Tag: شیر حملہ

  • لاہور میں شیر کا شہریوں پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور میں شیر کا شہریوں پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے باہر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں پر شیر نے اچانک حملہ کر دیا۔

    گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

     

     

    تاہم اب اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر فارم ہاؤس کی دیوار سے پھلانگ لگا کر سڑک پر آجاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شپر پہلے خاتون پر حملہ کرتا ہے اور جب خاتون بھاگتی ہے تو شیر چھوٹے بچے کی طرف لپکتا ہے جس میں 2 بچے شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیر کے مالک سمیت تین ملزمان کو دھر لیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں ملک اعظم عرف شانی، اس کا بیٹا بہرام اور بھائی ملک ناظم شامل ہے۔

    اس کے علاوہ وائلڈ لائف حکام نے شیر کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، وائلڈ لائف کا کہنا ہے لائسنس اور حفاظتی تقاضوں کے بغیر شیر رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہے، خلاف ورزی پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہے۔

  • شیر کا اچانک سیاح پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    شیر کا اچانک سیاح پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    تھائی لینڈ کے معروف سیاحتی مقام ٹائیگر کنگڈم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھارتی سیاح پر شیر نے اچانک حملہ کر دیا۔

    آج کے اس دور میں ایڈونچر کرنا کسے پسند نہیں لیکن کسی بھی ایڈونچر قبل اپنی ہمیشہ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، ایک افسوسناک واقعہ تھائی لینڈ کے خوبصورت جزیرے پُوکیٹ میں پیش آیا۔

    اس پارک میں سیاحوں کو شیروں کے قریب جا کر انہیں چھونے، کھلانے اور سیلفی لینے کی اجازت دی جاتی ہے، تاہم یہی قربت اس بار ایک سیاح کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک بھارتی نوجوان کو زنجیروں میں بندھے شیر کے ساتھ پرسکون انداز میں چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ایک شخص بھی موجود تھا جو غالباً ٹرینر تھا اور ہاتھ میں چھڑی تھامے ہوئے نظر آرہا ہے۔

    نوجوان شیر کو تھپتھپا کر شاید تصویر کے لیے پوز دے رہا تھا، لیکن اچانک شیر نے غصے میں آکر اس پر حملہ کر دیا، یہ حملہ اتنا غیر متوقع تھا کہ وہاں موجود تمام لوگ خوف زدہ ہو گئے، خوش قسمتی سے نوجوان کی جان بچ گئی لیکن وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔

    دوسری جانب پارک  کے مقامی حکام کی جانب سے اس واقعے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، تاہم متعدد رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پُوکیٹ کے ٹائیگر کنگڈم میں ہی پیش آیا، جہاں اس طرح کی سرگرمیوں کی کھلی اجازت ہوتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lion-attack-foolishness-of-tourist-video-viral/