Tag: شیریں مزاری

  • دنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو، لاک ڈاؤن دیکھ رہی ہے، شیریں مزاری

    دنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو، لاک ڈاؤن دیکھ رہی ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد : نسانی حقوق کی وفاقی وزیرشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا اوردنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،لاک ڈاؤن اور گرفتاریاں  دیکھ رہی ہے، گرپاکستان دنیا سے یہ کہتا ہے کہ آوازاٹھائیں اوربدمعاش مودی سرکارسے اس بارے میں بات کریں توکیا یہ استحصال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی میڈیا اوردنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،لاک ڈاؤن اورگرفتاریاں دیکھ رہی ہے، بھارتی قابض فورسزنہتے کشمیریوں کا قتل،پیلیٹ گن کا استعمال کررہی ہیں ، اگرپاکستان دنیا سے یہ کہتا ہے کہ آوازاٹھائیں اوربدمعاش مودی سرکارسے اس بارے میں بات کریں توکیا یہ استحصال ہے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو گھروں میں محصور ہوئے ایک ماہ ہوگیا، کھانے پینے کی اشیا اورادویات ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں‌ : مقبوضہ کشمیرمیں 30ویں روز بھی کرفیو

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جاسوسی کے لئے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کردیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء اوردوائیں ختم ہونے سے بڑے انسانی المیے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تعلیمی اداروں ہوں یا کاروباری مراکز یا پھر گلی محلوں کی دکانیں سب پرتالے پڑے ہیں، کمیونیکشن بلیک آؤٹ بھی بدستورجاری ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹی وی نشریات اور لینڈ لائن فون ہونے سے کشمیریوں کا رابطہ دنیا سے منقطع ہے۔

    بھارتی فورسزنے نام نہاد آپریشن میں متعددنوجوانوں کوگرفتار کرلیا،گرفتارکشمیری نوجوانوں پربدترین تشددکیا جارہا ہے۔

  • شیریں مزاری کا پریانکاچوپڑا سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکاعہدہ واپس لینےکامطالبہ

    شیریں مزاری کا پریانکاچوپڑا سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکاعہدہ واپس لینےکامطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یونیسف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکا عہدہ واپس لینے کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یونیسف کی ایگزیکٹوڈائریکٹر کوخط لکھا ، جس میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکا عہدہ واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

    شیریں مزاری نے خط میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے، پریانکا چوپڑا ان اقدامات اوربھارتی وزیردفاع کی جوہری دھمکیوں کوکھلے عام سپورٹ کررہی ہیں۔

    خط میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا پریانکا چوپڑہ کے بیانات سےاقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیرکا عہدہ مذاق بن کررہ گیا ہے،انہیں فوری طورپراس عہدے سے ہٹایا جائے۔

    شیریں مزاری نے کہا مودی حکومت کی پالیسی نسل کشی،قتل عام،فاشزم کی نازی ڈاکٹرین ہے، ان کی حمایت میں پریانکا کے بیانات اقوام متحدہ کی امن اورخیرسگالی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

    خط میں اقوام متحدہ کی گڈ ول سفیر پریانکاچوپڑا کی ساکھ پر سوالات اٹھاتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق نے کہا اقوام متحدہ کی گڈول سفیرایٹمی جنگ کی حامی ہیں، پریانکا چوپڑاامن سےزیادہ جنگ کاپیغام دےرہی ہیں، ان کارویہ جانبدارہے، اور یہ رویہ اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالات اٹھاتاہے۔

    یاد رہے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل سوال پوچھنے پر پاکستانی لڑکی کو جھاڑ پلادی تھی۔

    پاکستانی خاتون کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر غصے میں آنے پر بولی وڈ اداکارہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور آن لائن یونیسیف سے مطالبہ کیا گیا کہ ان سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے۔

  • بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، شیریں مزاری

    بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کرایل اوسی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت پاکستان سے محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    شیری مزاری نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کرایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت نے بغیر وارننگ ستلج میں پانی چھوڑا۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ بھارت شملہ معاہدے کی خلاف ورزی اوراب انڈس واٹرٹریٹی کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے، صاف ظاہر ہے بھارت تنازع کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا تھا جس کے نتیجے میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دیے، پی ڈی ایم اے پنجاب، قصور اور دریائے سندھ کے اطراف انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوگا، بھارت نے سرکاری طور پر ابھی تک اطلاع نہیں دی ہے۔

  • پاکستان کے مؤثر جواب پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: شیریں مزاری

    پاکستان کے مؤثر جواب پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت سازش کررہا ہے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارتی رویے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بے معنی دھمکی دی گئی.

    پاکستان کی جانب سے مؤثر حکمت عملی پر بھارت خوفزدہ ہوگیا ہے، بھارتی دھمکی کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان کے مؤثر جواب پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے.

    شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے، پالیسی ری وزٹ2003 میں کرلی تھی، مودی سرکار اپنے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے.

    مزید پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع کا ’ایٹمی حملے کی پالیسی‘میں تبدیلی کا عندیہ

    خیال رہے کہ آج بھارتی وزیردفاع راج ناتھ نے مسئلہ کشمیر پر ایک اور گیدر بھبکی لگاتے ہوئے ہندوستان کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا بیان مسئلہ کشمیر کے ایٹمی جنگ کا فلیش پوائنٹ ہونے کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہے.

    یاد رہے کہ 7 اگست 2019 کو پارلمینٹ میں‌ خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا تھا کہ بھارت عالمی سمجھوتےکی دھجیاں اڑارہاہے،آرٹیکل370کوہم نےاورکشمیریوں نےکبھی تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال کیا اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔پاکستان اب بھارتی حکومت کوروگ حکومت کہے۔

  • بھارت کو روگ اسٹیٹ قراردینا چاہیے ، شیریں مزاری

    بھارت کو روگ اسٹیٹ قراردینا چاہیے ، شیریں مزاری

    اسلام آباد: بھارتی پارلیمنٹ کی مقبوضہ کشمیر پر جدا گانہ حیثیت ختم کرنے پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج بھی جاری ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کو روگ اسٹیٹ(بدمعاش ریاست) قراردینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکراسدقیصرکی زیرصدارت پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی سمجھوتےکی دھجیاں اڑارہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےجوایکشن لیااس کاذکرکل بھی وزیراعظم نےکیا ، جو ممالک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتےہیں وہ ایسےہی کرتےہیں۔بھارت سب سےپہلےمسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ میں لےکرگیا اوروہاں بھارت نےخودکہاکہ کشمیرایک متنازع مسئلہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نےخودتسلیم کیا تھا کہ کشمیرکامسئلہ عالمی سطح کاہے، لیکن اب بھارت نے کشمیر کے مسئلے کو غیرقانونی طورپرتبدیل کیا اوروہاں کی پارلیمنٹ میں غیرقانونی اقدام اٹھایاگیا۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کا یہ اقدام جنیواکنونشن کےپیش نظرجنگی جرم کہلائےگا،بھارت نےسیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور شملہ آرڈیننس کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت عالمی سمجھوتےکی دھجیاں اڑارہاہے،آرٹیکل370کوہم نےاورکشمیریوں نےکبھی تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال کیا اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔پاکستان اب بھارتی حکومت کوروگ حکومت کہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا تھا، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں اورجائیدادیں بھی حاصل کرسکیں گے۔

    بعد ازاں بھارتی صدرنے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پردستخط کردیے اورگورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اعلان مسترد کردیا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طورپر متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔

  • مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہے: شیریں مزاری

    مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یو  این چارٹر کے تحت ہنگامی اجلاس کی درخواست دینی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز  کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنا آئین توڑا، ہمیں لال جھنڈی دنیا کو دکھانی چاہیے تھی.

    شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت1948میں مسئلہ کشمیر خود لے کر اقوام متحدہ گیا تھا، یواین چارٹر6 کے تحت بھارت مقبوضہ کشمیرکو متنازع علاقہ تسلیم کیا، بھارت نےکشمیر کی حیثیت ختم کر کے جنگی جرم کیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہے، موجودہ صورت حال میں شہباز شریف نامناسب کردار ادا کرناچاہتے ہیں، کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اپوزیشن کی سنجیدگی نظرنہیں آرہی.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے. آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق 7 رکنی خصوصی ٹیم قانونی، سیاسی، سفارتی معاملات پرکام کرے گی.

    اس خصوصی ٹیم میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ شامل ہوں‌ گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے.

  • پیپلزپارٹی اورن لیگ قبائلی علاقوں کےانتخابات میں کہیں نہیں، شیریں مزاری

    پیپلزپارٹی اورن لیگ قبائلی علاقوں کےانتخابات میں کہیں نہیں، شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اوربلاول بھٹو کا بیانیہ عوام کی توجہ حاصل نہ کرسکا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ قبائلی علاقوں کے انتخابات میں کہیں نہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو کا بیانیہ عوام کی توجہ حاصل نہ کرسکا۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ماضی میں یہ پارٹیاں ڈرون حملوں کی حمایت کرتی تھیں، عمران خان اورپی ٹی آئی نے ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقامی لوگوں کو ماضی کی ساری باتیں یاد ہیں۔

    فاٹا الیکشن : غیرحتمی نتائج جاری، چھ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

    واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 6، تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔

  • پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے لیے قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے: شیریں مزاری

    پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے لیے قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے لیے قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں 2 بل التوا کا شکار ہیں، جب کہ بلاول بھٹو اس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پی پی انسانی حقوق کے سلسلے میں قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی ہے، معذوروں سے متعلق بل ایک ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا ہے، زینب الرٹ بل کمیٹی میں موجود ہے لیکن چیئرمین کمیٹی کو پرواہ نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور بچوں کے معاملے پر سیاست کرنا افسوس ناک ہے، بلاول بھٹو بلوں کی منظوری میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  آج پاکستان جمود کے دور میں داخل ہو چکا ہے: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بل منظوری کی بجائے پی پی رکن کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنا دی گئی ہے، ذیلی کمیٹی کی سربراہ نے بل میں زینب کا نام ہونے پر اعتراض اٹھایا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی توبے نظیر کا نام ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ہو بل کو روک نہیں سکتا، انتظار کر لیا، اب عید کے بعد دونوں بل اسمبلی میں لائیں گے۔

  • عالمی برادری خطے میں امن کے لئے انڈیا کو ڈائیلاگ پر آمادہ کرے: شیریں مزاری

    عالمی برادری خطے میں امن کے لئے انڈیا کو ڈائیلاگ پر آمادہ کرے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کشیدگی پاکستان اور انڈیا کے مفاد میں نہیں، اسٹریٹیجک استحکام کے لئے باہمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنوبی ایشیا میں استحکام اور درپیش چیلنجز سے متعلقہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ وار ایک غیر روایتی اور سائبر جنگ ہے، اس جنگ کے حوالے سے ٹھوس سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ 2018 میں ہم نے ہائبرڈ وار کا لفظ سنا، یہ جنگ کی ایک نئی قسم ہے، اس جنگ کے ٹول بدلے ہیں، لیکن یہ جنگی اسٹریٹیجی کا حصہ رہی۔

    انھوں نے کہا کہ غور کرنا ہوگا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا کیا مقصد ہے، پاکستان کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے، خطے میں اسٹریٹیجک استحکام لانا ہے، جس کے لیے باہمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: شیریں مزاری کا دورہ بیلجیئم، کشمیر میں بھارتی مظالم پر توجہ مبذول کرائی

    شیریں مزاری نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس زیادہ ذرائع نہیں، ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے، جنوبی ایشیا میں نیوکلیئر طاقتوں کے ہوتے ہوئے استحکام بڑا چلینج ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں بھارتی فوج کو ٹیکنیکل جواب دیا، پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دے کر واضح‌ پیغام دیا تھا، ہمیں امید تھی کہ بھارت پاکستان کے جواب سے کچھ سیکھے گا، مگر بھارت نے کچھ نہیں سیکھا، ہمیں ڈائیلاگ کی طرف جانا چاہیے، عالمی برادری خطے میں امن کے لئے انڈیا کو ڈائیلاگ پر آمادہ کرے۔

  • شیریں مزاری نے امریکی سفیر کو سیاسی بونا قرار دے دیا

    شیریں مزاری نے امریکی سفیر کو سیاسی بونا قرار دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزرا نے وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید پر افغانستان میں تعینات امریکی سفیر کے دانٹ کھٹے کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر جون راڈنی باس نے اپنی ٹویٹر پوسٹ میں لکھا کہ کرکٹ کے بعض پہلوؤں کا سفارت کاری پر اطلاق کیا جا سکتا ہے لیکن بعض کا نہیں۔

    اس کے بعد امریکی سفیر نے افغان امن عمل کو اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے عمران خان پر بے جا تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ضروری ہے کہ وہ افغان امن عمل کے ساتھ اپنی بال ٹمپرنگ کی خواہش کو روکے۔

    پی ٹی آئی کے وفاقی وزرا نے امریکی سفیر کے اس بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جون راڈنی باس کو آئینہ دکھا دیا، شیریں مزاری نے ٹویٹر پر امریکی سفیر کو سیاسی بونا قرار دے دیا۔

    وفاقی وزیر انسانی حقوق نے امریکی سفیر کو مخاطب کر کے کہا کہ جس طرح بال ٹمپرنگ سے متعلق آپ کی معلومات باطل ہیں اسی طرح اس خطے اور افغانستان سے متعلق بھی آپ سوجھ بوجھ سے عاری ہیں۔

    شیریں مزاری نے سخت الفاظ میں کہا کہ آپ جس جہالت میں مبتلا ہیں وہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے، آپ کا رویہ صدر ٹرمپ کے فسادی رویے کی ایک اور نشانی ہے، یہی زلمے خلیل زاد کا طرز عمل رہا۔

    وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ٹویٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کرکٹ اور ڈپولومیسی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ افغان امن عمل ایک نازک موڑ پر ہے، امید ہے کہ امریکا اس قسم کے نازک مسائل سے نمٹنے کے لیے کوئی بہتر سفارت کار ڈھونڈے گا۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور نے بھی پیچھے رہنا مناسب نہیں سمجھا اور امریکی سفیر کے ٹویٹ پر براہ راست جواب دیا کہ آپ مختلف حکومتوں کے ادوار میں آدھی دنیا گھوم چکے ہیں، وہ حکومتیں جنھوں نے ہر جگہ بغیر کسی وجہ کے ہزاروں لوگوں کو قتل کیا۔ ہم نے کئی اچھے امریکی سفیر دیکھے ہیں تاہم آپ اپنے افسوس ناک رویے کے باعث ان میں شامل نہیں۔