Tag: شیخ رشید

  • پنجاب میں آپریشن کیے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، شیخ رشید

    پنجاب میں آپریشن کیے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں آپریشن کیے بغیر دہشت گردی جڑ سے ختم نہیں ہوسکتی۔

    وہ لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی کا معاملہ سندھ یا بلوچستان کے مقابلے میں زیادہ حساس ہے کیوں کہ دہشت گرد بنانے کی فیکٹریاں پنجاب میں ہی قائم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک رینجرز کے زریعے پنجاب میں سخت آپریشن نہیں کیا جاتا اُس وقت تک کوئی بھی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا کیوں کہ پنجاب دہشت گردوں کی محفوظ آماج گاہ بن چکا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے پنجاب پولیس کو سیاست سے پراگندہ کردیا ہے جہاں پولیس افسران کو کسی سے وفاداری پر عہدے دیے جاتے ہیں اس طرح پولیس کیسے دہشت گردوں کے خلاف مضبوط اور موثر ثابت ہو سکتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ جتنے سخت آپریشن کی ضرورت پنجاب میں ہے اتنی ملک کے کسی دوسرے حصے میں نہیں اگر پنجاب میں آپریشن ہوتا ہے تو دہشت گرد بنانے کی جامعات بند ہو جائیں گی اور پورے ملک میں پائیدار امن قائم ہو جائے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث یہاں آپریشن نہیں ہو پارہا ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے اس لیے اب ہر قسم کو مصلحت کو پس پشت ڈال کر پنجاب میں سخت آپریشن کیا جانا چاہیے۔

  • شریف برادران دنیا کے جھوٹے ترین حکمران ہیں، شیخ رشید

    شریف برادران دنیا کے جھوٹے ترین حکمران ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران دنیاکےجھوٹےترین کرپٹ حکمران ہیں اور چور کبھی بھی ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بےایمانی کی حکومت ہے اور بے ایمان حکمراں عوام کا پیشہ لوٹ کر کھرب پتی بن گئے ہیں اور جائیداد ملک سے باہر بآف شور اکاؤنٹس میں جمع کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عام آدمی کی آواز ہوں اور عام مزدور و کسان کے حقوق کی آواز اُٹھا تا رہوں گا چاہے اس جرم مجھے پھانسی چڑھا دیا جائے مجھے کوئی پہرواہ نہیں ہو گی۔

    انہوں نے ملک بھر کے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے حقوق کے لیے خود آگے آنا ہوگا آپ اپنی جماعت خود بناؤ کیوں کہ جو حکمراں عدالتوں کے فیصلوں کو نہیں مانتے وہ کسانوں کو کیا حقوق دیں گے۔

    سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہ تھا کہ بھارت امریکا کی گھڑی بنےگا لیکن آج دیکھتا ہو کہ بھارت امریکا کے ساتھ کھڑا ہے اس پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں کیسی کیسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

  • شیخ رشید محکمہ اوقاف کی عمارت پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

    شیخ رشید محکمہ اوقاف کی عمارت پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

    راولپنڈی : وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید محکمہ اوقاف کی لال حویلی پرقبضہ کر کے بیٹھے ہیں۔

    وہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ہدفِ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سے بڑا کوئی فقیر آدمی نہیں ہے لیکن اب سائیکل پر سفر کرنے والے نے کروڑوں کی جائیدادیں بنا لی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور پرویز مشرف کے دور میں شیخ رشید فقرا تھا اور اب کروڑ پتی ہیں شیخ رشید بتاناپسند کریں گے ان کے پاس زمینیں اور جائیدادیں کہاں سے آئیں۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ دربار میں پیسے شیخ رشید کوملیں یا شاہ محمود قریشی کو یہ سب سے بڑے فقیر ہیں اب وقت آگیا ہے کہ نیازی صاحب کی زبان میں ہی جواب دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پرویز مشرف کوحساب کتاب دیا اب عدالت میں بھی دے رہے ہیں لیکن یہ خان صاحب اور ان کے مداری اپنا حساب کب دیں گے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ تین سال سے معزز اداروں اور ملک کی اعلیٰ شخصیات کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے لیکن ہم نے برداشت سے کام لیا لیکن اب جس زبان میں وہ بات کریں گے اسی زبان میں جواب دیاجائے گا۔

  • لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی قوم کا بڑا مطالبہ ہے، سراج الحق

    لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی قوم کا بڑا مطالبہ ہے، سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لٹیروں سے قومی دولت واپس لینا قوم کاسب سے بڑا مطالبہ ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دعا ہےجج صاحب جلد صحت یاب ہوں تاکہ کرپشن کا تابوت نکل سکے، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت پیرکو ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوناچاہیے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے کرپشن کے خلاف مل کر لڑنا چاہئیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرپٹ سسٹم کے خاتمے تک جہاد جاری رکھیں گے۔

    دریں اثناء عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میری دعا ہے کہ جسٹس عظمت سعید جلد از جلد صحت یاب ہوں تاکہ عدالت عظمیٰ سےکرپشن کا تابوت نکلے، شیخ رشید نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں نے جج صاحب کی صحت ٹھیک قرار دی تو پیر کو کیس کی سماعت ہوگی۔

  • پاناماکیس میں اگلے3دن نہایت اہم ہیں‘شیخ رشید

    پاناماکیس میں اگلے3دن نہایت اہم ہیں‘شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہےکہ مقدمے میں سرکار کی طرف سے کوئی مدلل ثبوت پیش نہیں کیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناماکیس کی سماعت کے آغاز سے قبل عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ باہرجس چیزکاشورکیاوہ ابھی تک سپریم کورٹ میں پیش نہیں کی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کاکہناتھاکہ پانامالیکس سے متعلق سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ میں ججز کے58سوالات میں سے کسی ایک کابھی جواب نہیں دیا گیا۔شیخ رشید کا کہناتھاکہ پاناماکیس میں اگلے تین دن نہایت اہم ہیں۔

    مزید پڑھیں:پاناما پیپرز اللہ کا ازخود نوٹس ہے، شیخ رشید

    اس سے قبل گزشتہ روزعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاناما کیس اللہ کا ازخود نوٹس ہے،اب وزیراعظم کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو استعفیٰ دیں یا اسمبلی تحلیل کردیں۔

    واضح رہےکہ شیخ رشید نےقومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ کہتے ہیں کہ عدالت میں جا کر بات کریں جبکہ وہ کہتے ہیں کہ عدالت میں استثنیٰ حاصل ہے اس لیے اسمبلی میں جا کر بات کریں کچھ کرلیں یہ معاملہ نہیں رکے گا۔

  • نوازشریف میری لاش سےگزرکرہی لال حویلی لےسکتےہیں،شیخ رشید

    نوازشریف میری لاش سےگزرکرہی لال حویلی لےسکتےہیں،شیخ رشید

    ساہیوال : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے، کرپٹ نواز شریف ڈیوس میں تقریر کرنے کا حق دار نہیں تھا اسی لیے کسی نہیں وہاں گھاس نہیں ڈالی تو واپس آکر سارا غصہ راحیل شریف پر نکالا۔

    وہ ساہیوال میں تحریک انصاف کے جسلہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوڈیووس میں برف اورپہاڑ دیکھنےکابہت شوق ہے اسی لیے گئے تھے ورنہ وہاں کسی بڑے لیڈر نے نوازشریف کوگھاس نہیں ڈالی جب کہ راحیل شریف کے خطاب کو سب نے توجہ سے سنا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیووس میں اُٹھانے والے ہزیمت پر نواز شریف نے واپس آکر سارا غصہ راحیل شریف پر نکالا اور انکی کردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھول گئے کہ پوری قوم اس شریف کے ساتھ ہے جس کا نام راحیل ہے

    شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی مفت کا مال نہیں‌ جو مجھ سے چھین لی جائے گی یہ ہمارے خاندان کی وراثت ہے اور کوئی مائی کا لال مجھ سے نہیں چھین سکتا نواز شریف میری لاش سے گذر کر ہی لال حویلی چھین سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوئلےکابوسیدہ پلانٹ لگاناچاہتے ہیں جب کہ کوئلےکابوسیدہ پلانٹ لگنےسے معذور بچے پیداہونگے لیکن کمیشن کے پجاریوں کو اس کی پرواہ نہیں کیوں کہ جب نوازشریف کے لیےاسپتال یا تعلیمی ادارے تباہ ہونا مسئلہ نہیں تو یہ کون سی بڑی بات ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن نوازشریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا نوازشریف پکڑے جائیں توالثانی گروپ مدد کو پہنچتا ہے سمجھ نہیں آتا کہ ہر بار نوازشریف کو بچانےکے لیےالثانی گروپ ہی کیوں آتاہے؟ اتنے خط تو شہزادہ سلیم نے انار کلی کو نہیں لکھے جتنے قطری شہزادے نے شریف خاندان کو لکھے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مودی ہماراپانی، اور ٹرمپ ہمارے ویزے بند کر رہا ہے لیکن ہمارے حکمراں سو رہے ہیں اور مودی کو تحائف بھیجے جا رہے ہیں اور کاروباری سنگت نبھائی جا رہی ہے۔

  • وفاقی وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے، شیخ رشید

    وفاقی وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء پر پاناما کا خوف طاری ہے اسی لیے وزراء کی ذہنی کیفیت خراب ہو رہی ہے۔

    وہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے میڈیا چینل کو ہدفِ تنقید بنانے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء درباری بن چکے ہیں اور صبح شام عدالتوں میں بھاگتے پھرتے رہنے کے باوجود خفگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آرہا ہے ۔


    *عمران خان کی پالیسی نہیں چلے گی، ملک ترقی کرے گا، سعد رفیق


    یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزراء اس بگڑتی ذہنی حالت کی وجہ سے اپنا غصہ میڈیا چینلز بالخصوص اے آر وائی پر نکال رہے ہیں، وہ سمجھ رہے ہیں کہ دھونس دھمکی سے لوگ مرعوب ہوجائیں گے لیکن انہیں پتہ کہ پوری قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے ۔


    *خواجہ آصف اورسعد رفیق کی تقاریرسے مایوسی جھلک رہی ہے، نعیم الحق


    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جتنا شور شرابہ کر لیں جتنا مرضی جان لڑا لیں لیکن فتح حق کی ہو گی اور اس سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے گا تب انہیں منہ چھپانے کو جگہ بھی نہیں ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء حکم امتناع پر چل رہے ہیں ان کا مستقبل زیرو ہے اور وظیفے پر پلنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ وہ قوم کے ساتھ کیسا گھناؤنا مذاق کر رہے ہیں۔

  • لمبےلمبےخط شہزادہ سلیم نےبھی انارکلی کونہیں لکھے تھے‘شیخ رشید

    لمبےلمبےخط شہزادہ سلیم نےبھی انارکلی کونہیں لکھے تھے‘شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہناہےکہ وزرااپنےبیانات میں تلخی پیدا کررہے ہیں،جبکہ انصاف کودھمکانے اور مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ کل جوکچھ قومی اسمبلی میں ہواوہ بلاوجہ نہیں ہوا،انہوں نےکہا کہ وزرا اپنے بیانات میں تلخی پیدا کررہے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھاکہ لمبےلمبےخط شہزادہ سلیم نےبھی انارکلی کونہیں لکھے تھے،انہوں نےکہاکہ تمام خریدوفروخت کےپیچھےقطری چہرہ نظرآرہاہے۔

    شیخ رشیدنےکہاکہ کرپشن کاتابوت یہیں سےنکلےگا،20کروڑلوگوں میں شریف خاندان بےنقاب ہوچکاہے،انہوں نےکہاکہ شریف خاندان نےدولت کےلئےاپنی عزت داؤپرلگادی ہے۔

    مزید پڑھیں:وفاقی وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے، شیخ رشید

    واضح رہےکہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد نےکہاتھاکہ ہم پاناما کیس عدالت میں انصاف،ثبوت اور دلائل کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

  • وفاقی وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے، شیخ رشید

    وفاقی وزراء کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم پاناما کیس عدالت میں انصاف، ثبوت اور دلائل کے ساتھ لڑ رہے ہیں دوسری جانب کیس عدالت سے باہر وفاقی وزراء دھونس ، دھمکی اور بد زبانی سے لڑ رہے ہیں جن کی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی زبان سپریم کورٹ پر حملے سے زیادہ خطرناک ہے لیکن یہ سجاد علی شاہ کی عدالت نہیں کہ کوئی حملہ کر سکے جب کہ آج پوری قوم چار رکنی بینچ کے پیچھے کھڑی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ آج حکومتی وکلاء مخدوم علی خان اور شاہد حامد نے دو پٹاریاں کھلی ہیں لیکن دونوں میں سے کچھ برآمد نہیں ہوا سوائے اس کے کہ دستخط جعلی ہیں اور یہی تو شیخ رشید کا کیس ہے کہ شریف خاندان دستاویزات پر جعلی دستخط کرتا ہے اسی طرح قطری شہزادے کا خط بھی جعلی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عدالت کا جوبھی فیصلہ ہو ہمارے لیے قابلِ قبول ہوگا اور مجھے پوری امید ہے کہ کرپشن کا تابوت اس عدلیہ سے نکلے گا۔

  • سپریم کورٹ سے تابوت نکلا تو لال حویلی بھی نہیں بچے گی، رانا ثناء اللہ

    سپریم کورٹ سے تابوت نکلا تو لال حویلی بھی نہیں بچے گی، رانا ثناء اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید تابوت کی باتیں کر کے عدلیہ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ سے تابوت نکلا تو لال حویلی اور بنی گالا سے بھی نکلے گا۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید تابوت کی باتیں کر کے عدلیہ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کو ایسے لوگوں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنا چاہیے۔

    پڑھیں: شیخ رشید کی سعدرفیق کو وارننگ اور لال حویلی مریم نواز کو تحفے میں دینے کی آفر

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے فیصلے آتے ہیں تابوت نہیں تاہم اگر تابوت نکلا تو لال حویلی  اور بنی گالا سے بھی نکلے گا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر 1999 کو شیخ رشید وفاقی وزیر اطلاعات تھے مگر جنرل مشرف کا مارشل لاء نافذ ہوتے ہی غائب ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: لال حویلی خالی کروائی تو میں وزیراعظم ہاؤس خالی کرواؤں گا، شیخ رشید

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ شیخ رشید نے ماضی کی زندگی آمریت کی تابعداری میں گزاری اس لیے وہ جمہوریت کے خلاف سازش کرتے رہتے ہیں، سپریم کورٹ کے جج قوم کو پاناما کیس میں انصاف فراہم کریں گے اور وہاں سے اچھا فیصلہ آئے گا۔