Tag: شیری رحمان

  • پاکستان کا پارلیمانی وفد نیویارک میں کامیاب اور بھارت ناکام رہا، شیری رحمان

    پاکستان کا پارلیمانی وفد نیویارک میں کامیاب اور بھارت ناکام رہا، شیری رحمان

    پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمانی وفد نیویارک میں کامیاب اور بھارت ناکام رہا۔

    پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ہمارا وفد بروقت نہ پہنچتا تو پاکستان کے ہاتھ سے ایک اور موقع ضائع ہوجاتا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمارا پیغام امن کا تھا، بھارت پاکستان کیخلاف شکایتیں لیکر گیا تھا، سندھ طاس معاہدہ تکنیکی معاملہ ہے، وفد نہ جاتا تو کسی کو پتہ نہ چلتا۔

    پی پی کی رہنما نے کہا کہ ہم نے سخت حالات دیکھے ہیں، جمہوریت اور مارشل لا کا فرق پتہ ہے، ہمارا لیڈر تختہ دار پر ہوتا ہے اور کہتا ہے مجھے تاریخ میں زندہ رہنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مقبول لیڈر موجودہ نظام کو خراب اقتصادی حالت میں چھوڑ کر گئے تھے، پاکستان جس معاشی حالت میں تھا اس سے نکلنے میں وقت لگے گا،  موجودہ نظام جمہوریت پر مبنی ہے، الیکشن جیتے بغیر نہیں آسکتے۔

  • بھارت بلاول کے نام سے ڈرگیا، اسے سفارتی سطح پر بدترین شکست ہوئی، شیری رحمان

    بھارت بلاول کے نام سے ڈرگیا، اسے سفارتی سطح پر بدترین شکست ہوئی، شیری رحمان

    شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت بلاول بھٹو کے نام سے ڈرگیا ہے اس لیے تنقید کررہا ہے، بھارت کو پہلی مرتبہ سفارتی سطح پر بدترین شکست ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے اس وقت منفی رویہ اختیار کررکھا ہے، بھارت نے سفارتی محاذ پر 7 ٹیمیں بنائی ہیں جبکہ ہماری 2 ٹیمیں ہیں، ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت سچ چھپانے کےلیے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، بھارت کو شکست ہوئی ہے یہ بات دنیا سے چھپ نہیں سکتی۔

    انھوں نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار پاکستان کی تعریف کی، امریکی صدر نے واضح طور پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تجارت کروں گا۔

    پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

    بھارت کو غصہ ہے کہ سیزفائر مانگنے کی بات سامنے کیوں آئی، ہمارے یورپ اور واشنگٹن الگ الگ وفود جائیں گے، بھارت میں اب اپوزیشن سوال اٹھارہی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے پاس اپوزیشن کو جواب دینے کےلیے کچھ نہیں، بھارت میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ آپ کی الٹی تباہی ہوگئی، بھارت کوملٹری اورسفارتی سطح پربڑی شکست ہضم نہیں ہورہی۔

    بھارت اپنے نقصانات بتانا نہیں چاہتا اس لیے کہہ رہا ہے حالت جنگ میں ہیں، بھارت اپنے عوام کے سامنے مسلسل جھوٹ کی فلم چلا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت اپنی شکست چھپانے کےلیے کہہ رہا ہے کہ جنگ جاری ہے، بھارت اپنے ملک میں کچھ بھی بولے باہر تو سیزفائر ہی مانگا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/1971-we-revenge-from-enemy-federal-information-minister/

  • پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے: شیری رحمان

    پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے: شیری رحمان

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے امریکا کے نومنتخب صدر منتخب ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکا میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے وہ لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں لیکن وہ تعمیری ہوتی ہیں، سوال ہے کہ امریکا کو کیوں پاکستان میں اتنی دلچسپی ہوگی؟ اگر ہوئی تو وہ افغانستان میں سیکیورٹی تناظر میں ہوگی۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توڑ مروڑ کر باتیں نہیں ہونی چاہیئے، عافیہ صدیقی امریکا کے جسٹس سسٹم میں پھنس گئی ہے، امریکا کے جسٹس سسٹم کو ہلانا بہت مشکل ہوتا ہے، عافیہ صدیقی کے ساتھ ناانصافی بھی ہوئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معافی کا اختیار ہر ملک میں ہوتا ہے، اب یہ ان کی سوچ پر منحصر ہے، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے انکی شنوائی نہ ہو۔

  • پی ٹی آئی کو امریکا سے بہت امید لگی ہوئی ہے: شیری رحمان

    پی ٹی آئی کو امریکا سے بہت امید لگی ہوئی ہے: شیری رحمان

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو امریکا سے بہت امید لگی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کیلئے کانٹے کا مقابلہ کہا گیا تھا، کاملا ہیرس کے سپورٹرز دل برداشتہ ہیں۔

    رہنما پی پی شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو امریکا سے بہت امید لگی ہوئی ہے، ریاست سے ریاست تجارت کرنی ہوتی ہے، رکاوٹ نہیں پیدا کرسکتے، یہ بہت افسوسناک ہے کہ کسی کو مداخلت کی دعوت دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح امریکا ہے، بے شک ان کی یاری ہوگی لوگوں کی ہوتی ہے، کوئی وقت ساتھ گزارا ہوگا لیکن یاری کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسرے ملک پر ہاتھ ڈالیں۔

    شیری رحمان کامزید کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سی تبدیلیاں آرہی ہیں، پہلے اپنا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔

  • آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کا حصہ ہے، شیری رحمان

    آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کا حصہ ہے، شیری رحمان

    اسلام آباد: سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کا حصہ ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش آئینی عدالت کا قیام ہے، پیپلزپارٹی آئینی عدالت کے قیام کیلیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ عدالتوں میں زیر سماعت پندرہ فیصد کیسز سیاسی ہیں، عدالتوں میں کیسز سالوں سال سے چل رہے ہیں، عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا حق ہے یہ طاقت کے حصول کی جنگ نہیں ہے، پارلیمان اپنا حق منوانے کیلیے کیوں کچھ نہ کرے۔

    آئینی عدالتیں وقت کی ضرورت

    چند روز قبل وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تفصیل سے آئینی عدالتوں کا بتا چکے ہیں، آئینی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں کیونکہ ہزاروں کیسز التوا کا شکار ہیں۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آئینی عدالتیں ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہے، سیاسی کیسز کی وجہ سے عام آدمی کے مقدمات التوا کا شکار ہو جاتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کا کیس ہی دیکھ لیں ہمیں کتنے سالوں بعد انصاف ملا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کا بڑا چرچہ ہے کہا جا رہا ہے کہ مکمل انصاف دیا گیا، ہمیں تو آج بھی بھٹو کیس میں مکمل انصاف نہیں ملا، ذوالفقار بھٹو کو کس نے سزا سنائی کیوں سنائی انہیں تو سزا نہیں دی گئی، یہ تاثر غلط ہے کہ کسی ایک جج کو نوازنے کیلیے آئینی عدالت بنائی جا رہی ہے، فرد واحد کیلیے کوئی قانون نہیں بن رہا اور نہ ہی پیپلز پارٹی ایسی سپورٹ کرتی ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا مؤقف واضح ہے کہ کسی شخص کو سامنے رکھ کر قانون سازی نہیں ہوگی، کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ حکومت کو جوابدہ نہ ہو، آئینی عدالتیں وقت کی ضرورت ہے دنیا بھر میں آئینی عدالتیں موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر بہت باتیں کی جا رہی ہیں، شروع سے کہہ رہے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ میں بہتری لانی چاہیے، ہم نے یہ بھی کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر مکمل عمل نہیں کیا گیا، اٹھارویں ترمیم پر مکمل عمل کرنا چاہیے۔

  • ‘مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں ، وہ نہیں مان رہے ہیں تو کوئی زور زبردستی نہیں’

    ‘مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں ، وہ نہیں مان رہے ہیں تو کوئی زور زبردستی نہیں’

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں ۔ وہ نہیں مان رہےہیں توکوئی زورزبردستی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم سے متعلق پیپلزپارٹی کاواضح مؤقف ہے، آئینی ترامیم جب ہوتی ہیں تو ہر سیاسی جماعت اپنی ترجیحات سامنےلاتی ہے۔

    جے یو آئی کے سربراہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ سینیٹ میں ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں، انھوں نے آئینی ترامیم پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہیں مان رہے ہیں توکوئی زورزبردستی نہیں ہے، انھوں نے کہا ہماری مجبوریاں ہیں،کچھ شقیں ڈالنا چاہتےہیں، جس کوبھی خدشات ہیں کوشش ہےپارلیمانی میز پر لائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نمبر گیمز کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا، آئینی ترامیم ہوسکتی ہیں، سیاسی ماحول میں تیزی آئی ہوئی ہے ، کوشش ہے سیاسی جماعتوں سمیت وکلا کی بھی رائے شامل ہونی چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ کیسز سے متعلق لوگ کہتے ہیں ہمارے لوگ انتقال کرگئے، جوتیاں تک گھس گئیں۔

  • بانی پی ٹی آئی  کی تفتیشی افسر کو دھمکی ، شیری رحمان کا ردعمل

    بانی پی ٹی آئی کی تفتیشی افسر کو دھمکی ، شیری رحمان کا ردعمل

    اسلام آباد : سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تفتیشی افسرکو دھمکیاں دیناکیس پراثراندازہونےکی کوشش ہے، دھمکیاں کام نہ کریں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے بانی پی ٹی آئی کی تفتیشی افسر کو دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2019میں نیب آفیسر صدر آصف زرداری کوگرفتارکرنےآئےتھے، آصف زرداری نیب افسران کےساتھ حسن سلوک سےپیش آئے، انھوں نے نیب افسران سے چائے کا پوچھا اور ہنستے ہنستے جیل چلےگئے.

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رپورٹس کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےاڈیالہ میں نیب تفتیشی افسرکودھمکیاں دی ہیں، دھمکی دی گئی نیب افسرکی وجہ سےبشریٰ بی بی جیل میں ہیں،باہرآکرنہیں چھوڑوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ تفتیشی افسرکو دھمکیاں دیناکیس پراثراندازہونےکی کوشش ہے، ریلیف نہ ملے توگریبان پکڑناان کی عادت ہے، دھمکیاں کام نہ کریں تویہ پاؤں پکڑتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترامیم کی بحالی کےبعدبعدیہ ریلیف مانگ رہے ہیں۔

  • اسماعیل ہنیہ کا قتل : پاکستان کے سیاسی رہنماؤں  کا ردعمل

    اسماعیل ہنیہ کا قتل : پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

    اسلام آباد : پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کردی اور کہا ایران کی خود مختاری پر حملہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلزپارٹی شیری رحمان نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ایران میں حملہ کھلی مداخلت ہے، ہنیہ کا قتل کرکے اسرائیل نے پیغام دیاکہ ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایران میں نئے صدر کی حلف برداری تھی اورایسا حملہ کیا گیا، دنیابھرسےمعززمہمان ایرانی صدرکی حلف برداری تقریب میں آئےتھے ، تہران کی سرزمین پرحملےسےظاہرہوتاہےاسرائیل جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں،اسرائیل نےایران کی خود مختاری پر حملہ کیا ہے۔

    نائب صدر پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ کو پھیلانا چاہتاہے اور مشرق وسطیٰ کوعدم استحکام کا شکار کرنا چاہتاہے، اسرائیل اقدام سے مشرق وسطیٰ کے حالات مزیدبگڑسکتےہیں ، مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہونگے تو اثرات پوری دنیاپرپڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےاس حملے کے بعد اب دنیا بھی ملوث ہوگی، دنیاکوبھی سوچناہوگاکہ کس طرف جارہے ہیں۔

    شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیل ڈنکے کی چوٹ پرآپریٹ کررہاہے، اسرائیل کیلئےعالمی قوانین کی کوئی حدنہیں ہے، مسلسل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے، دنیاکواب ایکشن لیناچاہیے،اسرائیل کوچھوٹ نہیں دی جاسکتی۔

    حالات مزید کشیدہ ہوں گے، مشاہد حسین سید

    سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے حماس رہنما کی شہادت پر حالات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ردعمل ضرور کرے گا۔

    مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ایران کی خودمختاری پر حملہ کیاگیا، ایران کی طرف سے2قسم کے جواب ہوسکتےہیں، اسرائیل مخالف ممالک کی طرف سےردعمل ہوسکتاہے یا ایران براہ راست پر بھی کوئی جواب دے سکتا ہے۔

    حماس رہنما کے خاندان کی شہادت لہو سے لکھی قربانیوں کی تاریخ کا نیا باب ہے، فواد چوہدری

    سابق وزیر فواد چوہدری نے بھی حماس رہنما کی شہادت پر کہا کہ عید پراسماعیل ہنیہ کے3بیٹوں اور 4 پوتوں کو بمباری میں شہیدکیاگیا، اب تہران میں اسماعیل ہنیہ کوان کےگھر میں شہید کر دیا گیا، فلسطین کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے.

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حماس رہنما کےخاندان کی شہادت لہو سے لکھی قربانیوں کی تاریخ کا نیا باب ہے۔

  • سب بند کمروں میں کام ہوا ہے: شیری رحمان

    سب بند کمروں میں کام ہوا ہے: شیری رحمان

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ لاہور سے بھی بلاول بھٹو کی کھلی لیڈ تھی سب چینلز چلا رہے تھے، بند کمروں میں سب کام ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور میں نتیجہ اچانک تبدیل ہوا ہے، جادو تو بہت ساری سیٹوں پر چل رہا ہوگا لیکن یہاں بھی ہوا، ایپ بند کر دی گئی تو ہم فوری طور پر الیکشن کمیشن پہنچے، الیکشن کمیشن سے کہا تعطل آنے سے جمہوری پروسس رک جائے گا۔

    شیری رحمان نے کہا کہ جب انٹرنیٹ بند ہوگیا تو پریشانی ہونے لگی، لاہور میں بلاول بھٹو کے ووٹ غائب کر لئے گئے، ہم پٹیشن لے کر لاہور ہائیکورٹ گئے، لیکن دروازہ نہیں کھلا، ہمیں دروازہ کھولنا اور کھلوانا بھی آتا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ مجھے تو کوئی سیکیورٹی صورتحال نظر نہیں آئی جو انٹرنیٹ بند کیا گیا، جب تک رزلٹ فائنل نہیں ہوئے نیٹ نہیں کھلا، رزلٹ ہم سے کیوں چھپائے جارہے تھے؟ این اے 127 سے بلاول بھٹو کی کھلی لیڈ تھی سب چینلز چلا رہے تھے، بند کمروں میں سب کچھ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کسی کی جاگیر نہیں پورا پاکستان ووٹروں کیلئے کھلا ہونا چاہئے، کل جو یہاں پر ہوا وہ دیکھ کر مجھےدھچکا لگا ہے، ہم اداروں کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے بھی کہا کوشش ہے ملک میں استحکام رہے، گزارش ہے کہ رزلٹ میں تاخیر نہ ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خدشات دور کردیں بتادیں کہ یہ تبدیلی ہوئی ہے، بہت سارے رزلٹ جو ٹائم پر آئے انہیں ہم نے قبول کیا ہے۔

  • عطا تارڑ اور ان کے غنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کررہے ہیں، شیری رحمان کا الزام

    عطا تارڑ اور ان کے غنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کررہے ہیں، شیری رحمان کا الزام

    لاہور : پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عطا تارڑ اور ان کے غنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کر رہے ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں ، الیکشن کمیشن کارکنوں پرتشدد کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عطاتارڑاوران کےغنڈے پیپلزپارٹی پر حملے کر رہےہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں، تیر پر ٹھپہ لگایا تو دیکھ لیں گے، کیا الیکشن اس طرح ہوتے ہیں۔

    شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن عطا تارڑ کا پیپلزپارٹی کے کارکنوں پرتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے بتائے کہ وہ ایک پارٹی کا الیکشن کمیشن ہے کہ تمام پارٹیوں کا الیکشن کمیشن ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور کسی کی ملکیت نہیں، بھڑکیلےلوگ ہرطرف ہوتے ہیں،جنون کوبوتل سےنہ نکالیں خون خراباہوا توکوئی کنٹرول نہیں کر پائے گا۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ لوگوں کو مشتعل نہ کیا جائے ایسا نہ ہوکہ لاہور کا ماحول خراب ہوجائے ، پیپلزپارٹی کو اقتداد کی حوس نہیں ہے اور نہ وہ کبھی کسی سلسکشن کا حصہ بنی ہے۔

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ اگر نوجوان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں تو ان کو یہ حق ملنا چاہیئے ، سیاسی مخالفین الیکشن کو دنگل نہ بنائیں اسے الیکشن ہی رہنے دیں۔