Tag: شیری رحمان

  • شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ

    شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ اعلان سے ظاہر ہوتا ہے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں میں 4 ماہ لگیں گے، الیکشن کمیشن کا یہ اعلان ہمارے لئے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے، اسمبلیوں کی جلد تحلیل کرنےکا مقصد تیاریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا تھا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز  پارٹی نے سی سی آئی کے اجلاس میں نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کی توثیق کی تھی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیلی نہیں ہونگی، ہم نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی نہیں ہونی، حلقہ بندیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے، پی پی اور اسکے ووٹرز انتخابات کی تاریخ کے منتظر  تھے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کے نہیں۔

     شیری رحمان نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی، عدم استحکام کا باعث بنے گی، آئین الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز میں انتخابات کرائے ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

  • ‘بپر جوائے  10سال میں پہلا طوفان ہے جو پاکستان کی طرف آیا ہے’

    ‘بپر جوائے 10سال میں پہلا طوفان ہے جو پاکستان کی طرف آیا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بپر جوائے 10سال میں پہلا طوفان ہے جو پاکستان کی طرف آیا ہے ، حکومت کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ملٹری اور سول ادارے ملکر کام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طوفان بیپرجوائے کی رفتار پہلے سے کم ہوئی ہے اور کراچی کی طرف سے طوفان کارخ مڑ چکا ہے، طوفان بیپرجوئےشمال کی طرف شفٹ ہوا ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ لینڈ فال ہو نہ ہو کیٹی بندر بہت نزدیک ہے ،طوفان ٹھٹھہ سے 235اور کراچی سے 230 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 155کلو میٹر دور ہے ، جس کے باعث ہوائیں 120سے140 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں اور سمندر میں 30،30 فٹ کی لہریں ہیں۔

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، دادو، ٹنڈو الہ یار میں بارش متوقع ہے ، سجاول،عمر کوٹ، ٹھٹھہ میں شدید بارش ہوسکتی ہے جبکہ تھرپارکر میں بھی طوفان کے اثرات ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے6 3 کیمپس بنائے گئے ہیں ،اسٹینڈ بائے پر 106کیمپس بنائے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ طوفان آنے کے بعد فیڈرز پر اثر پڑے گا ، ساحلی علاقوں میں 90فیڈرز ہیں جو متاثر ہوسکتے ہیں۔

    شیری رحمان نے بتایا کہ 10سال میں پہلا طوفان ہے جو پاکستان کی طرف آیا ہے ،حکومت کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ،ملٹری اور سول ادارے ملکر کام کررہے ہیں اور نقل مکانی کرنیوالوں کو پکا ہوا کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ سجاول گرڈ کی رپیئرنگ کی جارہی ہے ، پاور ڈویژن کی مزید ٹیمیں بھجوائی گئی ہیں جبکہ آئی ٹی منسٹری انٹرنیٹ اور فائبر کیبل کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، موہنجوڈارو ، نواب شاہ کے ایئرپورٹ متاثر ہوں گے تاہم کمرشل فلائٹس کو ابھی معطل نہیں کیا گیا۔

  • ‘طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ضرور ٹکرائے گا’

    ‘طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ضرور ٹکرائے گا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ضرور ٹکرائے گا، عوام طوفان کی صورتحال کومعمولی نہ سمجھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کو کافی دنوں سے مانیٹر کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے صوبائی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے، طوفان غیر متوقع طور پر رفتار اور راستہ بدل سکتے ہیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ طوفان اب تھوڑا بہت پاکستان کی طرف رخ کر چکا ہے، بلوچستان کی طرف طوفان کی شدت کم سندھ میں خطرات زیادہ ہیں اور سندھ میں متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ضرور ٹکرائے گا، تمام اداروں سے رابطے میں ہیں، اب طوفان نارتھ کی طرف جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طوفان کے حوالے سے بدین اور ٹھٹھہ ہائی رسک ایریاز ہیں، 14 سے 16 جون تک مزید علاقے تیز بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔

    شیری رحمان نے بتایا کہ طوفان کے اثرات دوسرے علاقوں میں پہنچیں گے، کراچی کو لوگ سی ویو خالی کرنا چاہیں تو ضرور کریں،ٓ سولر پینل، چھتیں، کمزور مکان ہواؤں اور بارشوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں بھی ہنگامی حالات ہیں، عوام طوفان کی صورتحال کومعمولی نہ سمجھیں، ماہی گیر طوفان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا، طوفان بھارت سے پاکستان کی طرف رخ کر چکا ہے، سمندری طوفان بلوچستان کی طرف رخ کر رہا ہے، جس کے باعث تیز ہواؤں اور بارشیں برسنے کا سبب بنے گا۔

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ سجاول آدھااورکیٹی بندرکو تقریباًخالی کرالیاگیا ہے، کئی علاقوں سےلوگوں کازبردستی انخلاکرایاجارہا ہے،جان ہے تو جہان ہے۔

    وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ آج شام وزیر اعظم کو سائیکلون سے متعلق بریفنگ دیں گے، سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ریلیف کیمپ سے گھروں تک لے جائیں، ہم چاہتے ہیں فلڈ ریلیف کا تخمینہ الگ کیا جائے.

  • پاک اٹلی باہمی تعاون کے لیے روڈ میپ پر دستخط

    پاک اٹلی باہمی تعاون کے لیے روڈ میپ پر دستخط

    روم: پاک اٹلی باہمی تعاون کے لیے روڈ میپ پر دستخط ہو گئے، پاکستان اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 5 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ماحولیاتی تبدیلی اور آبی وسائل میں تعاون کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور اطالوی نائب وزیر خارجہ ماریہ تریپودی نے اطالوی وزارت خارجہ میں پاکستان اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پانچ ویں اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں ٹینری اور ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ پاکستانی تاجر بھی شریک ہوئے، اٹلی کے لیے پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کو تیز تر کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    اس موقع پر اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام کو سراہا گیا، اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور آبی وسائل میں تعاون کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔ گزشتہ سال پونے 2 ارب ڈالر کی ریکارڈ باہمی تجارت کو بھی سراہا گیا۔

    واضح رہے کہ اٹلی میں آباد 3 لاکھ پاکستانی تقریباً ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجتے ہیں جب کہ 3 ہزار پاکستانی طالب علم اطالوی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

  • مارکیٹیں جلد بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    مارکیٹیں جلد بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : سینٹر شیری رحمان نے مارکیٹوں کو جلد بند کرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا توانائی کی بچت ضروری ہےکیونکہ ہم توانائی درآمد کرکے ضرورت پوری کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سینٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ ہمیں معاشرتی رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا، مارکیٹوں کو جلد بند کرنا ہوگا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت ضروری ہےکیونکہ ہم توانائی درآمد کرکے ضرورت پوری کرتے ہیں، دوست ملک ہم سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان اس وقت کیا اصلاحات کررہا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جی ڈی پی کا 11 فیصد نقصان ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصانات پر قابو پانا بھی ضروری ہے۔

  • پی ٹی آئی پر پابندی، پیپلز پارٹی کیا موقف اپنائے گی؟

    پی ٹی آئی پر پابندی، پیپلز پارٹی کیا موقف اپنائے گی؟

    کراچی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈرگرفتاری سے نہیں ڈرتا بلکہ بہادری سےمشکلات کاسامناکرتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملے، جناح ہاؤس سمیت شہدا کے یادگاروں کو مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    شیری رحمان نے کہا کہ نو مئی ملک کی تاریخ کاسیاہ دن تھا،ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا،پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں بھی صبر کا مظاہرہ کیا،بے نظیر کی شہادت پر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کےاستحکام پر وارکرنےکی باربارکوشش کی ہے،عمران خان پرشفقت نظر ہوتی ہے،ایک نیا عمرانی معاہدہ ہوگیا ہے،عمران خان کو خصوصی ریلیف دیاجاتاہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ فرد واحد کیلئے مشکلات حالات میں ‘پاکستان جلاؤ پاکستان بندکرو’ کیا گیا، پی ٹی آئی کےشرپسندوں نےجوکیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا،عمران خان تو پہلےہدایت دے رہےتھے اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں۔

    نیوزکانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیلئے مشکل ہے کہ ہم ملک کیلئےقربانیاں دیں اوریہ انا پرچلیں،سیاسی لیڈرگرفتاری سےنہیں ڈرتا بلکہ بہادری سےمشکلات کاسامناکرتاہے۔

    شیری رحمان سے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارا واضح موقف ہے کہ جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ان کیخلاف کارروائی ہو۔

  • ’عمران خان ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کر رہے‘

    ’عمران خان ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کر رہے‘

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کر رہے۔

    پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں،  بار  بار اداروں پر جو الزمات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک  ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات سے وہ کارکنان کو اکسا رہے ہیں، عمران خان  بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں، ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کررہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ  عمران خان پر گزشتہ سال 3 نومبر کو حملہ ہوا جس کی ہم سب نے مذمت کی، جنوری 12 تک ان کی پنجاب میں حکومت قائم  تھی، ان کی صوبائی حکومت نے اس حملے کے حوالے سےکیا تحقیقات کیں؟۔

    سینیٹر شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب خود عمران خان کے الزامات مسترد کر چکے ہیں،  عمران خان کہہ رہے کرپٹ لوگوں کےخلاف ایکشن لینے سے ادارے کی ساکھ بڑھتی ہے لیکن اپنے دور میں انہوں نے اپنے وزراء کی کرپش پر کسی کے خلاف ایکشن نہی لیا۔

  • صدر عارف علوی کا بل پر مشروط دستخط کرنے کا بیان افسوسناک ہے، شیری رحمان

    صدر عارف علوی کا بل پر مشروط دستخط کرنے کا بیان افسوسناک ہے، شیری رحمان

    اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا بل پر مشروط دستخط کرنے کا بیان افسوسناک ہے۔

    وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل سینیٹ میں پیش ہو رہا ہے، بارکونسلز، قانونی ماہرین نے نئی قانون سازی کو مثبت قرار دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کاحق اورذمہ داری ہے، اس بل سے کسی کے اختیار کو محدود نہیں کیا گیا نا ہی شخصی اختیارات کو عدالتی اختیار میں تبدیل کیا ہے۔

    شیری رحمان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ صدر عارف علوی کا بل پر مشروط دستخط کرنے کا بیان افسوسناک ہے، صدر پی ٹی آئی کارکن بن کر پارٹی پالیسی کا دفاع کرنے لگ جاتے ہیں، بل قوائدوضوابط اور آئینی طریقہ کار کے مطابق پاس کیا گیا ہے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ بل کو پارلیمانی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے بلڈوز نہیں کیاگیا، ہماری جماعت آئین اور 18ویں ترمیم پاس کرانے والی جماعت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر عارف علوی تحریک انصاف کے رہنما ہیں، وہ ہمیں قانون سازی اور مشاورت کا طریقہ کار نہ سکھائیں۔

  • آئینی اور انتخابی تنازعہ کا حل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے، شیری رحمان

    آئینی اور انتخابی تنازعہ کا حل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے، شیری رحمان

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ  آئینی اور انتخابی تنازعہ کا حل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات، ابہام دور کرنےکیلئے فل کورٹ بینچ بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی اس معاملے پر فل بینچ کا مطالبہ کر چکی ہے، اب تک بار کونسلز اور قانونی ماہر اس بات پر بھی متفق نہیں ہو سکے۔

    شیری رحمان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا عدالتی فیصلہ 3 دو کا ہے یا 4 تین کا، آئینی اورانتخابی تنازعہ کاحل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے‘۔

    پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے مزید کہا کہ 2 ججز نے جو عدلیہ کے اختیارات پر سوالات اٹھائے ہیں وہ بھی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

  • تحریک انصاف نے امریکا میں ساکھ بحال کرنے کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا، شیری رحمان  کا دعویٰ

    تحریک انصاف نے امریکا میں ساکھ بحال کرنے کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا، شیری رحمان کا دعویٰ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکا میں ساکھ بحال کرنے کیلئے لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکا میں ساکھ بحال کرنے کیلئے لابنگ فرم سےمعاہدہ کیا ،پی ٹی آئی کا معاہدے کا مقصد امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے، سائفرمیں ناکامی کے بعد اب زورو شور سے ڈالرز میں اثرو رسوخ خریدا جارہا ہے۔

    شیری رحمان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکاکےفیصلہ سازسےملاقاتوں کا اہتمام کرےگی، شیری رحمان
    فرم ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی کرےگی۔

    پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے مزید لکھا پی ٹی آئی نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا، آڈیو لیکس سےثابت ہوا یہ ذات کیلئےپاکستان کے مفاد کیساتھ کھیلنےکا منصوبہ بنا رہے تھے ، ان کا دوہرا معیار اور یو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہے، عمران خان کومعاہدوں کے حوالے سے قوم کووضاحت پیش کرنا ہوگی۔