Tag: شیخ روحیل اصغر

  • شہباز شریف اچھا ایڈمنسٹریٹر ہے، سیاستدان نہیں، ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر

    شہباز شریف اچھا ایڈمنسٹریٹر ہے، سیاستدان نہیں، ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر

    لاہور : مسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اچھا ایڈمنسٹریٹر ہے لیکن سیاستدان نہیں، بڑے پیڑ کے نیچے چھوٹا پیڑ پھل نہیں سکتا، روح رواں نوازشریف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا ن لیگ کاپیپلزپارٹی سےاتحادغیرفطری ہے،مفادات تک قائم رہےگا ، پیپلزپارٹی بائیں بازو اور ن لیگ دائیں بازو کی سیاست کرتی ہے۔

    شہباز شریف سے متعلق سوال پر مسلم لیگ(ن)کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف اچھا ایڈمنسٹریٹر ہے لیکن سیاستدان نہیں، بڑے پیڑ کے نیچے چھوٹاپیڑپھل نہیں سکتا روح رواں نوازشریف ہیں کیونکہ وزیراعظم اورلیڈر میں بہت فرق ہوتا ہے۔

    روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ حکومت کابوجھ کسی نےتواٹھاناتھالیکن اب غلطی کی گنجائش نہیں اور حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں، لوگ اب تھک چکے،5سال تک بہتری کا انتظار نہیں کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    انتخابات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ میرےحلقہ این اے 128کو3حلقوں میں تقسیم کردیاگیا، میرےحلقےمیں تبدیلی کرانے والے میری ہی جماعت کے لوگ ہیں، میری شکست کےحقیقی ہونےکےسوال کوکھلنےمیں وقت لگے گا۔

    شیخ روحیل اصغر نے مزید کہا کہ میری عادت نہیں شور مچاؤں لیکن جب گرہیں کھلیں گی توسب کوپتہ چلےگا، جس نے یہ کیا وہ یہی چاہتا ہوگا کہ میں سیاست سے علیحدہ ہوجاؤں، چھیڑچھاڑ انہی لوگوں نےکی جو میری جگہ الیکشن لڑنےکےخواہشمندتھے لیکن میں ہار کرپاؤں پرکھڑاہوں اوروسیم قادرجیت کربھی پاؤں پر نہیں۔

  • شیخ روحیل اصغر نے مسلم لیگ ن کی شکست کی  وجہ بتادی

    شیخ روحیل اصغر نے مسلم لیگ ن کی شکست کی وجہ بتادی

    کراچی : مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی شکست کی ایک وجہ حد سے زیادہ خوداعتمادی بھی ہے،خود اعتمادی زیادہ ہو جاتی ہے تو پھر آپ سےغلطیاں بھی ہوتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست تسلیم کرنے والا شخص ہوں، رونا دھونا نہیں کروں گا، میرے حلقے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار نے ن لیگ میں شمولیت کرلی ہے۔

    شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ والےرکن سےسوال پوچھناچاہیے، عوام کودیکھناچاہیےانہوں نےپی ٹی آئی والےکوووٹ دیااوروہ ن لیگ میں چلاگیا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ خوداعتمادی زیادہ ہوجاتی ہےتوپھرآپ سےغلطیاں بھی ہوتی ہیں، مسلم لیگ ن کی شکست کی ایک وجہ حدسےزیادہ خوداعتمادی بھی ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں ہے نواز شریف کی صحت اس وقت بہترنہیں ہے، وزیراعظم کے عہدے پر بڑی تگ و دو کرنا پڑتی ہے، بڑی ذمہ داری ہے۔

    شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ لیکشن سے پہلے لوگوں میں تاثر بنا ہوا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں گے، ایسے موقع پر نواز شریف یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ وزیراعظم نہیں بنوں گا، نواز شریف اگر پہلے کہہ دیتےکہ وزیراعظم نہیں بنوں گا تو بڑا بلنڈر ہوجاتا۔

    سینئر رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس نہ آتے تو الیکشن کے نتائج بالکل ہی مختلف ہوتے، نوازشریف اب جب چاہیں بیرون ملک جاسکتےہیں واپس بھی آسکتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کی یہ ہی توقعات ہیں کہ جلد سے جلد ڈیلیور کریں، لوگوں ایک دوماہ میں ایک ڈائریکشن نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : ن لیگ نے لاہور کے بڑے حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل کر لیا

    الیکشن 2024 پاکستان : ن لیگ نے لاہور کے بڑے حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل کر لیا

    لاہور : مسلم لیگ ن نے این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو این اے 120 سے ایاز صادق کو ٹکٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے لاہور کے بڑے حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل کر لیا ، شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے الیکشن کریں گے جبکہ ایاز صادق کو این اے 120 سے ن لیگ کا ٹکٹ سے دیاگیا ہے۔

    ن لیگ نے این اے 120 میں سہیل شوکت بٹ سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، سہیل شوکت بٹ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 151 سے الیکشن لڑیں گے۔

    دوسری جانب خوشاب میں ن لیک پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی تقسیم ہوگئی، مسلم لیگ نون پنجاب کی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کو پارٹی نے حلقہ این اے ستاسی سے ٹکٹ جاری نہیں کیا بلکہ ملک شاکر بشیر اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا، جس پرسمیرا ملک نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔