا، ملک سے نکالا، دونوں بھائیوں کو لڑایا، پارٹی کو تباہ کیا اب وقت بتائے گا کہ یہ ٹک شاپ یا ماما جی کی دکان نہیں ملک ہے جو یہ انڈر 19 نہیں چلاسکتا۔

    ایم کیو ایم نے ن لیگ کا ساتھ دیا، 25 کیا 5 ارب بھی نہیں ملیں گے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پر ن لیگ کے ردعمل پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارے مسائل جنگ کی طرف جارہے ہیں، یکم محرم کو اعلان کرتاہوں کہ ان یزیدی قوتوں کو شکست دینا ہوگی جنہوں نے ملک کو تباہ کیا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکو ڈاکو سے ملا ہوا ہے، یہ سوچ غلط ہے کہ ہم نہیں ہوں گے اسمبلی نہیں چلے گی، آج جو سیاست کررہے ہیں ایم کیو ایم والے وہ بھی اب سامنے آگئے ہیں، ن لیگ نے 25 ارب روپے کے عوض ڈیولپمنٹ کے پروگرام کی یقین دہانی کرائی ہے، ایم کیو ایم کو 5 ارب بھی نہیں ملیں گے۔

    رانا ثنا اللہ جیسے بدبودار لوگ پریشان ہیں

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو شیشہ دکھانے کا فیصلہ ہوا ہے ہتھکڑی لگانے کا نہیں، یہ لوگ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ ان کے چہروں سے نقاب اترا تو رانا ثنا اللہ جیسے بدبودار لوگ جن کا اس رپورٹ میں نام ہے وہ لوگ پریشان ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ سینیٹ میں ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ ملک میں جھاڑو پھیرنے کا وقت آگیا ہے، اگر چور اور لٹیرے لندن میں بیٹھ کر یہ سازشیں کررہے ہیں کہ آئین میں ترمیم کی جائیں تو یہ جان لیں کہ نواز شریف اور پاکستان اب ساتھ نہیں چل سکتے۔

  • اسحاق ڈارمیں ذرا سی بھی شرم ہے توعہدہ چھوڑ دیں‘ شیخ رشید

    اسحاق ڈارمیں ذرا سی بھی شرم ہے توعہدہ چھوڑ دیں‘ شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جرائم کی ماں حدیبیہ پیپرمل اصل جڑہے،انہوں نے کہا کہ یہ شریف خاندان کے نہیں ہمارے اثاثے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زردای کے پیچھے چلنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے، بلاول بھٹو کواختیار ملنے چاہیں۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج شیخ رشید احمد کی نااہلی کیس کے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے وکیل کی التوا کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔


    شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس منجمد، جائیداد کی منتقلی پر پابندی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے تمام اثاثے منجمد کردیے تھے، اب شریف خاندان بینکوں سے اپنی رقوم نہیں نکال سکتا اور اپنی جائیداد فروخت یا کسی اور کے نام منتقل نہیں کرسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔