Tag: شیخ رشید

  • لال حویلی خالی کروائی تو میں وزیراعظم ہاؤس خالی کرواؤں گا، شیخ رشید

    لال حویلی خالی کروائی تو میں وزیراعظم ہاؤس خالی کرواؤں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے زیر استعمال معروف تاریخی عمارت لال حویلی کو خالی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر شیخ رشید نے سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو غیر آئینی کام سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع لال حویلی کو تاریخی ورثہ قرار دے کر متروکہ وقف املاک بورڈ نے حکومت کے زیر انتظام لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اس عمارت کو خالی کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    لال حویلی کی وجہ شہرت اس کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہونا ہے یہ عمارت کافی برسوں سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے زیر استعمال ہے جو نہ صرف ان کی رہائش گاہ ہے بلکہ ان کی جماعت کا مرکزی دفتر بھی ہے اور یہاں عوامی و حزب اختلاف کی سیاست کی جاتی رہی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمارت ہماری ہے حکومت پانچ مرلے جائیداد کو یہ پانچ کنال کہتے ہیں اگر لال حویلی پر پنگالیا تو پورے پاکستان میں پنگالوں گا۔

    انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ خودکش سیاستدان ہوں حکومت لال حویلی خالی کروانا چاہتی ہے تو آئیں لال حویلی خالی کرائیں پھر میں وزیراعظم ہاؤس خالی کرانے نکلوں گا۔

    واضح رہے تقسیم ہند سے قبل یہ عمارت ایک ہندو خاتون کی ملکیت تھی جو ہندوستان ہجرت کر گئی تھیں اس کے بعد 1980 سے یہ عمارت شیخ رشید کی رہائش گاہ اور سیاست کا مرکز بنی رہی ہے۔

  • کروڑوں کے تحائف مغل شہزادے اپنے والدین کونہیں دیتے تھے‘شیخ رشید

    کروڑوں کے تحائف مغل شہزادے اپنے والدین کونہیں دیتے تھے‘شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمدکا کہناہےکہ لندن کے فلیٹوں کے مالکوں کاتابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر پاناماکیس کی سماعت کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سرکاری ایجنسی سے جھوٹ پر مبنی خبر جاری کرائی گئی۔بی بی سی نے ان کے منہ پرطمانچہ مارا ہے۔

    شیخ رشید کا کہناتھاکہ کروڑوں کے تحائف مغل شہزادے اپنے والدین کونہیں دیتے تھے،انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے کے بیان کی یہ تردیدکریں میں کیس واپس لےلوں گا۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ نےکہا کہ گیند سمیع اللہ نےکلیم اللہ کو دی،کلیم اللہ نے پھرسمیع اللہ کودے دی،انہوں نےکہا کہ چار سینٹرفارورڈ کھلاڑی ہیں،والد ان کا بیکر ہے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور انتخابی دھاندلی پر ان لوگوں نے پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

    نعیم الحق کا کہناتھاکہ پاکستان میں غلط زبان استعمال کرنے کی ذمہ داری ن لیگ پرڈالتا ہوں،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے سیاست میں گندی زبان استعمال کی۔

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہناتھاکہ مسلم لیگ(ن)کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے جبکہ ہم گالی گلوچ کے خلاف اورذاتیات پر حملہ نہیں کرتے۔

    نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں نے دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں جس کی میں مذمت کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ پاناما کیس ختم ہوچکا،عوام کو آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہناتھاکہ اپنی سفارشات اور خدشات سے عوام کوآگاہ کرتے رہیں گےجب بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ہم آوازبلندکریں گے۔

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ٹیکس چوروں کو مراعات دینے کے خلاف بھی کیس کریں گے،انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی ہمارا حق ہے، جس کواستعمال کرتے رہیں گے۔

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کا جنازہ نکال دے گا، شیخ رشید

    سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کا جنازہ نکال دے گا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ایسا فیصلہ دے جس سے ریاستی ادارے حکومت کے نہیں بلکہ عوام کے خادم بنیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن کا جنازہ نکال دے گا۔

    یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معزز جج حضرات نے انصاف کی فراہمی کا حلف اُٹھایا ہوا ہے اور ہمیں اپنی عدلیہ پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے حق و سچ کو واضح کردے گی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کرپشن اس ملک کے لیے ناسور بن گیا ہے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ کرپشن کے تابوت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گا، کرپشن کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا۔

    اس موقع پر انہوں نے وضاحت پیش کی کہ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری میرے لیے محترم ہیں ان کے حوالے سے جو میرا بیان چلایا جا رہا ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں جب عمران خان مطمئن ہیں تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ پاناما کیس میں اپنا مقدمہ خود لڑ رہی ہے ہم خود ہی وکیل ہیں اسی لیے آج سپریم کورٹ میں اپنے دلائل پیش کروں گا۔

  • جو مرضی کرلیں نوازشریف2018میں نہیں ہوں گے‘شیخ رشید

    جو مرضی کرلیں نوازشریف2018میں نہیں ہوں گے‘شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہےکہ جو مرضی کرلیں نوازشریف کی 2018میں حکومت نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایئرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملکی قرضے میں 900 ار ب کا اضافہ کیا۔حکومت روز نئے نوٹ چھاپ رہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہناتھا کہ امیدہے جنوری میں پانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔کل سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی باری ہوگی اس کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ کا کہناتھاکہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ کرپشن کےخلاف دیوار چین ہے،سپریم کورٹ سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا۔

    مزید پڑھیں:پانامہ کیس کا فیصلہ دو ہفتوں میں ہو جائے گا، فواد چوہدری

    واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پانامہ کیس فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکا ہےاورتوقع ہےکہ آئندہ دو ہفتوں میں پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام عدالتی کارراوائی مکمل کرلی جائےگی۔

  • اسپیکروزیراعظم کا کیس بھی الیکشن کمیشن بھیج دیتے تو بہترہوتا، شیخ رشید

    اسپیکروزیراعظم کا کیس بھی الیکشن کمیشن بھیج دیتے تو بہترہوتا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ عمران خان کے کیس کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کا کیس بھی الیکشن کمیشن میں بھیج دیتے تو آپ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ساڑھے تین سال بعد فلور ملنے پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو خوبصورتی بڑھانے کانسخہ بتا تے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر آپ خوبصورت ہیں، آپ نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن بھیجا، اگرنوازشریف کابھی بھیج دیتے تو آپ کی شان میں اوراضافہ ہوجاتا۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں تو پتا بھی نہیں تھا کہ آف شور کمپنی کیا ہوتی ہے ، ہمیں اس کا اس وقت پتا لگا جب ایک محترم ٹی وی چینل پر آئے اور اپنی آف شور کمپنی کا اعتراف کیا جس کے بعد پاناما پیپرز میں مزید انکشافات ہوئے۔ پاناما پیپرز آنے کے بعد پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی اور دنیا میں کسی نے بھی پاناما پیپرز کو نہیں جھٹلایا، پاناما پیپرز آنے کے بعد وزیر اعظم نے ایک ماہ میں جتنی مرتبہ خطاب کیا وہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کے ایشو پر ساڑھے سات مہینے یہ لوگ فٹ بال بنے رہے لیکن ٹی او آر ہی نہیں بنے، خورشید شاہ پارلیمنٹ کی بات کرتے ہیں 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی پتہ چل جائے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے بچے بڑی بڑی ڈگریاں لے کر بھی بیروزگار ہیں لیکن ان کے وہ بچے جنہوں نے داخلے بھی سیلف فنانس پر لیے ہیں 19 سال کی عمر میں اربوں کی پراپرٹی بنا لیتے ہیں، پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے وکیل نے ہاتھ اٹھادیے اور کہا کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

  • پانامہ کیس ہاریں یا جیتیں فیصلہ قبول کریں گے، شیخ رشید

    پانامہ کیس ہاریں یا جیتیں فیصلہ قبول کریں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے لیگ سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم جیت جائیں ہوسکتا ہے ہار جائیں دونوں صورتوں میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے انہوں نے کہا سراج الحق نہیں چاہتے کہ وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔ شریف خاندان نے قطریوں کو رسوا کر دیا، خط کا مشورہ دینے والا نالائق تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام “سوال یہ ہے “ میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بعض چہرے نظر نہیں آتے پردے کے پیچھے کچھ اور بظاہر کچھ اور ہوتے ہیں اور جب مکروہ چہرہ بے نقاب ہوجائے تو سینہ تان کر کہتے ہیں کہ کہتے ہیں جاؤ جو ہوتا ہے کرلو کیونکہ وہ مطمئن لٹیرے ہیں جن کو معلوم ہے ہم نہیں پکڑے نہیں جاسکتے، مجھے تو یوں لگتا ہے جیسے ہمارے ملک میں چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے۔

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ فوجی حلقوں نے نواز شریف کو مسترد کردیا، فوج اس حکومت سے بالکل تنگ آچکی ہے، پیسوں سے عزت نہیں ملتی عزت اپنے کاموں سے ملتی ہے۔

    انہوں نے نواز شریف پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الیکشن کے لئے کافی پیسہ اکٹھا کر رکھا ہے، ممکن ہے نوازشریف پانامہ کیس جیت جائیں لیکن جب تک ملک میں دو اپوزیشن لیڈر شیخ رشید اور عمران خان باقی ہیں حکومت کو قوم کا پیسہ ہضم نہیں ہونے دیں گے، عوام ہماری بات بھی اسی لئے سنتی ہے کہ عمران اور شیخ رشید سچ بولتے ہیں،ہم نے قوم کے سامنے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ان کی اصلیت سامنے آچکی ہے،عوام اب انہیں گالیاں دے رہے ہیں ،پانامہ لیگ ان کے لئے پاجامہ لیگ بن چکی ہے۔

    شیخ رشید نے اپنی توپوں کا رخ جماعت اسلامی کی جانب کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جماعت اسلامی کس بات کی اپوزیشن کر رہی ہے،جماعت اسلامی والوں میں مستقل مزاجی کی کمی ہے، جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ ووٹ دیے اور اس کے بدلے میں ایک سیٹ لے لی ،میں سراج الحق جتنی عزت کروں کم ہے لیکن جماعت اسلامی وزیراعظم کی نااہلی نہیں چاہتی۔

    بلاول بھٹو سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا کہ بلاول لال حویلی آنا چاہتا ہے ،میری طرف سے بلاول کو ویلکم ہے جب چاہے آجائے اگر اپوزیشن کرنی ہے توآئے ہوائی فائر کرنے نہ آئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ہم اٹامک پاور ہیں مگر دعویٰ ہی کرسکتے ہیں کیونکہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کے شہید مسافروں کی ڈی این اے کی رپورٹ ابھی تک نہیں آسکی۔

  • کرپٹ حکمرانوں کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا:‌ شیخ رشید

    کرپٹ حکمرانوں کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا:‌ شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔ سنہ 1993 سے کرپشن کا آغاز ہوا اور اب اس کا اختتام ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کرپٹ حکمرانوں کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نروس قیادت ہر روز نئے دستاویزات عدالت میں پیش کرتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 کروڑ لوگ یہ کیس دیکھ رہے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔ ان کا ایمان ہے کہ یہ پلاٹس قطری شہزادے کے نہیں ہیں بلکہ نواز شریف کے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جس عمر میں جائیداد ان بچوں کو دی گئیں اس عمر میں تو بچوں کی اسکولنگ بھی پوری نہیں ہوتی۔

    شیخ رشید نے 1993 کے سال کو پاکستان میں کرپشن کے آغاز کا سال قرار دیا۔ ’1993 موٹر وے کے ٹینڈر کا سال تھا۔ اس سال سے ملک میں کرپشن کی ابتدا ہوئی۔‘

    انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کی کرپشن کا خاتمہ قریب ہے۔

    واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت کو تین اہم سوالات کے جواب دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

  • شریف برادران بہت جلداپنےانجام کوپہنچیں گے،شیخ رشید

    شریف برادران بہت جلداپنےانجام کوپہنچیں گے،شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ قوم کی دولت لوٹنے والے بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں حکمران کیس ہار چکے ہیں۔عوام کی عدالت میں ثابت ہو چکا ہے کہ حکمران نے عوام کا مال چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدکاکہنا تھا کہ پاناما کیس میں ہر روز نیا مسئلہ اور نئی انٹری ہو رہی ہے اور کیس میں مزید نئی انٹریاں بھی ہوں گی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران عوام کی عدالت میں کیس ہارچکےہیں۔بڑی عدالت میں کیس چل رہاہے،انصاف ملےگا،شریف برادران اپنےانجام کوپہنچیں گے۔

    شیخ رشید کا کہناتھا کہ یہ سب لوگ جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جلداپنےانجام کو پہنچیں گے۔

  • قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا،شیخ رشید

    قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا،شیخ رشید

    لندن : شیخ رشید احمد کا کہناہےکہ قطری شہزادے نے نواز شریف کاکیرئیر ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان جب ضرورت پڑی تو پھر ایک ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق لندن میں پریس کانفرنس کےدوران شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ پاناما لیکس میں نوازشریف اور ان کا خاندان ملوث ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھاکہ پوری قوم پاناما لیکس کیس کا فیصلہ چاہتی ہے،سپریم کورٹ سےجو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خوشی ہےکہ آرمی چیف اپنی مدت پوری کر کے واپس جا رہے ہیں،وہ زبردست جرنیل ہیں، پاکستان کے اداروں کو کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے14 قتل نوازشریف کےگلےکاپھندا بنیں گےطاہر القادری اور پی ٹی آئی جب ضرورت پڑی تو پھر ایک ہونگے۔

    مزید پڑھیں:عمران خان لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہترین دور گزارا ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

  • عمران خان کا دورہ لندن، سیاسی ضرورت یا نجی مصروفیات ؟

    عمران خان کا دورہ لندن، سیاسی ضرورت یا نجی مصروفیات ؟

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے صاحبزادوں سے ملاقاتوں کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جس کے لیے عمران خان نے شیخ رشید کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کل سے تین روزہ دورے پر لندن روانہ ہو رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی اپنے ہمراہ چلنے کی دعوت دی ہے جب کہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی سے لندن پہنچ چکے ہیں‌۔

    گو کہ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا ہے اور وہ اپنے صاحبزادوں سے نہیں مل سکے اس لیے لندن کے حالیہ دورے کا مقصد دونوں صاحبزادوں سے ملاقات کے سوا اور کچھ نہیں ہے تاہم اندرونِ خانہ کہانی کچھ اور نظر آتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان کا یہ دورہ غیر معمولی ہے،عمران خان کو پاناما لیکس اور مے فیئر فلیٹس کی فروخت سے جڑے اہم دستاویزی ثبوت کی تلاش ہے جن تک رسائی کے لیے عمران خان کی لندن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جس کے لیے شاہ محمود قریشی پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں جب کہ عمران خان نے ٹیلی فون کے شیخ رشید احمد سے بھی لندن ساتھ چلنے کی درخواست کی ہے۔

    شیخ رشید احمد کو لندن ساتھ چلنے کی پیشکش سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ عمران خان کا دورہ لندن سیاسی ہے نجی نہیں۔ دوسری جانب شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ لندن روانگی کی پیشکش پر غور کرنا شروع کردیا ہے جس سے اس دورے کی سیاسی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے لندن روانگی کا مقصد بچوں سے ملاقات کرنا بتایا ہے جب کہ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان لندن میں اپنے قریبی دوست کی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے، اس تقریب میں ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق بھی شرکت کریں گے۔