Tag: شیریں مزاری

  • شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی قرار

    اسلام آباد : سابق وفاقی ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا، 21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ان کو گرفتار کیا تھا۔

    تفصیلات کے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن نے محفوظ فیصلہ سنایا‏، جس میں سابق وفاقی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیاہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد نے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب تحقیقات کرے۔

    یاد رہے 21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیا تھا۔

  • شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، شیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئی۔

    نیب پراسکییوٹر نے کہا نیب نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کر دی تھی ، ہم نے مارچ میں ہی شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کردی تھی۔

    نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود کا کہنا تھا کہ کیونکہ شیریں مزاری 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ملزمہ نہیں ہیں۔

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بھی عدالت کو بتایا کہ ہم نے بھی 27 مارچ کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر اطلاع دے دی تھی، جس پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کابینہ کے پاس اور کام بہت ہیں یہ کام ہم نے کر دیتے ہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

  • شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔

     یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 دسمبر کو سابق وزیر شیریں مزاری کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

    فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ درخواست گزار شیریں مزاری کسی مقدمے میں مفرور یا اشتہاری بھی نہیں، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے نکال کر رپورٹ جمع کرائیں۔

    واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ پولیس کی درخواست پر پی سی ایل میں نام ڈالا گیا تھا۔

  • شیریں مزاری کا نام ایک ہفتے کے اندر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    شیریں مزاری کا نام ایک ہفتے کے اندر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے کے اندر سابق وزیر شیریں مزاری کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    جس میں عدالت نے ایک ہفتے کے اندر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں لکھا دوران سماعت بتایا گیا کرمنل کیسز کے تفتیشی افسر کی سفارش پر نام پی سی ایل میں ڈالا گیا، تفتیشی افسر سے اس بابت ریکارڈ طلب کیا تو پیش نہ کیا جاسکا۔

    تفصیلی فیصلے میں کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا گیا اسلام آباد میں اورکتنےملزمان کا نام پی سی ایل پرہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کے سوال پر کوئی جواب دینے میں ناکام رہے، بیس جولائی کا فیصل مقبول شیخ کی درخواست پر جاری فیصلہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ فیصل مقبول شیخ کیس کے فیصلے کو کہیں چیلنج نہیں کیا گیا،یہ فیصلہ حتمی شکل اختیارکرچکاہے، سرکاری وکیل نے بتایا شیریں مزاری نے گرفتاری کے بعد قانون کے مطابق ضمانت لی، ڈاکٹر شیریں مزاری کوسات میں سے پانچ مقدمات میں ضمانت ملی، دو میں ڈسچارج کردیا گیا۔

    فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار شیریں مزاری کسی مقدمے میں مفرور یا اشتہاری بھی نہیں، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے نکال کر رپورٹ جمع کرائیں، پٹیشنر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے پہلے آگاہ نہیں کیاگیا، پی سی ایل میں نام ڈالنے سے قبل شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، اس اقدام سے فریقین کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

  • شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا اور شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اورغیر قانونی قرار دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتےمیں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرارکو رپورٹ پیش کریں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست م21 نومبر کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل ہے، پولیس کی درخواست پر پی سی ایل میں نام ڈالا گیا تھا۔

  • شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پولیس کی جانب سے وکیل طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے کہا کہ کئی لوگوں پرکریمنل کیسز ہیں صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا۔

    پولیس وکیل طاہر کاظمنے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7مقدمات درج ہیں ،جن کے پاس کھانا پینانہیں ہوتاانھوں نے تو بیرون ملک نہیں جاناہوتا ، شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے، ان لوگوں سےکوئی ڈر نہیں ہوتاجن کی ٹریول ہسٹری نہ ہویاکھانےپینےکی کمی ہو۔

    عدالت نے کہا کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہےیہ تو کوئی بات نہ ہوئی، بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

  • ای سی ایل کیس : آئی جی اسلام آباد پر 25ہزار روپے کا جرمانہ، رقم شیریں مزاری دینے کا حکم

    ای سی ایل کیس : آئی جی اسلام آباد پر 25ہزار روپے کا جرمانہ، رقم شیریں مزاری دینے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹشنر شیریں مزاری کو دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ، عدالت کے بار بار کے حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پرجرمانہ عائد کیا گیا۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹشنر شیریں مزاری کو دیں اور2اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ 10اگست تک جواب جمع نہیں کرایا ایک ہفتہ مہلت کی استدعا عدالت نے منظور کی ،29اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا ، آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا ؟ آئی جی انکوائری کرائیں ،انکوائری کرکے ایکشن لیکر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا۔

  • میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے ،  شیریں مزاری

    میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے ، شیریں مزاری

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے ، عدالتوں سے میں اپیل کرتی ہوں انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو دھوپ میں بٹھائے رکھا تھانے پہنچی تو بے ہوش ہوگئی، میری بیٹی کو بے ہوش ہونے پر سیل میں بغیرطبی امدادبند کر دیا گیا۔3

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نہ کھانا استعمال کے قابل ہے اور نہ واش روم کی کوئی حالت، میری بیٹی کو صحت کے مسائل ہیں جس پراس نے کھانے سے منع کر دیا، بیٹی کو کہا ہے صحت کا خیال رکھو دشمن توچاہتا ہے صحت خراب ہو۔

    سابق وزیر نے کہا کہ میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے،عدالتوں سے میں اپیل کرتی ہوں انسانی حقوق کاتحفظ کریں۔

    گذشتہ روز سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو رات گئے اسلام آبادمیں اُن کی رہائش گاہ سےگرفتار کرلیا گیا تھا.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواتین پولیس اورسادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اُن کی بیٹی کو ساتھ لے گئے ہیں، وارنٹ نہیں دکھایا اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے، لیپ ٹاپ اور فون بھی ساتھ لے گئے۔

  • شیریں مزاری کی صاحب زادی ایمان مزاری گھر سے گرفتار

    شیریں مزاری کی صاحب زادی ایمان مزاری گھر سے گرفتار

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحب زادی ایمان مزاری کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا، تھانہ ترنول پولیس ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

    شیریں مزاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بیٹی کو لے گئے ہیں، اہلکار ہمارے سیکیورٹی کیمرے اور ایمان کا لیپ ٹاپ اور فون بھی لے گئے ہیں۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ اہل کاروں نے وارنٹ بھی نہیں دکھایا، یہ اغوا ہے، گھر میں اس وقت دو خواتین ہی موجود تھیں۔

  • شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست، ایف آئی اے نے جواب جمع کرا دیا

    شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست، ایف آئی اے نے جواب جمع کرا دیا

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانےکی درخواست پر جواب جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، جس میں کہا ہے کہ شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کی درخواست پرپاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالاگیا۔

    عدالت کی جواب کی کاپی شیریں مزاری کوفراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

    گذشتہ سماعت میں شیریں مزاری کے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیرزاد نے عدالت کو بتایا تھا کہ میڈیا سے ہم نے سنا ہے کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے۔

    جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا تھا کہ آپ کیسے فرض کر سکتے ہیں آپ کا نام ای سی ایل پر ہے ؟ شیریں مزاری کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی دستاویز موجود نہیں جہاں لکھا ہو نام شامل ہے۔

    معزز جج نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں ؟عدالت کو آگاہ کریں۔