Tag: شیرشاہ

  • کراچی، تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 دوست جاں بحق

    کراچی، تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 دوست جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ چوک پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں چوک پر کھڑے ایک ٹریلر کے ساتھ بے قابو کار ٹکرا گئی جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے، دو شدید زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں دوست تھے، تمام افراد شیر شاہ اور اردو بازار کے رہایشی تھے، جاں بحق ہونے والوں میں فاروق علی، افتخار مجید اور کامران خان شامل ہیں جب کہ جمیل اور سہیل زخمی ہوئے، حادثے کے وقت افتخار گاڑی چلا رہا تھا۔

    افتخار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ افتخار کی اپنی اور شادی کی سال گرہ تھی، وہ دوستوں کو مٹھائی کھلانے لے جا رہا تھا، افتخار مجید نے 8 بکرے بھی خریدے تھے، اور 150 دوستوں کی دعوت رکھی تھی، جس کے لیے ایک فارم ہاؤس بک کرا رکھا تھا، حادثے کی شکار گاڑی میٹروول سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹریفک حادثات میں کراچی پولیس اہل کار جاں بحق، جناح اسپتال کے پروفیسر زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں کراچی پولیس اہل کار جاں بحق جب کہ جناح اسپتال کے پروفیسر زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس اہل کار اللہ دتہ پرانا گولیمار انڈرپاس کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جبکہ جناح اسپتال کراچی کے آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر سعید منہاس آرٹس کونسل کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے۔

    دو روز قبل بھی کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 میں ایک ٹریفک حادثے میں پولیس اہل کار زخمی ہو گیا تھا۔ جب کہ قیوم آباد ندی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں ریسکیو ذرایع کے مطابق ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • کراچی : شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی : شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا

    آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی گاڑیاں فوراً موقع پرپہنچیں،آپریشن میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    فائرآفیسر لیاری اسٹیشن کے مطابق آپریشن کے دوران 2 فائرفائٹرزجھلس کرمعمولی زخمی ہوئے، متاثرہ روئی کے گودام میں کولنگ کاعمل جاری ہے۔

    فائرآفیسرسعیداللہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہوسکے گا۔

    کراچی: ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے شارع فیصل پرواقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔

    وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے کے پی ٹی فائرفائٹنگ ٹیم کوموقع پرپہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائرفائٹنگ ٹیم آگ بجھانے کے عمل میں مدد کرے۔

    کراچی : شیرشاہ میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے شیرشاہ کی کباڑی مارکیٹ میں واقع کپڑے کے گوادم میں آگ لگ گئی تھی جسے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا تھا۔

  • کراچی: شیرشاہ میں کیمیکل گودام میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی: شیرشاہ میں کیمیکل گودام میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے شیرشاہ میں واقع کیمیکل گودام میں لگی آگ پر فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیرشاہ میں کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا، گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوآپریشن میں فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ فائربریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پایا، کم وسائل کے باوجود محکمہ فائربریگیڈ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ فائربریگیڈ کوجدیدآلات سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہرقائد میں آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع عمارت میں لگی آگ پر فائربریگیڈ، پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی 10 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا تھا۔

    کراچی: فیکٹری میں لگی آگ نے فائربریگیڈ کی خامیاں عیاں کر دیں

    یاد رہے کہ رواں سال 5 جولائی کوکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فوم فیکٹری میں لگنے والے آگ نے سب جلا کر خاکستر کر دیا تھا، آگ پر ساڑھے بارہ گھنٹے بعد قابو پایا جاسکا تھا۔

  • شیرشاہ پل سے پانی کا ٹینکر گرنے سے1شخص جاں بحق

    شیرشاہ پل سے پانی کا ٹینکر گرنے سے1شخص جاں بحق

    کراچی: شیر شاہ پل سے پانی کا ٹینکر نیچے گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شیر شاہ پل سے پانی کا ٹینکر نیچےگرنےسے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی کا ٹینکر چڑھائی چڑھتے ہوئے نیچے آگرا جس کے نتیجے میں ٹینکر ڈرائیور کا ہیلپر جان کی بازی ہار گیا۔ٹینکر گرنے کے باعث شیر شاہ روڈ کو بلاک کردیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہناہے کہ پانی کاٹینکر مسجد کے قریب گرا جس کے باعث نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے نمازی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکہ ایک شخص ہلاک دو زخمی

    کراچی میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکہ ایک شخص ہلاک دو زخمی

    کراچی : شیرشاہ میں دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں مارٹر گولہ پھٹنے سےزوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو  زخمی ہوگئے۔

    ایس پی سائٹ ایریا ساجد سدوزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے قریب واقع فیکٹری میں صفائی کے دوران اسکریپ کا سامان باہر لاتے ہوئے اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اکبر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    جبکہ عبدالرحمان اور پیر محمد نامی دو افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی طلب کی گئی جس نے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ اسکریپ مال میں موجود پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے ہوا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے ایک زخمی شخص کو مزید تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔