Tag: شیریں مزاری

  • تحریک انصاف کا کل ہر حال میں پلان سی پر عمل در آمد کااعلان

    تحریک انصاف کا کل ہر حال میں پلان سی پر عمل در آمد کااعلان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل فیصل آباد میں احتجاج کرےگی، مذاکرات شروع بھی ہوئےتواحتجاج جاری رہےگا۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا کل ہر حال میں پلان سی پر عمل در آمد کرےگی، تحریک انصاف کی تحریک پر امن ہے کل ہر صورت احتجاج ہو گا، ان کے بقول مذاکرات سے متعلق حکومتی سنجیدگی بھی سوالیہ نشان ہےاورمذاکرات شروع بھی ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ دباؤ نہ ہو تو حکومت اپنی ہی بات سے مکر جاتی ہے۔

  • جلسےکی اجازت سےمتعلق ترجمان وزیراعظم کابیان، پی ٹی آئی کی تردید

    جلسےکی اجازت سےمتعلق ترجمان وزیراعظم کابیان، پی ٹی آئی کی تردید

    اسلام آباد: تحریک انصاف نےترجمان وزیر اعظم مصدق ملک کے جلسے کی اجازت سے متعلق بیان کی تردید کردی۔

    ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کاکہناہےتیس نومبر کے جلسے کی اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنراسلام آبادکو بیس نومبر کو درخواست دی، درخواست کی نقل پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔ترجمان وزیر اعظم کا یہ بیان کہ جلسے کی اجازت کے لئے پی ٹی آئی نے انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھاڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات بھی کی جاچکی ہے جس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کا کالعدم تنظیموں کےساتھ تعلق رہا ہے، شیریں مزاری

    مسلم لیگ ن کا کالعدم تنظیموں کےساتھ تعلق رہا ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد: شیریں مزاری کاکہناہے مسلم لیگ ن اور ان کی لیڈر شپ کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق رہا ہے، وزیر اطلاعات حقائق توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری خم ٹھو ک کر سامنے آگئیں انہوں نے بھی بذریعہ وڈیو ثبوت پیش بھی کئے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کی گو رنمنٹ گرانے کیلئے اسامہ بن لا دن سے پیسے لئے، ریاستی اداروں پر حملے کا کلچر ن لیگ نے متعارف کیا، انیس ستانوے میں سپریم کو رٹ پر حملہ ن لیگ نے کیا جبکہ عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کی مذمت کی پر ویز رشید ہم پر الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنما دہشت گردوں سے ملتے ہیں جس کے ثبوت موجود ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہما ری تحریک عدم تشدد پر مبنی ہے اس کے باوجود ہمارے قائد و رہنماوں کے وارنٹ جاری کئے گئے ہم چھپ کر نہیں بیٹھے پو لیس آئے اور ہمیں گرفتار کرلے حکومت گندی سیاست کے ذریعے جمہوریت ڈی ریل کر نے کی کو شش کر رہی ہے۔

  • آئی ایس آئی کی تجویز خود حکومت نے مذاکرات میں دی تھی، شیریں مزاری

    آئی ایس آئی کی تجویز خود حکومت نے مذاکرات میں دی تھی، شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو شامل کرنے کی تجویز خود حکومت نے مذاکرات میں دی تھی۔

    ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دراصل دھاندلی کی تحقیقات کرانا ہی نہیں چاہتی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کو تحقیقات میں شامل کرنا پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ یہی تجویز مذاکرات کے دوران حکومتی ٹیم نے دی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کی دھاندلی کی تحقیقاتی ٹیم میں شمولیت چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ مسئلے کے حل کے لئے عمران خان نے خود لچک کا مظاہرہ کیا، مذاکرات کے لئے تیار ہیں،مگر حکومت سیاسی گیم کھیل رہی ہے۔

  • دھاندلی کی تحقیقات کے دوران دھرنا جاری رہے گا، شیریں مزاری

    دھاندلی کی تحقیقات کے دوران دھرنا جاری رہے گا، شیریں مزاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے میاں نواز شریف جب تک وزیراعظم ہیں اس وقت تک دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں ۔

    ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے عمران خان نے سپریم کورٹ کے آزادکمیشن کے ذریعہ دھاندلی کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے دھرنہ ختم کرنے کا اشارہ نہیں دیا۔ شیریں مزاری نے عمران خان کے موقف کو پھر دہرایا کہ ایک آزاد کمیشن ایک مقررہ وقت میں تحقیقات مکمل کرے، ترجمان پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ اس دوران دھرنا جاری رہے گا۔

  • تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لےگی، شیریں مزاری

    تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لےگی، شیریں مزاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا کہ 30 نومبرکو دھرنوں میں نئی روح پھونکے گے۔

    پا کستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیرین مزاری نے صحافیوں سے با ت کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی استعفوں کےمؤقف پرقائم ہے اور ہمارے اراکین اسمبلی انتیس اکتوبرکو اسپیکرقومی اسمبلی کےسامنے پیش ہوں گے۔

    شیرین مزاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نظام کی تبدیلی چاہتےہیں، 30 نومبر کو دھرنوں میں نئی روح پھونکیں گے پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، ضمنی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیس ٹو کیس کریں گے۔

     جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کے بیان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مولا نا نےخواتین کیخلاف شرمناک الفاظ استعمال کیے۔

  • شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پی ٹی آئی کی مذمت

    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پی ٹی آئی کی مذمت

    اسلام آباد:  پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں ڈرون حملے سے سات افراد ہلاکتوں کی شدید مذمت کی، انکا کہنا ہے کہ حملے آپریشن ضربِ عضب کے لئے نقصان دہ ثا بت ہوں گے۔

    امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں حملہ کیا، جاسوس طیاروں نے ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل داغے۔ حملوں کی زد میں آنے سے نصف درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    شمالی وزیر ستان میں اس سے پہلے بھی متعدد ڈرون حملے کئے جاچکےہیں، جن میں شدت پسند کمانڈروں کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی لقمہ اجل بنی ہے۔

    پاکستان نے ڈرون حملوں کو ہمیشہ ملکی سالمیت اورخود مختاری کے خلاف قرار دیا اور امریکہ سے بارہا احتجاج بھی کیا لیکن اس کے باوجود ڈرون حملوں کا سلسلہ رک نہ سکا۔

  • عمران خان، افتخار چوھدری پر دئیے گئے بیانات پر قائم ہیں, شیریں مزاری

    عمران خان، افتخار چوھدری پر دئیے گئے بیانات پر قائم ہیں, شیریں مزاری

    اسلام آباد: شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان، افتخار چوھدری کے بارے میں اپنے دئیے گئے بیانات پر قائم ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بیانات پر قائم ہیں جو انہوں نے افتخار چوھدری کے بارے میں دئے ہیں، افتخار چوھدری کو بھیجے گئے جواب پر عمران خان کو بائی پاس کیا گیا ، گیارہ مئی کے انتخابات میں ریٹرنگ آفسران اور دیگر کے حوالے سے بھی ان کے خیالات تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ افتخار چوھدری کو بھیجا جانے والے جواب کا عمران خان کو علم نہیں، عمران خان کی جانب سے افتخار چوھدری کو کوئی معافی نامہ نہیں بھیجا گیا۔

  • افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    افتخارچوہدری کے سیاسی عزائم ہمارے مؤقف کی توثیق ہیں، شیری مزاری

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری کاکہنا ہےکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےسیاسی عزائم کےحوالےسےخبریں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جن سے پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری نومارچ کواپنی برطرفی سے پہلے اعلیٰ فوجی حکام سے رابطے میں تھے۔

     شیریں مزاری نے مزید کہا کہ افتخار چوہدری ماضی میں مشرف کے لئے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے تھے۔ جون دوہزار سات کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیانِ حلفی میں تمام ترتفصیلات درج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام معلومات دوہزار تیرہ کے انتخابات میں افتخار چوہدری کے کردار سے متعلق پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق کرتی ہیں۔

  • عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، شیری مزاری

    عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، شیری مزاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے عمران خان اور چو ہدری نثار کے درمیان ہو نے والے رابطے پر لاعلمی ظاہر کردی ہے۔

    تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے کہاکوئی بیک ڈور چینل ہے نہ عید کے بعد سے آج دن تک حکومت سے کوئی رابطہ ہوا، چیف آزادی مارچ سیف اللہ  کا کہنا ہے عمران خان اور چوہدری نثار میں رابطہ معمول کی بات ہے وہ اچھے دوست ہیں، دونوں کے درمیان رابطے پرانی بات ہے،انھوں نے کہالانگ مارچ کی تیاری مکمل ہے،آزادی مارچ ہرحال میں ہو گا۔