Tag: شیخ رشید

  • نہال ہاشمی جیسے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، شیخ رشید

    نہال ہاشمی جیسے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شام تک اس کا استعفیٰ آجائے گا، نہال ہاشمی جیسے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ میں بات بہت زیادہ پھیل گئی تھی چیف جسٹس کا نوٹس لینا بنتا تھا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے نہال ہاشمی کا نام لئے بغیر کہا کہ ان جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

    پنجاب کے کوٹے پر سندھ میں سیاست کررہے ہیں، یہ کرائے کے لوگ ہیں ان جیسے آٹھ دس اور بھی لوگ ہیں جو نواز لیگ کے اسکواڈ میں ہیں ان کو صرف قربانی کا بکرا بنا کراستعمال کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ ن لیگ سندھ کے رہنما نہال ہاشمی کو جوش خطابت مہنگا پڑ گیا۔ نہال ہاشمی وزیراعظم اور ان کے بچوں سےحساب کتاب لینے والوں دھمکیاں دینے لگے۔

    نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ حساب لینےوالوں سن لوتم کل ریٹائرہوجاؤگے، ہم تمہارےخاندان کیلئےزمین تنگ کردیں گے۔ تمہیں چین سےنہیں بیٹھنےدیں گےتمہارا وہ حشرکرینگے کہ یاد رکھو گے۔

  • عمران خان اشتہاری ہیں اورخود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، دانیال عزیز

    عمران خان اشتہاری ہیں اورخود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اشتہاری ہیں جن کو پیش ہونے کے لیے بنی گالہ میں اشتہارات لگائے گئے۔

    دانیال عزیزحسین نواز کی جے آئی آٹی کے سامنے پیشی کے موقع پراظہار یکجہتی کے لیےجوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق اپنا دفاع یقینی بنائیں گے اورآج سب دیکھ لیا کہ کون آئین اور قانون کا احتارم کرتا ہے اور کون نہیں۔

     یہ پڑھیں : حسین نواز نے جی آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گذرگیا ہے لیکن عمران خان طلبی کے اشتہارات کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے وہ تاحال اشتہاری ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے سوال کیا کہ عدالت طلبی کے اشتہارات بنی گالہ میں لگانے کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے کیا عمران خان کیا سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاترہیں۔

    یہ بھی پڑھیں : جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے شریف خاندان کا تکبر خاک میں ملا، شیخ رشید

    دانیال عزیز نے کہا کہ 35 پنکچرکے جھوٹ پر44 مرتبہ انہیں پیشی کا نوٹس جاری ہوا اوریہ انوکھا لاڈلہ کون سا دودھ کا دھلا ہے ؟ انہوں اپیل کی کہ اب اگر 30 تاریخ کوعمران خان پیش نہ ہوئے توسخت نوٹس لیا جائے۔

  • ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نوازشریف ہے، شیخ رشید

    ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نوازشریف ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے لیے سب سے بڑا مسئلہ نواز شریف اور کرپٹ حکومت ہے اس لیے خواہش ہے کہ سب مل کر اس حکومت کا خاتمہ کریں۔

    وہ راولپنڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کے لیے تمام پارٹیوں کے ساتھ مل چل سکتے ہیں تاہم پیپلزپارٹی سے انتخابی یا سیاسی اتحاد نہیں کریں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میرا نقطہ نظر ایک طرف لیکن حتمی طور پرجوعمران خان فیصلہ کرے گا وہ مجھے قبول ہوگا حتی کہ اگرعمران خان پہرا دینے کا بھی کہے تو میں پہرا بھی دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیپ ٹاپ تقسیم کرکے نوجوانوں کوخریدنے کی ناکام کوشش کی ہے کیوں کہ آج کا نوجوان صرف عمران خان اورشیخ رشید کو منتخب کریں گے۔

    شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف صاحب میں آرہا ہوں اور آپ جا رہے ہو اب اسمبلی میں آپ نہیں پہنچ سکیں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری آواز دبانے کی کوشش کی جاتی ہے کبھی میڈیا پرنہ جانے کے لیے مجھےایک کروڑماہانہ کی پیشکش کی جاتی ہے تو کبھی قومی اسمبلی میں میرامائیک ہی بند کردیا جاتا ہے۔

  • نواز شریف بتائیں‌ ان کے بھارت میں‌ کیا مفادات ہیں؟ عمران خان، کوئٹہ جلسہ

    نواز شریف بتائیں‌ ان کے بھارت میں‌ کیا مفادات ہیں؟ عمران خان، کوئٹہ جلسہ

    کوئٹہ:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اگر بھارت میں پکڑا جاتا تو وہ کبھی آئی سی جے نہیں جاتے، نواز شریف بتائیں ان کے بھارت میں کیا مفادات ہیں؟ اپنے کاروبار سامنے لائیں، ڈان لیکس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، سوشل میڈیا پر کوئی قدغن لگائی تو سڑکوں پر آجائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں پانچ سال بعد کیے گئے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسٹیج پر شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

     

    بلوچستان میں اتنی بے روزگاری کیوں ہے؟

    عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگ باشعور ہیں،اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا لیکن یہاں بے روزگاری ہے، بلوچستان میں کیوں اتنی غربت اور بے روزگاری ہے؟  پاکستان کے شمالی علاقوں کے پہاڑ سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں،انگریز ہندوستان میں طویل حکومت کرکے سب سے امیر ملک بن گیا۔

    ماضی میں ایسٹ انڈیا کمپنی تھی اور اب شریف فیملی لمیٹڈ کمپنی ہے

    انہوں نے کہا کہ  ماضی میں ایسٹ انڈیا کمپنی تھی اور اب شریف فیملی لمیٹڈ کمپنی ہے،شریف فیملی کے ساتھ اور بھی کچھ خاندانوں کی کمپنیاں ہیں، یہ کمپنیاں امیر تر ہوتی جارہی ہیں اور قوم غریب تر، یہ کمپنیاں یہاں سے پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیج رہی ہیں اور کرپشن کرکے قوم کو تباہ کررہی ہیں۔

    منی لانڈرنگ اور کرپشن ہورہی ہے

    انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ حکومت کو جاتا ہے اور اقتدار والے چوری کرتے ہیں، یہ لوگ منی لانڈرنگ اور کرپشن کرکے پیسہ پاناما اور دبئی بھیجتے ہیں،قوم دو طرح سے نقصان اٹھاتی ہے،پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جاتا ہے اور پھر ٹیکس لگا کر چوری کی جاتی ہے۔

    دبئی میں پراپرٹی خریدنے کے لیے یہاں سے 800 ارب روپے گئے

    انہوں نے کہا کہ  ملک کا زیادہ نقصان چوری کے پیسے کی منی لانڈرنگ سے ہوتا ہے،800 ارب روپے یہاں سے دبئی پراپرٹی خریدنے کے لیے گئے، ملک میں ہر سال ایک ہزار ارب روپے چوری ہوکر باہر جاتے ہیں، یہ سارا پیسہ اگر پاکستانیوں پر لگایا جاتا تو آج کا پاکستان بہت مختلف ہوتا۔

    حکمرانوں نے سب سے بڑا ڈاکا بلوچستان پر مارا

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سب سے بڑا ڈاکا بلوچستان پر مارا ہے، وفاق سے حصہ نہیں ملتا اور جو لیڈر بیٹھے ہیں وہ لوٹ رہے ہیں، مشتاق رئیسانی جیسے لوگ پیسہ چوری کرتے ہیں جو آپ کا پیسہ ہے، لوچستان کا ترقیاتی فنڈ عوام  کے پاس جاتا تو  یہ حالت نہ ہوتی۔

    پاکستانی بھارت میں پکڑا جاتا تو وہ کبھی آئی سی جے میں نہیں جاتے

    کلبھوشن کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی بھارت میں پکڑا جاتا تو وہ کبھی آئی سی جے میں نہیں جاتے، بھارت اس پاکستانی کو کب کا پھانسی پر لٹکا چکی ہوتی،نواز شریف اپنے ذاتی مفاد کےلیے کھڑے ہیں پاکستان کے مفاد کے لیے نہیں۔

    نواز شریف بتائیں ان کے بھارت میں کیا مفادات ہیں؟

    عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کے بھارت میں کیا مفادات ہیں؟کاروباری شخص جندال آتا ہے اور کلبھوشن کو بچالیتا ہے،تحقیقات کی جائیں نواز شریف کے ملک سے باہر کیا مفادات ہیں؟ وہ اپنے کاروبار ڈکلیئر کریں۔

    ڈان لیکس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے

    انہوں نے ڈان لیکس پر کہا کہ  پاکستان قوم چاہتی ہےکہ نواز  شریف قوم سے سچ بولیں، نوازشریف آپ نے پاکستانی فوج سے غداری کی ہے،نوازشریف صاحب سن لیں، ہم  ڈان لیکس کے معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

    بلوچستان کی پولیس کو کے پی کے پولیس جیسا بنائیں گے

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پولیس والے کہتے ہیں ہمیں کے پی کے جیسا ایکٹ چاہیے،آج خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاروں کی لائن لگی ہوئی ہے،خیبرپختونخوا پولیس سے لوگ خوش ہیں وہاں سرمایہ کاری ہورہی ہے،انشااللہ بلوچستان کی پولیس کو بھی خیبرپختونخوا پولیس جیسا بنائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر کوئی قدغن لگائی تو سڑکوں پر آجائیں گے

    سوشل میڈیا سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں،  پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہاتھ نہ لگائیں، ہم کسی صورت عوام کی آواز دبانےنہیں دیں گے،چھوٹے صوبوں کو جو ان کا حق ہے وہ ہی نہیں دیا جاتا،سوشل میڈیا پر کوئی قدغن لگائی تو سڑکوں پر آجائیں گے۔

    کے پی کے میں کرپشن ختم کردی

    انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کافی حد تک ختم کردی گئی ہے، ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں کرپشن کا نام و نشان تک نہ ہو۔

    چین کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو روزگار ملے گا، شیخ رشید

    قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین پر ہماری جان قربان ہے وہ ہمارابھائی ہے،چین کو تجارت کے لیے راستہ دے رہے ہیں،چین کے ذریعے بلوچستان  کے عوام کو روزگار ملے گا۔

    چین کے ذریعے غربت کی جنگ لڑیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کی جنگوں میں نہیں جانا چاہتے،ہماری جنگ غربت سے ہے، چین کے ذریعے ہم اس غربت کی جنگ سے لڑیں گے۔

    نواز شریف کی وجہ سے بھارت میں آج جشن منایا جارہا ہے

    انہوں نے کہا کہ بھارتی صنعت کار سجن جندال پاکستان آیا اور نواز شریف نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے بھارت میں آج جشن منایا جارہا ہے،جشن منانے والو سن لو، آج پاکستان متحد ہے،ہم سب ایک ہیں۔

    ہم دوستی چاہتے ہیں لیکن کشمیر میں ظلم برداشت نہیں

    انہوں نے کہا کہ ہم دوستی چاہتے ہیں لیکن کشمیر میں ظلم برداشت نہیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو تباہ کردیں گے، کپتان کے ساتھ اس لیے ہوں کہ پاکستان کی تقدیر بدلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی جے آئی ٹی سے ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔

    کلبھوشن کیس کا فیصلہ عالمی عدالت میں نہیں مری کی پہاڑیوں پر ہوا، شاہ محمود قریشی

    اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئٹہ پہنچے تو دیگر سیاسی جماعتوں کے جلسے ملتوی ہوگئے، کلبھوشن کیس کا فیصلہ دی ہیگ میں نہیں،مری کی پہاڑیوں پر ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں 70 سال کی ناانصافی ہو وہاں غربت نہ ہوگی تو کیا ہوگا، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہوگا تو مستقبل محفوظ ہوگا، بلوچستان کو ہمیشہ احساس محرومی میں رکھا گیا،ہم تمام صوبوں کی لڑائی لڑیں گے،پاکستان کی عظمت کی لڑائی لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ملی تو بلوچستان کے قدرتی وسائل آپ کےلیے استعمال ہوں گے،  70 برس کی محرومیاں ختم کرکے آپ کو حق ملے گا،بلوچستان کے وسائل سب سے پہلے بلوچستان کے لیے استعمال ہوں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کہتے ہیں کہ کون بچائے گا بلوچستان، عمران خان عمران خان،اچکزئی خود کو پختونوں کا لیڈر سمجھتے ہیں اور بندکمرے میں آرام کرتے ہیں، بلوچستان میں غربت زیادہ ہے تو یہاں غیرت بھی زیادہ ہے، محمود خان اچکزئی فاٹا اصلاحات بل کی مخالفت کر رہے ہیں، عمران خان بلوچستان کے حقوق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا یہ جلسہ پانچ برس بعد ہوا، جلسہ گاہ میں 40 ہزار افراد کے لیے کرسیاں لگائی گئی تھیں جبکہ اطراف میں عمران خان کی تصاویر والے بینرز اور پوسٹر آویزاں کیے گئے۔

    جلسے کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق جلسے کی حفاظت پر پولیس اور ایف سی کے5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ ایف سی بلوچستان پولیس کو سیکیورٹی میں معاونت کا حکم دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف جلسہ: عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے


    خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان دیگر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ جمعرات کو کوئٹہ پہنچے، ائیر پورٹ پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

    ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے آئی سی جے کی جانب سے کلبھوشن کا فیصلہ آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ممکن ہے یہ میچ بھی فکس کیا گیا ہو‘‘۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان انہیں پہلے آنا تھا تاہم پانامہ کی وجہ سے نہ آسکے ، پانچ سال بعد کوئٹہ میں جلسے کرنے جارہے ہیں جس کے لئے بے حد منتظر ہوں‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی عدالت کا فیصلہ جندال کے دورے کی کرامت ہے، شیخ رشید

    عالمی عدالت کا فیصلہ جندال کے دورے کی کرامت ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس پر جو فیصلہ دیا وہ بھارتی صنعت کار جندال کے دورہ پاکستان کی کرامات کا نتیجہ ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب بھارتی صنعت کار جندال خصوصی مہمان بن کر پاکستان آئیں گے اور وزیراعظم سے خفیہ ملاقات کریں گے تو پھر عالمی عدالت انصاف سے ایسے ہی فیصلے آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں اتنا بڑا جاسوس کبھی نہیں پکڑا گیا جس نے اعترافی بیان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اقرار کیا اور جاسوس نیت ورک سے بھی آگاہ کیا لیکن اس کے باوجود عالمی عدالت سے ہمارے توقع کے برخلاف فیصلہ آیا۔


    *کلبھوشن یادیو کیس، مکمل فیصلہ آنے تک پھانسی روکی جائے، عالمی عدالت انصاف 


    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف میں اتنی ہمت نہیں کہ اس معاملے پر کوئی بات کرسکے کیوں کہ کلبھوشن کا نام لینے سے وزیراعظم کا وضو ٹوٹ جاتا ہے اس لیے باوجود ثبوت ہونے کے آج تک نواز شریف نے کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت تو بھارت میں شادیانے بج رہے ہوں گے کیوں کہ انہوں نے پھانسی رکوا کر پہلا راﺅنڈ جیت لیا ہے جب کہ دوساری جانب اسی بھارت میں ہمارے 60 سے زائد بے گناہ افراد جیل میں سڑ رہے ہیں اور انہیں قونصلر رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

  • الیکشن اسی سال ہوں گے اور نواز شریف اسمبلی سے باہر ہوں گے، شیخ رشید

    الیکشن اسی سال ہوں گے اور نواز شریف اسمبلی سے باہر ہوں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2017 الیکشن کاسال ہے جس میں مقابلہ صرف عمران خان اور نوازشریف کے درمیان ہوگا۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ این اے 55اور 56 میں پی ٹی آئی سے اتحاد کر کے الیکشن لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے صرف دو حلقوں این اے 55 اور 56 کے لیے انتخابی اتحاد کی بات کی ہے کیوں کہ یہ دونوں حلقے دوسرے حلقوں پر اثر ابداز ہوتے ہیں حالانکہ ان حلقوں سے میں کئی بار کامیاب بھی ہو چکا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کوجنرل (ر) راحیل شریف نے بہت اوپر اٹھا دیا تھا لیکن حکومت نے تاخیری حربے اپنا کر ڈان لیکس کے معاملے کو طول دی اور اپنے اہل خانہ کے ایک فرد کو بچانے کے لیے تین افراد کو قربانی کا بکرا بنادیا اس لیئے میرا مطالبہ ہے کہ ڈان لیکس کو جلد از جلد شائع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیاکچھ بھی کہےڈان لیکس کامعاملہ ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی نواز حکومت کی پاناما کیس سے جان چھوٹے گی کیوں کہ شواہد بتاتے ہیں کہ پانامالیکس کیس کافیصلہ نوازشریف کیخلاف آئےگا ویسے بھی قطری خط نےنوازشریف کوفائدہ کم نقصان زیادہ پہنچایا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پپوفیل ہے اور اگر اب پپومستی کرےگا تو سیدھا جیل جائےگا جہاں کان پکڑاوئیں جائیں گے اور ناک سے لکیریں ڈلوائی جائیں گی اور ویسے بھی آئندہ اسمبلی میں شیخ رشید تو ہو گا لیکن انشااللہ نوازشریف نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارت کا کیس بہت کمزور ہے خود بھارت کی قید میں 60 پاکستانیوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے اور کلبھوشن جو جاسوس تھا اور اعترافی بیان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اقرار بھی کیا ہے۔

  • اداروں کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

    اداروں کو ایک سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

    ایبٹ آباد : پاکستان کے مقتدر اداروں کو منظم سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے اور اسی لیے ڈان لیکس کا پورا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

    وہ ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہتا ہوں کہ ہری پور کی جیل بہت اچھی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت 60 پاکستانی بھارتی جیلوں میں بلا ثبوت کے سڑ رہے ہیں لیکن کلبھوشن یادیو نے اعترافی بیان میں مانا کہ اس نے کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کیں اور جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 2 میں فیل ہیں اور تین میں سپلی آئی ہے اس لیے اب پورے امتحان کی تیاری کرلو۔

    شیخ رشید نے دعوی کیا کہ 2017 حکومت کے جانے کا سال ہے اور نواز شریف اب جانے والا ہے کیوں کہ ان کی سیاست اپنی موت آپ مرنے والی ہے اور عوام کی ان سے جان چھوٹنے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں کہ کرپشن کا جنازہ نکلے گا اور اسی سال نکلے گا اور نواز حکومت کو جانا پڑے گا یہ بادشاہت زیادہ عرصے نہیں چل سکے گی۔

  • آئندہ 120 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں، شیخ رشید

    آئندہ 120 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا جینا مرنا ہے اور اسلام ہماری زندگی کا مشن ہے جب کہ کلبھوشن پر کچھ لوگ خاموشی پکڑے ہوئے ہے۔

    وہ اپنے حلقے کے سرکردہ اور معروف شخصیات کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب فرمار ہے تھے اس موقع پر انہوں نے این اے 56اور 55 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اور جماعتیں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گئی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 120دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں جب کہ لوگوں کو نفرت کےمعیار پر پہنچایا جارہا ہے اور کچھ افراد کی آج کس منہ سے عمران خان کے خلاف مقدمات دائر کیےجا رہے ہیں حالانکہ یہی لوگ خود کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کے حامی ہیں اور پاکستان ہمارا جینا اور مرنا ہے، اسلام ہماری زندگی کا مشن ہے اور خواہش ہے کہ اس ملک میں غریب سکھ کا سانس لے سکے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کے 2 بڑے شہر ہیں ایک کراچی دوسرا راولپنڈی اور ان دونوں شہروں نے پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کیے ہیں اس لیے آئندہ الیکشن میں راولپنڈی کے حلقوں سے میں خود الیکشن لڑوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سویلین بالادستی کے لیے قومی سلامتی کو توڑا گیا، شیخ رشید

    سویلین بالادستی کے لیے قومی سلامتی کو توڑا گیا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سویلین بالادستی کے قیام کے لئے قومی سلامتی کو توڑا گیا لیکن معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ مزید آگے جائے گا اورحکمران عنقریب اپنی سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں.

    اے آر وائے نیوز کے پروگرام ”دی رپورٹرز “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید ڈان لیکس پر ردعمل دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ فوج آجائے اور وہ ہیرو بن جائیں لیکن عوام ہمت نہ ہاریں کیونکہ کرپٹ حکمرا ن ا  پنی سیاسی موت مرنے جارہے ہیں.

      پڑھیں ’’ ڈان لیکس کیا ہے؟ ابتدا سے اختتام تک، مفصل رپورٹ‘‘

    انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کا معالہ ختم نہیں ہوا ہے ابھی مزید آگے جائے گا اور پانامہ کیس نواز شریف کی سیاسی موت ہے  اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یا تو قانون کا جنازہ نکلے گا یا پھر نو ن  لیگ کا سیاسی جنازہ  نکلے گا اور حالات بتارہے ہیں کہ ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے کہ ڈان لیکس کا خاتمہ ہو گیا ہے حالانکہ ابھی ڈان لیکس کا کیس ختم نہیں ہوا ہے  اور ابھی کھیل ختم نہیں ہوا اس لیے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہےکیا؟

     یہ بھی پڑھیں ’’حتمی اتھارٹی وزیراعظم ہیں‘ ان کے حکم پر عمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر‘‘

    انہوں نے کہا کہ میاں بیوی راضی توکیا کرے گا قاضی ؟ لیکن قوم سمجھتی ہے کہ اصل لوگوں کی گردن بچائی گئی ہے اور بڑی مچھلیوں کوہاتھ نہیں لگایا گیا ہے اور چھوٹے کچھوؤں کو سیاسی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ہمسایوں سے سرحدی معاملات اور پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت حال دیکھتے ہوئے درمیانہ راستہ نکالا گیا ہے اس لیے یہ کہنا کہ مسلم لیگ (ن) کی فتح ہو گئی ہے بالکل غلط تاثر ہے۔

  • نواز شریف اردوان نہ بنیں نقصان اٹھائیں گے، شیخ رشید

    نواز شریف اردوان نہ بنیں نقصان اٹھائیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف طیب اردوان بننا چاہتے ہیں لیکن نہیں بن سکتے، چوہدری نثار آج پٹڑی سے اترے ہیں وہ نواز شریف کی لڑائی نہ لڑیں۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اردوان بننے جارہی ہے لیکن میں ایک سو ایک بار کہتا ہوں کہ نواز شریف اردوان بننے کی کوشش نہ کریں پاکستان کے حالات وہاں کے حالات جیسے نہیں ہیں، ورنہ خسارے میں رہیں گے۔

     

    انہوں نے کہا کہ حکومت جے آئی ٹی کے بجائے پہلے پھڈا جاتی ہے، وہ نہیں چاہتی کہ سپریم کورٹ کا ٹھپہ لگے وہ اس ٹھپے سے پہلے ہی ٹارزن بننے کی کوشش کرنا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ذمہ دار سیاست کررہے تھے لیکن آج کل وہ پٹڑی سے اترےہوئے ہیں انہیں مشورہ ہے کہ وہ پٹڑی سے نہ اتریں۔