Tag: شیخ رشید

  • ان کا اگلا مشن سپریم کورٹ کو آپس میں لڑوانا ہے، شیخ رشید

    ان کا اگلا مشن سپریم کورٹ کو آپس میں لڑوانا ہے، شیخ رشید

    سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کا اگلا مشن سپریم کو آپس میں لڑوانا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے موجودہ صورتحال پر ٹوئٹ میں کہا کہ اس وقت شدید سیاسی طوفان ہے جس کی زد میں صرف غریب عوام ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ان کا اگلا مشن سپریم کو آپس میں لڑوانا ہے، سپریم کورٹ کو ایگزیکٹو کے تحت دباؤ میں لانا ہے، اس وقت قوم آسمان اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان آکر سمجھایا سعودی عرب نے پیغام بھجوایا، انہوں نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو پیسے نہیں بانٹے، پنجاب میں 18 لاکھ آٹے کے تھیلے غریبوں کو نہیں  دیے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے امریکا میں ڈاکٹر سے دماغی توازن ٹھیک نہیں کا سرٹیفکیٹ لیا، نوازشریف نے پلیٹ لیٹس کا سرٹیفکیٹ لندن سے لیا، قادر پٹیل کو رپورٹ میں پتہ چلا سارے جہاں سے لڑنے والا دماغی طور پر مضبوط نہیں ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کا کیس : شیخ رشید کا تحریری جواب  نیب میں جمع

    190 ملین پاؤنڈ کا کیس : شیخ رشید کا تحریری جواب نیب میں جمع

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نیب میں تحریری جواب جمع کرادیا، جس کے بعد نیب نے شیخ رشید کو دوبارہ سمن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ذاتی طور پر نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل نے نیب میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

    جواب میں کہا گیا کہ شیخ رشید کو نیب کا کوئی تحریری نوٹس نہیں ملا، جس شخص کے نام سے نوٹس موصول ہوا وہ ایک برس قبل انتقال کر گیاہے، میڈیا کے ذریعے شیخ رشید کو معلوم ہوا انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

    تحریری جواب میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے، ان کی والدہ کے گھر پولیس توڑ پھوڑ اور چھاپے مار رہی ہے، شیخ رشید کی جان کو خطرہ ہے۔

    جواب کے مطابق کابینہ میں55 سے زائد وزرا موجود تھے، کابینہ میٹنگ کا ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے، اگر نیب کو ضرورت ہوئی تو آئندہ پیشی پر پیش ہوکر جواب دے دیں گے۔

    نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ رشید کودوبارہ سمن جاری کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ، شیخ رشید کو کچھ دن تک نیب کی جانب سے دوبارہ نوٹس بھیجا جائے گا۔

  • جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی، شیخ رشید

    جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی، شیخ رشید

    راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے، تب وہ روزانہ ٹوئٹ کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں اور پارٹی چھوڑنے کے اعلانات کا سلسلہ عروج پر ہے، ایسے میں شیخ رشید ایک بار پھر جیل جانے کے لیے تیار رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انھوں نے آج بدھ کو ٹوئٹ کیا ’’میں پہلے بھی جیل گیا، اور اب پھر جانے کو تیار ہوں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی۔‘‘

    شیخ رشید نے لکھا ’’آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشر کانفرنس ہو رہی ہیں، دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آ جاتی، میں نے کلاشن کوف کے جھوٹے مقدمے میں 7 سال قید کاٹ کاٹی، کڑیاں والا قتل میں بھی سسرال گیا ہوں۔‘‘

    انھوں نے مزید لکھا ’’معاشی اقتصادی سیاسی تباہی کا ملبہ موجودہ نااہل حکومت پر گرنا چاہیے، مسئلہ اقتصادی ہے، سیاسی بنا دیا گیا تاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جا سکے۔‘‘

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم 9 مئی واقعے کی مذمت کرتی ہے، ملزموں سے کوئی ہمدردی نہیں، لیکن چادر اور چار دیواری اور خواتین کا احترام ضروری ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ ہو چکا، نہیں ہوا تو 15 جون تک ہو جائے گا۔‘‘

  • 9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں، شیخ رشید

    9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں، شیخ رشید

    سینئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

    شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہر دور میں ضرورت مندوں مفاد پرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے، اس لیے جمہوریت ناکام ہوتی اور کوئی حکومت 5 سال پورے نہیں کرتی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم دن میں 3 بار بے کار خطاب کر رہا ہے حکومت چلانا ان کے بس میں نہیں، پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کو چھو سکتی ہے، آئی ایم ایف سے چھٹی ہوگئی ڈالر 307 روپےکا ہوگیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوستوں سے تنہائی معاشی تنزلی اقتصادی تباہی سیاسی بحران ہے، غریب کے پاس قبر کے پیسے نہیں، غریب اللہ کے بعد صرف سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی نہ کوئی بات  نہ اوقات نہ معاملات ہیں نہ حالات ہیں، ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، 9 مئی کے سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں  کو رہا کریں۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہےگروتھ منفی ہوگئی، قومی اسمبلی میں بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

  • پولیس کا لال حویلی پر رات گئے دوسرا چھاپا

    پولیس کا لال حویلی پر رات گئے دوسرا چھاپا

    راولپنڈی: پولیس نے لال حویلی پر رات گئے دوسرا چھاپا مارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے لال حویلی پر چھاپا مارا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیخ راشد شفیق لال حویلی میں موجود نہیں تھے، اس لیے انھیں گرفتار نہیں کیا جا سکا، پولیس حکام کے مطابق شیخ راشد شفیق کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے احکامات موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 ایم پی او (مینٹین پبلک آرڈر) کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جس طرح مشتعل کارکنان نے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کیا، اس کے بعد پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

  • جب یہ لیڈر شپ گرفتار کر لیں گے تو ہجوم کو کون قابو کریگا، شیخ رشید

    جب یہ لیڈر شپ گرفتار کر لیں گے تو ہجوم کو کون قابو کریگا، شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب لیڈر شپ گرفتار کر لیں گے تو ہجوم کو کون قابو کریگا۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ چین کے بعد یو این سیکرٹری جنرل نے بھی حالات پر تشویش کا اظہارکیا، امریکا نے بھی انسانی حقوق میڈیا اور انٹرنیٹ کی پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مسئلہ کھٹائی میں، دنیا سے مسئلہ تنہائی میں یہ ہے حکومتی کارکردگی، اپنےگھروں کیلئے 245 کے تحت سیکیورٹی میسر ہے لیکن الیکشنز کیلئے نہیں، عدلیہ خدا کی نعمت ہے ورنہ جنگل کا قانون ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انٹرنیٹ کی پابندی بیرروزگاری پھیلا رہی ہے، آٹا، مہنگائی سیاسی قحط پھیلارہا ہے حکومت سے نفرت بھی ہنگاموں کی موجب ہے، الیکشن سے انکار اقتدار سے چمٹے رہنےکا اسرار جلتی پر تیل کاکام کرے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان کی پریس کانفرنس میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی، جو کابینہ حفاظتی پہروں میں رہ رہی ہے ان کے فیصلے کون سنےگا اور مانے گا، عدلیہ کے احاطوں سے سیاستدانوں کی گرفتاری ایسے کی جاتی ہے جیسے اغوا برائے تاوان، جب لیڈر شپ گرفتار کر لیں گے تو ہجوم کو کون قابو کریگا  اب شہباز شریف استعفیٰ دے۔

  • جن سے مذاکرات کرنے ہیں انہیں یہ گرفتار کررہے ہیں، شیخ رشید

    جن سے مذاکرات کرنے ہیں انہیں یہ گرفتار کررہے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن سے مذاکرات کرنے ہیں انہیں آپ گرفتار کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ محلے میں نعرے لگ رہے ہیں، ڈپریشن میں ہوں اس سے اچھا ہے بندہ جیل چلاجائے، 13 جماعتوں کی خواہش ہے کہ عمران خان نااہل ہو، جیل میں ہو۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں کو بخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت، صلاحیت صفر ہے، انکی سیاسی موت ہوچکی، عدالتوں کے احترام کے بجائے عدالتوں سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوتا ہے یا لوگ بھوکے مریں اس سے شریف، زرداری، مولانا کو فرق نہیں پڑتا،  ان کا مسئلہ صرف عمران خان اور انتقام ہے، یہ سمجھتے ہیں عمران خان کو ختم کر کے پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائےگی لیکن انہیں یہ یہ نہیں پتا کہ عمران خان کو ختم کیاگیا تو پی ٹی آئی اور مضبوط ہوجائےگی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں ،جس چینل پر آتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں، جن سے مذاکرات کرنے ہیں انہیں آپ گرفتارکررہے ہیں، حکومت ایسے اقدام کر کے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے ۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لیڈروں کو عدالت سے گرفتارکیا گیا، عوام  نے احتجاج خود لیڈ کیا، احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ قابل قبول نہیں ہے، نیب قانون میں کی جانیوالی ترامیم کا فائدہ عمران خان کو ہوگا۔

  • عمران خان سیاست میں مقدر کا سکندر بنے گا، شیخ رشید

    عمران خان سیاست میں مقدر کا سکندر بنے گا، شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کا ہیرو ہوگا یہ زیرو ہونگے وہ سیاست میں مقدر کا سکندر بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری فسطائیت ظلم دہشتگردی اور غنڈہ گردی ہے، یہ حکومت کی نا اہلی ہے فیصلہ کروانے والے سارے لندن میں چھپ کر بیٹھ گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس کو 2 مرتبہ قتل کی کوشش کی وہ بچ گیا،  اب گرفتار کر کے حکومت مزید ذلیل اور رسوا ہونے جارہی ہے، یہ کہہ رہے ہیں ججوں کو پی اے سی میں تھانےکی طرح طلب کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 170 ارب غریب پر بوجھ ڈال دیا آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا، ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، عمران خان سیاست کا ہیرو ہوگا یہ زیرو ہونگے وہ سیاست میں مقدر کا سکندر بنےگا، عوام 13 جماعتوں کو سیاسی طور پر دفن کردے گی۔

  • ‘آصف زرداری جتنی کوشش کر لے بلاول کووزیراعظم بنانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی’

    ‘آصف زرداری جتنی کوشش کر لے بلاول کووزیراعظم بنانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے طنزیہ وار کرتے ہوئے آصف زرداری جتنی کوشش کرلے بلاول کو وزیراعظم بنانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جتنے بیرون ملک دورے بلاول نےایک سال میں کیےہیں، پاکستانی 75 سالہ تاریخ میں وزارت خارجہ نے اتنے دورے نہیں کیے، بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دورے پرغم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    شیخ رشید نے طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا آصف زرداری جتنی کوشش کرلے بلاول کووزیراعظم بنانےکی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ لکھا کہ جو زبان سپریم کورٹ کے خلاف استعمال کی جارہی ہےاسکی مثال نہیں ملتی،سپریم کورٹ اس معاملے پر بہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےآئین وقانون کےمطابق فیصلہ کرناہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھےکھڑی ہے، آئی ایم ایف نے جھنڈی کرادی معیشت بے حال ہے ، بالآخر الیکشن ہی ملک کوبچانےکا واحد حل ہے۔

  • پرویز الہٰی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیر اعلیٰ کا کیا دھرا ہے، شیخ رشید

    پرویز الہٰی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیر اعلیٰ کا کیا دھرا ہے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کےگھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیر اعلیٰ کا کیا دھرا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت کا اگلا نشانہ ہماری ملکیتی 4 مرلے کی لال حویلی ہے، لیکن اس کے نتائج کے لیے بھی تیار رہیں ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حویلی میں اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو 8 آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کرا چکا ہوں، سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کر چکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گھر کا بھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر 20 ارب روپے کا حکومت پر الزام لگا رہا ہے، آٹےکی لائنوں میں 20 آدمی مرگئے، بقول خاقان عباسی کے حکومت کی 20 ارب کی دیہاڑی لگ گئی۔

    انکا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے گھر جو کچھ ہوا وہ نگران وزیراعلیٰ کا کیا دھرا ہے، سعودی عرب جانا ایک بہانہ ہے اصل میں آصف زرداری کی ہدایت پر پرویزالہٰی نشانہ ہے، 10 مئی تک کٹی کٹا نکل آئے گا آر ہوجائے گا یا پار ہوجائےگا۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جب دروازے بکتر بند سے توڑیں گےتو ووٹ بھی تندور میں پڑیں گے، مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکا دینے کا ایک بہانہ ہے ورنہ ڈنگ ٹپاؤا پالیسی ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 10مئی کو آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں، حکمران ریلیف میں اور عوام تکلیف میں ہیں۔