Tag: شیخ رشید

  • عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے 2 فون نامعلوم افرادرات کو میرےگھر پر چھوڑگئے، 3 فون ابھی تک ان کے پاس ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے کیونکہ جو بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کرتانقصان اٹھاتا ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی اور اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے، اس وقت لوگ صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، ممکن ہے یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی خواہش رکھتے ہوں، عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کومارنا چاہتے ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کے پاس نہ امیدوار ہیں نہ پولنگ ایجنٹ نہ ہی الیکشن کی تیاری،صرف فراری ہیں، انتخابات کے لئے صرف عمران خان تیار ہے ، میں آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

  • ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ و برباد کر دیا، شیخ رشید

    ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ و برباد کر دیا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ و برباد کر دیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 6 ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے، 50 فیصد ملک میں مہناگئی بڑھا دی، اسحاق ڈارکی تقریرکو قوم کے سامنے رکھا جائے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھوکے مرجائیں گے قومی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ان کے ریلیف دینےکا نام عوام کو تکلیف دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیوالیہ ریاست کو کیا اور کہتے ہیں سیاست داؤ پر لگادی ہے، ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اور عوام کو حکومت نے تباہ و بربادکردیا، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

    دوسری جانب مری کیس میں عدالت پیشی پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نےکیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے، یہ جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر ہے، یہ شکست خوردہ حکومت ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم نے کہا ہم جان دے دیں گے دباؤ میں نہیں آئیں گے، مجھے امید ہے مثبت فیصلہ آئیگا، میرے پیسے ، فون اور قیمتی چیزیں ان کے پاس ہیں واپس دلوائی جائیں، جج صاحب نےکہا ہے آپ درخواست دیں سارا سامان واپس دلو ا دیتا ہوں۔

  • 28 مارچ تک پتہ چل جائے گا،حالات کس جانب جاتے ہیں ، شیخ رشید

    28 مارچ تک پتہ چل جائے گا،حالات کس جانب جاتے ہیں ، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 28 مارچ تک پتہ چل جائے گا، حالات کس جانب جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے مذاکرات کے لئے تیار ہونے کے بیان پر کہا کہ عمران خان کٹھ پتلیوں سے بات نہیں کرناچاہتے.

    پی ڈی ایم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے اپنے نشان پر انتخابات میں اتر رہی ہیں، 6 پارٹیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی اسٹاف لیول کی میٹنگ نہیں ہورہی ہے، کل شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے اچھی بات کہی کہ ہم اپنے اثاثوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    مینار پاکستان پر جلسے کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت اس اتوار نہیں تو اگلے اتوار کی مل جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جنازہ نکل گیا، 28 مارچ تک پتہ چل جائے گا،حالات کس جانب جاتے ہیں۔

    لندن پلان کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسکول کے زمانے سے سیاست میں ہوں لندن پلان کا سنتا آرہا ہوں، لندن پلان ہے کیا عمران خان سے پوچھوں گا، کون کون پارٹنرز ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے اپنی ضمانت سے متعلق بتایا کہ پنجاب حکومت نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے، کل میری ضمانت منسوخ ہوئی تو خوشی سے سسرال چلا جاؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اوربلورانی نے 6 شہروں میں مقدمے کئے ہیں، سیاست قربان کر نے کی بات کررہے ان کی سیاست بچی کب ہے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ نواز شریف کا معافی نامہ الیکشن والے دن جاری کروں گا، وہ برگر کھانے کیلئے ساڑھے 4 سال سے نظر بند ہے اور ہم یہاں جیل میں روز دیسی گھی کے پراٹھے کھاتے ہیں۔

    عمران خان سے رابطے کے سوال پر سابق وزیر نے کہا کہ اب تو آڈیو ویڈیو آجاتی ہے، پتہ نہیں نئے فونز میں کیا رکھا ہے، پرانے فون اچھے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ وزرات داخلہ کی کیا مجال کہ سپریم کورٹ کو کہے سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔

  • ‘عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا’

    ‘عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ریل میں ہویاجیل میں حکومت سے نہیں سنبھالاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی عمران خان ریل میں ہویاجیل میں حکومت سےنہیں سنبھالاجائےگا ، مریم نواز تنقید کر رہی ہے لیکن وہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نے ہی کرنا ہے، والد کوعدلیہ لائے گی یا اللہ لائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زدمیں ہے،دنیامیں ہمارامعاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا،حکومت خواب خوگوش میں ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا آئی ایم ایف کی بیل ابھی بھی منڈیرنہیں چڑھی نہ دنیامیں انکی کوئی لابی ہے ، نہ بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی ہے ان کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیڑول5 روپے اور ڈیزل13روپے مزید مہنگا کر دیا ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل دنیا کے تمام چینل پرزمان پارک کی کشیدگی پہلی خبرتھی، عمران خان کے 84 مقدمات پر دنیا لعن طعن کررہی ہے۔

  • عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، شیخ رشید

    عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا، عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے اُسکی  4 بڑی پارٹیاں اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑرہی ہیں، جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئے گا 90 دن فیصلہ کن ہیں۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی 30 مارچ تک بورڈ شیڈول میں پاکستان شامل نہیں، 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ امریکہ سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی۔

  • 10 ماہ میں یہ نواز شریف کو نہیں لا سکے تو اور کیا کریں گے، شیخ رشید

    10 ماہ میں یہ نواز شریف کو نہیں لا سکے تو اور کیا کریں گے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 10 ماہ میں یہ نواز شریف کو نہیں لا سکے تو اور کیاکریں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن تباہی کا شکار ہے، سن رہا ہوں کہ الیکشن آگے پیچھےکرکے پورے ملک میں ایک ساتھ ہونگے، یہ کچھ نہیں کرسکتے 10 ماہ میں نواز شریف کو نہیں لا سکے تو اورکیاکریں گے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی کے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ہم نہیں ڈرنے والے ،جیل ہمارا سسرال ہے ، پھر جانا پڑا تو جائیں گے، ڈریں گے نہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کوئی سودا منڈی میں نہیں بک رہا، پابندیاں لگائیں گے توسوشل میڈیا آزاد ہے، مریم نواز کی وجہ سے ن لیگ پہلے بھی پھنسی تھی، انہوں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔

  • ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں، شیخ رشید

    ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے، موجودہ حکومت کی مشکلات، عام انتخابات اور مریم نواز کے حوالے سے اپنے روایتی انداز میں خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹز میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ قومی اسمبلی بھی توڑ دیں اور پورے ملک میں مکمل الیکشن کروائیں،13جماعتیں اس وقت شدید ٹوٹ پھوٹ اورخلفشار کا شکار ہیں، اچھا ہے الیکشن کروالیں، ن لیگ کا لاہورمیں ہی برا حال ہوجائے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ ملکی حالات 15،10دنوں میں بہتر ہوجائیں گے، ان کو آخری وارننگ جائے گی پھر ان کی امیدیں ٹوٹ جائیں گی، ہمارے لوگ سامراج کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں، سمجھ رہے ہیں کہ ہمیں زیادہ خیرات مل جائے گی، اب 98،97والا ماحول نہیں رہا کہ سپریم کورٹ پرحملہ ہوجائے، افواج اپنا رول ادا کریں گی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو عدالت بلایا جاتا ہے جبکہ ان پر حملہ کرنے والوں کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جارہی ہے، عمران خان نے مجھ سے کہا ہے کہ ان میں میرا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے، یہ لوگ مجھے نااہل یا ختم کروانا چاہتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے درعمل میں انہوں نے کہا کہ مریم بی بی یہ کوشش کریں گی پھر کوئی آڈیو ویڈیو آجائے لیکن لیک ویڈیو آڈیو نا کوئی سن رہا ہے نہ دیکھ رہا ہے۔

    سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بہت بڑا کام کیا ہے، یہ کام آسان نہیں تھا، 2ججز نے بھی یہ کہا ہے کہ 90دن میں الیکشن ہونے چاہئیں، اگر انہیں عقل ہے تو پنجاب کے پی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ساتھ کرادیں۔

    ملکی معیشت کی بدحالی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی نااہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے ڈیل مکمل نہیں ہوئی اور شرح سود20فیصد تک ہوگئی، انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی سیاست میں پہلی انٹری میرے ساتھ ہی ہوئی تھی ، وہ اس وقت اتفاق فاؤنڈری کے منشی تھے، پرویز مشرف کو اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف کو جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

    موجودہ پی ڈی ایم حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ تھک چکے ہیں، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی ہے، ان لوگوں کو قومی اسمبلی کے امیدوار نہیں مل سکیں گے، یہ لوگ سوچ کے آئے تھے کہ دو سال لگالیں گے لیکن ملک ان کے گلے پڑگیا ہے، ان کی وجہ سے ریاست داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کل مولانا فضل الرحمان مجھے کچھ بدلا ہوا سا نظرآرہا ہے، اس نے ساری پارٹی کوغرق کردیا، فضل الرحمان اس باپ کا بیٹا ہے جس نے ذوالفقارعلی بھٹو جیسے لیڈر کو اس کے دورعروج میں شکست دی تھی۔

  • آصف  زرداری کے خلاف متنازعہ بیان : شیخ رشید کے خلاف فردِ جرم کی تاریخ تبدیل

    آصف زرداری کے خلاف متنازعہ بیان : شیخ رشید کے خلاف فردِ جرم کی تاریخ تبدیل

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف متنازعہ کیس میں شیخ رشید کےخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے نئی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متنازعہ بیان پر شیخ رشید پر درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے عدالت سے حاضری کےلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے بیڈ ریسٹ پر ہوں، پیش نہیں ہو سکتا۔

    شیخ رشید نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی۔

    عدالت نے سابق وزیرداخلہ کی طبی بنیادوں پرآج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متنازعہ کیس میں شیخ رشید کےخلاف فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔

  •  30 اپریل تک عمران خان پر حملے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

     30 اپریل تک عمران خان پر حملے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 اپریل تک عمران خان پر حملےکا خطرہ ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب کے لیے اس ملک میں کبھی صبح آئی نہیں ہے، 3 ججز کے فیصلے کو عزت نہ دینا ملکی وقار کو خاک میں ملانا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں کل عدالت کارروائی میں شامل تھا، سب لوگ متفق ہیں الیکشن 90 دن میں ہونگے، اس پر کسی کو اختلاف نہیں نگراں حکومت 90 دن میں ختم ہونی چاہیے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کون اس ملک کو سول نافرمانی کی طرف لیکر جارہا ہے، جس گھڑی کا انہوں نے انتخاب کیا وہ بڑی منحوس گھڑی تھی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑچکی ہے، لطیف کھوسہ نے جوبات کہی ان کے الفاظ کو چومنےکو دل کرتا ہے، لطیف کھوسہ اور اعتزازا حسن پیپلزپارٹی کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نےکہا 90 دن میں الیکشن کرانے کا فیصلہ تین نہیں تمام ججز کا ہے، یہ بات میں نہیں کہہ رہا اعتزازاحسن نےکی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ لوگ بیدار ہوچکے ہیں، وہ انتقام کی حد بھی جاسکتے ہیں، یہ ملک کسی اور طرف جارہا ہے، 30 اپریل تک عمران خان پر حملےکا خطرہ ہے۔

  • یہ عمران خان کو نا اہل کرانا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    یہ عمران خان کو نا اہل کرانا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ یہ عمران خان کو نا اہل کرانا چاہتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا  کہ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، فیصلے سے پاکستان میں امن اور بہتری پیدا ہوگی، قوم اب سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آج عدالتوں میں آرہے ہیں، یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرپارہے ہیں، اس لیے انہیں نا اہل کرانا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر  نے مزید کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، جس سے پاکستان بہتری کی طرف جائےگا، نوازشریف نے واپس نہیں آنا ہے، نواز شریف کے بھائی وزیر اعظم ہےاب تو واپس آجائے۔