Tag: شیر افضل مروت

  • ‘پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیرافضل مروت سے بیان دلوایا’

    ‘پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیرافضل مروت سے بیان دلوایا’

    اسلام آباد : ترجمان برائے حکومتی قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر یہ بیان دلوایا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان برائے حکومتی قانونی امور بیرسٹرعقیل ملک کا پی آئی رہنما شیر افضل مروت کے رجیم چینج سے متعلق بیان پر واضح مؤقف سامنے آگیا۔

    ترجمان برائے قانونی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیرافضل مروت سے یہ بیان دلوایا، ملکی نقصان کی کوشش کرکےپی ٹی آئی کا سعودیہ مخالف بیان سے لاتعلقی مضحکہ خیزہے۔

    بیرسٹرعقیل کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی نے ایسے وقت الزام لگایاجب سعودی وفددورہ پاکستان پرتھا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ان کا بیان سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ ڈالنےکی مذموم کوشش تھی۔

    انھوں نے کہا کہ بدقسمتی پی ٹی آئی شیر افضل جیسے لوگوں سےبھری پڑی ہے، ان کے پاس میڈیا پر ان جیسےغیرذمہ داراور شدت پسندہیں، پی ٹی آئی کی تاریخ ثبوت ہے اس نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف کام کیا۔

    ترجمان مزید کہنا تھا کہ ملک کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئےحکومت نےآئی ایم ایف معاہدےکی بحالی کی کوششیں کیں لیکن پی ٹی آئی نے ہر بار اسے رکوانے کی سازشیں کی، پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے،اسے کےدفترکےباہرمظاہرےکئے، پاکستان کےمفادات کیخلاف کام کرنا،بعدازاں یو ٹرن لیناپی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

  • شیر افضل مروت نے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا

    شیر افضل مروت نے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا

    پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پی ٹی آئی کی ریلی میں بدنظمی کا شکار ہو گئی، شیر افضل مروت نے ایک کارکن کو تھپڑ جڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں اس وقت بدنظمی دیکھی گئی جب شیر افضل مروت ریلی میں پہنچے اور کارکنوں نے انھیں گھیر لیا۔

    چلتے چلتے شیر افضل مروت کو دھکا لگا تو وہ طیش میں آ گئے، اور انھوں نے مڑ کر دھکا دینے والے کو تھپڑ جڑ دیا۔

    واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنان اور اراکین اسمبلی نے پشاور پریس کلب سے ہائی کورٹ تک ریلی نکالی۔

    پارٹی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے نکلے ہیں اور ان چوروں ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، عید کے بعد مزاحمت ہوگی اور انقلاب ہوگا۔

    ریلی کے شرکا نے بانی پی ٹی آئی اور مراد سعید کے حق میں نعرے بازی کی۔

  • مریم نواز کے خلاف ثبوت ایف آئی اے میں آج جمع کرا دیے: شیر افضل مروت

    مریم نواز کے خلاف ثبوت ایف آئی اے میں آج جمع کرا دیے: شیر افضل مروت

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انھوں نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ثبوت ایف آئی اے میں جمع کرا دیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا مریم نواز سے متعلق میری پریس کانفرنس پر نہیں بلکہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ پر طلب کیا تھا، ان کے خلاف ثبوت ایف آئی اے میں جمع کرا دیے۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے دبئی میں اجرتی قاتل کو ایک لاکھ ڈالر کی پیمنٹ کی ہے، میرے پاس ثبوت تھے جو آج ایف آئی اے میں دے دیے ہیں۔

    شیر افضل مروت نے اپنے انٹرویو سے متعلق کہا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، انھوں نے شیرانی گروپ یا ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کی بات کی تھی۔ شیر افضل نے کہا ’’میں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں میں نہ جانے سے 80 نشستوں کا نقصان ہو گیا، یہ درست ہے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کرنے پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’بہت سے دوستوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم میں جانے سے نقصان ہوگا، فیصلہ ہوا کہ نشستیں بچانے کے لیے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کریں گے، تاہم ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت نہیں کی جس کو میں نے غلطی قرار دیا، صاحبزادہ حامد رضا اپوزیشن میں ہم سے اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘

    شیر افضل مروت نے کہا میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جس میں اپنے مہربانوں کا کردار بھی ہے، پاکستان تحریک انصاف ایک محب وطن جماعت ہے، 7 مرتبہ گرفتار ہو چکا ہوں اور مجھ پر 37 ایف آئی آرز درج ہیں، یہ کون لوگ ہیں جو مجھ سے وضاحتیں طلب کر رہے ہیں۔

    انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ’’بانی پی ٹی آئی کے نام پر بہت سے کام ہوتے رہے ہیں، پارٹی میں 11 ایسے لوگ ہیں جن کے رشتہ داروں کو عہدے دیے گئے، میرٹ پر میرے بھائی کی نامزدگی ہوئی ہے اس میں غلط کیا ہے۔‘‘

    شیر افضل مروت نے پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق کہا ’’محمود خان اور اسد عمر کے پارٹی چھوڑنے پر بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے تھے، جب کہ علی زیدی اور عمران اسماعیل کے جانے پر خوش ہوئے تھے، پارٹی چھوڑنے والے کسی بھی ممبر کو واپس نہیں لینا چاہیے۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’پرویز خٹک نے مجھے فون کر کے کہا 20 دن دیں معاملات ٹھیک کر کے واپس آتا ہوں، پرویز خٹک کا پیغام بانی پی ٹی آئی کو پہنچایا تو انھوں نے کہا یہ واپس نہیں آئیں گے، انھوں نے درست کہا تھا پرویز خٹک نے وہی کردار ادا کیا۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا ’’عارف علوی اب قصہ پارینہ ہے، بانی پی ٹی آئی ان سے ناراض ہیں، ان کو بطور صدر جو ذمہ داری نبھانی چاہیے تھی نہیں نبھائی، کٹھن وقت میں بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے وہ مقام اب نہیں پا سکتے، تاہم پارٹی چھوڑنے والے تین چار لوگ ایسے ہیں جن کے لیے بانی پی ٹی آئی ہمدردی رکھتے ہیں

    شیریں مزاری کو پارٹی میں اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے، ملیکہ بخاری کو بھی بانی پی ٹی آئی اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔‘‘

  • شیر افضل مروت نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دے دیا

    شیر افضل مروت نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہماری غلطی تھی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔

    شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس ، ناخوش ہوئے، انہوں نے کہا کہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے پارٹی کے غلط فیصلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دو فیصلے غلط ہوئے جس کی ہم بھاری قیمت اداکر رہے ہیں ، پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) شیرانی گروپ کی پارٹی سے الائنس کا کہا اور کسی صورت میں بلا جاتا ہے تو بطور متبادل شیرانی صاحب کی پارٹی کی شکل میں رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور مجھے ٹاسک دیا گیا ، ہم نے شیرانی صاحب سے کئی میٹنگ کیں ، ہم کچھ ٹی اورآر پر پہنچ گئے اور بلوچستان ،کے پی میں کچھ سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ پر بانی پی ٹی آئی تیار ہوگئے تو انہوں نے ٹی اوآر پر دستخط کرکے پبلک کردیں، پھر ہم نے میڈیا میں اعلان کر دیا کہ شیرانی صاحب سے اتحاد ہوگیا ہے۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ پھر تین چاردن بعد اچانک شیرانی صاحب کی پارٹی کا پتا کٹ گیا اور بلے باز سامنے آگیا، بلے باز کو کون لایا، کیوں آیا اور شیرانی صاحب کو کیوں ہٹایا گیا یہ سوالیہ نشان ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی سطح پر اس کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے، اگر وہ غلط فیصلہ نہ کیا جاتا تو ہم نشان سے محروم نہ رہتے ، بے شک بلا نہ ہوتا لیکن ہم شیرانی صاحب کی پارٹی کے نشان پر ہم الیکشن لڑتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دوسری بڑی غلطی مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ شمولیت کا فیصلہ کر کے ہوئی، وحدت مسلمین کے ساتھ سمجھوتے کا مقصد ریزرو سیٹیں بچانا تھیں ،ان سے سمجھوتے پر ہمیں دھمکی آمیز میسیج آنے لگے ، تھریٹ کی وجہ سے ہم نے سنی اتحادکونسل میں شمولیت کا فیصلہ کیا،ان غلط فیصلوں کی وجہ سے ہم نے 80سے زائد سیٹیں کھو دیں۔

  • ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا شیر افضل مروت کو پیشی کا نوٹس

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا شیر افضل مروت کو پیشی کا نوٹس

    اسلام آباد : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نو مارچ کو کئے جانے والے ٹوئٹ کی انکوائری کے لئے شیر افضل مروت کو پیشی کا نوٹس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شیر افضل مروت کو پیشی کا نوٹس بھیج دیا، شیر افضل مروت کو اٹھارہ مارچ کی صبح دس بجے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ طلب کیا گیا ہے۔

    بیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شیرافضل مروت کی ٹوئٹ پر طلبی کی گئی ہے، ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت نے نو مارچ کو ٹوئٹ کیا تھا جس کی انکوائری ہورہی ہے۔

    نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ شیر افضل مروت اٹھارہ مارچ کو تمام شواہد کے ساتھ پیش ہوں۔

  • آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، شیر افضل مروت

    آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، شیر افضل مروت

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے اور ان لوگوں کو یہ سیٹیں ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس مقصد کیلئے مینڈٹ دیا ہے اس پرکام کریں گے، عوام نے بوسیدہ نظام کو نئی جہت دینے کیلئے مینڈٹ دیا۔

    شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ کے پی میں کل زیادہ رش تھا اسپیکر نے شائدزیادہ کارڈ جاری کر دیئےتھے، دو سال کے ظلم و جبر کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی تھی، لوگوں نے ایگریشن شو کیا ہے اسے در گزر کرنا چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ بوسیدہ نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ، قانون کی حکمرانی ، حقیقی آزادی ،سماجی انصاف آپ دیکھیں گے۔

    آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، جو ایم این اے نہیں آج پارلیمان میں بیٹھے ہوں گے، ان لوگوں کا اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    لوگوں کا مینڈیٹ چوری کر کے یہ حکومت بنانے کا کہہ رہے ہونگے، ان لوگوں کو یہ سیٹیں ہضم نہیں کرنے دیں گے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، انہوں نے چوری کیا۔

  • شیر افضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس  جاری

    شیر افضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو بیرسٹرگوہر کے خلاف بیان پر شوکاز نوٹس کردیا گیا ، جس میں 2 روز میں معافی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پرشوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال بنی، پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو دو روز میں معافی نامہ جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن ہوگا۔

  • پولیس اور ایف آئی اے کو شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا گیا

    پولیس اور ایف آئی اے کو شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےدرخواست پر سماعت کی، شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

    شیر افضل مروت نے بتایا کہ احتجاج اور ریلی نکالی جس کے بعد میرے گھر چھاپہ مارا گیا ، رات ایک بجےمیرے گھر کا دروازہ توڑاگیا، ہراساں کیا گیا ، فریقین کو نوٹس جاری کرکے کیسوں کی تفصیلات مانگی جائیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک ایف آئی آر کا مجھے پتہ ہے جس میں کل ضمانت کروائی ہے، انھوں نےنیا کام پکڑا ہوا ہے اپوزیشن رہنماؤں پرکیسز درج کرلیتے ہیں۔

    شیر افضل مروت نے استدعا کی عدالت پولیس ، ایف آئی اے سے کیسوں کی تفصیل منگوالے ، جس پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا کہنا تھا کہ پہلے نوٹس کرکے جواب مانگ لیتےہیں تو رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس،ایف آئی اےسے کوئی توقع نہیں ہے ، ہراساں نہ کرنے ، بغیر وارنٹ گھر میں نہ گھسنے کابھی حکم دیں۔

    عدالت نے فریقین کو شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی اور کہا شیر افضل مروت کے خلاف کتنے کیسز درج ہیں 26 فروری تک بتایاجائے۔

  • فضل الرحمان سے اتفاق احتجاج کی حد تک ہے، کوئی اتحاد نہیں ہوا، شیر افضل مروت

    فضل الرحمان سے اتفاق احتجاج کی حد تک ہے، کوئی اتحاد نہیں ہوا، شیر افضل مروت

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان سے اتفاق احتجاج کی حد تک ہے، کوئی اتحاد نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل ایک سیاسی جماعت کے پاس گئے تھے وہ کوئی غیرملکی نہیں، مولانا فضل الرحمان نے 2دن پہلے دھاندلی کی مذمت کی ہے۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق جے یو آئی نے ہمارے مؤقف سے یکسانیت ظاہر کی ، فضل الرحمان سے اتفاق احتجاج کی حد تک ہے، کوئی اتحاد نہیں ہوا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کل پرامن احتجاج کیا جائے گا، کل اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی قیادت خود کروں گا۔

    وزرات عظمی کے لئے نامزد امیدوار سے متعلق رہنما پی ٹی آئی نے کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو لیڈر آف دی ہاؤس نامزد کیا ہے،ہر جماعت سے ووٹ مانگیں گے۔

    شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ نواز شریف 20حلقے جیتا ہے جس کو چیلنج کیاہے، ہمارے تو ہاتھ پاؤں باندھ کر پولنگ اسٹیشنزبھیجا گیا تھا۔

  • شیر افضل مروت کا آصف زرداری کی جانب سے رابطے کا انکشاف

    شیر افضل مروت کا آصف زرداری کی جانب سے رابطے کا انکشاف

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے آصف زرداری کی جانب سے رابطے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا پیغام دیا گیا ہے کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کی جانب سے رابطے کرنے کا انکشاف کیا۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کچھ لوگوں کے ذریعے رات گیارہ بجے رابطہ کیا، پیپلز پارٹی کے رابطے پر دستیاب پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف ہے، کل بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں رابطوں سے آگاہ کروں گا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپنی نشستیں ضابطے کی کارروائی کے تحت واپس لے لیں، اعتراض نہیں ہوگا۔