Tag: شیر افضل مروت

  • سلمان اکرم راجہ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ شیر افضل مروت نے بتادیا

    سلمان اکرم راجہ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ شیر افضل مروت نے بتادیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے مرکزی رکن سلمان اکرم راجہ کیخلاف بیان دینے پر وضاحت دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے حوالے سے کہا کہ میرا سلمان اکرم راجہ سے ذاتی اختلاف نہیں ہے، سلمان اکرم سے متعلق میرا بیان ان کے بیان پر ردعمل تھا، سلمان اکرم نے بیان دیا میں نے جواب دیا آپ نے کہا اختلافات ہو گئے۔

    بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے خلاف شیر افضل مروت کے ریمارکس پر برہم

    شیر افضل کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں سلمان اکرم کو بانی پی ٹی آئی نے سیکریٹری جنرل مقرر کیا، کسی کی دل آزاری مطلوب نہیں لیکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تین چار بار خاموش رہ چکا ہوں، مجھ سے جب استعفیٰ مانگا گیا میں نے کہا ٹھیک ہے لے لو۔

    شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی میرے لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے، مجھے عزت شہرت بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ملی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-sher-afzal-marvat-show-cause-notice-issued/

  • شیر افضل مروت پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے!

    شیر افضل مروت پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے!

    پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں اور پارٹی قیادت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ انہیں پی ٹی آئی قیادت نے متنازع اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر سات روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں انہیں جواب دینے تک عوام اور میڈیا میں پارٹی نمائندگی کرنے اور بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت بطور رکن قومی اسمبلی پارٹی پالیسی سے آگاہ ہیں جب کہ حکومت سے مذاکرات پر بھی پارٹی کی پالیسی واضح ہے، تاہم میڈیا پر چلنے والے متنازع بیانات سے پارٹی کے موقف کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کے کسی رکن کو منفی اور تضحیک آمیز تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ آپ نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کیخلاف توہین آمیز ریمارکس دیے۔ یہ معاملہ بانی عمران خان کے نوٹس میں لایا گیا اور ان ہی کی ہدایت پر شوکاز جاری کیا جا رہا ہے۔ آپ 7 دنوں کے اندر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما کو شوکار نوٹس میں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کی مدت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید کوئی تنازع یا مسئلہ پیدا نہیں کریں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہا کہ سلمان اکرم راجا کا پی ٹی آئی سے کیا تعلق ہے؟ سلمان اکرم راجا اگر پارٹی جنرل سیکریٹری ہیں تو کوئی نوٹی فکیشن ہے؟ پارٹی آئین ہے کہ پارٹی الیکشن میں منتخب ہی جنرل سیکریٹری ہوسکتا ہے، ان دستخط سے کبھی کوئی پارٹی نوٹی فکیشن دیکھا ہے؟

    بعد ازاں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کیخلاف شیر افضل مروت کے ان ریمارکس پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-dismayed-over-marwats-remarks-against-salman-akram-raja/

  • بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے خلاف شیر افضل مروت کے ریمارکس پر  برہم

    بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے خلاف شیر افضل مروت کے ریمارکس پر برہم

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے خلاف دیئے حالیہ ریمارکس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کیخلاف شیر افضل مروت کے حالیہ ریمارکس پر بریمی کا اظہار کیا۔

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے راجہ کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

    گوہر نے اس بات پر زور دیا کہ سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست عمران خان نے کی ہے، بانی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان لفظی جنگ جاری

    چیرمین تحریک انصاف نے واضح کیا کہ مذاکراتی اورسیاسی کمیٹی کے ارکان کےعلاوہ مذاکرات پر رائے ذاتی تصور ہوگی۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف میں اس وقت لفظوں کی جنگ چھڑ گئی جب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "آف دی ریکارڈ” میں انٹرویو کے دوران حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے حوالے سے شیر افضل کے بیان کی تردید کی۔

    راجہ نے کہا تھا کہ وہ مروت کے تبصرے کو پی ٹی آئی کے سرکاری موقف کی نمائندگی کے لیے نہیں سمجھتے، پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت ہے اور ہر فرد کا بیان پارٹی پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتا۔ خان اور پارٹی کی طرف سے بات کرنے کے لیے صرف چند منتخب افراد کو اختیار ہے، جن میں وہ خود بھی شامل ہیں۔

    اکرم راجہ کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے رہنما شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "خبر” میں کہا تھا کہ سلمان اکرم راجہ ہیں کون،ایک سال ہوا پارٹی میں آئےاور جنرل سیکریٹری بن گیا،نومئی کے بعدیہ لوگ ڈھونڈےسےنہیں مل رہے تھے۔

    انھوں نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر راجہ کی اسناد پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا انہیں ان کی تقرری کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا تھا۔ مروت نے راجہ پر ایک بیرونی شخص ہونے کا الزام بھی لگایا، جو حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوا تھا اور اب شرائط طے کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

  • شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان لفظی جنگ جاری

    شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان لفظی جنگ جاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات سامنے آرہے ہیں اور شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کاپی ٹی آئی سےکیاتعلق ہے، سلمان اکرم راجہ اگرپارٹی جنرل سیکریٹری ہیں تو کوئی نوٹی فکیشن ہے؟ پارٹی آئین ہےکہ پارٹی الیکشن میں منتخب ہی جنرل سیکریٹری ہوسکتا ہے، ان دستخط سےکبھی کوئی پارٹی نوٹی فکیشن دیکھا ہے؟

    شیر افضل کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کےجنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے، یہ 4،5 لوگ پارٹی میں ایک سال پہلے پارٹی میں آئے اب آکر مجھے سمجھا رہے ہیں، سلمان اکرم اپنے کام سے کام رکھیں اگر مزید بولیں گے تو مجھے جواب دینا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ اگر اپنے ہی پارٹی آئین کو پامال کریں گے تو ملک کے آئین پر کیسے بات کرسکتے ہیں، بیرسٹرگوہر سےپوچھیں سلمان اکرم راجہ کیسےسیکریٹری جنرل ہوگئے، سلمان اکرم15دن لاہورایک دن اسلام آبادآتےہیں توان کوکیا ادراک ہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ مجھےمعطل ہی نہیں کرسکتے، وہ خود سیکریٹری جنرل نہیں تو مجھے کیسے معطل کرسکتے ہیں، وہ تو پی ٹی آئی میں اجنبی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل بات کروں گا اور سلمان اکرم کی ساری بات بتاؤں گا، یقین ہے بانی پی ٹی آئی پارٹی آئین کی پامالی برداشت نہیں کریں گے، میرےکیسزمیں گھس جاتا تھا، مجھے آؤٹ کر دیا جاتا تھا۔

    شیر افضل نے سوال کیا کہ 9مئی کےوقت سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟اب ٹھیکیدار بن گئے ہیں، 9 مئی کے بعد ہمیں کوئی ترجمان نہیں مل رہا تھا، ترجمان بھی میں تھا بانی کا وکیل بھی میں تھا، دیگر پارٹیوں میں ایک دوسرے کے خلاف بیان نہیں دیے جاتے ایسا پی ٹی آئی میں ہوتا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ڈسکہ الیکشن میں سلمان اکرم ن لیگ کی جانب سے وکیل تھے، ان کا کام ہےکہ نوازشریف کی پالیسی پرتنقیدکریں، وہ نوازشریف پرتنقیدکےبجائےمجھ پر تنقید کرتے ہیں۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں کاشف عباسی نے سلمان اکرم راجہ سے شیر افضل مروت کی گفتگو کے حوالے سے سوالات کئے کہ شیرافضل مروت کے مطابق بانی نےکہا مجھ سے ملاقات نہیں کراتے توکوئی بات نہیں، تیسرااورچوتھاسیشن بھی کرالیں، کیا یہ بات درست ہے بانی نےکہابات چیت کریں مجھ سے ملاقات ضروری نہیں؟

    جس پر سلمان اکرم نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بات پر کچھ نہیں کہوں گا، میں نہیں سمجھتا شیرافضل مروت کی بات پارٹی کی بات ہے، بانی پی ٹی آئی سےگزشتہ روز بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی تھی، بانی نے بیرسٹر گوہر سے کہا تیسری نشست کرلیں اورتحریری مطالبات بھی دیدیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بہت بڑی جماعت ہے، ہر شخص کو بانی یا پارٹی کا مؤقف نہ سمجھیں، ہم 2،4 لوگ ہیں جنہیں اس قابل سمجھیں کہ وہ بانی یا پارٹی کا کہنے کا استحقاق رکھتےہیں، بیرسٹرگوہر نے کل جو بیان دیا میں بھی اسی پر چلوں گا۔

  • سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا: شیر افضل مروت

    سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا: شیر افضل مروت

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 25 نومبر سے مذاکرات جاری تھے پھر تعطل پیدا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، اب سب کو اس بات کا اندازہ ہے، مذاکرات کیلئے کمیٹی بنی ہے، مذاکرات اب بھی ہونے چاہئیں۔

    شیرافضل مروت نے کہا کہ سول نافرمانی تب شروع ہوگی جب کوئی دوسراراستہ نہیں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کو ملک کی ضرورت کا احساس ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ معاشی استحکام سے بڑھ کر پاکستان کوآزاد عدلیہ کی ضرورت ہے، مسائل سنگین صورتحال اختیار کرچکے، مذاکرات ناگزیر ہے۔

  • شیر افضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    شیر افضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    اسلام آباد: پولیس نے شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے گرفتار کیاگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رکن پارلیمنٹ شیرافضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے پولیس نے حراست میں لیا، اس موقع پر شیر افضل مروت کے پرائیویٹ گارڈ نے مزاحمت کی جس پر اسے بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس شیر افضل مروت کو لیکر روانہ ہوگئی ہے، رہنما تحریک انصاف کو 26 نمبر چونگی پر بدنظمی اور جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ ہونے پر گرفتار کیاگیا۔

    اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جلسے کے بعد زرتاج گل،عمر ایوب اور دیگر کو بھی گرفتار کیا جائیگا، شیر افضل مروت کو تھانہ کوہسار منتقل کیا جائے گا۔

    پولیس آخری اطلاعات آنے تک پاکستان تحریک انصاف کے دیگرارکان کے باہر آنے کا انتظار کررہی ہے تاکہ ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شیرافضل مروت کو تھانہ کوہسارمنتقل کیا جائےگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلسہ این اوسی کی خلاف ورزی پر ایف آئی آرز درج کی گئی۔

    زرتاج گل، عامرمغل، شعیب شاہین ، عمرایوب اور شیر افضل مروت ایف آئی آر میں نامزد ہیں، پی ٹی آئی کی سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28 رہنما نامزد ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے اور روٹ کی خلاف ورزی پر 3 مقدمات درج کیے گئے، زرتاج گل، عمر ایوب اور دیگر کو بھی گرفتار کیا جائیگا، اسلام آباد پولیس کو پی ٹی آئی کے دیگرارکان کے باہر آنے کا انتظار ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نثار جٹ نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی گاڑیوں میں بیٹھے ہیں اور پولیس باہر کھڑی ہے، ہمارے پاس جلسے کیلئے این اوسی موجود تھا،

    دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو بھی گرفتارکرلیا ہے، شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی لیڈرشپ مرکزی دروازے سے واپس ہوگئی۔

  • اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو حراست میں لیا پھر چھوڑ دیا

    اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو حراست میں لیا پھر چھوڑ دیا

    اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو حراست میں لیا اور کچھ دیر بعد پھر چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے رکن اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو اسلام آباد پولیس نے ان کی گاڑی روک کر حراست میں لیا اور انھیں تھانہ گولڑہ لے گئی، تاہم بعد ازاں انھیں چھوڑ دیا گیا۔

    شیر افضل مروت کو ترنول جلسہ گاہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، ترنول جلسہ گاہ پہنچنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بارے میں ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تصدیق کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج جمعرات کو اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کے لیے نیا این او سی جاری کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہے، اور پولیس کی بھاری نفری ترنول جلسہ گاہ پر موجود ہے۔

  • گلے شکوے دور ، بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو گلے لگالیا

    گلے شکوے دور ، بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو گلے لگالیا

    راولپنڈی : شیر افضل مروت کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں گلے شکوے دورہوگئے اور کہا پارٹی رہنماؤں سے متعلق اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ آج تین ماہ بعدبانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ، میں نے ہاتھ ملایا بانی پی ٹی آئی نےگلے لگایا ، ملاقات میں دو طرفہ گلےشکووں کا تبادلہ ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے، آج ہم شیروشکرہوگئےہیں ،شیرافضل مروت

    رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی سےاختلافات بانی پی ٹی آئی کےکہنےپرختم کر رہا ہوں، پارٹی کےرہنماؤں سے متعلق دیےگئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں، پارٹی رہنماؤں سے متعلق اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ جلسےجلوس کی اسٹریٹجی اب ہم بنائیں گے، اگرکل کوکوئی9مئی ہوتاہےتوہم پرالزام لگایاجائے،ہم کوئی جلاؤگھیراؤنہیں کریں گےپرامن جلسہ کریں گے، ہم نےپہلےبھی جلسےجلوس کیےایک گملہ نہیں ٹوٹا۔

  • شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر اور کور کمیٹی اراکین سے رابطہ کرکے کیا کہا؟

    شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر اور کور کمیٹی اراکین سے رابطہ کرکے کیا کہا؟

    شیر افضل مروت نے پارٹی کی رکنیت ختم کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد بیرسٹر گوہر اور کور کمیٹی اراکین سے رابطہ کیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 2 درجن کورکمیٹی ممبران اور پارٹی کے سینئررہنماؤں سے بات کی ہے، کورکمیٹی اجلاس میں نہ میری رکنیت ختم کرنے پر بحث ہوئی نہ نوٹس میں لایا گیا،

    شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ میری پارٹی رکنیت ختم کرنے سے متعلق پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کو بھی علم نہیں تھا۔

    انھوں نے کہا کہ متنازعہ حکم نامے کو اس قدر مشکوک اور عجلت میں کیوں جاری کیا گیا، پارٹی رکنیت معطلی کو دھوکہ دہی سےکور کمیٹی کی کارروائی کا حصہ بنایا گیا۔

    شیر افضل مروت کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر سے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بیرسٹرگوہر کو اپنی پارٹی اور پارلیمنٹ کی رکنیت کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے، مجھے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر پر مکمل اعتماد ہے۔

    رینما تحریک انصاف نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کی جانب سے نوٹیفکیشن میں استعمال کی گئی زبان پر افسوس ہے، فردوس شمیم نقوی کی جانب سے نوٹیفکیشن میں طنزیہ زبان استعمال کی گئی، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کی منظوری کے بغیر پارلیمنٹ سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔

    شیر افضل نے کہا کہ مجھے نہ تو کسی نے سننے کا موقع دیا اور نہ ہی کبھی کوئی پوچھ گچھ کی گئی، ماضی میں بھی غلط وجوہات کی بنا پر جعلی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ برخاستگی کے نوٹیفکیشن کو جعلی اور حقائق کےخلاف قراردیتے ہوئے مسترد کرتا ہوں، جلد با نی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا۔

  • شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے رکن ہیں یا نہیں ؟ معمہ بن گیا

    شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے رکن ہیں یا نہیں ؟ معمہ بن گیا

    اسلام آباد : شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ معمہ بن گیا اور پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے رکن ہے یا نہیں ؟ معمہ بن گیا ، پی ٹی آئی کورکمیٹی نے شیر افضل کی پارٹی رکنیت ختم کردی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنےکا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    کورکمیٹی ارکان نے دعوی کیا کہ شیرافضل کی بنیادی رکنیت ختم کرنےکی منظوری بانی پی ٹی آئی نےدی تھی۔

    بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے شیرافضل کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز سےگفتگو میں کہا کہ بطورپارٹی چیئرمین ایسےکسی اقدام کی منظوری نہیں دوں گا، اگرکسی نے ذاتی حیثیت میں فیصلہ کیاہےتوبھی منظورنہیں۔

    تاہم کورکمیٹی کےارکان نےنوٹی فکیشن درست قرار دیتےہوئے بتایاکہ پارٹی رکنیت ختم کرنےکااعلامیہ فردوس شمیم نقوی کےدستخط سےجاری ہوا۔

    شیرافضل  نے بھی ردعمل میں کہا پارٹی فیصلےکااحترام کرتاہوں افسوس رہےگا مجھےباضابطہ سنے بغیریکطرفہ فیصلہ کیاگیا بانی پی ٹی آئی کاسپاہی تھا،ہوں اوررہوںگا۔