Tag: شیری رحمان

  • کلائمٹ چینج: صوبے اپنی ضرورت کے پیش نظر خود قوانین بنائیں

    کلائمٹ چینج: صوبے اپنی ضرورت کے پیش نظر خود قوانین بنائیں

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان میں شدید اثرات مرتب کیے، سیلاب سے پاکستان میں غیر معمولی نقصانات ہوئے ہیں، سیلاب نے بڑے انسانی المیے کو جنم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمان نے ورلڈ بینک کی رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان میں شدید اثرات مرتب کیے، سیلاب سے پاکستان میں غیر معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک میں صف اول میں ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی پالیسی بنا کر صوبوں کو دے رہی ہے، صوبے اپنی ضرورت کے پیش نظر اس حوالے سے خود قوانین بنائیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 2022 کے سیلاب نے بڑے انسانی المیے کو جنم دیا، حکومت نے سیلاب زدگان میں 70 ارب کی رقم تقسیم کی۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے معاشی امداد کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، قوانین کو پالیسیوں کے ساتھ نہ الجھائیں، صوبوں کو اپنے قانون بنانے کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کلائمٹ فنانس سسٹم کو تبدیل کرنا ہوگا، جنیوا کانفرنس کامیاب رہی، لیکن جب فنڈنگ آئے گی زمین پر ایک اور آفت آسکتی ہے۔

  • چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ شیری رحمان

    چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ شیری رحمان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

    سینیٹر و وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے ٹوئٹ میں کہا کہ عدالت عمران خان کو بلاتی رہے گی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، عمران خان نےکہا تھا میں گھر پر نہیں،7 تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا، وہ آج پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیہ ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے، کون سے مجرم کیلئے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟ ہمارے رہنماؤں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے  مزید کہا کہ عمران خان عدالت میں سوالات کا جواب دینے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟ چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

    شیری رحمان نے عمران خان سے مزید سوال کیا کہ توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟

  • ’سیاسی نابلد بچے کی غلامی میں تجربہ کار سیاستدان گمراہ کن ایجنڈے پر گامزن ہیں‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ سیاسی نابلد بچے کی غلامی میں تجربہ کار سیاست دان گمراہ کن ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے وفاقی وزیر شیریں رحمان کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین کو ملکی ترقی میں دلچسپی ہے نہ ہی سیاسی اصولوں کی سمجھ بوجھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ ن لیگ، پیپلزپارٹی ادوار میں آئی ایم ایف کے پاس گیا، پی ڈی ایم کی مسلط شدہ حکومت نے آتے ہی تحریک انصاف کی محنت کو تباہ کیا۔

    زرتاج گل نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے ملک کو دیوالیہ پن کے دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے، نااہل، کرپٹ اور فسطائی حکومت کے رہتے ملکی حالات مستحکم نہیں ہوسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں تباہی پھیری صوبائی وسائل کا بیڑا غرق کیا ہے، سیلاب میں بھی سندھ پیپلزپارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ڈوبا ہے۔

    یہ پڑھیں: سلیکٹڈ نے اپنی کرسی بچانے کے لیے معیشت کو نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی تباہ حال معیشت کو اپنے دور میں بڑی محنت سے بہتر کیا تھا جبکہ کپتان نے پی ڈی ایم جماعتوں کے پچھلے قرضے اتارے اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔

    زرتاج گل نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ہر شعبے میں ریکارڈ پیداوار اور ترقی ہورہی تھی عوام عمران خان کے حق و سچ کے بیانیے کو اپنا چکے ہیں اور ان کو مسترد کرچکے ہیں، ہماری جدوجہد حقیقی آزادی کے حصول، چوروں سے نجات تک جاری رہے گی۔

  • سیلاب سے پاکستانی معیشت کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا؟

    سیلاب سے پاکستانی معیشت کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا؟

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو 40 ارب ڈالرز کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے، گھروں، بنیادی ڈھانچے، سڑکوں اور فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی بینک نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 40 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مزید 90 لاکھ لوگ غربت میں چلے جائے گے، ہم عالمی دنیا سے اپیل کر چکے ہیں کہ نقصانات کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھروں، بنیادی ڈھانچے، سڑکوں اور فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ کہیں زیادہ ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 18 ہفتوں سے قیمتی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں اب صحت کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ ڈینگی اور ملیریا کے ساتھ دیگر وبائی امراض بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے سیلاب زدگان کو اپنے علاقوں میں واپس بھیجنے کے ساتھ ان کی بحالی پر کام کرنا ہے، 7.9 ملین بے گھر لوگوں کی بحالی کے لیے ہمیں وسائل درکار ہیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو اس انسانی بحران کے وقت سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے آگے آنا چاہیئے۔

  • کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، الرٹ جاری

    کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، الرٹ جاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں میں کراچی سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کردی۔

    شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں اگست تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونےکی توقع ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مون سون کےآغازنےپہلےہی بھارت،بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیداکی ہے، رواں موسم برسات میں ملک میں معمول سےزیادہ بارشوں کارجحان رہے گا۔

    شیری رحمان نے خبردار کیا کہ کراچی،لاہور سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے، پاکستان کو 2010 والی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، وفاقی، صوبائی حکام احتیاطی تدابیر سمیت مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

    انھوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کابھی بہت زیادہ امکان ہے، اس لئے تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ضرورت ہے، تمام متعلقہ اداروں سےگزارش ہےکہ وہ بروقت احتیاتی اقدامات لیں۔

  • ‘ بلاول بھٹو عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار’

    ‘ بلاول بھٹو عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار’

    اسلام آباد :نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلاول بھٹو کے لندن کے دورے سے پریشان ہے ، بلاول بھٹونے ثابت کر دیا وہ اس ملک کی سیاست کا مرکز ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ناکام سیاستدانوں کو بلاول بھٹوسےخوف ہے اور پی ٹی آئی بلاول بھٹو کے لندن کے دورے سے پریشان ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عمران خان اور ان کےترجمانوں کے اعصاب پرسوارہیں، بلاول بھٹونےثابت کر دیا وہ اس ملک کی سیاست کا مرکز ہیں۔

    نائب صدر پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مخالفین کے پاس سیاسی جواب نہیں ہوتے تو ذاتیات پر اترآتےہیں، ہمارے نوجوان قائد نے ان کی سیاسی دکان بند کر دی ہے، اب بد تہذیبی کی نہیں، پارلیمان، آئین اور جمہوریت کی سیاست ہوگی۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لندن میں موجود ہیں ، جہاں انھوں نے نواز شریف سے ملاقاتیں کیں ، معاملات طے ہونے کے بعد دونوں جماعتوں میں آئندہ انتخابی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

  • ‘عمران خان کا یومیہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ 8 لاکھ روپے سے زائد تھا’

    ‘عمران خان کا یومیہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ 8 لاکھ روپے سے زائد تھا’

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے بعد اب ہیلی کاپٹر اسکینڈل سامنے آیا ہے، عمران خان کا یومیہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ 8 لاکھ روپے سے زائد تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک دن امریکی وفد نے عمران خان سےملاقات کی، دوسرے دن سابق وزیر نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے خراب تعلقات کےباعث حکومت سے باہر ہیں، 2 واقعات نے جھوٹے "بیرونی سازش”کے بیانیہ کو دفن کر دیا، کیا عمران خان امریکا کو غلطی درست کرنیکی دھمکیاں دے رہے ہیں؟

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا "صاف چلی شفاف چلی”بیانیہ بھی بے نقاب ہو رہا ہے، توشہ خانہ کے بعد اب ہیلی کاپٹر اسکینڈل سامنے آیا ہے، کفایت شعاری کا نعرہ لگا کر قومی خزانے کو بے دردی سےلوٹا گیا ، بنی گالا سےایوان وزیراعظم کے پر عوام کے 98 کروڑ خرچ کئے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ یہ لوگ کہتےتھےہیلی کاپٹرکاخرچ50سے55روپےفی کلومیٹرہے، عمران خان کایومیہ ہیلی کاپٹرکاخرچہ8لاکھ روپےسےزائد تھا ، سادگی اور کفایت شعاری کا درس دینے والا ہیلی کاپٹر پر آتا جاتا رہا۔

    ان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کنٹینرپرعمران خان مغربی ممالک کے رہنماؤں کی مثالیں دیتے تھے، ووٹر پونے 3 سال انتظار کرتے رہے ان کا لیڈر بھی سائیکل پرجائےگا، عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیلی کاپٹر کے سفر میں اڑائے گئے۔

  • ہم نے پتے چھپا کر رکھے ہیں، سب سے پہلے خبر اے آر وائی نیوز کو دیں گے، شیری رحمان

    ہم نے پتے چھپا کر رکھے ہیں، سب سے پہلے خبر اے آر وائی نیوز کو دیں گے، شیری رحمان

    رحیم یار خان : سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کئی ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں، ہم نے پتے چھپا کر رکھے ہیں، سب سے پہلے خبر اے آر وائی نیوز کو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

    اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی والوں نوشتہ دیوارپڑھ لو،کئی ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں، ہم نے پتے چھپا کر رکھے ہیں، سب سے پہلے خبر اے آر وائی نیوز کو دیں گے۔

    شیری رحمان نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا شاہ محمود خارجہ امور چھوڑ کر سندھ کی گلیوں میں بھٹک رہے ہیں، وزیر خارجہ پاکستان کا امیج بڑھانے کے بجائے سندھ فتح کرنے نکلے ہیں، ان کے سندھ میں خالی کرسیوں سےخطاب پرشرم آتی ہے۔

    یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکمران جماعت کے پانچ ایم این ایز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھاکہ 5 حکومتی ایم این ایز نے بلاول کو استعفیٰ جمع کرادیا ہے ، بلاول بھٹواہم مرحلے پر5 حکومتی ایم این ایز کے نام سامنے لائیں گے۔

    خیال رہےپوزیشن نےتحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا اور مطلوبہ اراکین کے دستخط بھی لے لئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن بھی تیار کرلی ہے۔

  • جی بی انتخابات، پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا کے دوروں کو دھاندلی قرار دے دیا

    جی بی انتخابات، پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا کے دوروں کو دھاندلی قرار دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے موقع پر وفاقی وزرا کی جانب سے کیے جانے والے دوروں کو دھاندلی قرار دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی پی نے جی بی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔

    انھوں نے کہا وزیر اعظم کو اگر کلین چٹ دے دی گئی ہے تو یہ باعث تشویش ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن پر ہم نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو تمام تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، وزیر اعظم اور وزرا سرکاری وسائل کا استعمال کر کے وعدے کرتے پھر رہے ہیں۔

    بلاول اپنی ہی پٹیشن پر فیصلے کےخلاف ہو گئے

    ان کا کہنا تھا وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کے دورے واضح قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔

    دریں اثنا، گلگت بلتستان انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جن میں مریم نواز، احسن اقبال، پرویز رشید اور مریم اورنگ زیب شامل ہیں، آج پی کے 603 پرواز سے گلگت روانہ ہو گئے ہیں۔

    مریم نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ایک دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع کریں گی، ذرایع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات اور اجلاس کے باعث اسکردو سے واپس آئی تھیں۔

  • پیپلز پارٹی اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے متحرک

    پیپلز پارٹی اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے متحرک

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ تیز کر دیے ہیں، اس سلسلے میں آج پی پی کے ایک وفد نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے متحرک ہو گئی ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے اپوزیشن پارٹیز کو اے پی سی میں مدعو کرنے کا آغاز کر دیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ نیر بخاری، فرحت اللہ بابر اور شیری رحمان دعوت نامے پہنچا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو اے پی سی میں شرکت کی آج باقاعدہ دعوت دے دی۔

    پی پی ذرایع کا کہنا ہے کہ بی این پی بزنجو گروپ کے سینیٹر محمد اکرم کو دعوت نامہ پہنچا دیا گیا ہے، احسن اقبال سے ملاقات میں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، بی این پی مینگل کے لیے دعوت نامہ سینیٹر میر کبیر کو پہنچایا گیا، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے لیے دعوت نامہ سینیٹر عثمان کاکڑ کو پہنچایا گیا۔

    پیپلز پارٹی نے شاہ اویس نورانی سے فون پر رابطہ کیا، شاہ اویس نورانی نے وفد کے ہمراہ اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی، اے این پی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی گئی ہے۔

    ذرایع کے مطابق ملاقات میں اے پی سی ایجنڈے پر مشاورت کی گئی، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو اپنے نکات سے آگاہ کر دیا، تمام جماعتوں کی تجاویز ملنے کے بعد ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    اپوزیشن اے پی سی کے حوالے سے تذبذب کا شکار کیوں؟

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا 2 روز پہلے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں بد ترین ناٹک کھیلا گیا، اسپیکر نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود دوبارہ گنتی سے انکار کیا، اسمبلی فلور پر گنتی صحیح نہیں ہو سکتی تو کہیں اور پولنگ اسٹیشنز پر کیا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ تمام اپوزیشن غدار ہے، یہ کھیل ہم اس ملک میں بہت دیکھ چکے ہیں، اپوزیشن نے ذمہ داری کے ساتھ تعاون کیا ہے، اپوزیشن نے جہاں ملک کو گرے لسٹ سے نکلنے کی ضرورت تھی وہاں تعاون کیا، اسی لیے اپوزیشن کے تمام قوانین حکومت نے منظور کیے اور 9 قوانین اتفاق رائے سے پاس ہوئے۔

    کیپیٹل علاقہ جات وقف املاک اور اینٹی منی لانڈرنگ بلز منظور

    احسن اقبال نے کہا گلگت بلتستان کے مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، 15 نومبر کو الیکشن بہت شفاف ہونے چاہئیں، گلگت بلتستان پاکستان کے لیے اہم علاقہ ہے، اس پر دشمنوں کی نظریں ہیں۔

    پی پی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان میں لاوا ابل رہا ہے وہ کہیں پارلیمان میں ان کے منہ پر نہ پھٹ پڑے، بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، قومی مفاد سب سے اعلیٰ ہے، ہم یہی رہتے ہیں اور ہمارے بچے بھی یہیں رہتے ہیں، پاکستان کو پہلے بھی گرے لسٹ سے نکالا جا چکا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا پارلیمان کو بے توقیر کیا جا رہا ہے، ایوان میں اپوزیشن کے لوگ اگر کم تھے تو دوبارہ گنتی کیوں نہیں کرائی گئی؟ آپ ہم پر فیصلے مسلط نہیں کر سکتے، یہ جمہوریت اور پالیمانی سسٹم کو ختم کرنے آئے ہیں، یہ چاہتے ہیں عوام کے پاس پوری قوت نہ ہو۔