Tag: شیر شاہ

  • کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلہ،  دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں سی ٹی ڈی کا شیر شاہ میں دہشت گردوں سے مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عثمان اورحافظ رشید کےنام سے ہوئی ہے۔

    ،ہلاک دہشت گرد عثمان سی ٹی ڈی افسر علی رضا کے قتل میں ملوث تھا، دونوں دہشت گرد سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی آچکے ہیں

    علاوہ ازیں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے2دہشت گرد مارے گئے ہیں، زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا دوسرا دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، خودکش جیکٹ، دستی بم اور بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملزمان دہشت گردی کے 35 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، مقابلےمیں ہلاک دہشت گردوں سے ٹارگٹ لسٹ بھی ملی ہے، کیس میں ملوث مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کراچی: شیر شاہ میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق

    کراچی: شیر شاہ میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکا ہوا جس سے قریب موجود عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے سے قریب موجود عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

    لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت نالے پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت میں بینک اور دیگر دفاتر موجود تھے، عمارت کا کچھ حصہ گرنے کے بعد ملبے کے نیچے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

    دھماکے کے بعد دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایمبولینسز اور دیگر ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور رینجرز اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ شرجیل کھرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق دھماکا گیس لیکج سے ہوا، پہلی ترجیح جانیں بچانا ہے۔ متاثرہ عمارت میں بینک قائم تھا۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شیر شاہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انکوائری میں پولیس افسران بھی شامل کیے جائیں تاکہ ہر پہلو سے چھان بین ہو سکے۔

    انہوں نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں فوری ضروری سہولیات دینے کی ہدایات کی۔

    وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دھماکے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور کمشنرکراچی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

  • کراچی، تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 دوست جاں بحق

    کراچی، تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 دوست جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ چوک پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں چوک پر کھڑے ایک ٹریلر کے ساتھ بے قابو کار ٹکرا گئی جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے، دو شدید زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں دوست تھے، تمام افراد شیر شاہ اور اردو بازار کے رہایشی تھے، جاں بحق ہونے والوں میں فاروق علی، افتخار مجید اور کامران خان شامل ہیں جب کہ جمیل اور سہیل زخمی ہوئے، حادثے کے وقت افتخار گاڑی چلا رہا تھا۔

    افتخار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ افتخار کی اپنی اور شادی کی سال گرہ تھی، وہ دوستوں کو مٹھائی کھلانے لے جا رہا تھا، افتخار مجید نے 8 بکرے بھی خریدے تھے، اور 150 دوستوں کی دعوت رکھی تھی، جس کے لیے ایک فارم ہاؤس بک کرا رکھا تھا، حادثے کی شکار گاڑی میٹروول سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹریفک حادثات میں کراچی پولیس اہل کار جاں بحق، جناح اسپتال کے پروفیسر زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں کراچی پولیس اہل کار جاں بحق جب کہ جناح اسپتال کے پروفیسر زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس اہل کار اللہ دتہ پرانا گولیمار انڈرپاس کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جبکہ جناح اسپتال کراچی کے آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر سعید منہاس آرٹس کونسل کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے۔

    دو روز قبل بھی کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 میں ایک ٹریفک حادثے میں پولیس اہل کار زخمی ہو گیا تھا۔ جب کہ قیوم آباد ندی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں ریسکیو ذرایع کے مطابق ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • کراچی: شیرشاہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

    کراچی: شیرشاہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

    کراچی: شیرشاہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال مکمل قابونہیں پایا جاسکا، آگ پہلی منزل کےکچھ حصوں پرلگی ہوئی ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پہلی منزل پر موجودسامان کی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات پیش آرہی ہیں، فائربریگیڈ کی15سےزائدگاڑیاں آگ پرقابو پانےکے لئےموجودہیں، پانی کی کمی کوپوراکرنےکے لئے ہائیڈرنٹس سےمددلی جارہی ہے ۔

    صبح 8 بجےلگنے والی آگ کو تیسرےدرجےکی قرار دے کر شہربھرسے فائرٹینڈر طلب کی گئی، فیکٹر ی کے بیش تر حصے پر لگی آگ کوبجھادیاگیاہے۔

    آگ دوسری منزل تک پھیل گئی تھی، ہر جگہ دھواں بھر گیا، دھویں کے بادل دور سے دیکھے جاسکتے تھے، آگ کے باعث تپش کی وجہ سے اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس وقت 15 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ فیکٹری کے دوسری منزل تک پھیل گئی ہے

    چیف فائر افسر  نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائر فائٹرز عمارت میں داخل ہوگئے ہیں، آگ پر جلد قابوپالیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں آگ بجھانے کا نظام خطرے میں

    فیکٹری کی کھڑکیاں چھوٹی ہونےسے ابتدا میں پانی نہیں پہنچ پایا ، پانی کی کمی پوری کرنےکے لئےہائیڈرنٹ سےمددلی جارہی ہے.

  • شیر شاہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث خوفناک آتشزدگی

    شیر شاہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث خوفناک آتشزدگی

    کراچی : شیرشاہ میں گل بائی پُل پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر سے آئل لیک ہونے کے باعث ہولناک آگ بھڑک اٹھی، حکام نے سٹرک ٹریفک کے لیے بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے شرشاہ میں گل بائی پُل پر ہزاروں لیٹر کروڈ آئل سے لدا ٹینکر نامعلوم وجوہات کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا اور ٹینکر سے ہزاروں لیٹر کروڈ آئل بھی بہے کر ضائع ہوگیا۔

    حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اعتراف کی سٹرکوں اور آئی آئی چندیگر روڈ کو ٹریفک کہ لئے بند کرنے کے ساتھ ضلع کے تمام واٹر ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث قریبی گودام اور متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھوئیں کی وجہ سے علاقے میں سانس لینے میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    مزید پڑھیں : بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ ایک برس قبل صوبہ پنجاب کےشہربہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکےکے نتیجےمیں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 29 رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افرادجاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

  • کراچی: شیرشاہ میں گودام پر چھاپا، 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سگریٹ کے ڈبے برآمد

    کراچی: شیرشاہ میں گودام پر چھاپا، 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سگریٹ کے ڈبے برآمد

    کراچی: اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے شہرِ قائد کے علاقے شیر شاہ میں ایک گودام پر چھاپا مار کر 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد سگریٹ کے ڈبے برآمد کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ایک گودام سے چھاپے کے دوران اسمگل شدہ لاکھوں کی تعداد میں سگریٹ اور 6 ہزار سے زائد کلو چھالیہ برآمد کر لیا گیا۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹم نے بتایا کہ 22 لاکھ روپے مالیت کے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد سگریٹ کے ڈبے برآمد کیے گئے ہیں۔

    کسٹم آفیسر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ 11 لاکھ روپے مالیت کی 6 ہزار کلو اسمگل شدہ چھالیہ بھی برآمد کیا گیا ہے، اسمگل شدہ سامان کی مالیت 33 لاکھ روپے ہے، 2 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور: ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث جمہوریہ چیک کی ماڈل کو آٹھ سال کی سزا

    یاد رہے کہ 19 مارچ کو وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا تھا کہ کرپشن اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نظام لایا جا رہا ہے، پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دی جائے گی۔

    20 مارچ کو لاہور کی عدالت نے ہیروئن اسمگلنگ کیس میں چیک ریپلک کی ماڈل ٹیریزا ہلسکوا کو 8 برس 8 ماہ قید اور 1 لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرمہ کو گزشتہ برس جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔