Tag: شیخ وقاص اکرم

  • بانی پی ٹی آئی نے کس کو چیئرمین پی اے سی  بنانے کا فیصلہ کیا؟ نام سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی نے کس کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا؟ نام سامنے آگیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے اہم رہنما کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کرلیا اور سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے نام فائنل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لیے نام سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری دی۔

    بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے بعد حامد رضا ،شیخ وقاص اکرم کے نام تجویز کئے تھے اور چیئرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کوطےکرنےکی ہدایت کی تھی۔

    اسلام آباد:شبلی فراز نے مشاورت کےلئے معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا تاہم صاحبزادہ حامد رضا نے کمیٹی کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا۔

    سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص کا نام فائنل کیا گیا ،سنی اتحاد کونسل سربراہ پی اے سی کے لیے شیخ وقاص کا نام تجویز کریں گے۔

  • ووٹ کی عزت سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے: شیخ وقاص اکرم

    ووٹ کی عزت سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے: شیخ وقاص اکرم

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے، ووٹر کو عزت اس کا لیڈر ہی دے سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند ہونے لگا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کے بعد شیخ وقاص اکرم نے بھی لیگی قیادت پر تنقید شروع کردی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ووٹر کو عزت اس کا لیڈر ہی دے سکتا ہے۔ کاش لیڈران کو یہ بات سمجھ میں آتی۔

    انہوں نے کہا کہ جب ووٹر عدالتوں میں ذلیل ہوتا ہے تو کسی لیڈر کو ووٹر کی عزت یاد نہیں آتی۔ ’لیڈر سے زیادتی قوم سے زیادتی، جب عوام سے ایسا ہو تو اسے کیا کہتے ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے۔ اگر ہم یہ سمجھ لیں تو شاید رونا دھونا کم ہوجائے۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماروی میمن نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کر رہے تھے ان کو سائیڈ پر کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔