Tag: شیخ مجیب الرحمان

  • بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور بانی کہلانے والے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی نوٹوں سے ہٹا دی گئی ہے۔

    بنگلہ دیش میں گزشتہ سال طلبہ کے ملک گیر احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد کی 16 سالہ مطلق العنان حکمرانی کا خاتمہ اور بھارت فرار ہونے کے بعد دوسری بڑی تبدیلی رونما ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے نئی سیریز اور ڈیزائن کے نوٹ جاری کیے ہیں، جن میں ماضی کی طرح شیخ مجیب کی تصویر کے بجائے ملک کے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے ابتدائی طور پر 20 اور 50 اور 1000 ٹکہ مالیت کے نوٹ جاری کیے ہیں اور ان میں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہذف کر دی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش جو نئے نوٹ شائع کر رہا ہےان میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم بنگلادیش کی عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں میں تبدیلی کی ہدایات جاری کی تھیں۔

    اس سے قبل عبوری حکومت شیخ مجیب کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کو بھی ختم کر چکی ہے۔ دفاتر سے شیخ مجیب کی تصاویر ہٹانے کے ساتھ بنگلہ دیشی نصاب میں شیخ مجیب کو دیا گیا ملک کے بانی کا درجہ بھی ختم کر چکی ہے۔

    اس کے علاوہ عبوری حکومت کا سب سے بڑا فیصلہ شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ”جوئے بنگلہ ” ختم کرنا بھی ہے۔ ایپلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد ”جوئے بنگلہ”کو اب بنگلہ دیش میں قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا۔

    دوسری جانب عبوری حکومت کی جانب سے عوامی لیگ پر پابندی لگائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی تھی جس کے بعد اب وہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات لڑنے کی اہل نہیں ہے۔

    جب کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے آج ہی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف جولائی میں ہونے والی عوامی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے کیس میں فرد جرم عائد کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hasina-charged-with-crimes-against-humanity/

  • نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے، شیخ رشید

    نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے، شیخ رشید

    قصور : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ معصوم بچیوں کی لاشیں گھر آرہی ہیں، حکمراں‌ رات کے اندھیرے میں آکر تعزیت کا احسان کرنے کے بجائے انصاف مہیا کریں.

    وہ زینب کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، شیخ رشید نے کہا کہ دس سے زائد بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل ہوا لیکن دس سال سے حکومت کرنے والوں کے کان پرجوں تک نہیں رینگی.

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکمرانی میں لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ اور نہیں کیا ہے اور اس لوٹے ہوئے پیسے کو اپنی عیاشیوں میں خرچ کیا جس کی مثال محل نما جاتی امراء اور لندن فلیٹس ہیں.

    شیخ رشید کا کہنا تھا ایک طرف حکمرانوں کی عیش و عشرت اور طرز زندگی ہے تو دوسری طرف غریب کے بچے گردے بیچنے پر مجبور ہیں اور دو وقت روٹی کے لیے اپنی زندگیاں ختم کر رہے ہیں.

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سانحہ قصور میں عوام کے ردعمل اور میڈیا نے حکمرانوں کو بتا دیا ہے کہ قوم کی نبض کیا ہے جس کی بنیاد پرحکمرانوں کو حق حکمرانی نہیں رہا ہے اس لیے فوری مستعفی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں ہی پاکستان دشمنی میں اخلاق کی ہر حد کو پار کیے ہوئے ہیں اور ستم یہ ہے کہ تین بار ملک کا وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کا آئیڈیل شیخ مجیب الرحمان ہے.

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ننھی پری سے درندگی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کروا کر صوبائی حکومت نے سفاکیت دکھائی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔