Tag: شیخ زید ایئر پورٹ

  • رحیم یار خان ایئرپورٹ سے متعلق اہم نوٹم جاری

    رحیم یار خان ایئرپورٹ سے متعلق اہم نوٹم جاری

    رحیم یار خان: پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں شیخ زید ایئر پورٹ سے متعلق اہم نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک نوٹم میں کہا گیا ہے کہ رحیم یار خان ایئر پورٹ 10 مئی 2025 صبح 6:00 بجے سے 17 مئی رات 11:59 بجے تک رن وے کے مرمتی کام کے باعث پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ شیخ زید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھارت نے بزدلانہ حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں شیخ زید انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نقصان پہنچا تھا، بھارت نے اپنے بزدلانہ حملے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا۔


    فلائٹ شیڈول شدید متاثر، ملک بھر کی آج بھی 150 پروازیں منسوخ


    یہ ایئر پورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا تھا، بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ ملک میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے بعد بھی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے، ملک بھر کی آج بھی 150 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ملک میں درجنوں پروازیں غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں، اتوار کو کراچی ایئرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام اباد کی 40 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

    ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہ کی بنا پر منسوخ کی گئیں، منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔

  • بھارت نے شیخ زید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بزدلانہ حملہ کر دیا

    بھارت نے شیخ زید انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بزدلانہ حملہ کر دیا

    رحیم یار خان: بھارت نے شیخ زید ایئر پورٹ پر بزدلانہ حملہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زید انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو نقصان پہنچا ہے، بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا ہے۔

    شیخ زید ایئر پورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا، جس کا نام شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا، بھارت نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہے۔


    پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈہ اور سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا


    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت جوابی کارروائی شروع کر دی ہے، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔

    پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے جواب میں بھارت کی مزید کارروائی پر دو ٹوک ردعمل تیار کر لیا ہے، بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف بھی نشانے پر ہوں گے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سخت انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے حرکت کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ سمیت سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں