Tag: شیخ رشید

  • اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے، شیخ رشید

    اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے اس کے نتائج بہت بھیانک ہونگے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ، فیصلوں کو نہ ماننا سیاسی موت کو دعوت دینا ہے، قانون پارلیمنٹ کا کام ہے اور اس کی تشریح سپریم کورٹ کرتی ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئین میں 90 دن کے اندر الیکشن لازمی ہیں، من پسند کے فیصلوں کی گنجائش نہیں، صرف آئین کا احترام ہے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بحال بھی کیا تھا اور گھر بھی بھیجا تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سپریم کورٹ کا جو مقام ہے پاکستان میں اسکی توہین کی جارہی ہے، آج جنگل کے قانون کا یا قانون کی بالادستی کا فیصلہ ہوجائے گا، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ غریب مہنگائی بیروزگاری سے مر رہا ہے اور حکمران نیرو کی بانسری بجا رہے ہیں، اسپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پرحملہ ہے، استحقاق کمیٹی میں ججز کو بلانےکی بات کرنا ٹکراؤ کی علامت ہے، میرے نزدیک اسکے نتائج بہت بھیانک ہونگے۔

  • شہباز شریف، وزیرداخلہ ، وزیر قانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں، شیخ رشید

    شہباز شریف، وزیرداخلہ ، وزیر قانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، وزیرداخلہ ، وزیر قانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں، الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو، ہو کر رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف زرداری کے بیان پر کہا کہ آصف زرداری بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہے۔

    ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ اپریل میں غربت کےہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں41 لوگوں نے خودکشی کی۔

    شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کے اندر عید کی نمازادا کی، زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا خود نیک بن کر بیٹھ گیا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو، ہو کر رہے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول ساری دنیا سے 5 ڈالر امداد لایا نہ آئی ایم ایف سےمسئلہ حل کرایا، شہبازشریف،وزیرداخلہ ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں اور قوم یوم نجات کی تیاری کرے،عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دےگا۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ حکومت عدلیہ کودھمکیاں دینے کے بجائے آئین وقانون کااحترام کرے، ورنہ یہ آئین وقانون کےشکنجےمیں پہلےہی خودآچکےہیں، الیکشن میں جاناسیاسی خودکشی کرنےسےبہترہے، فضل الرحمان وہاں لےجاکرمارےگاجہاں کوئی نہیں بچائےگا۔

  • ‘عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے’

    ‘عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے، حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنے والی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نواز، شہباز شریف کے فون کے بعد فضل الرحمان نے پرتشدد پریس کانفرنس کی، گینگ آف تھری سیاستدانوں کے الفاظ کااستعمال مذاکرات نہیں عدلیہ سےکھلی جنگ ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں سب کو پابند کر دیا ، جو نہیں مانے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا سپریم کورٹ نے کہہ دیا سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پر عدم اعتمادہے، عدلیہ نے ہر قسم کےدباؤ کو مسترد کر کے آئین وقانون کا جھنڈا اٹھایا اورعدلیہ ہی جیتے گی۔

    شیخ رشید نے مزید لکھا کہا پاکستان کےدوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتےہیں، حکومت چیمبر ، عدالت میں پاؤں پڑتی ہے میڈیا میں ٹارزن بنتی ہے اور گلے پڑتی ہے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنےوالی ہے،قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے، عید کےبعدبڑی خبرآسکتی ہے نگران حکومتیں ختم ہو چکی ہے ، 14 مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے۔

  • آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

    آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لےگا۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آکر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی، عدالتی حکم کی نافرمانی حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہوجائےگا، حکومت کے نااہل کھلونوں نے معاشی، سیاسی، اقتصادی، عدالتی بنیادیں ہلادیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گی اور عدلیہ جیتے گی۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 8 ججز کے فیصلےکو نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار، فسطائیت کو دعوت دےگا، آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لے گا، یہ 1997 کی تاریخ  دہرانے کی ناکام سازش کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی بحران کو سنگین اورگھمبیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، آئین اور قانون کی بقا میں ہی ملک کی سلامتی ہے، حکومتی فیصلے عدلیہ کی آزادی، معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آئین، قانون کا جھنڈا بلند رکھے گی اس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دےگی، نیب منی لانڈرنگ کیسز آئینی و قانونی انجام کو پہنچیں گے۔

    شیخ احمد رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز کو ووٹ کا حق ملے گا غریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو ہیں۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو یہ ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا، شیخ رشید

    سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو یہ ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل نہ ہوا تو یہ ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک سال میں غریب آٹے کی موت کی لائن میں لگا ہے، غریب آئی ایم ایف کی شرائط پرگھٹنے کے بل لیٹا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتا ہے 3 ججوں کے فیصلے سے ڈالر 500روپے ہو جائے گا، بلاول کہتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لالگ سکتا ہے، شہباز شریف کہتا ہے3 ججوں کا فیصلہ منظور نہیں، شہباز شریف توہین عدالت کے ریڈارمیں آئے گا اور گھر جائےگا۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘رجسٹرار کو ہٹانا، بینچ بنانا اور سوموٹو لینا چیف جسٹس کاآئینی حق ہے، ایک طرف ججز کے بائیکاٹ کااعلامیہ جاری کرتےہیں، دوسری طرف عدالت میں دلائل دینےکی بھیک مانگتے ہیں۔’

    ان کا کہنا تھا کہ ‘قوم پہلےہی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہےعدلیہ کےساتھ کھڑی ہے، قوم سڑکوں پرآگئی توہرچیزبکھرجائےگی، شریفوں زرداریوں کاقبضہ مافیاعوام کےانتقام کے لیے تیار رہے۔’

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید لکھا سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل نہ ہواتویہ ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا، ریاست عوام کا نام ہے اور ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں، آج سپریم کورٹ کے فیصلے میں ریاست کی جمہوری زندگی یا غیر آئینی موت کا فیصلہ ہوگا۔

  • حکومت اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتی ہے، اب سپریم کورٹ ہی ملک بچا سکتی ہے، شیخ رشید

    حکومت اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتی ہے، اب سپریم کورٹ ہی ملک بچا سکتی ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتی ہےاب سپریم کورٹ ہی ملک بچا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کاایک سال مکمل ہوگیا،نواز شریف واپس نہیں آیا، گندم 100 فیصد،پٹرول 123 روپے اور گھی 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

    شیخ رشید نے مشورہ دیا کہ حکومت مفتی تقی کی بات مان لےاورملک کوسنگین حالات سےنکالے، عمران خان پر140مقدمےتوبن توسکتےہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتے، عمران خان اگرجیل گئے تو13جماعتوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلےکاوقت آپہنچاہے، لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے پچھتائیں گے، آئی ایم ایف ناکام، عالمی امداد زیرو، بجلی ، گیس ، آٹا نایاب ہوچکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پر طاقت سے قبضہ یہ ہے انکا ایجنڈا، حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے، اب سپریم کورٹ ہی ملک کو بچاسکتی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا کہ ملک آئین اورقانون کےتحت چلےگا یاشریفوں اور زرداریوں کی خواہش پرچلےگا۔آئین90دن میں انتخاب کاتقاضا کرتا ہےلیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اورجمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے، عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے۔

  • ‘ملک بندگلی میں داخل ہوگیا ہے، آنے والاہفتہ اہم ترین ہوگا’

    ‘ملک بندگلی میں داخل ہوگیا ہے، آنے والاہفتہ اہم ترین ہوگا’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت عدلیہ پر ہرطرف سےدباؤڈال رہی ہے، ملک بندگلی میں داخل ہوگیا ہے، آنے والاہفتہ اہم ترین ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن ہی ملک کوافراتفری اورخون خرابے سے بچا سکتا ہے، عدالتی اصلاحات بل آئین سےمتصادم ہے، ملک بندگلی میں داخل ہوچکاہے آنےوالاہفتہ اہم ترین ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا جکہ حکومت عدلیہ پر ہر طرف سے دباؤ ڈال رہی ہے لیکن عدلیہ وہی کرے گی جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےحکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘ راناثنا اللہ کے فرمودات کھلم کھلااعلان جنگ اورعوام دشمنی کے مترادف ہیں اور وزیرخزانہ کے بیانات نااہلی کااعتراف ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کےبیانات بتاتےہیں وہ آئین اورقانون کافیصلہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن عوام کےالیکشن کے مقابلے کے لیے تیار رہیں۔

  • وزیر اعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں، شیخ رشید

    وزیر اعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں، عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا کا باعث بن گئے ہیں، جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کرا رہے وہ 8 اکتوبر کو بھی انہیں کرائینگے۔

     سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گرینڈ مذاکرات کا جھانسہ دیا جا رہا ہے،کارکنوں کوگھروں سے اٹھایا جارہا ہے، مینارپاکستان جانے والے راستے بند کیے جا رہے ہیں، میں بھی آج مینار پاکستان جلسے میں شرکت کروں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ کل تک ن لیگ کے وزرا کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کرادیں گے، اب کہتے ہیں اکتوبر کی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کا مقدر ہے۔

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، تقریباً 50 فیصد پر پہنچ گئی ہے، 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ دھوم دھام سے نکلےگا، دنیا کو پاکستان کی فکر ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم 10 کلو آٹے کے فوٹو کمپنی کی مشہوری کے لیے لگے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں، ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے اس دوران سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پر پڑگیا ہے۔

  • بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا، شیخ رشید

    بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا، شیخ رشید

    راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج 3:30 بجے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کروں گا، ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں ، دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسےمیں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے، بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘ان کا مسئلہ نہ سیکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں ، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے، ملک کو معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ کردیا ہے، ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کر بٹھا دیا ہے، جن کو گھروالے نہیں جانتے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں الیکشن کے لیے پیسےنہیں ، 2اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ 90 روز میں انتخاب ہوں گے۔

    انھوں نے کہا ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ورنہ ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا، ن لیگ کی 8 اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لے گی۔

  • ملک خانہ جنگی کے دہانے پر آگیا ہے، شیخ رشید

    ملک خانہ جنگی کے دہانے پر آگیا ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر آگیا ہے ، اب آئین کا فیصلہ چلے گا یا عوام کا فیصلہ چلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئین میں 90 دن کا ذکر سکیورٹی اورپیسوں کا نہیں، انہوں نے اپنی سیاسی ساکھ کے ساتھ پاکستان کی ساکھ بھی کھودی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر آگیا، آئین کا فیصلہ چلے گا یا اب عوام کافیصلہ چلےگا، ساری دنیا کوشک تھایہ کہ الیکشن آگے لے کر جائیں گے، عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ساری جمہوریت کوداؤ پرلگادیاہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے، آج چھٹی ہےکل سےسب کی نظریں سپریم کورٹ کےدروازے پرہوں گی۔

    انھوں نے مزید لکھا ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیےمنفی پیغام گیاہے، قوم کوبتایاجائےملک کوکس طرف لےکرجاناہے، ترکیہ میں زلزلےسے50ہزاراموات ہوئیں لیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔