Tag: شیریں مزاری

  • شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں ؟ آگاہ کریں، عدالت کی ہدایت

    شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں ؟ آگاہ کریں، عدالت کی ہدایت

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

    شیریں مزاری کے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیرزاد نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا سے ہم نے سنا ہے کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے۔

    جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ آپ کیسے فرض کر سکتے ہیں آپ کا نام ای سی ایل پر ہے ؟ شیریں مزاری کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی دستاویز موجود نہیں جہاں لکھا ہو نام شامل ہے۔

    معزز جج نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں ؟عدالت کو آگاہ کریں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے وہ آپ کو بتائیں نام ای سی ایل پر ہے یا نہیں۔

    وکیل احسن جمال پیرزادہ قانون کے مطابق تو کچھ ہو نہیں رہا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی

  • شیریں مزاری  کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

    شیریں مزاری کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانےکیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ کے ذریعے شیریں مزاری نے درخواست دائر کی ، جس میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا ہے کہ پی این آئی ایل لسٹ پر نام ڈالنا غیر قانونی ہے، استدعا ہے کہ پی این آئی ایل لسٹ پر نام ڈالنے کے ایکٹ کو عدالت غیر قانونی قرار دے اور پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

  • آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معذرت کرلی

    آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معذرت کرلی

    اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے معذرت کرلی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاتی کی گرفتاری پر  توہین عدالت کیس  کی سماعت ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا یا۔

    آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا جو تاثر بنا اس پر شرمندہ ہوں، معذرت کرتا ہوں، مستقبل میں ایسی کسی صورت حال سے بچنے کے لیے آفس آرڈر جاری کیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران کو آرڈر کیا ہے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، عدالت کی کسی ہدایت یا حکم کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

    شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کیس: آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب

    آئی جی ناصر خان نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا۔

    آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گرفتاری کرنے والے پولیس انچارج،کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، شیریں مزاری کی گرفتاری میں سب انسپکٹر حیدر علی ،کانسٹیبلز سہیل قریشی، فیصل، وقاص گرفتاری ٹیک میں شامل تھے جبکہ لیڈی کانسٹیبل میں سندس اور ماروی بھی شامل تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی سی پنڈی کے ایم پی او آرڈر سے پہلے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی آرڈر کی پولیس کو سروس نہیں ہوئی تھی، ڈی سی راولپنڈی کے ایم پی او کے تحت 17 مئی کے آرڈر سے متعلق ہمیں بتایا گیا۔

    آئی جی اسلام آباد نے جواب میں مزید کہا کہ تھانہ کوہسار کے آفیشلز راولپنڈی پولیس کے ساتھ شیریں مزاری کے گھر کے باہر گئے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی حکم سے متعلق پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

  • شیریں مزاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

    شیریں مزاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما شیریں مزاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ، جس کا اعلان وہ آج پریس کانفرنس میں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما شیریں مزاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ، وہ کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کرنے جارہی ہے۔

    پریس کانفرنس میں شیریں مزاری سیاسی مستقبل کے حوالےسے اہم اعلان کریں گی۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد چوتھی دفعہ پھرحراست میں لے لیا گیا تھا۔

    شیریں مزاری کے وکیل نے بتایا تھا کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لے گئی،شیریں مزاری کوکہاں لیجایا گیا ہے، پولیس نے نہیں بتایا۔

    یاد رہے پانچ روز قبل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

  • شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار،  رہا کرنے کا حکم

    شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

    جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے سماعت کی، شیریں مزاری کےوکلابیرسٹرشعیب رزاق اور انیق کھٹانہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نےشیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کاحکم جاری کر دیا۔

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے وکیل شیریں مزاری سے مکالمے میں کہا کہ درخواست میں آئی جی اسلام آباد کو فریق نہیں بنایا گیا،آئی جی اسلام آباد کوتوہین عدالت نوٹس جاری نہیں کیاجاسکتا۔

    جس پر وکیل رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی درخواست میں ترمیم کردیتےہیں تو جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے فواد چوہدری کیس میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، عدالت نے حکومت کوشک کافائدہ دےکرتحمل کامظاہرہ کیا۔

    جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ شیریں مزاری کے معاملے پر حکم نامہ جاری کریں گے ، عدالت نے پہلےتوہین عدالت نوٹس کےبجائے صرف نوٹس کیاتھا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیاآپ توہین عدالت درخواست میں آئی جی کو فریق بنانا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل زینب جنجوعہ نے بتایا کہ استفسارجی، ہم درخواست میں ترمیم کر کے آئی جی کوفریق بنائیں گے تا جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درخواست میں ترمیم ہو جائے پھر دیکھیں گے۔

    دوران سماعت جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس گرفتاری کا دفاع کر رہے ہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا چیف کمشنر نے پنجاب پولیس کی درخواست پر مناسب اقدامات کی ہدایت کی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے چیف کمشنر کے احکامات ماننے،عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی، یہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرنے کیلئے فِٹ کیس ہے۔

    جسٹس حسن اورنگزیب نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ خود کو مزید شرمندہ مت کریں ، کیا آپ چاہتے ہیں آنکھیں بند کر کے غیرقانونی کام ہونےدوں؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہمیں جیل میں ملاقات کی بھی اجازت نہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل حکام روسٹرم پر طلب کرلیا اور استفسار کیا کیا آپ نے انھیں ملاقات سے منع کیا تو جیل پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے ان کی 2ملاقاتیں کرائیں لیکن آخری بار ہفتے کی شام کویہ آئے ، جمیں نے انھیں کہا آپ دیر سے آئے صبح سویرے آجائیں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے یہ یاد رکھیں یہ ایم پی او کے تحت جیل میں ہیں کوئی ملزم نہیں ، یہ لوگ کسی کریمنل کیس میں ملزم نہیں۔

  • عدالت کا شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم

    عدالت کا شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری کو فوری  رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کاالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے 12 مئی کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بیٹی کے سامنے گرفتار کرلیا تھا۔

    پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری گرفتار

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

     

  • شیریں مزاری جیل میں بیمار، پمز منتقلی کے لئے  درخواست دائر

    شیریں مزاری جیل میں بیمار، پمز منتقلی کے لئے درخواست دائر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی جیل سے پمز اسپتال منتقلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم پی او کے تحت گرفتاری پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری جیل میں بیماری کا شکار ہے ، جس کے پیش نظر شیریں مزاری کی پمز منتقلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے اپنی والدہ کی طرف سے درخواست دائر کی ، جس میں درخواست گزار ایمان مزاری کی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو ہائی بلڈ پریشر ، فوڈ پوائزننگ ، پاؤں پر سوجن ہے، وہ 72 سال کی ہیں اور اڈیالہ جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیریں مزاری کو علاج کے لئے پمز منتقلی کا حکم دے۔

    یاد رہے 12 مئی کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں بیٹی کے سامنے گرفتار کرلیا تھا۔

    شیریں مزاری کی گرفتاری سے قبل ان کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ شیریں مزاری گھر میں موجود ہیں، پولیس نے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

    شیریں مزاری کی بیٹی نے لکھا تھا کہ 50 پولیس افسران اور اہلکار گھر کا دروازی توڑ رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم نے بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگی: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان نے سبق سیکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرا پنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نہیں، محض پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان نے سبق سیکھا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سربراہ کا مضحکہ خیز بیان حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

  • ایک بار پھر بدمعاشوں کے بلند بانگ دعوے بے نقاب ہوگئے، شیریں مزاری

    ایک بار پھر بدمعاشوں کے بلند بانگ دعوے بے نقاب ہوگئے، شیریں مزاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایک بار پھر بدمعاشوں کے بلند بانگ دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیکس دہندگان کےخرچے پر انہوں نے خاندان کے ہمراہ مفت چھٹیاں گزاریں۔

    رہنما شیریں مزاری نے مزید لکھا کہ کوئی بات نہیں کہ اگر ہمارے لوگ سستے آٹے وخریدنے کیلئے مر رہے ہیں۔

    شیریں مزاری نے ساتھ ہی ایک اخبار کی سرخی کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں جنیوا کانفرنس کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔

  • پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی: شیریں مزاری نے امریکی صدر کو آئینہ دکھادیا

    پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی: شیریں مزاری نے امریکی صدر کو آئینہ دکھادیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر جوبائیڈن کو جواب دیتے ہوئے کہا امریکا جوہری صلاحیت سے لیس غیرذمہ دارسپرپاور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے امریکی صدر کو آئینہ دکھا دیا۔

    ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ بائیڈن کی پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی توغیرمتوقع نہیں، امریکا یہ سب باقاعدگی سے کرنے کاعادی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن!آپ پاکستانی قوم سےمعافی مانگیں، تبدیلی سازش ناکام ہونے پر ایسے شر انگیز خیالات اُگلے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کیلئے اصل خطرہ جوہری امریکا ہے، جوبائیڈن آپ کا اپنے جوہری ہتھیاروں پر کوئی کنٹرول نہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکا جوہری صلاحیت سےلیس غیرذمہ دارسپرپاور ہے، بائیڈن صاحب آپ کے تو شہری تک محفوظ نہیں۔