Tag: شیخ محمد بن عیسیٰ

  • وزیر اعظم سے بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات، عمران خان نے دورۂ بحرین کی دعوت قبول کرلی

    وزیر اعظم سے بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات، عمران خان نے دورۂ بحرین کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

    شیخ محمد بن عیسیٰ نے وزیرِ اعظم بحرین کی جانب سے عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی جسے وزیرِ اعظم نے قبول کر لیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی بحرین کے وزیر اعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے بحرین کے ساتھ دو طرفہ خصوصاً دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم بحرین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بحرین کے نیشنل گارڈ کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی و پیشہ ورانہ دل چسپی کے امور سمیت علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بحرین کےکمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بحرین کےکمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی۔


    ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے، علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی جب کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے تربیتی کورسز اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر بحرین کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے امن و سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔