Tag: شیر افضل مروت

  • شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے  30 جولائی کو پیش کرنے کا حکم

    شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے 30 جولائی کو پیش کرنے کا حکم

    راولپنڈی : سول عدالت نے غیرقانونی تعمیرات کے کیس میں شیر افضل مروت کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 30 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول عدالت میں شیر افضل مروت کیخلاف راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، ان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ نصیر آباد کے ایک مقدمے میں جاری کئے گئے ہیں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ شیر افضل کو گرفتار کرکے 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے، تھانہ نصیر آباد میں آر ڈی اے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرارکھا ہے۔

    شیر افضل پر ٹھلیاں موٹروے انٹرچینج کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے۔

  • اسد قیصر  نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو کیا  مشورہ دیا؟

    اسد قیصر نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو کیا مشورہ دیا؟

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو صبر کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر پارٹی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 29سال پارٹی میں رہے، کبھی صدر تو کبھی ورکرز بن گئے، نشیب وفرازآتے رہتے ہیں،شیرافضل مروت احتجاج نہ کریں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی پرآزمائش کاوقت ہے، غیرذمہ دارانہ بیان نہ دیں کہ پارٹی اوربانی کےکازکونقصان پہنچے، ایسی بیان بازی نہ کی جائےکہ شکوک وشبہات جنم لیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شیرافضل کو احتجاج نہیں کرنا چاہیے،ڈسپلن میں رہے تو اچھا وقت آئے گا۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا تھا جس کے بعد پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے شیر افضل کی رکنیت معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ انھوں نے کسی بھی شوکاز نوٹس کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا جبکہ ان کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف دیے گئے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

  • شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

    شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : شیر افضل مروت کی تحریک انصاف کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ان کو پی ٹی آئی کی کورکمیٹی سے پہلے ہی نکال دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کی لندن میں کی گئی متنازع گفتگو کا نوٹس لے لیا ، جس کے بعد وہ کسی فورم پرپارٹی کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل کی جانب سے شوکاز نوٹس کاجواب بھی غیرتسلی بخش قراردیا گیا، ان کوپی ٹی آئی کی کورکمیٹی سے پہلےہی نکال دیا گیا تھا۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے رہنما  کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور نوٹس میں ان سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی تھی

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے واضح احکامات ہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔

  • گرفتاری اور موت کا کوئی خوف نہیں، شیر افضل مروت

    گرفتاری اور موت کا کوئی خوف نہیں، شیر افضل مروت

    لندن : پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ گرفتاری اور موت کا کوئی خوف نہیں،جان ہتھیلی پر رکھ کر بانی پی ٹی آئی کے مشن پرعمل پیراہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے لندن میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے بلایا ہے، پاکستان واپس جارہا ہوں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گرفتاری اورموت کاکوئی خوف نہیں،جان ہتھیلی پر رکھ کر بانی پی ٹی آئی کے مشن پرعمل پیرا ہیں.

    فواد چوہدری سے متعلق بیان پر انھوں نے کہا کہ فواد کے بھاگنے کی عکاسی کی تھی ،جھگڑا توکوئی نہیں ، وہ حضرت خود میرے خلاف میڈیا پر بیان دیتے ہیں کس کی کوئی حیثیت نہیں ، فواد اور شیخ رشید ایک ہی راستے کے مسافر ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل رکن قومی اسمبلی نے شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف دونوں عہدوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں عمرایوب کی طرف سے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز چند دیگر افراد کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

  • شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل آگیا

    شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل آگیا

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل آگیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نکاح کیس میں جگ ہنسائی ہوئی، ہمارے اوپر جھوٹے کیس چل رہے ہیں۔

    شیر افضل مروت کا شبلی فراز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آئین کی حکمرانی کے لیے جدو جہد کرنا پڑتی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کے لئے جیل میں نہیں ہیں، انہیں سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے۔

    شبلی فراز نے زیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کی اہمیت نہیں ان کی بات کا جواب نہیں دیتا ہوں، پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، مذاکرات پر ہوائی بات نہیں ہوتی، سب کو رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدوں سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں، شبلی فراز کے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی۔

  • شیر افضل مروت کا شبلی فراز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    شیر افضل مروت کا شبلی فراز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف دونوں عہدوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ان کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

     بیان میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں عمرایوب کی طرف سے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز چند دیگر افراد کو بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پارٹی ایک بھی کام پورا کرنے میں ناکام رہی، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور مینڈیٹ کی بازیابی کا امکان نظر نہیں آتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین اور رہنما جیلوں میں بند ہیں اور ہم عوام کو ایک عظیم تحریک کے لیے متحرک کرنے میں ناکام رہے۔

    شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ میں شبلی فراز سے پارٹی آفس اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف دونوں عہدوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہوں۔

  • شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ رہیں گے یا نہیں؟ رؤف حسن کی وضاحت

    شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ رہیں گے یا نہیں؟ رؤف حسن کی وضاحت

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی کا حصہ نہیں ہیں تاہم شیر افضل مروت کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، رؤف حسن نے کہا کہ فواد چوہدری اس لیے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں کیونکہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے ٹوئٹ کیے تھے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ فواد چوہدری نے آئی پی پی کے ٹکٹ کے لیے بھی درخواست دی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کیس ٹو کیس دیکھیں گے کہ کس کو پارٹی میں واپس لیا جاسکتا ہے اور کسے نہیں۔

    شیرافضل مروت سے متعلق ایک سوال پر رؤف حسن نے کہا کہ ان کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے نکالا گیا ہے، شیر افضل مروت نے اپنے بیانات سے پارٹی میں اتحاد کو نقصان پہنچایا۔

    انہوں نے بتایا کہ شیرافضل مروت کو پارٹی کی جانب سے باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے،ان کا جواب پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں جائے گا جہاں حتمی فیصلہ ہوگا، شوکاز کے جواب تک شیر افضل مروت پارٹی اور قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔

    تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو جن باتوں سے روکا تھا انہوں نے وہی کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا وقت بہت قریب ہے، کیسز لڑ کر رہا ہوں گے،وہ ایک مہینے نہیں تو2مہینے میں جیل سے باہر آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو زبردستی جیل میں رکھا ہوا ہے، کیسز تو کچھ بھی نہیں۔

  • شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری، 3 روز میں وضاحت طلب

    شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری، 3 روز میں وضاحت طلب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ، جس میں 3 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے رہنما شیرافضل مروت کوشوکاز نوٹس جاری کر دیا، شوکاز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے جاری کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی  کوغیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکازجاری کیاگیا ، نوٹس میں ان سے 3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے واضح احکامات ہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں۔

    نوٹس میں کہنا ہے کہ آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کوہزیمت اٹھاناپڑی، کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

    شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا کہ جواب نہ دیایامطمئن نہ کر سکےتو پارٹی ڈسپلن کےتحت مزید کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے اس سے قبل شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے نکال دیا تھا، انھوں  نے  پارٹی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • شیر افضل مروت نے اہم اعلان کر دیا

    شیر افضل مروت نے اہم اعلان کر دیا

    راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت نے پارٹی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے نہیں دی، دونوں نے پارٹی سے کہا کہ اگر مجھے پبلک اکاؤنتس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ دی گئی تو ہمیں قبول نہیں۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میں نے اس وقت اٹھایا جب یہ سب لوگ چھپے ہوئے تھے اور پارٹی مردہ گھوڑا بن گئی تھی، خدمت کا صلہ یہ ملا کہ سوشل میڈیا ٹیم میرے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مطلب تذلیل کرنا تھا، بطور احتجاج ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں۔

    گزشتہ روز ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے ناراض ہوگئے اور جیل میں ملاقات سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات جیل سے واپس چلے گئے تھے۔

    شیر افضل مروت کا سعودی عرب پر بیان اور خواجہ آصف سے ملاقات ناراضی کی وجہ بنی اور چیئرمین پی اے سی کیلیے ان کا نام بھی غیر ذمہ دارانہ رویے کی بنیاد پر واپس لیا گیا۔ پی ٹی آئی نے مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کو پی اے سی چیئرمین کیلیے نامزد کیا۔

    اس سے قبل شیر افضل مروت نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور اس فراڈ سے آگاہ کروں گا، نہ کمیٹی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا نہ ہی ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

  • شیر افضل مروت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    شیر افضل مروت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت خوفناک حادثے سے بال بال بچ  گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی کے 2 ٹائر ڈی آئی خان موٹروے پر پھٹ گئے۔

    اے آر وائی نیوز راولپنڈی کے نمائندے بابر ملک کا کہنا ہے کہ مین شاہراہ پر چلتے ہوئے گاڑی اگلا اور پچھلا ٹائر دھماکے سے پھٹا تاہم گاڑی معجزانہ طور پر الٹنے سے بچ گئی۔

    گاڑی میں سوار ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور ان کے دیگر ساتھی زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔ بعد ازاں شیر افضل مروت دوسری گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔