Tag: شیریں مزاری

  • ’کوکو کورینا‘ کا ری میک: شیریں مزاری اور مومنہ میں ٹویٹر پر نوک جھونک

    ’کوکو کورینا‘ کا ری میک: شیریں مزاری اور مومنہ میں ٹویٹر پر نوک جھونک

    لاہور: وفاقی وزیر  شیریں مزاری کے  ’کوکو کورینا‘ کے ری میک پر سخت ردِ عمل کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور گلوکارہ مومنہ کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک شروع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو مومنہ مستحسن اور احد رضا کا’کوکو کورینا‘کا ری میک پسند نہیں آیا، جس پر سوشل میڈیا پر شیریں مزاری اور مومنہ کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی۔

    [bs-quote quote=”عظیم کلاسک تباہ کر دیا: شیریں مزاری
    آپ وزیر ہیں کم از کم حوصلہ افزائی ہی کر دیں: مومنہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شیریں مزاری کی تنقید پر احد بھی میدان میں آ گئے، بولے آپ کی پارٹی تبدیلی کی باتیں کرتی ہے مِس منسٹر آپ بھی خیال کریں۔

    کوکو کورینا 1966 میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ نواز اور ورسٹائل گلو کار احمد رشدی نے گایا، جسے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا تھا، یہ گانا آج بھی جو بھی سنتا ہے، سنتا ہی رہ جاتا ہے۔

    مومنہ مستحسن اور احد رضا میر کے گائے ہوئے ری میک پرسوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے، نوک جھونک میں وفاقی وزیر شیریں مزاری بھی شامل ہوگئیں۔

    شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا، ہولناک ۔۔۔ عظیم کلاسک تباہ کر دیا- جس پر مومنہ نے جواب دیا دل آزاری پر معذرت، آپ وزیر ہیں کم از کم حوصلہ افزائی ہی کر دیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کوک اسٹوڈیو: علامہ اقبال کی ’شکوہ جواب شکوہ‘ جدید موسیقی کے ساتھ


    شریں مزاری نے جواب میں کہا میری مرضی میری پسند مجھے گانا پسند نہیں آیا بات ختم۔ وفاقی وزیر نے مومنہ سے پوچھا وزارت کا میری پسند نا پسند سے کیا تعلق؟

    شیریں مزاری کی تنقید پر احد بھی برا مان گئے بولے مِس منسٹر آپ کی پارٹی تبدیلی کی بات کرتی ہے آپ بھی انسانی حقوق کا خیال کریں۔

    کوکو کورینا کا ری میک سن کر وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گانے کی اجازت دینے پر شرمندہ ہوں۔

  • بھارت کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، شیریں مزاری

    بھارت کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، شیریں مزاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائےانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کو برابری کی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرگروپ کی رکنیت ملنی چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا موضوع عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کا نظام، چیلنجز اور رد عمل تھا۔

    شیریں مزاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور بھارت میں جوہری معاہدہ خطے میں اسلحے کی دوڑ کا باعث بنا، معاہدے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگڑا ہے، بھارت کا ہتھیاروں میں اضافہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

    وفاقی وزیر بھارت کےجوہری ہتھیاروں کاہدف پاکستان ہے، ہمیں نیوکلیئر سپلائر گروپ میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے، پاکستان کو برابری کی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرگروپ کی رکنیت ملنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پرمحدود حملےکے عزائم رکھتا ہے، خطے میں استحکام پاک بھارت امن کے ساتھ ہی ممکن ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، ہمیں نیو کلیئر سپلائر گروپ پر مؤثرسفارت کاری کی ضرورت ہے۔

  • چار سال تک وزیرخارجہ نہ لگانے والی ن لیگ کو آج خارجہ پالیسی یاد آگئی، شیریں مزاری

    چار سال تک وزیرخارجہ نہ لگانے والی ن لیگ کو آج خارجہ پالیسی یاد آگئی، شیریں مزاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی ممبر رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لیگی حکومت میں چار سال تک وزیرخارجہ ہی نہیں تھا، آج خواجہ آصف کو خارجہ پالیسی یاد آگئی۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریر کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ شیریں مزاری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی سے متعلق بحث بہت ضروری ہے، خارجہ پالیسی سمیت تمام ایشوز پرپارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی، ہم پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں ہر پالیسی کو پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے، امید ہے اپوزیشن کو احساس ہوگیا ہوگا کہ حکومت عملدرآمد کررہی ہے۔

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی حکومت میں خارجہ پالیسی پارلیمنٹ میں نہیں آتی تھی، گزشتہ حکومت نے چار سال تک کوئی وزیر خارجہ رکھا ہی نہیں اور آج اپوزیشن میں آتے ہی خواجہ آصف کو پالیسی پر بحث یاد آگئی؟

    خارجہ پالیسی سے متعلق وزیراعظم نے اپنے پہلے خطاب میں واضح طور پر کہا تھا کہ پڑوسیوں کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں،
    خارجہ پالیسی سمیت تمام ایشوز پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، نئی حکومت کے آتے ہی ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایران سے پیغام آیا ہے پاکستانی قیدیوں سے متعلق اقدامات کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اپوزیشن کو کچھ یاد دلانا چاہتی ہوں، اسی معاملے پر بھارت آئی سی جے میں گیا جبکہ گزشتہ حکومت کو آئی سی جے کی حدود کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ کلبھوشن ہمارا اندرونی کیس ہے، آئی سی جے میں جانے کی ضرورت ہی نہیں تھی، ماضی میں بھارت نے بھی آئی سی جے کی حدود کوتسلیم نہیں کیا تھا۔ پاکستان کو بلاوجہ ایک کیس میں پھنسا دیا گیا جس کو بھگت رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر خواجہ آصف نے بہت باتیں کیں میں انہیں یاد دلانا چاہتی ہوں، نواز شریف بھارت دورے پر گئے اور حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی، بھارتی دورے میں نوازشریف کو حریت رہنماؤں سے ملنا چاہیے تھا، کشمیر کمیٹی بنائی گئی اربوں روپے خرچ کیے گئے، کمیٹی نے کیا کام کیا ہے؟

    شیریں مزاری نے بتایا کہ پہلی مرتبہ برطانوی حکومت نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدہ کیا، برطانیہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کے پاس آیا، افغان مہاجرین سے متعلق گزشتہ حکومت نے کیا اقدامات کیے؟ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق کئی اعلانات ہوئے لیکن نتیجہ صفر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ یوٹرن کی باتیں کرتے ہیں وہ پہلے اپنی حکومت کاریکارڈ چیک کریں، خواجہ آصف نے آج ڈیمز سے متعلق بھی باتیں کیں، نواب تالپور نے کئی مرتبہ اسمبلی میں خواجہ آصف سے پانی کی قلت کا پوچھا لیکن خواجہ آصف نے نواب تالپورکو جواب دینا تک گوارا نہ کیا۔

  • کم عمر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی مالکن کے خلاف شیریں مزاری کا نوٹس

    کم عمر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی مالکن کے خلاف شیریں مزاری کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا جس میں ایک خاتون کم عمر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کر رہی ہیں۔

    یہ ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونی شروع ہوئی جس میں ایک خاتون ایک کم عمر ملازمہ کو نہایت سنگدلی سے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

    ویڈیو میں خاتون چائے کی پتی کے زیادہ استعمال پر برہم نظر آرہی ہیں اور اس بات پر کم عمر ملازمہ کے بال کھینچ رہی ہیں اور چہرے کو تھپڑوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

    ملازمہ اس ظلم پر نہایت ہراساں نظر آرہی ہے جبکہ رو بھی رہی ہے۔

    وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر کہا کہ کوئی ان خاتون کا پتہ جانتا ہے تو مدد کرے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

    ان کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو انسان نہ سمجھنے والے ایسے افراد کو سخت سزا دی جائے تاکہ ان میں انسانیت کا جذبہ پیدا ہو۔

  • یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،شیریں مزاری

    یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،شیریں مزاری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اب این اے 125سے ایاز صادق یاسمین راشد کا مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلاکر دیا ہے، مریم نواز این اے 125سے یاسمین راشد کا مقابلہ نہیں کریں گی، اب ایازصادق یاسمین راشد کا مقابلہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے تھے ۔

    خیال کیا جا رہا تھا کہ  این اے 125 پر مریم نوازاور پی ٹی آئی کی یاسمین راشدمیدان میں ہوں گی اور این اے ایک سوانتیس لاہور پر ایازصادق اور تحریک انصاف کے علیم خان ٹکرائیں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 125 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ این اے 120 تھا، جہاں سے نااہل قرار دیئے جانے سے قبل الیکشن 2013 میں نواز شریف کامیاب ہوئے تھے۔

    این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز 61ہزار ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائی تھیں جب کہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 47ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔

    کلثوم نواز کے بیرون ملک جانے کے باعث مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میں الیکشن مہم چلائی جس میں انہیں بھرپور پزیرائی ملی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکی ملٹری اتاشی کو نواز شریف کے بیان کے بعد چھوڑا گیا، شیریں مزاری

    امریکی ملٹری اتاشی کو نواز شریف کے بیان کے بعد چھوڑا گیا، شیریں مزاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کے بعد امریکی ملٹری اتاشی کو چھوڑ دیا گیا، یہ فیصلہ کس کے حکم پر کیا گیا؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی ملٹری اتاشی کو کس کے حکم پر چھوڑا گیا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان آیا دوسری طرف کرنل جوزف کو چھوڑ دیا گیا۔

    شیریں مزاری نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کچھ بھی نہیں ہوا، کمیٹی کے اجلاس میں صرف نواز شریف کے بیان کو مسترد کیا گیا، ان کیخلاف ایکشن پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ میں بطور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہوں، اس سے ثابت ہوگیا کہ شاہد خاقان قوم کے ساتھ نہیں بلکہ نوازشریف کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف نے اسی لیے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان کو کچلنے والے امریکی ملٹری اتاشی کوامریکا روانہ کردیا گیا: سفارتی ذرایع

    شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف کے بچوں کی بھارت میں سرمایہ کاری کی تحقیقات کی جائیں، بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق نوازشریف بھارت کاحامی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے: شیریں مزاری

    رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں‌ مزاری نے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف نے معافی مانگی ہوتی، تو ن لیگی وزرا دوبارہ گھٹیا زبان استعمال نہ کرتے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کے نازیبا ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کی فیملیز بھی موجود تھیں، رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے.

    شیریں مزاری نے کہا کہ ہم بھی لیگی خواتین سےمتعلق بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، مگر ایسا نہیں کریں گے، پی ٹی آئی والوں کی تربیت اچھی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لیگی وزرا خواتین کو گالیاں دیتے اور بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں، جب ایوان میں میرے لئےنازیبا الفاظ استعمال کئے گئے، تب ہی انھیں روکنا چاہیے تھا.

    انھوں نے ن لیگی وزرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم اورحیا کر کے اپنے الفاظ پر غور کریں، کوئی وزیر نہیں، البتہ گٹر سے آنے والا ہی ایسی گندی زبان استعمال کرسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ استحقاق مجروح کرنے پرعابد شیرعلی مجھ سےمعافی مانگیں.

    یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی، جس پر سخت ردعمل آیا تھا، بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس بیان پر ٹویٹر پر معافی مانگی تھی۔


    شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی


  • ن لیگ نےپٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا‘  شیریں مزاری

    ن لیگ نےپٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا‘ شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ن لیگ حکومت چاہتی ہےعوام غربت، مہنگائی کے بوجھ تلے دبی رہے۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ ن لیگ نے پٹرول بم گرا کرپاکستانی عوام کوتحفہ دیا، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

    Shireen Mazari


    حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا


    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک کا اضافہ کردیا۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

    وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 96 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے 79 پیسے فی لیٹراضافہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پاکستان نیٹوسپلائی کوفوری طورپربند کردے، شیریں مزاری

    پاکستان نیٹوسپلائی کوفوری طورپربند کردے، شیریں مزاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا، پاکستان امریکا کو واضح پیغام دے پاکستان کو نیٹو سپلائی فوری طور پر روکنا ہوگی، ایکشن نہ لیا گیا تودباؤ بڑھتا رہے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیریں مزاری نے کہا کہ وزیرخارجہ کا دورہ امریکا منسوخ ہونا بہت ضروری تھا، امریکا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جونیئر خاتون کو پاکستان بھیج کرکیا بات کرے گا؟

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کے طور پر پاکستان کو نیٹوسپلائی فوری طور پر روکنا ہوگی، سلالہ واقعے کے بعد پابندیاں لگائیں تو کون سا طوفان آیاتھا؟

    زمینی راستہ بند کرنے سے امریکا کو بہت تکلیف ہوگی۔ پہلے بھی سپلائی روکی گئی تھی تو اب بھی روک دینی چاہئیے، امریکا اب کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا،جو کرنا تھا وہ کرچکا۔

    رہنماپی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کے لئے ایکشن لینا ہوگا ورنہ دباؤ بڑھتا رہے گا، امریکا افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے، دہشت گردوں کو امریکا، افغانستان میں پناہ مل رہی ہے،اسے روکنا ہوگا۔

     شیریں مزاری نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد چییئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فوری طور پر اپنا مؤقف دیا تھا۔

    اس کے علاوہ چین، روس اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بھی امریکی پالیسی کیخلاف مؤقف پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغان مہاجرین کا معاملہ بھی ٹھیک طریقے سےاٹھانا ہوگا۔

  • شیریں مزاری کو سپریم کورٹ کے اندر جانے سے روک دیا گیا

    شیریں مزاری کو سپریم کورٹ کے اندر جانے سے روک دیا گیا

    اسلام آباد: پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو پاس نہ ہونے کے سبب سپریم کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں انہیں اندر جانے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے تاریخ ساز فیصلے پر سیاست دانوں کو سپریم کورٹ کی جانب سے خصوصی داخلہ پاسز جاری کیے گئے۔ پاس کے بغیر کسی شخص کو اندر جانے نہیں دیا جارہا۔

    تاہم پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاریں کو کوئی پاس نہ ملا۔ بغیر پاس کے وہ سپریم کورٹ پہنچیں تو انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا۔

    اس موقع پر شیریں مزاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس کسی اور کو دے دیے گئے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی بہت کوشش کی لیکن آخر کار جیت شیریں مزاری کی ہوئی اور وہ پاس لے کر اندر جانے میں کامیاب ہوگئیں۔