Tag: شیر

  • راولپنڈی میں گاڑی سے غیر قانونی طور پر رکھا گیا شیر برآمد

    راولپنڈی میں گاڑی سے غیر قانونی طور پر رکھا گیا شیر برآمد

    راولپنڈی : محکمہ وائلڈ لائف نے شیر جی ٹی روڈ پر کھڑی گاڑی سے شیر پکڑ لیا، برآمد شیر میلوں میں سرکس کیلےلایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے راولپنڈی میں چک بیلی روڈ سے غیر قانونی شیر تحویل میں لے لیا۔

    حکام نے بتایا کہ شیر جی ٹی روڈ پر کھڑی گاڑی سے برآمد کیا گیا، شیر کا مالک جس کی شناخت فخر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

    برآمد شیر میلوں میں سرکس کیلےلایا گیا تھا تاہم شیر کا مالک فخرعباس لائسنس پیش کرنےمیں ناکام رہا ، جس کی وجہ سے قانونی کارروائی کی گئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی شیر رکھنے پر مالک کو 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے اور تحویل میں لئےگئے شیر کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی : گھر سے افریقی نسل کا نایاب شیر برآمد ، مقدمہ درج

    محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں کو پرمٹ کے بغیر رکھنے پر سخت پابندی ہے ، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں سے پالتو جانوروں کے طور پر غیر قانونی طور پر رکھے گئے اٹھارہ شیروں کو پکڑا گیا ہے۔

    گزشتہ ماہ لاہور کے ایک گھر سے شیر کے فرار ہونے اور ایک خاتون اور دو بچوں پر حملہ کرنے کے بعد وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ وائلڈ لائف نے زور دیا کہ جانوروں کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

  • ’شیر‘ چھا گیا، یو ٹیوب ٹاپ ٹرینڈز میں شامل، کروڑوں ویوز

    ’شیر‘ چھا گیا، یو ٹیوب ٹاپ ٹرینڈز میں شامل، کروڑوں ویوز

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ نے دھوم مچاتے ہوئے یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

    یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں ’شیر‘ کی تینوں اقساط ٹاپ ٹرینڈز میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ پہلی قسط کو 15 ملین، دوسری کو 12 ملین جبکہ تیسری کو اب تک 5.3 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    ڈرامے میں مرکزی کردار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار دانش تیمور اور سارہ خان نے ادا کیا ہے۔

    ڈرامے کے دیگر کرداروں میں ارجمند رحیم، سنیتا مارشل، نادیہ افگن، منزہ عارف، سلمان شاہد، فیضان شیخ، نبیل ظفر، تقی احمد، عتیقہ اوڈھو، آمنہ ملک، حسان نیازی ودیگر شامل ہیں۔

    ’شیر‘ کے ہدایت کار ریحان طالش ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔

    شیر کی کہانی دو خاندانوں کی دشمنی کے گرد گھومتی ہے، سارہ خان (فجر شیخ) کو دشمن خاندان کے فیضان شیخ (فہد) اپنی محبت کی جال میں پھنسا کر گھر والوں کے قدموں میں ڈال دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے والد کی موت کا بدلہ لے لیا، دانش تیمور یہ سب دیکھ کر غصے میں آجاتے ہیں اور فجر کو واپس اس کے گھر چھوڑ کر آتے ہیں۔

    فجر شیخ جب گھر واپس لوٹتی ہیں تو ان کی بارات جاچکی ہوتی ہے اور والد انہیں زہر دے دیتے ہیں لیکن وہ بچ جاتی ہیں۔

    اپریل میں ’شیر‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس نے دھوم مچائی تھی، ٹیزر میں دانش تیمور اور سارہ خان نے پستول اٹھائی ہوئی ہے۔

    سارہ خان کہتی ہیں کہ ’دشمنی میں گھری محبت کا یہی انجام ہونا تھا‘، جواب میں دانش تیمور کہتے ہیں ’انجام کا سوچ کر نہ بڑوں نے دشمنی کی نہ ہم نے محبت‘۔

    ’شیر‘ کی ہفتے میں دو دن بدھ اور جمعرات کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

  • آبادی میں شیر گھس آیا! پھر کیا ہوا؟

    آبادی میں شیر گھس آیا! پھر کیا ہوا؟

    کوٹلی آزاد کشمیر کے نواحی علاقے کھڈ گجراں کی آبادی میں شیر گھس آیا جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    آزاد کشمیر کوٹلی کے نواحی علاقے کھڈے گجراں کی آبادی میں اچانک شیر گھس آیا۔ شیر کے گھس آنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ لوگوں نے خود کو گھروں اور دکانوں میں بند کر لیا۔

    شیر آبادی کے درمیان زور زور سے دھاڑتا رہا تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    انسانی آباد میں شیر گھس آنے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دے دی گئی ہے تاہم متعلقہ عملہ تاحال ریسکیو کے لیے نہیں پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ جنگل سے ملحقہ انسانی آبادیوں میں شیر گھسنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ نیروبی میں ایک شیر جنگل سے بھٹک کر قریبی رہائشی آبادی میں داخل ہو گیا تھا اور 14 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، بعد ازاں جس کی لاش کی باقیات دریا کنارے سے ملی تھیں۔

    https://urdu.arynews.tv/kenya-lion-attack-14-year-old-girl-dies/

  • سارہ خان نے ڈرامہ  سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک شیئر کردی

    سارہ خان نے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک شیئر کردی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ کے سیٹ سے اپنی پہلی جھلک جاری کی ہے، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ دانش تیمور بھی موجود ہیں۔

    ورسٹائل اداکار سارہ خان ایک اور زبرست کردار کے ساتھ ٹی وی اسکرینز پر واپسی کے لیے بالکل تیار ہیں۔

    اداکارہ کا انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ”ڈرامہ ”شیر“ سے میرے کردار کی پہلی جھلک! میں آج اسے آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پرجوش ہوں کیونکہ ہم جلد ہی اس کے آغاز کے لیے تیار ہیں،“۔

    آنے والے ڈرامہ سیریل ”شیر“ میں سارہ پہلی بار معروف اداکارہ دانش تیمور کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

    ڈرامہ سیریل کی اضافی کاسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں، جبکہ تجربہ کار اداکار- ہدایتکار احسان طالش نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

  • چڑیا گھر میں شیر نے اپنے رکھوالے کو مار ڈالا

    چڑیا گھر میں شیر نے اپنے رکھوالے کو مار ڈالا

    چڑیا گھر میں جانور اپنے رکھوالوں سے آشنا ہوتے ہیں لیکن یہی کبھی کبھار خطرہ بن جاتی ہیں جیسے ایک شیر نے زو کیپر کو حملہ کر کے مار ڈالا۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا ہے۔ الفیوم گورنریٹ میں واقع اس تفریح گاہ میں شیر نے پنجرے میں موجود زو کیپر سعید جابر پر اچانک حملہ کر کے اس کو ہلاک کر دیا۔

    مصری اخبار الیوم کے مطابق شیر نے 47 سالہ زو کیپر پر ایسا خطرناک حملہ کہا کہ اس کے سر کا کچھ حصہ بھی چبا ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زو کیپر معمول کے مطابق دیکھ بھال کے کام میں مصروف تھا کہ اس نے شیر کا پنجہ پنجرے کے تاروں میں پھنسا دیکھ کر اسے مشکل سے نجات دلانا چاہی لیکن مدد کے لیے آنے والے اپنے رکھوالے پر شیر نے اچانک حملہ کر کے اس کو دبوچ لیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق شیر نے زو کیپر کے سر اور گردن کو نشانہ بنایا۔ حملہ اتنا برق رفتار تھا کہ موقع پر موجود چڑیا گھر کے دیگر عملے کو اسے بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔

    واقعہ کے بعد چڑیا گھر میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہاں تفریح کے لیے آئے ہوئے لوگ چیختے ہوئے بھاگ کھڑے ہونے سے افراتفری مچ گئی۔

    بعد ازاں سیفٹی ٹیموں نے چڑیا گھر میں موجود شیریوں کو بے ہوش کر دیا، جس کے بعد عملے اور تفریح کے لیے آنے والے عوام نے سکون کا سانس لیا۔

    دریں اثنا الفیوم گورنریٹ میں پولیس اطلاع ملنے پر فوری طور پر چڑیا گھر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں۔

    https://urdu.arynews.tv/lion-escaped-from-its-cage-in-lahores-jallo-park/

  • لاہور کے جلو پارک میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا

    لاہور کے جلو پارک میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا

    لاہور کے تفریحی مقام جلو پارک میں عملے کی مبینہ غفلت کے باعث شیر پنجرے سے باہر آ گیا تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے تفریحی مقام جلو پارک میں عملے کے رکن کی سنگین غفلت کے باعث پیش آیا۔ پنجرے کا دروازہ کھلا رہ جانے کے باعث شیر پنجرے سے باہر آ گیا۔

    شیر کے باہر آنے پر پارک میں خوف وہراس پھیل گیا۔ وائلڈ لائف عملے نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے شیر کو قابو میں کرنے کے لیے اسے بے ہوش کیا اور پھر واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔

    پنجرے کے دروازہ جان بوجھ کر کھولنے کے الزام میں پارک کے ملازم شریف مستی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر چڑیا گھر، ڈی ڈی ویٹرنری آفیسر لاہور، ویٹرنری افسر سفاری پارک شامل ہیں۔ یہ کمیٹی 12 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شریف مستی نے جان بوجھ کر شیر کے پنجرے کا دروازہ کھلا رکھا جس کے باعث وہ پنجرے سے باہر آیا۔ ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

     

    واضح رہے کہ لاہور میں شیر کے پنجروں اور گھروں سے باہر آنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں رجب بٹ کو اپنی شادی میں شیر کا بچہ لانے پر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دسمبر میں لاہور ہی کے علاقے ہربنس پورہ میں واقع نجی ہاؤسنگ اسکیم کے ایک گھر سے پالتو شہر فرار ہو گیا تھا اور اس نے حملہ کر کے تین شہریوں کو زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں اس بے قابو جانور کو سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-lion-attack-citizens-3-injured/

  • شیروں کی نقل و حرکت سے لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    شیروں کی نقل و حرکت سے لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    نرمل: بھارت کے تلنگانہ کے نرمل ضلع میں شیروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدہول تعلقہ کے مختلف دیہات میں شیر گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس سے گاؤں والوں اور چرواہوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق عادل آباد اور نرمل کے سرحدی علاقے میں ایک شیر کو گھومتے اور سڑک پار کرتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کچھ نوجوانوں نے بنالی، ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر ہورہی ہے۔

    حکام نے عوام کو انتباہ کیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور جنگل کے علاقے میں جانے سے مکمل پرہیز کریں، جنگلاتی عہدیداروں نے حفاظتی اقدامات کو مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اس سے قبل ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں شیروں کی دہشت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شیروں کے حملے کو دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے تحصیل دواری کھال کے 9 اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔

    ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ ایجوکیشن افسر کی جانب سے طلبا و طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی گزارش کے بعد کیا گیا ہے۔

    کراچی چڑیا گھر کی سب سے پرانی شیرنی ’ریچل‘ انتقال کرگئی

    رپورٹ کے مطابق ایجوکیشن افسر نے ضلعی مجسٹریٹ کو ایک خط لکھ کر اطلاع دی تھی کہ ہفتہ کی صبح 7 بجے دواری کھال علاقہ کے تھانگر گاؤں میں ایک طلبا پر شیر نے حملہ کر اسے زخمی کر دیا تھا۔

  • بھینسوں نے شیرو ں کو پسپا کرکے بچھڑے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    بھینسوں نے شیرو ں کو پسپا کرکے بچھڑے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

    جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ایک سیاح نے ایک عجیب منظر دیکھا اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر موقع کی ویڈیو بناکر وائرل کردی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے و الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ بھینسیں خطرناک شیروں کے سامنے صف آرا ہوگئیں اور شیروں نے بچھڑے کو چھوڑنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔

    سیاح نے بتایا کہ بھینسوں کا جھنڈ گزر رہا تھا کہ اچانک درجن کے قریب شیرحملہ آور ہوگئے، شیروں نے بھینسوں کے جھنڈ سے ایک بچھڑے کو کھینچ لیا اور کھانے لگے۔

    دولہا ’بلڈوزر‘ پر بارات لے کر پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

    وڈیو کے ابتدائی مرحلے میں نظر آتا ہے کہ کچھ بھینسیں دھول گرد اڑاتی ہوئی بڑی تیزی سے دوڑ رہی تھیں اور اسی دھول گرد کی وجہ سے انہیں سامنے کا منظر صاف نظر نہیں آرہا تھا چنانچہ ایک بھینس ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیروں سے جا ٹکرائی اور بچھڑے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

  • ویڈیو: مسلم لیگ ن کے امیدوار ریلی میں شیر لیکر آگئے

    ویڈیو: مسلم لیگ ن کے امیدوار ریلی میں شیر لیکر آگئے

    فیصل آباد:مسلم لیگ ن کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں، خالد پرویز گل ریلی میں شیر لیکر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد شیر دیکھنے پہنچ گئی، کارکنان شیر کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے جبکہ بچےبھی قریب موجود تھے۔

    شہری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلی میں لایا گیا شیر خطرناک بھی ہو سکتا ہے، واضح رہے کہ خالد پرویز گل پی پی 107 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جبکہ یہ ریلی سمندری روڈ پر اپنے حلقے پی پی 107 میں نکالی گئی۔

  • سفاری کے دوران سیاحوں کی شیر کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    سفاری کے دوران سیاحوں کی شیر کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

    سفاری کے دوران سیاحوں کی جانب سے شیر کو ہراساں اور تنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اکثر منچلے لوگ جنگلی جانوروں کو قریب سے دیکھنے کے لیے مہم جوئی کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اس کے لیے جنگلوں کا رخ کرتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ سفر سیاحوں کے لیے مشکل بھی بن جاتا ہے لیکن یہاں الٹا ہوا کہ لوگوں کے ایک گروپ نے مل کر شیر کو ہراساں کیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل کی سفاری پر جانے والے سیاحوں کے ایک گروپ کا سامنا ٹائیگر سے ہوگیا۔

    شیر اس دوران سڑک کنارے چلنے کی کوشش کرتے ہوئے وہاں سے جانا چاہتا ہے تاہم سیاحوں کی تعداد کافی زیادہ تھی اس لیے وہ شیر کو تنگ کررہے ہیں اور اس کے لیے پریشان کن صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

    https://twitter.com/ParveenKaswan/status/1731874907653300224?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1731874907653300224%7Ctwgr%5Ed893a48555d182b52dfb749eb53dd4a9f9a31f39%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Foffbeat%2Fwatch-chaos-erupts-among-tourists-as-tiger-spotted-during-safari-4639587

    اس ویڈیو کو دیکھ کر کئی لوگ غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، بہت سے لوگوں نے سیاحوں کے اس عمل کو ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

    انڈین فاریسٹ سروس کے افسر پروین کاسوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ ساتھ ہی انھوں نے کیپش میں لکھا کہ ’ٹائیگر کی سفاری اس وقت شیر کیا سوچ رہا ہوگا؟‘

    سیاحوں کی جانب سے شیر کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کو صرف ایک دن میں 4 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اسے 1,700 لائکس مل چکے ہیں۔